سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ اورڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی نے خانیوال کا دورہ کیا ہے، ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اگلے مالی سال میں 18 سکیموں پر 1531 ملین خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ سال 173 سکیموں پر 2506 ملین خرچ کیے جا رہے ہیں.
لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ جاری منصوبوں کو 30 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں، تمام صاف پانی کی سکیموں کو سولر پر چلانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جاری ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز سے جلد مکمل کیا جائے.ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے خانیوال میں جاری مختلف سکیموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ان سکیموں کی منظوری دیں گے، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا.
سیکرٹری ہاﺅسنگ نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسرز واٹر بوزر کمپنیاں بنائیں تاکہ سکیموں کو فعال انداز سے چلایا جائے، عوامی رابطہ مہم کو بہتر بنایا جائے۔ہر سکیم فعال کی جائے، 55واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، یونین کونسلرکو بھی واٹر فلٹریشن کی صفائی اور فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں، ۔سیکرٹری ہاﺅسنگ نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، جہانیاں اور خانیوال میں فاٹا کے زیر انتظام نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیمز کو سولر سسٹم پر رکھنے کی ہدایات کی گئیں ہیں، وہاڑی کی 17کمیونٹی کی کمپنیوں کو بھی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں.
Category: ملتان
-

اب خانیوال میں سولر پروجیکٹ لگائے جائیں گے لیاقت علی
-

جنوبی پنجاب پر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کاایجنڈا واضح کردیا
جنوبی پنجاب کے علیحدہ مختص بجٹ پر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا واضح کردیا
باغی ٹی وی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کادورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی،جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفرکی جانب سےبریفنگ دی گئی .شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے33فیصدعلیحدہ بجٹ مختص ہونابارش کاپہلا قطرہ ہے،وسیب کی تقدیر بدلنےکیلئےتمام اختیارات کاجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ منتقل ہونا ضروری ہے،
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ہرشہراور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کاایجنڈا ہے،پی ٹی آئی عوام سےجنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کاوعدہ نبھائے گی،علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کےعوام کی محرومیوں کےازالےکاآغاز ثابت ہو گا،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکامطالبہ تمام تعصبات سےبالاتر ہے،
ادھر حکومت نے انعام غنی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی) جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے سیکرٹریٹ میں انتظامی امور کو حل کرنے کے لئے مزید 385 افراد کی بھرتیوں کی بھی منظوری دی۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 18 محکمے ہوں گے ، جن میں سے ہر ایک کے لئے خصوصی سکریٹری اور دو اضافی سیکرٹری ہوں گے۔
سیکرٹریٹ میں قائم ہونے والے محکموں میں منصوبہ بندی اور ترقی ، صحت ، آبپاشی ، توانائی ، بلدیاتی اداروں ، فنانس ، زراعت اور تعلیم شامل ہیں۔سیکرٹریٹ میں ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان سے متعلق تمام انتظامی امور حل کیے جائیں گے۔
-

ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار
ملتان، اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کا ملزم گرفتار-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کر کے اسکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سے ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔ ملزم عمران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
-

ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی
ملتان : بیرون ملک جانے والوں کے ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانے کے لئے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں-
ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کر دی گئی ہے شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو وک ویکسین کی 36 ہزار ڈوز کا اسٹاک دیا گیا ہے،کورونا ویکسین کا مزید اسٹاک 3 دن بعد ملتان پہنچے گا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع وہاڑی اور خانیوال کو بارہ بارہ ہزار، لودھراں کو 7ہزار 200 ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔
لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں ڈی سی ریاض مدثر
-

موٹر وے پر ٹک ٹاک یڈیو بنانے پر بھاری جرمانہ عائد
ملتان : موٹر وے پر کار سوار کو خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کرتے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملتان موٹروے ایم 3 پر کار سوار ساتھیوں کے ساتھ خطرناک انداز سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اپنے ساتھیوں سمیت ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق ٹک ٹاکر پر لاپرواہ ڈرائیونگ، لائسنس نہ ہونے، لین کی خلاف ورزی اور ٹریفک میں خلل پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے-
-

پولیس میرا گھر گرانے پہنچ گئی، میں گرفتاری دے رہا ہوں، جاوید ہاشمی کی دہائی
پولیس میرا گھر گرانے پہنچ گئی، میں گرفتاری دے رہا ہوں، جاوید ہاشمی کی دہائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئیر سیاستدان اور ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور دیواریں بھی گرانا شروع کر دی ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں- پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے سینکڑوں پولیس اہلکار اور گاڑیاں میرے گھر گرا رہی ہیں ،
پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور گرانا شروع کر دیا ہے، میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں- پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے- pic.twitter.com/SJLTO52IJx
— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) May 17, 2021
گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ جاوید ہاشمی کا قومی ادارے کے بارے میں بیان ان کی ذاتی رائے ہے – وہ پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے – مسلم لیگ ن آئینی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اورامید کرتی ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر ملک کو مظبوط بنانے کے لئے کام کریں۔
یاد رہےکہ جاوید ہاشمی نے نوازشریف کی ہدایت پرنوازشریف کا اداروں کے خلاف بیانیہ داغ کراپنی بذرگی کوبھی داو پرلگا دیا ہے اوراب توصورت حال یہ ہےکہ ایک طرف ن لیگ ش نے مسترد کردیا ہے تودوسری طرف عوام کی طرف سے بہت زیادہ لعن طعن جاری ہے اورکہا جارہاہے کہ اس بذرگ سیاستدان نے بڑھاپے میں چمچہ گیری کرکے اپنی رہی سہی عزت کا بھی نوازشریف کی خاطر جنازہ نکلوا لیا ہے
مقدمہ درج ہونے کے بعد جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل
-

ملتان کے رکشہ ڈرائیور غلام سرور نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی
ملتان کے رکشہ ڈرائیور غلام سرور نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی،
لاکھوں روپے اور قیمتی طلائی زیور و دیگر سامان پولیس کے ذریعے سواریوں کو واپس کردیئے۔
شریف پورہ ملتان سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور غلام سرور نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی۔ لاکھوں روپے کی ہاتھ آئی رقم اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ایمانداری سے سواری کو واپس کر دیئے.تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد ملتان سے تعلق رکھنے والے علی رضا اپنی فیملی کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہوئے اور رکشے سے اترتے وقت اپنے سامان کا شاپر رکشے میں بھول گئے. معلوم ہونے پر رکشہ ڈرائیور غلام سرور نے متعلقہ ڈی ایس پی ممتاز آباد حفیظ الرحمن سے رابطہ کیا۔
انہوں نے فیملی سے موبائل فون کے ذریعے رابطہ کیا اس پر علی رضا نامی مسافر نے تھانے آکر اپنی کھوئی ہوئی چیزیں وصول کر لیں جن ایک لاکھ چودہ ہزار کیش، سوا تولہ طلائی جھمکے، دو موبائل-فون اور عروسی جوڑے شامل تھے. اس معاملے کو خوش اسلوبی سے نبھانے پر اختر رسول ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو بھی سب نے سراہا۔
-

ملتان ، اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ کی کاروائی ، چینی مافیا کے خلاف بڑی کامیابی
ملتان ، اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ کی کاروائی ، چینی مافیا کے خلاف بڑی کامیابی
باغی ٹی وی : ملتان میں اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کے کر کے سورج کنڈروڈپرچینی کےگودام پرچھاپہ مارا ہے .چھاپے کے دوران غیر قانونی طورپراسٹورکی گئی چینی کی7ہزاربوریاں برآمد کی گئی ہیں ،ضلع انتظامیہ کے مطابق چینی کی مالیت3کروڑ50لاکھ روپےبنتی ہے،
رمضان کے اندر حکومت کا منافع خوروں اور ذخیر اندوزوں کے خلاف آپریشن جاری ہے . اس سلسلے میں معاون خصوصی برئے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کواشیائےضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پربلاتعطل فراہمی کیلئےکوشاں ہیں،،وزیراعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیادپرقیمتوں اور دستیابی کاجائزہ لےرہےہیں،ف،وزیراعلیٰ پنجاب کی انتظامیہ کوپرائس کنٹرول میکانزم مزیدموَثربنانےکی ہدایت کی ہے .
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حکومتی وعدہ دھر کے دھرے رہ گئے ہیں ، اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔
پشاورمیں مہنگائی اپنےعروج پر پہنچ گئی، سبزی منڈی میں مٹر 250 روپے، کچالو 100، لیموں 200 اور لہسن 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ٹماٹر بھی 60 سے لیکر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں، کہتے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات اٹھائے۔
-

جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو کیا کام کریں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کاکسی کیخلاف انتقامی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 17شوگرملز کو نوٹس ملے ہیں،جہانگیرترین کے صرف ایک مل کو نوٹس ملا ہے، جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو عمران خان سے ملاقات کریں، وزیراعظم عمران خان اپنے نظریے پرقائم ہیں ،کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشورکا حصہ ہے،عمران خان کسی کے سامنے بلیک میل نہیں ہوں گے،آزادارکان کو زبردستی پی ٹی آئی میں شامل نہیں کیا گیا،آزاد ارکان نے شمولیت سے پہلے خطوط پر دستخط کیے،آزاد ارکان نے واضح کہا وہ پارٹی چھوڑرہے نہ فارورڈبلاک بنا رہے ہیں،افغان مسئلہ سلجھانے کیلئے ترک وزیرخارجہ سے جلد ملاقات متوقع ہے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قصوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فی الفور فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی ہے، سیکریٹریٹ کے لئے 70 کروڑ روپے ریلیز ہوگئے ہیں ،وزیراعظم ملتان اور بہاول پور میں سیکریٹریٹ کا بنیاد رکھیں گے، ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے رکھی گئی رقم دوسرے منصوبوں میں لگادی جاتی تھی،جنوبی پنجاب کا 33 فیصد بجٹ دکھایا جاتا تھا اور 17 فیصد خرچ کیا جاتا تھا،اگلے ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے الگ بجٹ ہوگا، اس سال بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ رقم مختص کی جائے گی،
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا
پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا
جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا
جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
ن لیگ جہانگیر ترین سے رابطہ کریگی یا نہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا
جہانگیر ترین کے ساتھ اراکین اسمبلی عدالت جانے پر حکومت کا ردعمل بھی آگیا
جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو خان صاحب …..اب زیادتی بند کروائیں،مطالبہ آ گیا
وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان
حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا
جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار
جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی
وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا
جہانگیر ترین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
ایف آئی آر کہاں بنی،لاہور کیسے آئی،فون کس نے کیا؟ جہانگیر ترین کے تہلکہ خیز انکشافات
-

جنوبی پنجاب والوں کو شاہ محمود قریشی نے سنائی ایک بار پھر خوشخبری
جنوبی پنجاب والوں کو شاہ محمود قریشی نے سنائی ایک بار پھر خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قصوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے رمضان پیکج کیلئے اربوں روپے کی گرانٹ منظور کی،
وزیر خارجہ شاہ محمود قصوری کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں کو سہولت بازار کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امید ہے یوٹیلٹی کارپوریشن شہریوں کو معیاری اشیا فراہم کرے گا،آج ملتان میں رمضان پیکج کے آغاز کا افتتاح کررہے ہیں، وزیراعظم منہگائی پر ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں،ہمارا سب سے بڑا چیلنج منہگائی کو کنٹرول کرنا ہے، وزیراعظم نے کل لاہورمیں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیاکی قیمتوں پر فرق پڑے گا،29 مارچ کو اختیارات سلب کرنے والا نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا ہے،دسمبر 2020 کا نوٹیفکیشن کابینہ نے منظور کردیا ہے، اس کا نوٹیفکیشن کردیا جائیگا،
وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات
جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی
بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قصوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فی الفور فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی ہے، سیکریٹریٹ کے لئے 70 کروڑ روپے ریلیز ہوگئے ہیں ،وزیراعظم ملتان اور بہاول پور میں سیکریٹریٹ کا بنیاد رکھیں گے، ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے رکھی گئی رقم دوسرے منصوبوں میں لگادی جاتی تھی،جنوبی پنجاب کا 33 فیصد بجٹ دکھایا جاتا تھا اور 17 فیصد خرچ کیا جاتا تھا،اگلے ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے الگ بجٹ ہوگا، اس سال بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ رقم مختص کی جائے گی،