ڈویژنل انتظامیہ کا عزم ہے کہ ملتان بنے گا پھولوں، روشنیوں کا شہر۔ شہر میں جشن بہاراں، لوک ورثہ میلہ سجے گا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے پی ایچ کو بڑے پیمانے پر پھولدار پودے لگانے کا حکم دیا ہے۔
جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ 22 فروری سے ڈویژنل شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ گرین کلین مہم کے تحت لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جائیں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو چوک کمہارانوالہ تا سہو چوک تک لائٹس لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن خراب پولز تبدیل،سٹریٹ لائٹس فعال کرے۔تمام لائٹوں کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ کارپوریشن کو مستحکم کرنے کیلئے 1 اسکوئیٹر، 2 ٹرک خریدنے کی اجازت دیدی گئ ہے۔ ریکولیشن برانچ کو مستحکم کرکے انسداد تجاوزات آپریشن میں تیزی لائ جائے گی۔ کمشنر کاپی ایچ اے کو قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف جاگنگ ٹریک بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ پی ایچ اے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جوائنٹ سپیشل اسکواڈ مرتب کرے۔ بلڈنگ میٹیریل دکانوں کی شہر میں بھرمار کو کنٹرول کرنے بارے میکنزم بنایا جائے۔ کمشنر کا لوک ورثہ میلہ کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہریوں کی تفریح کیلئے لوک ورثہ میلہ کو یادگار بنائیں گے۔
کمشنر کا لوک ورثہ میلہ، جشن بہاراں کیلئے ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔
Category: ملتان

جاوید اختر محمود کا 22 فروری سے ڈویژنل شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کا اعلان

شجاع آباد ہم 14 فروری یوم حیا کے طور پر منائیں گے جمیعت علمائے پاکستان
پریس ریلیز
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )جے یو پی آج 14 فروری یوم حیاء کے طور پر مناۓ گی غیر شرعی تہوار پر پابندی عائد کی جاۓ تحفظ ختم نبوت ص کے لئے ہر میدان میں امام نورانی کے کارکن کھڑے ہونگے اور منکرین ختم نبوت ص کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ عرفان قادری. عبدالوھاب قادری. حافظ شیراز حیدری. حبیب الرحمان مہروی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا پوری قوم آج 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر مناۓ یہ ملک سیدہ خاتون جنت بی بی فاطمہ الزھرہ رضہ کی حیاء کا پیکر ملک ہے یہاں پر ویلنٹائن ڈے جیسے بہودہ تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں حکومت اس غیر شرعی تہوار پر پابندی عائد کرے اور آج کے دن کو یوم حیاء کے طور پر منانے کا سرکاری سطع پر اعلان کرے جمعیت علماء پاکستان آج کے دن کو یوم حیاء اور دعا کے طور پر مناۓ گی عاشق علی قادری نے مزید کہا جے یو پی نظام مصطفئ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاظ کے لئے جدو جہد کرنے والی ملک کی سب سے پہلی اور ملک گیر جماعت ہے تحفظ ناموس رسالت ص کے لئے ہم کسی قسم کی قربانی دینے سے دریخ نہیں کرے گے فرانسی گستاخی پر ہمارے دل آج بھی رنجیدہ ہیں حکومت فرانسی گستاخی پر سرکاری سطع پر دنیا بھر میں سخت ترین احتجاج کرے اور فرانس سے تعلقات کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے فرانسی سفیر کی بے دخلی ہر مسلمان کا ایمانی مطالبہ ہے جس کی ہم ہمیشہ حمایت جاری رکھے گے
شجاع آباد ٹرک اور ہائی ایس کے درمیان تصادم 5 افراد زخمی
کھوکھراں( نمائندہ باغی ٹی وی ) پرانا شجاع آباد ایکسپریس روڈ پر ہائی ایس اور ٹرک کے ساتھ تصادم
تفصیلات کے مطابق ملتان سے شجاع آباد جاتے ہوۓ پل بلیل کے ساتھ نشتر 2 کے سامنے ہائی ایس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تقریباً 5افراد زخمی ہوگئے یہ واقع تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا 1122شجاع آباد نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شجاع میں شفٹ کر دیا ہے چوکی بلیل اور پٹرولنگ پولیس سکندرا آباد نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا
بہتر انفراسٹرکچر اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کیا اقدامت اٹھائے
ملتان، کمشنر جاوید اختر محمود شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ایک اور مشن میں سرخرو ہویے۔
انتظامیہ نے غیر قانونی بس اڈوں کی آڑ میں قبضہ مافیا کے خلاف قانونی معرکہ سر کرلیا۔ معزز عدالت عالیہ نے ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے منتقل کرنے کے کیس میں انتظامیہ کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے ۔ہائی کورٹ نے غیر قانونی ڈیرہ اڈہ بس سٹینڈ کو منتقل کرنے کیلئے 30 دن کی ٹائم لائن دیدی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
کمشنر ملتان: کسی کا روزگار تباہ کرنا مقصد نہیں،تمام اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ میں مناسب جگہ دی جائے گی۔ڈیرہ اڈا کی اراضی واگزار کراکے خوبصورت گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ بنایا جائے گا۔منتقل ہونیوالے بس اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ پر تمام سہولیات میسر کی جائیں۔ڈی کلاس اڈوں کی منتقلی سے انفراسٹرکچر بہتر اور ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو شہری حدود کے بجائے متبادل روٹس فراہم کرکے ٹریفک لوڈ کم کیاجائے گا۔ اڈوں کی منتقلی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر سول سوسائٹی کا ڈویژنل انتظامیہ کے اقدام پر اظہار مسرت۔
شجاع آباد سال 2021 پریس کلب بستی ملوک کے انتخابات مکمل
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پریس کلب سال 2021انتخابات چوہدری وحید اخترصدر,ملک انصر عباس جنرل سیکرٹری منتخب۔بستی ملوک پریس کلب کے انتخابات سال 2021 کےلئے الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر صحافی ضلع لودھراں چوہدری عرفان فرحت نے سر انجام دئیے جبکہ ان کے ہمراہ معاونت کےلئے بانی فورٹ پبلک سکول بستی ملوک چوہدری عبدالحفیظ,پرنسپل مجاہد ماڈل سکول بستی ملوک راؤ توفیق,مرکزی صدر انجمن تاجران بستی ملک راؤ مقیم انجم,سر پرست اعلی انجمن تاجران مہر نواز,صدر ایل پی جی گیس ایسوسی ایشن رانا ہارون,سیاسی,سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری مختیار احمد, میاں قاسم آرائیں اور اخبار فروش یونین کے صدر عبدالحق بھی موجود تھے ووٹنگ دن 1بجے سے دن 3بجے تک جاری رہی گںتی کے بعد کامیاب امیدواران کا اعلان کیا گیا کل ووٹ 12 میں سے صدارت کے امید وار چوہدری اشفاق احمد نے 5جبکہ مد مقابل چوہدری وحید اختر نے 7ووٹ حاصل کئے اورصدر پریس کلب بستی ملوک سال 2021منتخب ہوئے اسی طرح نائب صدر کے امید وار طیب فاروق جٹ نے 4ووٹ جبکہ ثاقب ممتاز ملک نے 8ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جوائنٹ سیکرٹری کےلئے چوہدری شوکت نے 5جبکہ رانا ارشد جعفر 7ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور دیگر امیداور جن میں جنرل سیکرٹری ملک انصر عباس,سینئر نائب صدر ملک عبدالرشید,فنانس سیکرٹری چوہدری افتخار احمد,نفارمیشن سیکرٹری رانا تصور علی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔تھانہ بستی ملوک کی طرف سے انتخابات کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے جیسے ہی نتائج کا اعلان ہوا کامیاب امیدواران کا اعلان ہوا ممبران پریس کلب کی طرف سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا نومنتخب عہدیداران کو پریس کلب سے بہت بڑی ریلی کی صورت میں بستی ملوک کا چکر لگایا پورے راستے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہی ممبر بستی ملوک پریس کلب چوہدری رضوان یوسف نے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر عشائیہ دیا

ریلوے روڈ منگول چوک شجاع آباد انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار
شجاع آباد (نمائدہ باغی ٹی وی ) ریلوے روڈ منگول چوک شجاع آباد انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار ایک عرصہ دراز سے ریلوے روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب واقع یہ منگول چوک خستہ حال اور بدحالی کا شکار ہے روڈ میں جگہ جگہ گڑھے بنے ہونے کے باعث آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں
منگول چوک کی خستہ حالی کے باعث عوام شدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہے ریلوے پھاٹک منگول چوک تا عبداللہ چوک تک سپیڈ بریکر تک نہیں بنائے گئے سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث ماضی میں اور حال میں خوفناک حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں کچھ عرصہ قبل ایک خوفناک ایکسیڈنٹ میں نوجوان کی جان چلی گئی اور کئی تاحیات معذور بھی ہو چکے ہیں مگر پھر بھی شجاع آباد کی انتظامیہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے
عوام الناس کی ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ اس عوامی مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔ منگول چوک کو مکمل طور پر تعمیر کیا جائے اور ریلوے پھاٹک تا عبداللہ چوک تک سپیڈ بریکر بھی بنائے جائیں کیوں کے ریلوے روڈ شجاع آباد کا میں روڈ ہے اور یہاں پر ٹریفک کا بہاؤ بھی بہت زیادہ ہے
رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ، لاک ڈاؤن کے بعد عوام کو مثبت تفریحی موقعے کا تحفہ
ملتان کی اولیاء کرام کی دھرتی کے باسیوں کیلئے طویل لاک ڈاؤن کے بعد اچھی خبرآئی ہے- ڈویژنل انتظامیہ کا خطے کی صدیوں پرانی تہذیب عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے- ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ سجانے کا حکم جاری کردیا ہے-
کمشنر جاوید اختر محمود کی ہدایت پر قلعہ کہنہ قاسم باغ پر میلہ سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئےں- لوک ورثہ میلہ کے انتظامات بارے کمیٹی مخلتف محکموں پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل کردی گئی – کمشنر ملتان نے کہا کہ جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ میں اس خطے کا کلچر اجاگر کیا جائے گا۔ سرکاری و نجی اداروں سمیت سول سوسائٹی کو مخلتف کلچرل سٹالز لگانے کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا لاک ڈاؤن کے بعد مثبت تفریحی مواقع دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لوک ورثہ میلہ کے ذریعے اس خطے کا ٹیلنٹ اور ہنر سامنے لانا مشن ہے۔ شہریوں اور فنکاروں میں لوک ورثہ میلہ کے حوالے سے دیدنی جوش و خروش- ڈپٹی کمشنر ملتان کنوینئر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شریک کنوینئر مقرر کردیے گئے-
ملتان میں ریجنل ڈائیریکٹر سمال انڈسٹریز سیکرٹری، سی پی او ملتان ممبر کمیٹی مقرر کردیے گئے ہیں- ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ممبران کمیٹی ہونگے- چیف کارپوریشن افسر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈائیریکٹر آرٹس کونسل کمیٹی میں شامل ہوں گے- سی ٹی او، سی او ہیلتھ، سول ڈیفنس افسر، ضلعی افسر ریسکو 1122 کمیٹی کا حصہ رہیں گے-

بستی ملوک ریٹائر فوجی کا بیٹا اغوا ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )بستی ملوک کے قریبی علاقہ چکنمبر 369ڈبلیو بی کے رہائشی شوکت علی ولد واحد بخش ریٹائر فوجی نے بتایا کہ میرا بیٹا اللہ بچایا عرف محمد علی بعمر21سال جو کہ سرگودھا فیکٹری میں کام کرتا تھا پچھلے ماہ سے لاپتہ ہے کچھ دن قبل مجھے ایک نمبر سے کال آئی کہ آپ کا بیٹا ہمارے پاس ہے 5لاکھ روپے دے کر اپنے بیٹے کو لے جاو بصورت دیگر ہم اسے قتل کر دے گے میں غریب آدمی ہوں ایک ہاتھ سے بھی معذور ہوں میرا اللہ کے بعد واحد سہارا میرا بیٹے ہے پولیس تھانہ صدر دنیا پور کو واقع کی اطلاع کی پولیس نے نمبر ٹریس کیا جو کہ جہانگیر نامی شخص کوڈ ادوکے نام پر رجسٹرڈ ہے ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے پولیس نے نہ ہی مقدمہ درج کیا اور نہ میرے بیٹے کی تلاش میں کوئی پیش رفت ہوئی اسی دوران اسی نمبر سے دوبارہ کال آئی اور اس شخص نے کہا کہ پیسے نہ دینے پر آپ کے بیٹے کو قتل کر دیا ہے اس کی لاش پہاڑوں میں پھنک دی ہے اٹھا کر لے جاو میری آئی جی پنجاب سیمت دیگر اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے بازیاب کروایا جائے
بستی ملوک مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا پولیس کی دبنگ انٹری تین جواری گرفتار باقی سب فرار
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جواء پولیس کی دبنگ انٹری تین جواری گرفتار باقی فرار گیارہ سے زائد جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کاروائی شروع ۔تفصیلات کیمطابق تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑ کے نواحی علاقہ موضع کبیرپور میں مرغوں کی لڑائی کا دنگل سجا ہواتھا کہ تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او اکرم بھٹی اے ایس آئی بلال نےہمراہ نفری دبنگ انٹری کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور تین جواریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر جواری موٹرسائیکلز ودیگر چیزیں چھوڑ فرار ہوگئے تاہم پولیس نے گیارہ سے زائد جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تین جواریوں حوالات میں بندکردئیے مزید پولیس نے موٹرسائیکلز و دیگرسامان قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔
شجاع آباد غیر معیاری مصالحہ جات اور کیچپ سےتیار برگر کی فروخت جاری
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد میں غیر معیاری مصالحہ جات اور ناقص میٹریل سے تیار کیچپ والے برگر کی فروخت سرعام جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی کاروائی سے گریزا شہری مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے شہریوں کی اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر سے برگر فوڈ پوائنٹس مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد کے شہریوں کو موت باٹنے لگے غیر معیاری مصالحہ جات اور ناقص میٹریل سے تیار کیچپ والے برگر اور زنگر برگر شجاع آباد کی عوام کو دن بدن جان لیوا پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں ان برگر کی شاپ پر نہ تو صفائی کا انتظام ہے جگہ جگہ گندگی ہی گندگی نظر آتی ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی کا ایسے فوڈ پوائنٹس پر کاروائی نا کرنا ایک سوالیہ نشان ہے شجاع آباد کی سماجی و صحافتی شخصیات نے احکام بالا سے ان دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے







