Baaghi TV

Category: ملتان

  • بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کی پی پی پی میں شمولیت ہوئی ہے

    جمعیت علمائے اسلام ڈیرہ غازی خان شہر کے صدر محمد جاوید خان سومرو پی پی پی میں شامل ہو گئے،بلاول زرداری نے جے یو آئی کے رہنما کو خوش آمدید کہا، مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ تحصیل علی پور میں پی پی 273 کے ٹکٹ ہولڈر ملک جمیل احمد پنوہہ پی پی پی میں شامل ہو گئے،مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مسلم لیگ ن کے صدر ملک جاوید پنوہہ پی پی پی میں شامل ہو گئے،مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین ملک عابد محمود بھابہ پی پی پی میں شامل ہو گئے،مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے کونسلر ملک محمد ساجد دینہ پی پی پی میں شامل ہو گئے

    قبل ازیں بلاول زرداری نے پاکستان میں اسکول جانے کی عمر کے دو کروڑ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہر ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے ریاست کا یہ فرض ہے کہ تعلیم کو سب کے لیئے، خصاصاً بچیوں کے لیئے، یکساں طور پر قابلِ رسائی بنائے۔ کروناوائرس جیسی عالمی وباء کے بعد تعلیمِ بالغان اور غیر رسمی تعلیم جیسے پروگرامز کو جدید خطوط پر استوار کرنا حالات کا تقاضا ہے موجودہ حکومت کی ایجنڈا خواندگی میں اضافہ نہیں، بلکہ اس کی توجہ کا محور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کا نام تبدیل کرنا ہے۔

    بلاول زرداری 8 ستمبر کو ایم پی اے رائس نبیل کی دادا کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے 8 ستمبر کو رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو اور بھونک مندر کی ہندؤں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے 9 ستمبر کو بلاول زرداری مخدوم ہاؤس سے براستہ سندھ روانہ ہوجائیں گے

    ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

     

  • بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

    بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

    بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چییئرمین بلاول زرداری ملتان پہنچ گئے ہیں

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ق لیگ اور ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ہے ق لیگی اور ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈرز پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والو ں میں مظہر عباس اور رانا امجد علی امجد شامل ہیں مظہر عباس ق لیگ ملتان اور ایم کیوایم کے رانا امجد علی مظفر گڑھ سے ٹکٹ ہولڈرتھے اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، نتاشہ دولتانہ، حیدرزمان قریشی، بصروجی، عبدالقادر شاہین، حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ بھی موجود تھے

    قبل ازیں بلاول زرداری ملتان پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا سید علی حیدر گیلانی اپنے ورکروں کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا "سیداں والا بائی پاس ملتان” پر استقبال کرنے کے موجود تھے، بلاول کے استقبال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے لگائے گئے

    اپنے دورے کے دوران بلاول زرداری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن سے خطابات اور وفات پا جانے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت بھی کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے بلاول بھٹو زرداری جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ملک بشیر احمد، حیدر عباس گردیزی کے گھر بھی تعزیت کیلئے جائیں گے

    بلاول زرداری 5 ستمبر کو بلاول ہاؤس میں اقلیتی رہنماؤں وکلاء ونگ اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے 5 ستمبر کو بلاول زرداری ڈیرہ غازی خان روانہ ہونگے جہاں سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے بلاول زرداری سردار دوست محمد کھوسہ نے گھر عشائیہ میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول ہاؤس ملتان میں قیام کریں گے

    6 ستمبر کو بلاول زرداری سٹی صدر ملک نسیم لابر کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرنے دولت گیٹ اوع بیگم بی اے جگر کی وفات پر تعزیت کرنے ان کے گھر جائیں گے بلاول زرداری پی پی 217 سے ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر کلثوم ناز بلوچ کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے وہاڑی چوک جائیں گے شام 6 بجے جلہ آرائیں میلسی میں سابق ایم پی اے ٹوچی خان کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے جبکہ رات کا قیام بلاول ہاؤس ملتان میں کریں گے بلاول زرداری 7 ستمبر کو بلاول ہاؤس میں 12:30 پر پریس کانفرنس کریں گے دوپہر 2 بجے کہروڑ پکا میں ڈسٹرکٹ صدر امداد اللہ عباسی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے 7 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان روانہ ہونگے اور قیام مخدوم ہاؤس جمال الدین والی رحیم یار خان میں کریں گے

    بلاول زرداری 8 ستمبر کو ایم پی اے رائس نبیل کی دادا کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے 8 ستمبر کو رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو اور بھونک مندر کی ہندؤں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے 9 ستمبر کو بلاول زرداری مخدوم ہاؤس سے براستہ سندھ روانہ ہوجائیں گے

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

  • پی ڈی ایم ختم ،جماعت اسلامی سے بہتر جماعت اور کوئی نہیں ،سراج الحق

    پی ڈی ایم ختم ،جماعت اسلامی سے بہتر جماعت اور کوئی نہیں ،سراج الحق

    پی ڈی ایم ختم ،جماعت اسلامی سے بہتر جماعت اور کوئی نہیں ،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو تین سالہ کارکردگی پیش کرتے وقت 22کروڑ عوام نظر نہیں آئے ۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں ملک میں کرپشن میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ افغانستان میں انقلاب پرطالبان کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔ افغانستان میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ موجودہ حکومت کو شہید نہیں بنانا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ ووٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب برپا ہو جس کے لئے جماعت اسلامی سے بہتر جماعت اور کوئی نہیں ہے ۔ ہم نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کردیا ہے جماعت اسلامی اپنی پارٹی کے منشور و پرچم اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔ پی ڈی ایم عملاََ ختم ہوچکی ہے اب وہ چند جماعتوں کا اتحاد ہے میںپی ڈی ایم اور موجودہ حکومت میں کوئی فرق نہیں سمجھتا۔ جامعہ زکریا میں ایک منشیات فروش کے ہاتھوں اسلامی جمعیت طلبہ کے طالب علم کلیم اللہ سہو کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔ منشیات فروش کو جامعہ زکریا میں پناہ دینا گھناﺅنا جرم ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ” دارالسلام “ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راﺅ محمد ظفر، ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،خواجہ صغیر احمد،ملک سجاد وینس، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ،سلمان الہی سہو،راناساجد اسماعیل ، رفیع رضا ایڈووکیٹ،حسان اخوانی ودیگر موجودتھے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ رات اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کی جو صرف معمول کی تقریر کے سوا کچھ نہیں تھا ۔ حکومت کی تین سالہ کارکردگی اس قدر مایوس کن ہے کہ اس پر تین سو صفحات لکھے جاسکتے ہیں یہاں تک کہ وزیر اعظم کو تو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تین سالہ کارکردگی نظر آئی ہے مگر عوام کو نظر نہیں آئی بلکہ حکومت کی کارکردگی صفر سے آگے مائنس دکھائی دے رہی ہے اور یہ ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے بیروزگاری ومہنگائی حکومت کی اضافی کارکردگی میں شامل ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب ڈالر 167روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ اب حکومت سے عوام پوچھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کیوں نہیں کی حالانکہ کی عوام نے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری اور ٹیکس بھی ادا کررہی ہے مگر پھر بھی غریب عوام کی گردن مروڑنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ حکمرانوں نے اپنے اعلان کے مطابق ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دیں البتہ 35لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا اب تک 30لاکھ گھر تقسیم کرنے چاہئے تھے مگر پہلا گھر بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل کرکے پٹرول،بجلی، گیس، چینی، آٹا، گھی یہاں تک کہ دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 5سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کسانوں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا یہاں تک کہ صحافی بھی بیروزگاری کی زندگی بسر کررہے ہیں بچوں کیلئے کتاب اور قلم خریدنا ناممکن بنادیا گیا ہے والدین کے پاس بچوں کی تعلیم کے لئے سکول کی فیس دینا ناممکن بن گیا ہے ۔ مدینہ منورہ کی ریاست میں عریانی، فحاشی اور بد اخلاقی میں اضافہ ہوا ہے ۔ مینارِ پاکستان تحریک پاکستان کے شہداء کی یاد گار ہے جس کے سائے میں عریانی کا واقعہ پوری قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہے ۔ سود میں مزید اضافہ ہورہا ہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا سودی نظام کے خلاف شرعی عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔ سود کے حوالے سے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر 5اگست 2019ءکو قبضہ کیا مگر ہمارے حکمران جو ہر جمعہ کو احتجاج کے دوران دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے تھے اب انہوں نے مسئلہ کشمیر پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ گزشتہ73سالوں سے ملک مختلف تجربات سے گزر رہا ہے سیاسی اور فوجی حکومتیں بھی عوام کی مشکلات دور نہیں کرسکیں بلکہ ان میں آئے روز اضافہ ہوا ہے ان تمام مسائل کا واحد حل ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں قوم کی خدمت کی ہے ہم ملک کو کرپشن فری ریاست بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو ۔ جماعت اسلامی کے تمام رہنماﺅں ، سابقہ وموجودہ ارکان اسمبلی کے دامن پر کرپشن کا ایک دھبہ بھی نہیں ہے ہم ملک کو ایک اسلامی اور کرپشن فری پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابات میں دیانتدار،محنتی و باصلاحیت نوجوانوں کو میدان میں لائے گی اور اپنی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تو حکمران خود کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے ہمیں حکومت دی ہے انہوں نے اختیارات نہیں دیئے۔ اصولی طور پر تو حکومت کو از خود مستعفی ہوکر نئے عام انتخابات کرانے کا اعلان کرنا چاہئے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت بر قرار رہے اسی لئے ہم موجودہ حکومت کو شہید نہیں ہونے دیں گے بلکہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب برپا کریں گے۔ اس سلسلے میں عوام کو چاہئے کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چند جماعتوں کا مجموعہ ہے اس اتحاد میں شامل جماعتوں اور حکومت میں کوئی فرق نہیں یہ سرمایہ داروںکا کلب ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے دھماکے قابل مذمت ہیں طالبان نے طویل جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی ہے جب تک افغانستان میں ایک بھی امریکی فوجی موجود ہے وہاں کا امن بحال نہیں ہوسکتا ۔ خود امریکی صدر نے اپنی فوجوں کے انخلاءکے لئے 31اگست کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے ۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے یقینا جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ پورا نہیں کیا جوحکمران22کروڑ عوام کو کچھ نہیں دے سکے وہ سرائیکی عوام کو بھی کچھ نہیں دیں گے۔

    قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کلیم اللہ سہو شہید کی رہائش گاہ پر شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب اور پنجاب پولیس کا امتحان ہے کہ اس قتل کے مجرم درندے کو کیفر کردار تک پہنچوائیں اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کریں۔ انہوں نے وہاں موجود عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ خود ظالم کو منتخب کرتے ہیں اور بعد میں ظلم سہتے ہیں سانپ کو دودھ پلاتے ہیں اور اژدھے تیار کرتے ہیں۔

    بعد ازاں چاہ جموں والا میں جامعتہ المحصنات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رسول ﷺ کے اُمتی ہیں اور اس اُمت نے سارا کام سنبھالا ،جو کامانبیاءکا تھا وہ ہمارے ذمہ لگایا گیا۔ ہمارے سامنے نمونہ نبی اکرم ﷺ ہیں۔ جماعت اسلامی کا آغاز 1941ءسے نہیں بلکہ ختم نبوت ﷺ سے ہوا۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ایک خاتون ایک مسلمان ماں اور عورت ہو۔ ہم اپنے ووٹر کو تنہا نہیں چھوڑت اسے دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کے لئے تیار کرتے ہیں۔23سدال کی جدوجہد کے بعد آپ ﷺ نے ایک اسلامی ، فلاحی ریاست بنائی ایسی ہی ریاست ہم بنانا چاہتے ہیں

  • پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے:ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان

    پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے:ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان

    ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کہا ہے کہ پارکوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔پارکوں میں جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کریں گے۔ ایڈوائزر ٹوسی ایم فارپی ایچ ایز اینڈ ٹورزم آصف محمود نے پی ایچ اے ملتان کے سیکورٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ کے ہمراہ ایڈوائزر ٹوسی ایم فارپی ایچ ایز اینڈ ٹورزم آصف محمود کو بریفنگ دینے کے موقع پر کیا۔

    ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مزید کہا ہے کہ لاہور واقع کے بعد پارکوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پارکوں کو فیملیز کے لیئے سازگار بنائیں گے۔شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل ہے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ پارکوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔پارک سستی تفریح کا ذریعہ ہے عوام کو پارکوں میں بہتر سہولیات دینے کے لیئے کوشاں ہیں۔

  • بلاول بھٹو کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی کیا تحفہ دیں گے؟ جانیں

    بلاول بھٹو کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی کیا تحفہ دیں گے؟ جانیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی 7ارکان اسمبلی کا تحفہ دیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو ایک ہفتے تک بلاول ہاؤس ملتان میں قیام کے دوران جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن میں ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہو گا ‘جس کی نگرانی خود بلاول بھٹو کریں گے ‘یوسف رضا گیلانی ارکان اسمبلی کی بلاول سے خفیہ ملاقات کرائیں گے-

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30اگست کو جنوبی پنجاب کے دورے پر ملتان آئیں گے امکان ہے کہ وہ کم و بیش ایک ہفتہ تک بلاول ہائوس ملتان میں قیام کریںگے۔ اس دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کا تحفہ دینگے اور ان کی ملاقات بلاول بھٹو سے کرائیں گے ۔

    ذرائع کے مطابق ان ارکانِ اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تحریک انصاف کے وہ ارکان جو آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے تھے اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی شامل ہیں اسی طرح دیگر اہم شخصیات بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے-

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن کا ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہوگا جس کی بلاول بھٹو خود نگرانی کرینگے اس سلسلے میں بلاول بھٹو نے پہلے ہی سید یوسف رضا گیلانی کو ٹارگٹ دے رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ سابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی ملتان آمد سے قبل اہم سیاسی شخصیات اورموجودہ و سابقہ ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

    ذرائع نے اس خبر کی بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضاگیلانی سے جنوبی پنجاب کے تین ارکانِ قومی اسمبلی و چار ارکان صوبائی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے ان میں ملتان سے کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں ہے البتہ ان ارکان ِ اسمبلی کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے –

    ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی نے سید یوسف رضا گیلانی سے کہا ہے کہ آپ نے ہمارا خیال رکھناہے ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئندہ الیکشن میں آپ کی ضرورت پڑے-

    ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ان ارکان اسمبلی کی بلاول بھٹو کے 30اگست کے دورہ ملتان کے دوران بلاول ہائوس میںخفیہ ملاقات کرائی جائے گی جسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا جائیگا۔ البتہ یہ واضح امکان موجود ہے یہ ارکان اسمبلی آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔

  • سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا

    سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط عائد کی گئی ہے جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اورفیصل آباد ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغازکردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی مسافروں کو لے کر پروازوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے اڑانیں بھرنا شروع کردی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے آغاز سے اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دو ہزار 50 مسافر متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

    جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 1742 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے جب کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 938 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے۔

    لاہورایئرپورٹ سے اب تک 8 پروازوں کے ذریعے 1626 مسافروں کی متحدہ عرب امارات روانگی ہوئی ہے جب کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 2561 مسافروں کو لے کر 14 پروازوں نے اڑان بھری ہے۔

    فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک دو پروازوں کے ذریعے 277 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے 18 اگست سے معمول کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں اڑانیں بھریں گی۔

  • ملتان:یتیم لڑکی کی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا کا قبضہ، قتل کی دھمکیاں، لڑکی کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

    ملتان:یتیم لڑکی کی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا کا قبضہ، قتل کی دھمکیاں، لڑکی کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

    ملتان کے شہر کی رہائشی یتیم لڑکی عالیہ شعیب کی وراثتی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا نے قبضہ کر لیا متاثرہ لڑکی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ملتان کے قریبی شہر کی رہائشی عالیہ شعیب کہنا ہے کہ ان کے والد کا دو سال ہوئے انتقال ہو چکا ہے دو سال گزرنے کے باوجود وارثت میں ان کوحصہ نہیں ملا ان کے چچا اور سوتیلے بھائی نے وراثتی جائیداد پر رقبضہ جما رکھا ہے-
    https://twitter.com/PTI_ki_cheeti/status/1421386090095779841?s=20
    میڈیکل فرسٹ ائیر کی طالبعلم عالیہ شعیب نےسوال کیا کہ کیا اس ملک میں انصاف ملنا اتنا مشکل ہے کیا اس ملک میں اگر آپ یتم ہوتے ہو تو اتنا دربدر کر دیا جاتا ہے کیا آپ کو دھمکیاں ملتی ہیں کہ آپ کو اپنا حق مانگنے پر قتل تک کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے؟-

    عالیہ شعیب نے وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال کیا کہ کیوں ہمارے ادراوں میں سیاسی اثرو رسوخ اور پریشر بڑھ رہاہے کیوں ہمیں انصاف نہیں ملتا؟-

    عالیہ نے کہا کہ میرے والد کی وفات کو دوسال سےزیادہ عرصہ گزر گیا ہے میرے والد صاحب کہا کرتے تھے کوئی اپنا نہیں ہے لوگ صرف مطلب کے ہوتے ہیں اگر کوئی آپ کے ساتھ حد سے زیادہ اچھا اور میٹھا ہے اس سے زیادہ آپ کے لئے بُرا کوئی نہیں ہے اور ان کی وفات کے بعد مجھے یہ بات بہت اچھے سے سمجھ آئی اور انہی کے اپنوں نےمجھے یہ بات بات سمجھائی-

    ملتان کی رہائشی متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ میرا ایک سوال ہے کیا اس ملک میں انصاف ملنا اتنا مشکل ہے کہ ہر کسی کے ساتھ ہی یہی ہو رہا ہے کیا یتیم بچے ہر وقت عدالتوں اور حکومتی اداروں کے چکر لگاتے پھریں کیا بیوہ عورتوں کے ساتھ بد سلوکی ہو رہی ہے کیا ان پر سیاسی پریشر بڑھ رہا ہے یا صرف ہمارے ساتھ ہی ہو رہا ہے ؟-

    انہوں نے بتایا کہ شروع میں سوتیلا بھائی اور چچا اچھے بن کر ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر جھوٹے کیس بناتے رہے وراثت کا انتقال جو کہ قانوناً ایک ماہ کے اندر اندر درج کیا جاتا ہے ہمیں کروانے میں ایک سال لگ گیا حلقہ پٹواری جو ہمارے چچا اور بھائی سے رشوت لئے بیٹھے ہیں ہمیں ہماری زمینوں کے دستاویزات نہیں دیتے-
    https://twitter.com/PTI_ki_cheeti/status/1421387772192038912?s=20
    ملتان کے ایم این اے احمد حسین ڈہہڑ کے سیاسی دباؤ وجہ سے کوئی ایکشن نہیں لیتا کمشنر ، ڈی سی تمام آفس کے بعد اب مجھے انصاف کی امید نہیں
    میری اعلیٰ حکام سے گذارش ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے-

  • مونچھوں پر تاؤ اور فلموں کے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک بنانا ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا

    مونچھوں پر تاؤ اور فلموں کے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک بنانا ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا

    ملتان. بڑے بال ، مونچھوں پر تاؤ اور فلموں کے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک بنانا ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا۔

    ڈپٹی کمشنر ملتان نے 3 بھائیوں سمیت 4 ٹک ٹاکرز کو ایک مہینے کی نظر بندی پر سینٹرل جیل بھیج دیا سینٹرل جیل میں بند ٹک ٹاکرز کے اہل خانہ نے غیر قانونی نظر بندی کو ختم کرنے کے لئے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کر لیا سی پی او ملتان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے 3 ایم پی او کے تحت ٹک ٹاکرز کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے تھے
    ۔
    ٹک ٹاکرز پر سنسنی خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام ہے، ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف حکومت پنجاب سے بذریعہ ہوم سیکرٹری ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، آر پی او اور سی پی او سے 2 اگست کو جواب طلب کر لیا

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    درخواست گزار نے کہا کہ ٹک ٹاکرز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں نہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ٹک ٹاکرز نے امن و امان کو خراب نہیں کیا نا ہی ویڈیوز کے زریعے لوگوں کو مشتعل کیا ہے، ٹک ٹاکرز تینوں بھائی پٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ ہیں . نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں ، جنہیں کالعدم قرار دیا جائے،

  • سی ایس ایس امتحانات میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی

    سی ایس ایس امتحانات میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی

    سی ایس ایس میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی-

    لاہور : نواب ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی نے سی ایس ایس کے امتحان میں مسلسل ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے پنکھے سے جھو لٹکتی ندا کی لاش اور خودکشی سے پہلے لکھی گئی تحریر قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق نشیمن اقبال فیز ون میں واقع دو کمروں کے اپارٹمنٹ سے ندا اکبر خان کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش ملی تھی، لڑکی کی دوست کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ندا اکبر سی ایس ایس کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی ، مایوس ہو کر ندا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا،

    لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر میں ندا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق ندا اکبر کا تعلق ملتان سے ہے، چند روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور آئی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے ورثا کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

  • راہ گیرکوکال کرنے کیلئے موبائل فون دینا مہنگا پڑگیا

    ملتان میں تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں شہری کو مبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پاک گیٹ کے علاقے میں واجد نامی شہری گھر سے روٹی لینے کے لیے آیا تھا، 2 ملزمان نے کال کے لیے شہری سے موبائل فون مانگا تھا، موبائل واپس مانگنے پرملزمان نے واجد نامی شہری کو زبردستی رکشے میں بٹھا دیا تھا، تھانہ حرم گیٹ کے میں گیٹ پرواجد نے رکشے سے چھلانگ لگا دی تھی.

    ملزمان نے واجد پرفائرنگ کردی جس سے واجد نامی نوجوان زخمی ہوگیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ حرم گیٹ کا سنتری شاہد بھی زخمی ہوگیا تھا، 2 فائرتھانہ حرم گیٹ کے چھوٹے دروازے پربھی لگے تھے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی گئی اورکیمروں کی ریکارڈننگ سے بھی مدد لی جارہی ہے.