Baaghi TV

Category: ملتان

  • وزیراعظم عمران خان 5 سال میں تو کیا، 500 سال میں بھی تبدیلی نہیں لاسکتا۔سراج الحق

    وزیراعظم عمران خان 5 سال میں تو کیا، 500 سال میں بھی تبدیلی نہیں لاسکتا۔سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پرانے مستریوں سے نیا پاکستان بنانے چلی تھی مگر ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی ، وزیراعظم نےتبدیلی کے نام پر ایک ایسا انجن تیار کیا جس کے کچھ پرزے ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے اور کچھ ہیلی کاپٹر کے ہیں، مشرف لیگ ، نون لیگ ، پی پی سے اکٹھے کیے ہوئے جاگیردار اور وڈیرے ڈھائی برسوں میں ہی ایکسپوز ہوگئے ، وزیراعظم نے قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ،غریب کے لیے عدالتوں میں انصاف نہیں ، ہسپتالوں میں علاج نہیں ، وی آئی پی کلچر عروج پر پہنچ گیا ،احتساب کے نعرے مذاق بن گئے ۔

    جنوبی پنجاب کے لوگوں سے حکمرانوں نے دھوکہ کیا ، جنوبی پنجاب کے دس اضلاع ملک کے پسماندہ ترین اضلاع میں شمار ہوتےہیں ،علاقہ میں غریب کسان اور مزدور کے بچے تعلیم سے محروم ہیں،ظلم اوراستحصال کا یہ نظام مزید نہیں چل سکتا ،پاکستان کے قیام کے لیے لاکھوں لوگوں نے جان کے نذرانے پیش کیے ، کروڑوں نے قربانیاں دیں ،قائداعظم کی رحلت کے بعد ظالم اشرافیہ نے ملک کے جغرافیہ اور نظریہ کے ساتھ غداری کی ،جماعت اسلامی ظلم اور استحصالی نظام سے عوام کو نجات دلانا چاہتی ہے ،قوم سے اپیل ہے کہ خوشحال پاکستان کے حصول کے لیے ہمارا ساتھ دے ۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں مہنگائی ، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دیگر مقررین اور شرکاءمیں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر ، امیر ضلع صفد ر ہاشمی ، سابق ایم پی اے اصغر گجر، سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف ، صد ر جے آئی یوتھ زبیر گوندل ،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی ، صہیب عمار صدیقی اورسید ذیشان اختر شامل تھے ۔

    سراج الحق نے حکومت کو عوام کے لیے ویکسینیشن کا انتظام نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت کو کرونا فنڈکا حساب دینا ہوگا،پی ٹی آئی کا سونامی مکمل طور پر خس و خاشاک کی طرح بہہ گیا،موجودہ حکومت، سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل اور سٹیٹس کو کی علامت ہے، یہ لوگ بھی چاہتے ہیں کہ ادارے ان کےتابع ہو جائیں،عدالتیں ان کی مرضی سے فیصلے کریں،میڈیا ان کےاشاروں پرکام کرے اور نیب صرف حکومت کے لیے کام کرے

    یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سالہا سال سے پاکستانی عوام کو زبان ، رنگ ، نسل اور مصلحتوں کی بنیاد پر تقسیم کیا ،انہی لوگوں کے آباؤ اجداد نے انگریزوں کی تابعداری کی اور اپنی جاگیریں بنائیں،برصغیر کےمسلمانوں نے اسی نظام سے نجات کے لیے قربانیاں دی تھیں جو قائد اعظم کی رحلت کے کچھ عرصہ بعد ملک پر مسلط ہوگیا اور اب تک عوام کی گردنوں کو جکڑےہوئے ہے۔

  • قلعہ کہنہ قاسم باغ پر کتنے  سایہ دار تیار درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی گئی ؟

    قلعہ کہنہ قاسم باغ پر کتنے سایہ دار تیار درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی گئی ؟

    (20 مارچ 2021 سہ پہر 3:30 ) پی ایچ اے ملتان کی کلین اینڈ گرین مہم جاری، کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پو دا لگایا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی، کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر پچاس سایہ دار تیار درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی گئی ، وزیراعظم کے کلین گرین ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ پی ایچ اے شہر میں شجر کاری مہم بھر پور انداز مین جاری رکھے گا۔

    ڈی جی پی ایچ اےسید شفقت رضا پلکن ،ارجن اور گل نشتر کے درختوں کی شجر کاری کی گئی ہے، شہر بھر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کو سر سبز بنا رہے ہیں۔ شہر کی معروف شاہراہوں پر شجر کاری جاری ہے۔

  • ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ، ڈپٹی کوآردینیٹر محکمہ ایکسائز کی میڈیا سے گفتگو

    ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ، ڈپٹی کوآردینیٹر محکمہ ایکسائز کی میڈیا سے گفتگو

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ڈپٹی کوآرڈینیٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع ملتان الحاج شاہد اقبال قریشی
    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتیں ملک میں شور شرابا کر کے ملک کی ترقی میں روکاوٹ ڈال رہی ہیں حکومت بہتری کی طرف رواں دواں ہے جلد مہنگائی کا خاتمہ ھو جائے گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے خان ابراہیم خان کے درینہ ساتھی ڈپٹی کوآرڈینیٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع ملتان الحاج شاہد اقبال قریشی نے انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں منتخب حکومت اپنی آ ئینی مدت پوری کرے گی اور وزیراعظم عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں اور اپوزیشن منہ دیکھتی رہے گی اور انشاء اللہ ا گلے پانچ سال بھی عمران eخان کی ہی حکومت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں

  • مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

    مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

    مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

    ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 41 فیصد اضافہ ہوا ہے

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 13 اعشاریہ 89 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 5 میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، حالیہ ہفتے ٹماٹر دو روپے، پیاز ایک روپیہ، گڑ بیس پیسے فی کلو سستا ہوا۔

    یونیورسٹی میں گندے انڈے بیٹھے ہیں، تمام کو جیل بھیج کرکمیشن بنائیں گے،عدالت کا بڑا حکم

    رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا پانچ روپے مہنگا ہو گیا اور بیس کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپے کا ہو گیا۔ مرغی کا گوشت، انڈے، گھی اور دالوں کی قیمتیں بڑھ گئیں، ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 5 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، مرغی کی فی کلو قیمت 225 روپے سے بڑھ کر 250 روپے تک پہنچ گئی،

    ایک ہفتے میں ڈالڈا گھی کا اڑھائی کلو ٹن 8 روپے مہنگا ہو گیا جبکہ رواں ہفتے دال چنا تین روپے فی کلو مہنگی ہو گئی

    مہنگائی کی شرح میں اضافہ، البتہ انڈے سستے ہو گئے، کتنے؟

  • شجاع آباد 12 سالا لڑکے سے زیادتی ملزم گرفتار مقدمہ درج

    شجاع آباد 12 سالا لڑکے سے زیادتی ملزم گرفتار مقدمہ درج

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد لال باغ کے رہائشی حق نواز کے 12 سالہ بیٹے یوسف کے ساتھ عمران جکھڑ کی جنسی زیادتی ملزم گرفتار مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق
    شجاع آباد لال باغ کے رہائشی حق نواز نے عبداللہ چوک پر دکان بنارکھی ہے اسکا 12 سالہ بیٹا یوسف بھی اسکے ساتھ دکان پر کام کرتا ہے بچہ کھیتوں میں رفع حاجت کے لیے گیا تو ملزم عمران جکھڑ اس بچہ کو زبردستی ویرانہ میں لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا شور اور واویلا مچانے پر اہل علاقہ اکٹھا ہوگیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تاہم تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملنے پر زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

  • حکومت کی جانب سے ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں عام آدمی کو بھر پور ریلف فراہم،لیاقت علی چٹھہ

    حکومت کی جانب سے ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں عام آدمی کو بھر پور ریلف فراہم،لیاقت علی چٹھہ

    ملتان: سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں عام آدمی کو بھر پور ریلف فراہم کیا جارہا ہے۔ نئے قوانین میں گھر بنانے کے لیئے نہایت آسان شرائط رکھی جارہی ہے جوعام آدمی کی دسترس میں ہونگی۔ کوہ سلیمان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
    اُنھوں نے ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر جنرل کوہ سیلمان ڈویلپمنٹ آتھارٹی سے ملاقات اور ڈائریکٹر فاٹا ملتان ریجن طاہر انصاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا اشرف گل ہمراہ بدھلہ روڈ پر واقع نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ٹیکنکل ایڈوائزر ٹو سیکرٹری ہاﺅسنگ طاہر انصاری نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر فاٹا لاہور کے نئے قوانینAffordable private Housing Schemes Rules 2020کے مطابق ڈویو یلپر غریب لوگوں کے لیئے 20%پلاٹس رکھنے کا پابند ہوگا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے ہر عام آدمی کے گھر ذاتی چھت ملے گی۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ کوہ سلیمان میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں۔ تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مستقبل میں کوہ سلیمان سیا حوں کے لیئے بہترین مقام ثابت ہوگا۔ دور افتادہ مقامات پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

  • الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کرینگے، جے یو ایف رہنما

    الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کرینگے، جے یو ایف رہنما

    پاراچنار:جے یو آئی ف ضلع کرم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 45 کرم ون کے حتمی الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کرینگے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام قبائلی اضلاع کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ ، مولانا روح اللہ ، مولانا اسلم جان ، حاجی نواب جان ، احمد حسن اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 19 فروری کے ضلع کرم کے الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے بار بار شکایات پر دھاندلی روکوانے کیلئے کسی قسم کاروائی نہیں کی گئی اور کئی بار ہم سے تحریری درخواستیں لکھوائی گئی مگر شنوائی نہیں کی گئی 134 میں سے 80 پولنگ اسٹیشنز پر تحریری درخواست جمع کئے گئے مگر ذمہ دار افراد نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی تھی رہنماوں نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نہیں بلکہ تخریب انصاف ہے اس وجہ سے حکومت نے الیکشن میں سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا اور آخری لمحات کو تبدیل کیا گیا کل سے پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں پی ڈی ایم کے رہنما اور کارکن بھی شریک ہونگے لہذا حکومت انصاف کے تقاضے پورے کریں اور ہمیں اپنا حق دیا جائے سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ چیک کیا جائے کہ کتنے مرد اور خواتین ووٹ کیلئے آئے ہیں اور پول شدہ ووٹ کتنے ہیں

  • اندرون ملک میں لاکھوں روپے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 180 کلو گرام چرس برآمد

    اندرون ملک میں لاکھوں روپے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 180 کلو گرام چرس برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں۔اندرون ملک میں لاکھوں روپے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، ملتان کے علاقے میں شاہ رکنے عالم ٹول پلازہ موٹر وے کے قریب تلاشی کے دوران ایک ڈبل کیبن سے تقریبا 180 کلو گرام چرس برآمد کر لی

    جب کہ دوسری کارروائی میں فیصل آباد کے علاقے گرویش ہوٹل کے قریب نہر پر تلاشی کے دوران ایک ٹوٹا کرولا کار سے تقریبا 3 کلو گرام افیون اور 500 گرام آیس (ice) برآمد کی ، تیسری کروائی میں میانوالی کے علاقے داجل پل بکھر کے قریب تلاشی کے دوران ایک ٹیوٹا کرولا کار سے منشیات برآمد ہوئی

    منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 2 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ، ملزم بنام رعد اللہ خان , یاسر شفیع امان اللہ اور ظہیر عباس، کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔جب کہ ملزمان ڈیرہ بگٹی (بلوچستان)، گجرانوالہ، مردان (پشاور) اور اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔ مزید تفشیش جاری ہے۔

  • شجاع آباد جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے عرس مبارک خواجہ معین الدین چشتی رح کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد کی گئی گی

    شجاع آباد جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے عرس مبارک خواجہ معین الدین چشتی رح کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد کی گئی گی

    شجاع آباد ( نمائندہ باغی وی )خواجہ معین الدین چشتی نے 90 لاکھ ہندوں کو کلمہ طیبہ پڑھایا آج بھی فروغ تبلیغ اسلام کے لئے تعلیمات خواجہ غریب نواز رح سے رہنمائی کی ضرورت ہے کمر توڑ مہنگائی سے قوم کو شدید پریشانی کا سامنا ہے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کی طرف لاکھڑا کردیا جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کے زیراہتمام حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رح کے عرس مبارک کے موقع پر آستانہ عالیہ بابا طفیل حیدری پر محفل میلاد شریف منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوۓ جے یو پی کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ حافظ عرفان قادری نے کہا خواجہ معین الدین چشتی رح محبوب الاولیاء ہیں آپ نے اپنے اس دور میں جب کوئی سواری اور نہ ہی کوئی سہولیات ہوتی تھی ان سب مشکلات کے بعد آپ رح بہت دور دراز تک تبلیغ اسلام کا کام کیا اور کفار کو جھوٹوں سے بچاکر مالک حقیقی اللہ عزوجل کی طرف کیا اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ شمع روشن کی کہ جس کی بدولت آج بھی ہر طرح لبیک یارسول اللہ ص کی صدائیں گونجتی ہے اور قیامت تک گونجتی رہی گی عاشق علی قادری نے کہا آپ کی نگاہ فیض سے لاکھوں کفار نے اسلام قبول کیا اس موقع پر عبدالوھاب قادری نے کہا اولیاء کے مزار رشد ہدایت کے مراکز ہیں اور روحانی تجلیات کا مرکز ہیں اللہ کے ولی رہتی دنیا تک زندہ رہے گے جس کی زندہ مثال خواجہ غریب نواز رح آج 809 واں سالانہ عرس ہے صدیاں گزر جانے کے بعد بھی امت اولیاء کے عرس منارہی ہے اور خواجہ صاحب کو مقام ولایت سیرت رسول اکرم ص اور احکام دین پر چلنے اللہ کی رضا پر راضی ہونے سے ملا ہے حافظ شیراز حیدری نے کہا بزگان دین کی یاد میں محفل سجانا بڑی سعادت کی بات ہے ان کا مزید کہنا تھا ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے عمران خان کے پاس کوئی جامع پالیسی نہیں ضمنی الیکشن میں خون خرابہ الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان ہے کمر توڑ بڑہتی مہنگائی کے خلاف جے یو پی کل 21 فروری کو سندھ بھر میں احتجاج کیا اگر حکومت نے بڑہتی مہنگائی پر کابو نہ پایا تو جے یو پی عوام کی ترجمانی کرتے ہوۓ پورے ملک میں صداۓ احتجاج بلند کرے گی

  • یو ٹیلٹی سٹور پر غریبوں کیلئے  آٹا گھی چینی نایاب، آخر کہاں جاتا ہے؟

    یو ٹیلٹی سٹور پر غریبوں کیلئے آٹا گھی چینی نایاب، آخر کہاں جاتا ہے؟

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )شجاع آباد یو ٹیلٹی سٹور پر غریبوں کیلۓ آٹا گھی چینی نایاب راتوں رات دوکانداروں کو بیچ دیا جاتاہے
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد حکومت کیطرف غریبوں کیلۓ بنائی گئی یوٹیلیٹی اسٹور کی سہولت سے غریب فائدہ نہ اٹھا سکاآٹا چینی اور گھی راتوں رات دوکانداروں کو سپلائی کر دیا جاتاہے شجاع آباد کے شہری عتیق الرحمن قریشی نے انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور انچارج عوام کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور نازیبا زبان استعال کرتا ہے

    جبکہ غریبوں کو دوسری اشیاء خوردونوش کے خریدنے کے بحانے ٹرخا دیا جاتا ہےعوام نے تبدیلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ انچارج یو ٹیلٹی سٹور کو فورا تبدیل کیا جائے جو عوام کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش بھی نہیں آتا اگر غریب عوام کیلۓ بنائی گئی سہولت سے غریبوں کو فائدہ نہیں ملتا تو ایسی سہولت کو ہمیشہ کیلۓ بند کر دینا چاہئے اور انچارج یو ٹیلٹی سٹور کیخلاف مکمل تحقیقات ہونی چاہیں کہ اس نے کتنی ناجائز لوٹ مار کی ہے۔