Baaghi TV

Category: ملتان

  • مرکزی انجمن تاجران نے خانپور دربار میں طواف کرنے والوں کے خلاف بڑا مطالبہ کر دیا

    مرکزی انجمن تاجران نے خانپور دربار میں طواف کرنے والوں کے خلاف بڑا مطالبہ کر دیا

    شجاع آباد، شجاع آباد متحدہ مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد کا اجلاس مرکزی آفس میں منعقد ہوا جس میں خانپور میں مزار کے گرد طواف کرنے کی شدید مزمت کی گئی شعائر اسلام کی توہین ہے مزار کے گرد طواف غیر شرعی اور جاہلانہ عمل ہے اور یہ سب پیٹ کی خاطر ڈھونگ رچایا گیا ہے ہم سب اسکی پرزور مزمت کرتے ہیں

    ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار ملزمان اور نامعلوم ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ایف آئی آر کی دفعات جرم کی مطابق درج کی جا ئیں، یہ دفعات درست نہیں ہیں اجلاس کی صدارت چیئرمین الحاج عظمت علی خان بلوچ نے کی جس میں تمام تاجرن نے بھر پور شرکت کی

    ان مین خواجہ حسین احمد خواجہ مدنی خواجہ ھاشم شیخ صغیر راؤ تنویر چوہدری مظفر شیخ اظہر تاج قریشی عمر قریشی راؤ خالد سہیل گیلانی فرخ شبیر راؤ عامر انیس عرفان خان امجد شکیل خالد قریشی خواجہ عبد الغفار اور تمام تاجر برادری نے کہا کہ ہمیں روڈ پر آنے کیلیے مجبور نہ کیا جاے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جاے، اور ہم ڈی ایس پی شجاعباد اور ایس ایچ او سٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت کاروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کیا

  • ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن عا مر خان نیازی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن عا مر خان نیازی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )شجاع آباد ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن عامر خان نیازی کی شجاع آباد میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

    تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی میں کھلی کچہری سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر خان نے کہا سرکل میں جرائم کا خاتمہ اور سائلین کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،کیپٹن عامر خان کا کہنا تھا کہ سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

    ایس ایچ اوز تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اگر وہ حق پر ہیں تو فوری طورپر انکی داد رسی کی جائے، افسران انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، اگر کسی سائل کا جائز مسئلہ حل نہیں ہوتا تو وہ مجھ سے رابطہ کرے،

    ایس ایس پی ملتان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی معاشرتی برائیوں کا حقیقی عکاس ہوتا ہے جو خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس کھلی کچہری میں صدر بار رانا یوسف،جنرل سیکرٹری چوہدری عارف، راشد ملک ایڈووکیٹ انجمن تاجران کے ممبران اور معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

  • شجاع آباد انصاف پریس کلب کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا

    شجاع آباد انصاف پریس کلب کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد انصاف پریس کلب شجاع آباد کے سال 2021 کے لئے دلشاد خان، چیئرمین ، اظہر تاج قریشی صدر اور ڈاکٹر اکبر مئیو جنرل سیکریٹری بلامقابلہ منتخب
    تفصیلات کے مطابق
    انصاف پریس کلب شجاع آباد کے ممبران کا سال نو 2021 کے لئے نئی باڈی کو تشکیل دینے کے لئے اجلاس ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کیا گیا سرپرست اعلی خواجہ ہاشم صدیقی سرپرست عظمت علی خان بلوچ بانی ارباب سیال ایڈووکیٹ کی سربراہی میں انصاف پریس کلب شجاع آباد کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں بلامقابلہ اظہر تاج قریش صدر اور ڈاکٹر اکبر مئیو جنرل سیکرٹری راؤ طیب نائب صدر اشفاق چنڑ سئنیر نائب صدر اظہر رانا جوائنٹ سیکرٹری جاوید قریشی سیکرٹری اطلاعات محمد زبیر قریشی فنانس سیکرٹری محمد احمد آفس سیکرٹری اعجاز مئیو انفارمیشن سیکرٹری راؤ شکیل چئیر مین مجلس عاملہ کاشف اکرم ممبر ریحان علی خان ممبر محمد جہانگیر ممبر بلامقابلہ منتخب ہوئے سرپرست اعلی خواجہ ہاشم صدیقی اور سرپرست عظمت علی خان بلوچ چئیرمین دلشاد خان وائس چئیرمین چوھدری صغیر بگو اور صدر اظہر تاج قریشی کی باہمی مشاورت سے بانی انصاف پریس کلب ارباب سیال ایڈووکیٹ اور جمال ایڈووکیٹ شیخ دانش اسلم ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر منتخب کیا گیا اجلاس کے آخر میں تمام عہدیداران نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے مالائیں پہنائیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مثبت صحافت کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل اجاگر کریں گے اور کسی مافیا کے دباؤ میں آئے بغیر انصاف پریس کلب شجاع آباد کے فورم کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں گے اور مظلوم طبقہ کی آواز بنیں گے اور جرائم کا قلع قمع کریں گے آخر میں چیئرمین دلشاد احمد خان اور صدر اظہر تاج قریشی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اکبر مئیو نے کہا کہ انصاف پریس کلب کے تمام ممبران کی فلاح اور بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائی بروئےکار لائیں گے اور ممبران کو درپیش مشکلات کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے اجلاس کے آخر میں انصاف پریس کلب کی سربلندی کے لیے دعا بھی کرائی گئی ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی شجاع آباد

  • پاکستان میں درباروں‌پہ طواف ہونے لگا،  علماء کا شدید رد عمل

    پاکستان میں درباروں‌پہ طواف ہونے لگا، علماء کا شدید رد عمل

    شجاع آباد (نمائدہ باغی ٹی وی ) خانپور قاضیاں دربار شریف کے غیر شرعی اقدامات کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں علماء اہلسنت آج 26 جنوری 2021 کو علماء اہلسنت کا اہم مشاورتی اجلاس مرکز اہلسنت درسگاہ محمدیہ اظہر العلوم نوری جامع مسجد شجاع آباد میں زیر صدارت شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا حافظ ارشاد خان اظہری صاحب مہتمم درسگاہ محمدیہ اظہر العلوم منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ حسیب احمد خان اظہری رہنما جماعت اہلسنت و ناظم اعلئ مدرسہ اظہر العلوم. مولانا حاجی عاشق علی خان قادری مرکزی رہنما جمعیت علماء پاکستان. علامہ مولانا قاری واصل محمود عباسی مہتمم جامعہ غوثیہ قیومیہ کوٹلی جھنڈیر. علامہ محمد عرفان قادری خطیب جامع مسجد نیو کچہری شجاعآباد و ضلعی سیئنر نائب صدر جے یو پی. صاحبزادہ مولانا حسان احمد خان قادری اظہری رہنما جماعت اہل سنت. مولانا خالد رسول باروی. راؤ مسعود سلطانی.نعت خواں عبدالوھاب قادری ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت جمعیت علماء پاکستان. یاسین مہروی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1354815034484875266?s=20

    اجلاس میں خانپور قاضیاں دربار شریف کے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا اور اس غیر شرعی حرکات کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا اور اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ علماء اہلسنت کا ایک وفد دربار شریف پر جاکر سجادگان سے ملاقات کرے گا اور ان کا موقف جانے گا اس کے بعد تنظیمات اہلسنت اپنا مشترکہ لائحہ عمل تے کرے گی نوٹ اجلاس کی تمام کاروائی کی صاحبزادہ پیر علی طاہر خان قادری صاحب سجادہ نشین دربار پھول شاہ شجاع آباد. حضرت علامہ مولانا قاری غلام مہر علی قادری صاحب نے مکمل حمایت و تائید کی

    (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک دنیا پور روڈ عرصہ دراز سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار عوام سراپا احتجاج

    بستی ملوک دنیا پور روڈ عرصہ دراز سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار عوام سراپا احتجاج

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )بستی ملوک دنیا پور روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار سڑک پر بڑے بڑے جمپ,گڑھے حادثات کا باعث بننے لگےمقامی آبادی کا سیاسی قیادت, ڈی سی ملتان سے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ گزشتہ روز دنیا پر روڈ کے تاجر حضرات نے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حل کےلئے سڑک پر کھڑے ہوکر مقامی سیاسی قیادت اور ڈی سی ملتان کے خلاف ہاتھ کھڑے کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کہ بستی ملوک دنیا پور روڈ کو جلد از جلد تعمیر کروایا جائے روڈکی ابتر حالت کی وجہ سے ہمارے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں گاڑیاں برباد ہو رہی ہیں بارش کے دنوں میں پورا پورا مہینہ روڑ نہر کی شکل اختیار کئے رہتا ہے جس کی وجہ سے دوکانداری متاثر ہوتی ہے.(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • بستی ملوک ایچ بی ایل بینک کے مینیجر کے خلاف بیوہ خاتون کا  الزام

    بستی ملوک ایچ بی ایل بینک کے مینیجر کے خلاف بیوہ خاتون کا الزام

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کی رہائشی بیوہ خاتون آمنہ بی بی زوجہ اللہ ڈتہ نے HBLبستی ملوک کے منیجر محمد زمان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2016سے میرا ایچ بی ایل برانچ بستی ملوک میں کھاتہ ہے میں بیوہ ہوں بچیوں کی شادی کےلئے اپنی جمع پونچی بنک میں جمع کرواتی رہتی ہوں اور ضرورت پڑنے پر رقم کیش بھی کروا لیتی تھی 6ماہ قبل میں نے 2لاکھ 70ہزار روپے اپنے اوکانٹ میں جمع کروائے جس کے بعد بوقت ضرورت رقم نکلواتی بھی رہی ہوں اب میرے اوکانٹ میں تقریبا 1لاکھ 7ہزار رقم موجود ہیں اور میں رقم لینے گئے تو مجھے بتایا گیا کہ منیجر صاحب نے آپ کی 50,50ہزار کی 2عدد بعمہ پالیسی کر دی ہیں اس لئے اب 2سال بعد پیسے ملیں گئے میں نے اپنی بیٹی کی شادی رکھی ہوئی ہے اور رقم مجھے چاہے لیکن بنک کا عملہ رقم دینے کو تیار نہیں ان لوگوں نے مجھے بتائے بغیر بیمعہ پالیسی کر دی ہیں میری اعلی حکام سے درخواست ہے کہ میری رقم مجھے فوری دی جائے تاکہ میں اپنی بیٹی کی شادی کر سکوں جب اس بارے میں HBLبستی ملوک کے منیجر سے موقف لیا تو انھوں نے کہا کہ اس خاتون نے خود پالیسی کروائی ہے ہیڈ آفس سے اسے کنفرم کرنے کےلئے کال بھی موصول ہوئی تھی جس پر بیوہ خاتون نے کہا کہ مجھے چند دن قبل منیجر نے کہا تھا کہ اوپر سے ایک کال آپ کے پاس آئے گی وہ پوچھیں گئے بنک میں رقم آپ نے خود رکھوائی ہے تو کہنا ہاں۔میں ان پڑھ ہوں مجھے کیا پتہ تھا کہ وہ پالیسی کیا ہوتی ہے جب مجھے کال موصول ہوئی تو میں نے منیجر کے مطابق ہی کہا دیا تھا۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کے سینئر ٹیچر چودھری مختار کی میڈیا سے گفتگو

    بستی ملوک گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کے سینئر ٹیچر چودھری مختار کی میڈیا سے گفتگو

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک 170/10R کے سینئر ٹیچر چوہدری مختار احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ‏تمام والدین اپنے کمسن اور نابالغ بچوں کی نادرا آفس میں رجسٹریشن کرائیں اور ان کا فارم ” ب” حا صل کریں۔بچوں کے فارم ” ب” کی ایک نقل بچوں کے کلاس انچارج کو ضرور جمع کرائیں۔تاکہ آپکا بچہ تعلیم سمیت تمام سرکاری سہولیات حاصل کر سکے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات کے ب فارم کی آخری تاریخ 31 جنوری 2021ء مقرر کی گئی ہے۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • شجاع آباد چیف افیسر میونسپل کمیٹی کا شہر کےمختلف علاقوں کا وزٹ

    شجاع آباد چیف افیسر میونسپل کمیٹی کا شہر کےمختلف علاقوں کا وزٹ

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد حامد علی قریشی نے ہمراہ محمد رفیق میونسپل آ فیسر و سب انجینئر میونسپل کمیٹی شجاع آباد شہر کے مختلف مضافات کا وزٹ کیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا وزٹ کیا۔ مدرسہ جامعہ فارقیہ کا وزٹ کیا نیز شہر میں صفائی کی صورتحال کو چیک کیا ، عملہ صفائی کو وارڈز میں چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ دفتر میونسپل کمیٹی میں لائٹس لگوائی اور درختوں کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے ان پر وائٹ کلر بھی کرا یا۔ چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی کا کہبا تھا کہ عوام الناس کو صفائی ، لا ئٹ اور صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ انشااللہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت جلد مزید عملی قدام کئے جائے گے۔ عوام الناس کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ کو ئی بھی شخص دفتری اوقات میں مجھ سے مل کر اپنے مسائل بتا سکتا ہے اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جا ئیں گے(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • فیضان مدینہ بستی ملوک کے تحت تھیلسیماکے مریضوں کے لیے کیمپ لگایا گیا

    فیضان مدینہ بستی ملوک کے تحت تھیلسیماکے مریضوں کے لیے کیمپ لگایا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )فیضان مدینہ بستی ملوک کے زیر انتظام حاجی صاحب یار کی مسجد چوک بستی ملوک میں تھیلسیما کے مریضوں کے لئے بلڈ کیمپ لگایا گا

    اس بارے میں تنظیم کے ڈویژنل عہددار محمد بابر عطاری نے بتایا کہ دینی تعلیم کے ساتھ انسانی زندگیاں بچانے کےلئے ہماری تنظیم پیش پیش ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا اس کام کا اجر اللہ پاک دے گا تھیلسیما کے مریضوں کے لئے بلڈ دینے کےلئے کیثر تعداد میں طلباء نے خون عطیہ کیا

  • شجاع آباد ٹائیگرفورس ان ایکشن احساس پروگرام کے تحت  سر وےٹیم کی کرپشن بے نقاب کر دی

    شجاع آباد ٹائیگرفورس ان ایکشن احساس پروگرام کے تحت سر وےٹیم کی کرپشن بے نقاب کر دی

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    ٹائیگرفورس شجاع آباد عابد کلال آصف زوار اعجاز الحق اور تمام ممبر نے آج احساس کفالت کے آفس کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود آفیسر سے خوشحالی پروگرام کا سروے کرنے والے ادارےNESR کی کرپشن کی نشاندہی کی NESR کے اہل کار سروے کی فیس فی CNIC غریب لوگوں سے 500لے رھے تھے جو غریب لوگ رقم نہ دیں ان کا سروے نہیں کرتے وہاں سے سروے ٹیم لوگوں کے سروے کیے بغیر چلے جاتے ہیں ضلعی انتظامیہ کو چاہیے غریب لوگوں کی مدد کرے اور سر وے کرنے والی ٹیم پر کڑی نگرانی رکھی جائے حکومت جو سروے کر رہی ہےNESR سروے کرنے والے افسر ایمان داری سے غریب لوگوں کا سروے کریں(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )