شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )اڈالاڑ وگردونواح میں چار دن سے گیس غائب علاقہ معززین کا شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ملتان ۔جی ایم سوئی گیس سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق
اڈالاڑ بستی نیولاڑ میں چاردن سے چوبیس گھنٹے مکمل ہی گیس غائب ہے جسکے باعث بچے و بڑوں سمیت تمام شہری شدید پریشانی میں مبتلاہیں تاہم اس موقع پر ڈاکٹر محمدشکیل مرزا رانا اشرف۔رانایامین ڈاکٹر محمد عقیل۔ڈاکٹر محمدنبیل۔اللہ نواز۔اکبر خان ۔بلال خان ودیگرنے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ملتان۔جی ایم سوئی گیس ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Category: ملتان
-

شجاع آباد اڈا لاڑ اور گردونواح میں چار روز سے گیس غائب علاقہ مکین سراپا احتجاج
-

شجاع آباد ۔ متحدہ مرکزی انجمن تاجران کا اهم اجلاس نئی باڈی کی تشکیل کر دی گئی
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین عظمت علی خان بلوچ سرپرست اعلی خواجہ حسین احمد صدیقی صدر خواجہ ہاشم صدیقی جوائنٹ سیکرٹری اظہر تاج قریشی کی باہمی مشاورت سے تھانہ چوک تا کالا پل ملتان روڈ متحدہ مرکزی انجمن تاجران کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس کی تقریب راؤ عامر انیس کے پٹرول پمپ پر منعقد کی گئی تقریب میں تھانہ چوک تا کالا پل ملتان روڈ کے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا تقریب کی صدارت متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین عظمت علی خان بلوچ نے کی تھانہ چوک تا کالا پل ملتان روڈ کا سرپرست راؤ خالد باقر چئیرمین ندیم امان اللہ قریشی صدر سید سہیل گیلانی سئینر نائب صدر راؤ عامر انیس جنرل سیکرٹری ملک فرخ شبیر مچھڑ کو منتخب کیا گیا تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی گئی(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد ) -

شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرول سٹی ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کی جانب سے مشترکہ سیفی سیمینار کا انعقادکیا گیا
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرول ,سٹی ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کا مشترکہ روڈ سیفٹی سیمینار
تفصیلات کے مطابقملتان ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے حکم پر پنجاب ہائی وے پیٹرول,ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کا مشترکہ روڈ سیفٹی,سموگ/دھند آگاہی مہم سیمیناربامقام لئیق رفیق ہسپتال بہاولپور روڈ ملتان پر انعقادکیا گیاجس میں ہمانصیب ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ظفر بزدار سی ٹی او ملتان سٹی ، محمد ندیم وڑائچ ایس پی موٹر وے پولیس ,اسسٹنٹ سب انسپکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج جاوید اقبال ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر پی ار او رؤف حسن,ایڈمن موٹروے وقار جیلانی, ڈاکٹر سید علی عظمت عابدی ڈائریکٹر لئیق رفیق ہسپتال اور دیگر افسران و ملازمان نےشرکت کی۔ پی ایچ پی اورٹریفک پولیس موٹروے پولیس نے مشترکہ سٹال لگایا روڈ سیفٹی سموگ/ دھند آگاہی مہم میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف، طلباء ، ہسپتال سٹاف اور پبلک نے بھرپور انداز میں شرکت کی اس موقع پر ہما نصیب ایس پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات سے بچا جاسکتا ہے دھند کے دوران ڈرائیورز انتہائی احتیاط سے اور مکمل توجہ سے گاڑی چلائیں ۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استمعال لازمی کریں اور اپنے چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں۔ سیمنار کے آخر میں ڈائریکٹر سید علی عظمت عابدی نے میڈم ہمانصیب ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن کو ہسپتال کا وزٹ کرایا اور سٹاف کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا ۔ موٹروے پولیس کیطرف سے ہلمنٹ بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )
-

شجاع آباد ۔علامہ خادم حسین رضوی علامہ اقبال خان اظہری کا کردار تاریخی جدو جہد کا حصہ ہے ہمیشہ یاد رہے گا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظھارتشویش ہے حکو مت ناکامی کی طرف جا رہی ہے
شجاع آباد
( نمائندہ باغی ٹی وی ) علامہ خادم حسین رضوی علامہ اقبال خان اظہری کا کردار تاریخی جدو جہد کا حصہ ہے ہمیشہ یاد رہے گا بڑہتی مہنگائی پر اظہار تشویش ہے حکومت ناکامی کا شکار ہے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. ضلعی نائب صدر علامہ عرفان قادری. ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت جے یو پی عبدالوھاب قادری نے محفل میلاد شریف براۓ ایصال ثواب امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رح, مجاہد تحریک ختم نبوت علامہ اقبال خان اظہری رح سے خطاب کرتے ہوۓ کہا قادیانی اسلام و ناموس رسالت کے غدار ملک کے دشمن ہیں ان کی ملک میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں افسوس ناک اور عائین پاکستان و اسلام کے خلاف ہیں ہم عدالت سے چیف آف آرمی اسٹاف حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مرزائیوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لیں اور ان گستاخوں کا گیرا تنگ کریں عاشق علی قادری نے مزید کہا علامہ خادم حسین رضوی نے جس جرت اور ہمیت سے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لئے جدو جہد کی اس کی تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گی علامہ اقبال خان اظہری سچے عاشق رسول امام نورانی کے قریبی ساتھی تھے ساری زندگی نفاظ نظام مصطفئ تحفظ ختم نبوت کے لئے جے یو پی و اے ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہم آج بھی علامہ اقبال اظہری کی فکر پر عمل پیرا ہیں عبدالوھاب قادری, حافظ شیراز حیدری نے بڑہتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوۓ کہا ہر ماہ حکومت مہنگائی کا بم غریب قوم پر گراتی ہے جو کہ افسوس ناک عمل ہے عمران خان ملک دشمن پالیسوں پر نظر ثانی کریں بڑہتی مہنگائی سے عوام پاکستان دو وقت کی روٹی سے محروم ہے جس پر ارباب اختیار سمیت اوپزیشن توجہ دیں ورنہ قوم ان کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی محفل میلاد میں چوہدری محمد نعیم. ڈاکٹر عباس سیالوی. حاجی کامران بھٹی. زبیر علیم سلطانی. راؤ وقار. قاسم ہاشمی. وزیر احمد نورانی. صابر قادری. حبیب الرحمان مہروی. مولانا قاری عارف سعیدی. حافظ راشد ڈوگر. عبدالرشید قادری. مجتبئ اعجاز. حسنین خان بلوچ. حمزہ عاشق سمیت دیگر نے شرکت کی(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد ) -

شجاع آباد ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور ایکشن
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے تحصیل شجاع آباد کے تقریباً 20 عدد پیٹرول پمپس کا وزٹ کیا ناقص پیٹرول اور مقدار کم ہونے اور غیر قانونی ڈیزل فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کیے گئے اور وارننگ جاری کیں کی آئندہ مقدار میں کمی کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
.اس کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر قیمتوں کا جائزہ لیا خصوصاً کریانہ کی دکانات چیک کی اور قیمتیں حکومتی ریٹ لسٹ سے زائد ہونے پر جرمانے کیے گئے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ ایسے ہی حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے
.میرج ہالز پر SOPs کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی موقع پر جرمانے کیے اور وارننگ جاری کی گئی
.شہر کے مختلف روڈز،ملتان روڈ،جلالپور روڈ،ریلوے روڈ کا وزٹ کیا روزمرہ کی اشیاء سبزی و پھلوں وغیرہ کے نرخ چیک کیے زائد نرخ پر تقریباً 8500 روپے کےجرمانے کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے عناصر پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد ) -

شجاع آباد سہولت بازار غریب عوام کے لیے تذلیل کاسبب بننے لگا
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )شہر کا سہولت بازار غریب عوام کی تذلیل کا باعث بننے لگا خواتین بچے بزرگ مرد سب ذلیل وخوار ہونے لگے انتظامیہ چہیتے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو نوازنے لگی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد سہولت بازار میں چہیتے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو نوازا جانے لگا شہری دھکے کھانے پر مجبور یہ سہولت بازار نہیں تذلیل بازار ھے ۔لمبی لمبی قطاریں لگی ھوئی ہیں نوجوان بوڑھے عورتیں ایک ہی قطار میں کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ سلوک انتہائی گھٹیا روا رکھا جا رہا ھے نہ عورتوں کا پتہ نہ بوڑھوں کا خیال گھنٹوں لائن میں لگنے والوں کی باری شام تک آ تی ھے درمیان میں اپنے چہیتے دکانداروں کو اور ہوٹل والوں کو نوازا جاتا ہے ۔سہولت بازار میں موجود د کان دار خود بھی ماسک نہی پہنتے ہیں اور دیگر عملہ بھی ایس او پیس پر عمل درآمد نہی کر رہا ہے جناب وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے اپیل ہے کہ شجاع آباد کے سہولت بازار کے اہلکاروں سے ہماری جان چھڑائی جائے تاکہ اہلیان شجاع آباد سہولت بازار سے پوری طرح مستفید ہوں(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد ) -

شجاع آباد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام خدانخواستہ اگر شجاع آباد میں کوئی کرونا کا مریض سامنے آگیا تو اسکی ذمہ داری شجاع آباد کی انتظامیہ قبول کرے گی ؟۔ شہر بھر میں ہجوم والی جگہوں مارکیٹوں میں عوام الناس بغیر حفاظتی تدابیر کے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے لگے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی کاروائی چند مخصوص مقامات دکانوں اور مارکیٹوں میں جرمانےتک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔ بازاروں مارکیٹوں میں نا تو گاہکوں نے ماسک لگائے ہوتے ہیں اور نا ہی دکاندار حضرات نے ماسک لگائے ہوتے ہیں سہولت بازار میں بھی کوئی سماجی فاصلہ دیکھنے میں نہی آیا ہے اور نا ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے شجاع آباد کی انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے غریب رہڑی بانوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر دو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے غریبوں کو جیل بھیج کر اپنی کارکردگی ثابت کر رہی ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی بس چند مقامات تک محدود ہے ویسے شجاع آباد میں چاروں اطراف تجاوزات کی بھرمار ہے اہلیان شہر نے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد ) -

شجاع آباد شہر کے مرکزی قبر ستان نور شاہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ لاعلم
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد شہرکے مرکزی قبرستان نورشاہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کا راج اور قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے قریبی علاقہ مکینوں کے جا نور قبرستان میں گھس کر قبروں پر لگے پودے کھا نے لگے، قبروں کی بے حرمتی، شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد چیف آفیسر بلدیہ اور ذمہ داران محکمے کے افسران سے مرکزی قبرستان کی چاردیواری تعمیر کرانے کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد کے مرکزی قبرستان نور شاہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کا راج ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہونے لگی اور چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے قریبی علاقہ مکینوں کے پا لتو جانور جن میں گدھے،، بھیڑ، بکری شامل ہے اکثر اوقات گھاس چرانے کے لیے قبرستان کا رُخ کرلیتے ہیں جہاں پروہ شہریوں کی طرف سے اپنے پیاروں کی قبروں پر لگا ئے گئے پودے بھی کھا جا تے ہیں جبکہ گدھے کتے قبروں پر پیشاب کر تے ہوئے بھی نظر آئے ہیں جس سے قبروں کی بے حرمتی ہو تی ہے اس کے علاوہ علاقہ بھر کے آوارہ جانور بھی مرکزی قبرستان کا رُخ کرتے ہیں جن کے فضلہ سے قبرستان میں گندگی اور تعفن پھیلا رہتا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد چیف آفیسر بلدیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی چاردیواری تعمیر کرائی جا ئے (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد ) -

بستی ملو ک بیٹ نمبر ١٩ نیشنل ہائی وے پولیس اور موٹر وے پولیس کی جانب سے محکمہ صحت کی پولیو ٹیم کے ہمراہ پولیو اور کرونا آگاہی مھم کا آغاز
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر19 بستی ملوک کے ڈی ایس پی ملک احسان الحق,ایڈ من آفیسر وقار جیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹروے پولیس نے انسداد پولیو کےلئے محکمہ صحت کی پولیو ٹیم کے ہمراہ مل کر ٹال پلازہ پر اسٹال لگایا اور گاڑیوں میں موجود پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اس کے علاوہ مسافروں کو کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بریفینگ دی روڈ سیفٹی کے بارے میں بھی ڈروائیورز سمیت مسافروں کو آگاہ کیا گیا موٹروے افیسران نے مسافروں کو بتایا کہ اگر دوران ڈرائیونگ ڈرائیور سستی و غفلت کا مظاہرہ کرے تو فوری طور پر موٹروے ہیلپ لائن نمبر130پر کال کریں دھند کے اوقات میں سفر سے اجتناب کریں انتہائی مجوری کے علاوہ ہرگز سفر نہ کریں(رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )
-

شجاع آباد جماعت جے یو پی کی تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا
شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) جے یو پی کی تنظیم سازی کا آغاز کردیا گیا ہے ملک کی تقدیر صرف نظام مصطفئ کے نفاظ سے ممکن ہے فرانسی گستاخی پر حکومت خاموشی سمجھ سے بالاتر و افسوس ناک ہے جمعیت علماء پاکستان ضلع ملتان کا اجلاس جامع مسجد انوار مدینہ شجاع آباد میں ضلعی صدر علامہ اسد اللہ حیدر رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوۓ مہمان خصوصی مرکزی رہنما جے یو پی مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. قائد جنوبی پنجاب محمد ایوب مغل نورانی نے کہا جے یو پی کو تمام علاقوں میں فعال کیا جاۓ گا رکنیت و تنظیم سازی کا آغاز کردیا گیا ہے انشاء اللہ نظام مصطفئ کی منزل قریب ہے اور ملک بھی نظام مصطفئ کے نفاظ سے ہی ٹھیک ہوگا ان کا مزید کہنا تھا فرانسی گستاخی پر حکومتی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے حکومت نے فیض آباد میں جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے میں سنجیدگی نظر نہیں آرہی جس پر اہل پاکستان کے غیور عشاقان مصطفئ صلی اللہ علیہ وسلم میں تشویش ہے حکومت فوری طور پر فرانس سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرے اور فرانسی سفیر کو ملک بدر کرکے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے زمہ داران ملعون گستاخوں کے خلاف اقدامات کرے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پر اسلام و اصحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ فلم پر پابندی عائد کرکے مجرموں کو قانون کی گرفت میں لاکر کرار واقع سزا دی جاۓ افسوس کا مقام ہے عمران خان کی ریاست مدینہ میں آۓ روز اسلام پر اور مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیاں ہورہی ہے ایسے حالات میں پورے ملک کی تمام سیاسی و مزہبی اور سنی قیادت کو ایک پیج پر جمع ہوکر عالم کفر و قادیانیوں کے خلاف سخت لائحہ عمل تے کرنا پڑے گا ضلعی صدر علامہ اسد اللہ حیدر رضوی. ضلعی نائب صدر علامہ عرفان قادری نے کہا ملک میں تبدیلی نہ پی ٹی آئی نہ پی ڈی ایم لاسکتی ہے صرف حقیقی تبدیلی جے یو پی نورانی ہی لاسکتی ہے پاکستان اور اسلام کی بقاء کے لئے قوم ہمارا ساتھ دے جے یو پی قرآن کریم کی روشنی میں مشن اکابرین اہلسنت پر چلتے ہوۓ پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن ہے بڑہتی مہنگائی دہشتگردی و کشمیر کے مسئلے پر حکومت ناکامی کا شکار ہے اس موقع پر تحصیلوں کی تنظیم کے لئے مولانا عاشق علی خان قادری نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں ملتان شجاعآباد جلالپور سے ایک ایک افراد کو شامل کیا اجلاس میں ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ محمد کوکب نورانی. ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ محمد طارق ہاشمی. ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب قادری. ضلعی فنانس سیکرٹری بابر علی قادری. نومنتخب ضلعی جوائنٹ سیکرٹری علامہ حافظ صادق حسین. تحصیل شجاع آباد کے صدر شیخ عمر سعیدی. سیئنر نائب صدر ابراہیم سعیدی. نائب صدر صاحبزادہ حافظ شیراز حیدری. سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید قادری. ڈاکٹر عباس سیالوی. راؤ محمد ندیم. محمد احمد سجاد سعیدی. راؤ محمد بلال. محمد اشفاق سعیدی سمیت دیگر نے شرکت کی جب کہ جلالپور سے ضلعی نائب صدر علامہ اللہ بخش زبیری تاخیر سے تشریف لاۓ اور اجلاس کی تمام کاروائی اور لائحہ عمل کی تائد کی رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد