Baaghi TV

Category: ملتان

  • پولیس کی پھرتیاں ، پہلے مہینے میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج

    پولیس کی پھرتیاں ، پہلے مہینے میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ جنوری میں 625 مقدمات کا اندراج کروایا۔ ہمانصیب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن
    تفصیلات کے مطابق ملتان ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن ہما نصیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن نے ماہِ جنوری میں شاہرات پر سفر کرنے والے 1270 افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن نے ماہِ جنوری میں شاہراہوں پر تیز رفتاری ، لاپرواہی اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے والے 253 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے۔

    ناجائز اسلحہ کے 89 مقدمات درج کر کے 4 کلاشنکوف، 4 رائفلز، 18 گن 67 پسٹلز، 279 گولیا ں اور 2 کا رٹیج برآمد کیے ۔ منشیات کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 3840 لیٹر شراب ،27595 گرام چرس اور 240 گرام ہیروئین برآمد کی۔ جبکہ دیگر نوعیت کے 148 مقدمات کا اندراج کروایا۔ اس کے علاوہ 11 گمشدہ بچوں کو اُن کے وارثان کے حوالے کیا۔ شاہرات پر 140 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ 20 مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    اس کے علاوہ 4 عدد مویشی ، ایک ڈالا مالیتی 9 لاکھ روپے کی برآمدگی بھی عمل میں لائی گئی۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہمانصیب نے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ملازمین دوران ڈیوٹی ماسک کا استعمال لازمی کریں اور عوام الناس کو بھی کرونا اور سموگ سے بچنے کیلئے آگاہی لیکچر دیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول ہیلپ لائن 1124 ہمہ وقت آپ کی مدد کیلئے کوشاں ہے

  • جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی ، ایس ایچ او تھانہ صدر

    جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی ، ایس ایچ او تھانہ صدر

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )شجاع آباد تھانہ صدر میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رانا رحمت جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی رعایت نہیں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند مظلوم کو انصاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رانا رحمت نے کہا ظالم کے ظلم سے ستائی عوام کے لئے میرےدروازےہمہ وقت کھلےہیں,عوام دوست پالیسی میری ترجیح ہوگی, کمیونٹی کمیٹی تعاون کو یقینی بنائے

    تھانہ صدرشجاع آبادمیں گزشتہ دن تھانہ صدرکی کمیونٹی کمیٹی کےساتھ ہونےوالی میٹنگ میں تھانہ صدرشجاع آباد کی کمیونٹی کمیٹی کےوائس پریزیڈنٹ مولاناآصف مجاہدنے ایس ایچ او رانا رحمت کو یقین دہانی کرائی کہ سابقہ ادوار کے ایس ایچ اوز کی طرح آپ کےساتھ بھی کمیٹی کابھرپورتعاون ہوگا گشت اورناکہ بندی کومزیدمضبوط کیاجائے
    اورکمیونٹی پالیسنگ سسٹم کوفعال کیاجائے

    میٹنگ میں کمیٹی کےاراکین میں سے راناعبدالرزاق نون ,خان سجادخان,شفیق ڈوگر کےعلاوہ سیکورٹی آفیسرندیم ملک اےایس آئی صفدرحسین بھی موجودتھے

  • شجاع آباد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی رہ پر گامزن ہے خان ناصر خان کی میڈیا سے گفتگو

    شجاع آباد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی رہ پر گامزن ہے خان ناصر خان کی میڈیا سے گفتگو

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے خان ناصر خان شیخ بابر

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتیں ملک میں شور شرابا کر کے ملک کی ترقی میں روکاوٹ ڈال رھے ہیں حکومت بہتری کی طرف رواں دواں ہے جلد مہنگائی کا خاتمہ ھو جائے گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے خان ابراہیم خان کے درینہ ساتھی خان ناصر خان اور شخ بابر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں منتخب حکومت اپنی آ ئینی مدت پوری کرے گی اور وزیراعظم عمران خان کامیابی سے آگے بڑھتے رہیں اور اپوزیشن منہ دیکھتی رھے گی اور انشاء اللہ آ گلے پانچ سال بھی عمران خان کی ھی حکومت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں

  • بستی ملوک محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں نامور علمائے دین کی خصوصی  شرکت

    بستی ملوک محفل میلاد منعقد کی گئی جس میں نامور علمائے دین کی خصوصی شرکت

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )ٹبہ پیر تنوں پل رسول بخش والی پر مسجد گلزار مدینہ میں ملک غلام عباس کھوکھر کی زیر اہتمام محفل میلاد پاک ہوئی جس میں پاکستان کے معروف عالم دین علامہ پیر اجمل رضا قادری صاحب,قاری رب نواز سعیدی نے کہا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت دین اسلام کی پہلی شرط ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات زندگی کے ہر پہلو میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں محفل پاک میں علامہ فاروق حیدر شاہ، اورنگزیب خان، میاں محمد حسان صاحب، ملک اللہ رکھا کھوکھر،، ملک الطاف کھوکھر، ملک عبدالمالک بھٹی،مہر ذیشان سہارن، ملک محمد عارف کھوکھر سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

  • شجاع آباد سرکاری ملازمین کی ڈبل کمائی بند  سکول کے لاکھوں روپے کے درخت فروخت کر دیے

    شجاع آباد سرکاری ملازمین کی ڈبل کمائی بند سکول کے لاکھوں روپے کے درخت فروخت کر دیے

    شجاع آباد (نمائندہ باغ ٹی وی )سرکاری سکول ملازمین نے ڈبل کمائی مہم شروع کردی سکول بند ہونے پر تنخواہ الگ سکول سے لاکھوں روپے ما لیت کے درخت بھی فروخت کردیئے حکومت کروڑوں روپے خرچ کرکے کلین انیڈ گرین مہم چلا رہی ہے اور تلکوٹ ہائی سکول میں درخت فروخت کرکے کمائی شروع کی ہوئی ہے سکول ہیڈماسٹر میڈیا کو جواب نہ دے سکا فرضی کاروائیاں جاری

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تلکوٹ کے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے ملازمین کا پیٹ نہ بھر ا تو سکول میں موجود درخت ہی فروخت کر ڈالے کرونا کی وجہ سے سکول بند کیا ہوئے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تلکوٹ کے ہیڈماسٹر منور کمال نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر سکول میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے درخت فروخت کردیئے ہیڈماسٹر نے حکومت کے کلین انیڈ گرین مہم کی دھیجاں اڑاتے ہوئے غیر قانونی طورپر درختوں کو فروخت کیا دوسری جانب ہیڈماسٹر نے اپنے موقف میں کہاکہ میں نے اپنے اعلیٰ احکام سے درخت گرانے کی اجازت لی ہے لیکن وہ اس کا کوئی واضح ثبوت پیش نہ کرسکے جس سے لوگو ں میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے شہریوں نے اس واقع کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

  • شجاع آباد حکومتی اعلان کے بعد شجاع آباد میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) پورے ملک کی طرح حکومتی اعلان کے بعد شجاع آبادمیں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے کورونا وائرس میں شدت آنے کے بعد عارضی طور پر بند پرائمری اور مڈل سکول کھل گئے : تحصیل بھر میں سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔
    پہلے دن سے ہی تعلیمی اداروں میں کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری بچے ماسک پہن کر سکول پہنچے گیٹ پر ٹیمپریچر چیک اور ہینڈ سینیٹائز کروائے گئے تمام سکولوں کی کنٹینز بند، بچوں کو کھانے پینے کی اشیاء گھروں سے لانے کی ہدایات

  • ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

    ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

    ملتان: ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے اعزاز میں آر پی او آفس میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم، ایس ایس پی (ر) سیف للہ خٹک، اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرحیم، ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید، پرائیوٹ سیکرٹری عبدالقادر، ریڈر محمد نعیم،انچارج سیکیورٹی رفاقت علی، انچارج آئی ٹی برانچ محمد حنیف،انچارج ویلفئیر برانچ محمد عثما ن، نائب ترجمان ریجنل پولیس آفس محمد اقبال اور دیگر افسران شریک تھے۔
    ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کہا کہ تبادلہ سرکاری ملازمت کا لازمی جزو ہے ان کی تعیناتی کے دوران ان کی ٹیم نے محنت اور جانفشانی سے محکمہ پولیس کے ہر شعبہ میں اپنی مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا اور کئی ایک اہم اور اندھے کیس ٹریس کئے اس دوران ملتان ریجن میں قبضہ مافیا کو لگام ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میری ملتان ریجن میں تعیناتی اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے حوالہ سے یادگار ہے انہوں نے اپنی ٹیم ممبران کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم نے وسیم احمد خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
    وسیم احمد خان الوداعی ملاقات میں فردا فردا تمام افسران اور سٹاف سے ملے اور اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے روانہ ہو گئے۔

  • ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے اہم گفتگو،ترجیحات سے  آگاہ کر دیا

    ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے اہم گفتگو،ترجیحات سے آگاہ کر دیا

    ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں کہ کل میری امریکہ کے وزیر خارجہ سیکریٹری لنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ انہوں نے لنکن کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سیکرٹری لنکن کے تجربات خطے کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کو وزیراعظم عمران کی ترجیحات سے متلعق تفصیلی آگاہ کیا۔ افغان عمل، دہشت گردی ، ماحولیات اور کلائمیٹ چینج پر عمران خان کے ویژن سے آگاہ کیا ہے

  • شجاع آبادسبکدوش ہونے والے ہیڈ کلر ک کے اعزاز میں  ملازمین کی جانب سے الوداعی پارٹی کا اہتمام

    شجاع آبادسبکدوش ہونے والے ہیڈ کلر ک کے اعزاز میں ملازمین کی جانب سے الوداعی پارٹی کا اہتمام

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے ملازمین نے سبکدوش ہونے والے ہیڈ کلرک خلیل احمد کے اعزاز میں الوداعی پارٹی اور لنچ کا اہتمام کیا۔ ہیڈ کلرک خلیل احمد 36 سال محکمہ کی خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی کے افسران اور ملازمین کے زیر اہتمام دوپہر کے کھانے میں اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد زبیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میاں زبیر نے بلدیہ کے آفیسران اور ملازمین کو کہا کہ وہ خلیل احمد کی طرح پوری محنت سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور عوام کی خدمت کریں

    انہیں اللہ تعالٰی کی طرف سے اجر ملے گا۔خلیل احمد نے کہا میں اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد زبیر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا اور میرے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پرخلیل احمد نے جذباتی آواز میں تمام آفیسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا

    اس موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ریٹائرمنٹ پر ایک ناقابل فراموش تقریب کا اہتمام میرے لیے باعث اعزاز ہے انہوں نے اپنے ساتھیوں اور آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قطعہ بھی سنایا۔ دوپہر کے کھانے میں آفیسران اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین موجود تھے

  • شجاع آباد خوشالی سروے کے نام پر عوام سے فراڈ جاری  ٹائیگر فورس شجاع آباد ان ایکشن

    شجاع آباد خوشالی سروے کے نام پر عوام سے فراڈ جاری ٹائیگر فورس شجاع آباد ان ایکشن

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) قومی خوشحالی سروے کے نام پر شہریوں سے فراڈ جاری، ٹائیگر فورس شجاع آباد نے مبینہ جعلسازی کرنے والے گینگ کے پانچ ارکان پکڑ لئے، جعلسازی میں ملوث گرفتار افراد کو چھوڑنے پر ٹائیگر فورس کا احتجاج، تفصیل کے مطابق قومی خوشحالی سروے کے نام پر شہر بھر میں مبینہ طور پر شہریوں کے ساتھ فراڈ جاری ہے، شہریوں سے رشوت لے کر انہیں حکومتی امداد کا جھانسا دیا جارہا ہے، ٹائیگر فورس شجاع آباد کے ارکان نے قومی خوشحالی سروے کی آڑ میں مبینہ جعل سازی کرنے کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو دی جن کی ہدایت پر جعل ساز گروہ کےدو خواتین سمیت پانچ ارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔گھنٹوں پولیس کی حراست میں رہنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قومی خوشحالی سروے میں کرپشن بےنقاب کی اور آج بھی کرپشن کرنے والے افراد کی نشاندہی کی، ہم وزیر اعظم پاکستان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس شجاع آباد کو بااثر افراد کی جانب سے کرپشن بےنقاب کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ لڑکیاں اور لوگ بے قصور تھے بغیر لیڈی پولیس کے انہیں کیوں گرفتار کر کیا گیا اور اگر وہ کرپشن کر رہے تھے تو انہیں کیوں چھوڑا گیا۔۔ایس ڈی پی او شجاع آباد نے کہا ہےکہ خوشحالی سروے ٹیم پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔اسسٹنٹ کمشنر میاں زبیر نے کال اٹینڈ نہیں کی(۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )