Baaghi TV

Category: ملتان

  • بلاول نے وزیراعظم کو آئینی طور پر تسلیم کرلیا، اب "خاص”‌لفظ کہنا بند کردیں ، شاہ محمود قریشی

    بلاول نے وزیراعظم کو آئینی طور پر تسلیم کرلیا، اب "خاص”‌لفظ کہنا بند کردیں ، شاہ محمود قریشی

    بلاول نے وزیراعظم کو آئینی طور پر تسلیم کرلیا، اب "خاص”‌لفظ کہنا بند کردیں ، شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو آئینی طور پر تسلیم کر لیا، اب کوسلیکٹڈ کہنا بند کر دیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں میں اتحاد نہیں، یہ جلد بکھر جائیں گے۔ براڈ شیٹ معاہدے میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل نہیں، اپوزیشن تنقید کے بجائے اپنی صفائی پیش کرے۔

    انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نےپارٹی فنڈنگ کےحوالےسےتمام ریکارڈ پیش کیا،جسٹس عظمت سعیدایک باوقارجج رہ چکےہیں،انکےنام پراپوزیشن کواعتراض کیوں ہے۔ اپوزیشن ہم سے حساب مانگتی ہے،ہم حساب دیں گے۔ گیس کی قیمت میں اضافے کی ذمہ دار ماضی کی حکومت ہے،انہوں نے گیس کے مہنگے معاہدے کیے، موجودہ حکومت سابق حکومت کابویاکاٹ رہی ہے۔

    ادھر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینٹ والی تحر یک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے. پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی. پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیا نیے ہیں.

    چوہدری محمد سرور کہا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کو تیار نہیں. استعفے دیے نہ لانگ مارچ کیا نہ ہی اب پی ڈی ایم تحریک عدم لا سکے گی.

    وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی وہ اپنی سیاست کیسے بچائے.
    اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں.

  • بستی ملوک پریس کلب بستی ملوک کی جانب سے  2021 الیکشن کے حوالےسے  ایک میٹنگ منعقدکی گئی

    بستی ملوک پریس کلب بستی ملوک کی جانب سے 2021 الیکشن کے حوالےسے ایک میٹنگ منعقدکی گئی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) پریس کلب بستی ملوک میں سال 2021الیکشن پریس کلب کے حوالے سے مشاوراتی میٹنگ سابق صدر پریس کلب چوہدری اشفاق احمد کی زیر صدارت ہوئی جس میں تمام ممبران شریک ہوئے میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت رانا محمد عرفان نے کی جسکے بعد باہمی اتفاق رائے سے 10فروری کو الیکشن کروانے کا اعلان کیا گیاہے بستی ملوک پریس کلب کے تمام عہدوں کےلئے 10فرروی کو پریس کلب میں ووٹنگ کروائی جائے گئی۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • ملتان جسٹس حمید کالونی میں قتل کے بعد خود کشی کا انوکھا واقعہ

    ملتان جسٹس حمید کالونی میں قتل کے بعد خود کشی کا انوکھا واقعہ

    ملتان(نمائندہ باغی ٹی وی ) جسٹس حمید کالونی میں گھریلو تنازع پر قتل کے بعد خودکشی کا انوکھا واقعہ
    تفصیلات کے مطابق ۔ڈاکٹر اظہر حسین نامی شخص نے گھریلو جھگرا پر بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کر دیا ڈاکٹر اظہر نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
    پولیس اور فارانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مقتولہ کی لاش نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی
    ڈاکٹر اظہر حسین نفسیات کے ماہر ڈاکٹر تھے،
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد سی پی اؤ کی ھدایت پر تھانہ گلگشت ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد سی پی او ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے تھانہ گلگشت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی ایس پی سرکل گلگشت نصراللہ وڑائچ، ایس ایچ او گلگشت عمران گل اور دیگر افسران کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھے
    کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
    ایس پی گلگشت ڈویژن نے تمام سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے مناسب احکامات جاری کیے
    ایس پی گلگشت ڈویژن نے سائلین سے کہا کہ آپ کی شکایات کے ازالے کے لیے آپ کے پاس آ کر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ آپ کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

  • شجاع آباد ہم عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ایم این اے ابراھیم خان کا  خصوصی پیغام

    شجاع آباد ہم عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ایم این اے ابراھیم خان کا خصوصی پیغام

    شجاع آباد: (نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد عرصہ دراز سے اندرون ملتانی گیٹ گیس کی قلت کی وجہ سے متاثر تھا آئے روز چولھے ٹھنڈے ہو جا تے تھے پورا علاقہ گیس کے مسائل سے دو چار تھا اس موقع پر محمد ابراہیم خان MNAنے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم عوام کے مسائل ترجیح بنیاد وں پر حل کریں گے اذیت سے دوچار اندرون ملتانی گیٹ کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے اور مزید گیس کے در پیش مسائل عوام کے جلد حل کیے جائیں گے خالد عباس اعوانSDOگیس نے کہا کہ ٹیکنکل پرابلم کی وجہ سے اندرون ملتانی گیٹ گیس سے متاثر تھا اور یہاں کی عوام کا پرزور مطالبہ تھا کہ ہمیں بیرون ملتانی گیٹ کے نیٹ ورک پر جوائنٹ کیا جائے۔ ایم این اے کی خصوصی کاوش کے ساتھ منظوری لے کر بیرون ملتانی گیٹ کے نیٹ ورک پر ڈال دیا گیا۔ اہل محلہ نے محمد ابراہیم خان ایم این اے اور خالد عباس SDOگیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا تمام علاقے کا گیس کا مسلہ حل ہو گیا اس موقع پر دلشاد احمد خان، قاری عبدالرحمن، خالد چیئر مین چوہدری صغیر بگو، فرحت گیلانی، ڈاکٹر تنویر، انعام الرحمن۔احسن زید ی، ، راؤ تنویر اور دیگر اہل محلہ موجود تھے۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • بستی ملوک،  گلی محلے گندے پانی میں ڈوبنے لگے، عوام سراپا احتجاج

    بستی ملوک، گلی محلے گندے پانی میں ڈوبنے لگے، عوام سراپا احتجاج

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پی ٹی آئی حکومت دعوؤں تک محدود بستی ملوک کے گلی محلے پانی میں ڈوب گئے تفصیلات کے مطابق بستی ملوک سرکاری ہسپتال والی سڑک سیوریج بند ہونے کی وجہ سے ندی کا منظر پیش کرنے لگی مقامی آبادی سمیت ہسپتال اور مسجد میں آنے جانے والے شہری اذیت میں مبتلا جبکہ دیگر گلی محلوں کی حالت بھی یہی منظر پیش کرتی ہے لوگوں کے گھروں کی دیواروں میں پانی کی وجہ سے دراڑیں پڑ چکی ہیں

    جبکہ مقامی ایم پی اے اور ایم اے صاحب خالی دعوؤں کی حد تک عوام کو سبز باغ دیکھا رہے ہیں تین سال دور حکومت میں ابھی تک بستی ملوک کی عوام پر ایک پائی بھی خرچ نہ ہوئی جبکہ ایم این اے نے سرکاری فنڈ سے اپنے رقبہ کے اطراف میں نئی نئی سڑکیں نکال کر میٹل روڈ بنا دئیے

    پورے دور اقتدار میں بننے والے کسی بھی منصوبے کو دیکھ لیں ہر منصوبہ حکمران طبقہ نے اپنے ذاتی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل کروا جو کہ کھلم کھلی کرپشن ہیں عمران خان کے نعرے "عوامی خدمت”کو مقامی ایم پی اے,ایم این اے صاحبان نے اپنی خدمت کے تحت استعمال کیاہے شریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ بستی ملوک کی عوام کو سیوریج کے گندے پانی سے نجات دلوائی جو کہ مکمل طور پر نئی سیوریج لائن سے ہی مکمن ہے

  • بستی ملوک تھانہ جلا آرائیں کے  علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملذم پکڑے جانے کے باوجود مقدمہ درج نا ہو سکا

    بستی ملوک تھانہ جلا آرائیں کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملذم پکڑے جانے کے باوجود مقدمہ درج نا ہو سکا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ جلہ آرائیں کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزم پکڑے جانے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا تفصیل کے مطابق چند دن قبل تھانہ جلہ آرائیں کے علاقہ میں چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر کوکا کولا کمپنی کی گاڑی کو 2موٹرسائکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیاواردات کی15پر کال ہوئی اور پولیس نے موقع چیک کیا مدعی ملک انصر ڈسٹری بیوٹر کوکا کولا بستی ملوک نے فوری تھانہ جلہ آرائیں میں فرنٹ ڈیکس پر درخواست جمع کروائی جبکہ چند گھنٹوں بعد ملزمان پکڑے گئے اور واردات میں استعمال موٹرسائیکل نمبر سے مدعی نے ملزمان کو شناخت بھی کرلیا اس کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا بلکہ درخواست کو چوکی انچارچ شاید نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے داخل دفتر کر دیاجب اس بارے میں چوکی انچارج سے بات کی گئی تو چوکی انچارچ شاہد نے کہاکہ ایس ایچ او سے بات کریں میں نے تو جواب بناکر بھیج دیا ہے جس پر مدعی نے آر پی او ملتان,ڈی پی او لودھراں سے ملزمان کے خلاف کاروائی کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد اڈا لاڑ اور گردونواح میں چار روز  سے گیس غائب علاقہ مکین سراپا احتجاج

    شجاع آباد اڈا لاڑ اور گردونواح میں چار روز سے گیس غائب علاقہ مکین سراپا احتجاج

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )اڈالاڑ وگردونواح میں چار دن سے گیس غائب علاقہ معززین کا شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ملتان ۔جی ایم سوئی گیس سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق
    اڈالاڑ بستی نیولاڑ میں چاردن سے چوبیس گھنٹے مکمل ہی گیس غائب ہے جسکے باعث بچے و بڑوں سمیت تمام شہری شدید پریشانی میں مبتلاہیں تاہم اس موقع پر ڈاکٹر محمدشکیل مرزا رانا اشرف۔رانایامین ڈاکٹر محمد عقیل۔ڈاکٹر محمدنبیل۔اللہ نواز۔اکبر خان ۔بلال خان ودیگرنے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ملتان۔جی ایم سوئی گیس ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد  ۔ متحدہ مرکزی  انجمن تاجران کا اهم اجلاس نئی باڈی کی تشکیل کر دی گئی

    شجاع آباد ۔ متحدہ مرکزی انجمن تاجران کا اهم اجلاس نئی باڈی کی تشکیل کر دی گئی

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین عظمت علی خان بلوچ سرپرست اعلی خواجہ حسین احمد صدیقی صدر خواجہ ہاشم صدیقی جوائنٹ سیکرٹری اظہر تاج قریشی کی باہمی مشاورت سے تھانہ چوک تا کالا پل ملتان روڈ متحدہ مرکزی انجمن تاجران کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس کی تقریب راؤ عامر انیس کے پٹرول پمپ پر منعقد کی گئی تقریب میں تھانہ چوک تا کالا پل ملتان روڈ کے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا تقریب کی صدارت متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین عظمت علی خان بلوچ نے کی تھانہ چوک تا کالا پل ملتان روڈ کا سرپرست راؤ خالد باقر چئیرمین ندیم امان اللہ قریشی صدر سید سہیل گیلانی سئینر نائب صدر راؤ عامر انیس جنرل سیکرٹری ملک فرخ شبیر مچھڑ کو منتخب کیا گیا تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی گئی(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرول سٹی ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کی جانب سے  مشترکہ سیفی سیمینار کا انعقادکیا گیا

    شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرول سٹی ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کی جانب سے مشترکہ سیفی سیمینار کا انعقادکیا گیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرول ,سٹی ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کا مشترکہ روڈ سیفٹی سیمینار
    تفصیلات کے مطابق

    ملتان ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے حکم پر پنجاب ہائی وے پیٹرول,ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کا مشترکہ روڈ سیفٹی,سموگ/دھند آگاہی مہم سیمیناربامقام لئیق رفیق ہسپتال بہاولپور روڈ ملتان پر انعقادکیا گیاجس میں ہمانصیب ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ظفر بزدار سی ٹی او ملتان سٹی ، محمد ندیم وڑائچ ایس پی موٹر وے پولیس ,اسسٹنٹ سب انسپکٹر موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج جاوید اقبال ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر پی ار او رؤف حسن,ایڈمن موٹروے وقار جیلانی, ڈاکٹر سید علی عظمت عابدی ڈائریکٹر لئیق رفیق ہسپتال اور دیگر افسران و ملازمان نےشرکت کی۔ پی ایچ پی اورٹریفک پولیس موٹروے پولیس نے مشترکہ سٹال لگایا روڈ سیفٹی سموگ/ دھند آگاہی مہم میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف، طلباء ، ہسپتال سٹاف اور پبلک نے بھرپور انداز میں شرکت کی اس موقع پر ہما نصیب ایس پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات سے بچا جاسکتا ہے دھند کے دوران ڈرائیورز انتہائی احتیاط سے اور مکمل توجہ سے گاڑی چلائیں ۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استمعال لازمی کریں اور اپنے چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں۔ سیمنار کے آخر میں ڈائریکٹر سید علی عظمت عابدی نے میڈم ہمانصیب ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن کو ہسپتال کا وزٹ کرایا اور سٹاف کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا ۔ موٹروے پولیس کیطرف سے ہلمنٹ بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )