Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان : خوفناک تصادم ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

    جلالپورپیروالا (نمائندہ باغی ٹی وی)ایم 5 موٹر وے پر خوفناک حادثہ
    بدقسمت فیملی لاہور سے کراچی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی
    کار ٹرالر سے ٹکرانے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق 2زخمی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی 2خواتین اور 1مرد شامل ہے۔زخمی ہونے والے 2 بچے شدید زخمی، حادثے کی اطلاع پر ڈی ایس پی موٹروے فیصل فراز موقع پر پہنچ گئے۔ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو موٹروے پولیس نے نشتر ہسپتال منتقل کردیا، پولیس

  • وزیر خارجہ کی موجودگی میں تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے

    وزیر خارجہ کی موجودگی میں تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے

    وزیر خارجہ کی موجودگی میں تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں پارٹی عہدہ دینے پر تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں الجھ پڑے

    تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کارکنان کو سمجھاتے رہے،پارٹی کارکن رانا فاروق کا کہنا تھا کہ عہدہ پارٹی ورکر کو ہی دیاجانا چاہیئے، سلمان نعیم نے میرے اوپر مقدمات بنائے کوئی میری حمایت میں نہیں آیا۔

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1342032712773869572

    جنرل سیکرٹری تحریک انصاف صوبائی حلقہ 217 سیف بھٹہ کا کہنا تھا کہ تم میرے دفتر میں ہی مجھ پر الزام لگا رہے ہو۔ شاہ محمود سے کہیں اور بھی جاکر شکوہ کرسکتے تھے میرے دفتر ہی کیوں۔

    سیف بھٹہ نے رانا فاروق کو دھکا دیا،وزیر خارجہ نے سیف بھٹہ کا ہاتھ پکڑ کر روکنا چاہا ،تلخی بڑھنے پر پارٹی رہنما رانا فاروق کو دفتر سے باہر لے گئے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

  • جلالپور پیرا والا : دو مزدور کنویں کے کھدائی کے دوران جاں بحق

    جلالپور پیر والا (نمائندہ باغی ٹی وی)کنواں کی کھدائی کے دوران مزدور گر کر جانبحق

    تفصیلات کے مطابق آج صبح جلالپور پیر والا کے نواحی علاقے خاکی قومہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران دو مزدور نیچے مٹی کا تودہ گرنے سے دب کر جانبحق ہوگئے ہیں مزدوروں کی شناخت امیر بخش بعمر 30/35 سال اور فدا حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو ٹیم 1122 نے موقع پر پہنچ کا امدادی کارروائی کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد برس پڑے، وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

    جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد برس پڑے، وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا

    جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد برس پڑے، وزیراعظم پر سنگین الزام عائد کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد حکومت پر برس پڑے

    جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جابر حکمرانوں کیخلاف بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، عمران نیازی وزیراعظم کیساتھ ساتھ پیر بھی ہیں، عمران نیازی جھوٹا وزیراعظم ہے جس کا کوئی قول و فعل نہیں، پاکستان گندم پیدا کرنے والا ساتواں ملک ہے لیکن ہمیں گندم باہر سے منگوانی پڑتی ہے۔

    ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور لگا کر اپنے بہنوئی کا قبضہ چھڑوایا، ہمیں اپنی چینی باہر سے منگوانی پڑتی ہے، چیئرمین نیب چور ڈاکو ہے، عمران چور چور کرتے رہتے ہیں کیا اب تک کسی چور سے کچھ برآمد کر سکے، جموریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، یہ سب آمریت کی پیدوار ہیں، تمام حکمران جھوٹے ہیں،

    جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف اقتدار کی جدو جہد کررہی ہے، عوامی راج پارٹی غریب عوام کی آواز ہے، میں نے ہر چوک چوراہوں پر ان حکمرانوں کو بے نقاب کیا ہے، اسامہ بن لادن تو افغانستان میں فوت ہوگیا لیکن پاکستان میں صرف ڈارامہ رچایا گیا، ملک بہت بڑے مسائل کا شکار ہوچکا ہے،

    جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے میڈیا کو بدحال کردیا، ورکرز کو بیروزگار کردیا گیا، پورے صوبے کو برباد کر کے رکھ دیا لیکن کوئی بولنے کو تیار نہیں، حکومت سے جان چھڑانے کے لیے قوم کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔،

  • پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ، مولانا سابق وزیراعظم کو مبارکباد دینے پہنچ گئے

    پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ، مولانا سابق وزیراعظم کو مبارکباد دینے پہنچ گئے

    پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ، مولانا سابق وزیراعظم کو مبارکباد دینے پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گیلانی ہاؤس آمد ہوئی ہے

    مولانا فضل الرحمان کی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمان نے کامیاب جلسہ پر علی قاسم گیلانی اور تمام ورکر کی رہائی پر مبارک باد دی

    ملاقات میں جی یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشدمحمود سومرو صاحب بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ تھے

    https://twitter.com/SuhailAhmedSo19/status/1333699321884258304

    سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے معاملے کو مس ہینڈل کیا،وفاقی وزرا نے کہا کہ ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں ہے،میں نے کہا کہ ایک ہفتے سے آپ دیکھ رہے تھے، ان کو تسلی تھی مگر یہ پتہ نہیں تھا کہ ہمارے جیالے تالے توڑ دیں گے،

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

  • ملتان، پی ڈی ایم کے جلسے میں لگنے والی آگ کی حقیقت، گودام کے مالک کا انکشاف

    ملتان، پی ڈی ایم کے جلسے میں لگنے والی آگ کی حقیقت، گودام کے مالک کا انکشاف

    ملتان پی ڈی ایم کے جلسے میں آگ کیسے لگی
    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) پی ڈی ایم کے جلسے میں اچانک لگنے والی آگ کی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا تفصیلات کےمطابق پی ڈی ایم کے جلسے میں قائدین کی آمد پر کارکنان کی جانب سے آتش بازی کی گئ ،آتش بازی کی وجہ سے پیدا ہونے والے شعلے واٹر ورکس روڈ پہ واقع پیپر گودام میں گرے جس کی وجہ سے گودام میں آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے سے دس لاکھ مالیت کا اندر موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔مالک گودام کی جانب سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا.
    مکمل ویڈیو دیکھیں

    تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یادرہے کہ جہاں پر آگ لگی وہاں سے چند میٹر لے فاصلے پر ہی پی ڈی ایم کا جلسہ جاری تھا اور مرکزی قائدین بھی سٹیج پر موجود تھے۔مالک گودام نے بتایا کہ میرے پاس دس سے بارہ لوگ کام کرتے تھے ان کا روزگار بھی آگ لگنے کی وجہ سے ختم ہوگیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلسہ انتظامیہ میرے نقصان کا ہرجانہ ادا کرے

  • مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے جانے کا وقت بتادیا

    مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے جانے کا وقت بتادیا

    مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے جانے کا وقت بتادیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کو ہونے والے لاہور کے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ دن رات ایک کر کے لاہور، اسلام آباد کا معرکہ سر کرنا ہے۔

    ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہو گا۔ ہم نے لاہوراوراسلام آباد کامعرکہ سرکرناہے، ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ اور ہفتہ کو ملک بھرمیں احتجاج ہوگا۔ موجودہ حکمران دھاندلی سےاقتدارمیں آئے۔ پہلےروزسےانتخابات کوتسلیم نہیں کیا۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک ہفتے سے حکومت نے ملتان کی شاہراؤں کوبند کردیا تھا،پیپلزپارٹی کومبارکباد دیتا ہوں۔ آج کا اجتماع پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ہورہا ہے۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ناجائز،ناپاک، نااہل حکمرانوں کو بھگانے پر اہل ملتان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم نے ان کوملتان سے بھگایا، تمارے تخت کوگرانے میں بھی اسی طرح فاتح ہوں گے۔

    ان کا مزید کل پریس کانفرنس میں صرف ایک ڈنڈا دکھایا تھا پھردم دما کربھاگ گئے تھے۔ اگران میں رتی بھرشرم،غیرت ہوتوچلوبھرپانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پرتشدد کیا گیا۔ ہمارے کارکنوں کومختلف اضلاع میں گرفتارکیا گیا.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ نے کشمیر کو مودی کے حوالے کردیا۔ اب فلسطین کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی بات کر رہے ہو۔ پہلے آپ کشمیر فروش تھے،اب آپ فلسطین کو بیچنا چاہتے ہیں۔ آپ نے مودی کےاقتدار کے لیےدعائیں کی تھیں.

    انہوں نے کہا کہ ہم قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں آئے ہیں۔ لاہور کاجلسہ ہوکر رہے گا،کوئی ہمیں نہیں روک سکتا۔ ہم غریبوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جمعہ اور اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ڈنڈا دکھا دیا، اب اس سے آگے مت جائیں، ہمیں اشتعال مت دلائیں۔ ہم پاکستان اور پاکستانی اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت کے خلاف جنگ جاری رہے گی

    ملتان جلسہ، پی ڈی ایم کے رہنما ہوئے ناراض

  • ملتان جلسہ،  پی ڈی ایم کے رہنما ہوئے ناراض

    ملتان جلسہ، پی ڈی ایم کے رہنما ہوئے ناراض

    ملتان جلسہ، پی ڈی ایم کے رہنما ہوئے ناراض

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں سیاسی قائدین میں ناراضگی اور گلے شکوے بھی پیدا ہونے لگے. اس سلسلے میں جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما اویس نوارانی نے سٹیج پر نہ جانے پر پیپلز پارٹی پر اعترض کردیا انہوں نے اپنی ٹویٹ میں نارضی کااظہار کرتےہوئے کہا ہے .جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوث گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔
    پی ڈی ایم کے تمام راہنماء سیکیورٹی رسک پر ہیں صرف پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی سیکیورٹی اہم نہیں۔ طرزعمل شدید قابل افسوس ہے
    https://twitter.com/iamowaisnoorani/status/1333407486448164866?s=20
    صدر آصف زرداری کی چھوٹی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہین آصفہ بھٹو نے سیاسی میدان میں قدم رکھا دیا ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے جاندار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیدیا، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔

    آصفہ بھٹو کو ملتان میں خطاب کرتا دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جذباتی ہو گئے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ آصف بھٹو زرداری کا اپنے پہلے سیاسی خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی بی شہید کا مشن لے کر چلیں گے۔
    https://twitter.com/wasimtariq_/status/1333418480050327559?s=20
    آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے۔ عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔آصفہ نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اگر بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کیلئے تیار ہے

    آصفہ بھٹو زرداری نے جب پہلی سیاسی انٹری ماری تو ملتانیوں کا کیا حال ہوگیا

  • آصفہ بھٹو زرداری نے جب پہلی سیاسی انٹری ماری تو ملتانیوں کا کیا حال ہوگیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے جب پہلی سیاسی انٹری ماری تو ملتانیوں کا کیا حال ہوگیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے جب پہلی سیاسی انٹری ماری تو ملتانیوں کا کیا حال ہوگیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صدر آصف زرداری کی چھوٹی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہین آصفہ بھٹو نے سیاسی میدان میں قدم رکھا دیا ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے جاندار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیدیا، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔

    آصفہ بھٹو کو ملتان میں خطاب کرتا دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جذباتی ہو گئے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ آصف بھٹو زرداری کا اپنے پہلے سیاسی خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی بی شہید کا مشن لے کر چلیں گے۔

    آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے۔ عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔آصفہ نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اگر بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کیلئے تیار ہے


    ادھر جلسے سےدیگر قائدین نے بھی خطاب کیا مریم نواز نے اپنے خطاب میں حکومت پر شدید تنقید کی انہو‌ں نے اپنے خطاب میں وزیرا عظم عمران خان کو وائرس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک کو شدید خطرات ہیں‌.سلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ملتان والوں آپ کی بہادری کی قائل ہوگئی ہوں.ملتان والوں آپ کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں،عوام اب عمران خان کا لاک ڈاون کرنیوالی ہے۔

    نااہلی کے وائرس کو بھگانا ہے۔ ہمارے نہتےکارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں،میں نےکہاجلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی.چادراورچاردیواری کی پامالی ہورہی ہے.اسٹیڈیم کوتالےلگا دیےگئے،کارکنوں پرظلم ہورہا ہے.اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کاخیر مقدم کرتی ہوں،پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتی ہوں.

    مریم نواز نے عمران خان کو وائرس قرار دے دیا

  • ملتان والوں کی کون سی ادا مریم کو پسند آگئی،  برملا اظہار کردیا

    ملتان والوں کی کون سی ادا مریم کو پسند آگئی، برملا اظہار کردیا

    ملتان والوں کی کون سی ادا مریم کو پسند آگئی، مریم نے برملا اظہار کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملتان میں‌ پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ملتان والوں آپ کی بہادری کی قائل ہوگئی ہوں.ملتان والوں آپ کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں،عوام اب عمران خان کا لاک ڈاون کرنیوالی ہے۔

    نااہلی کے وائرس کو بھگانا ہے۔ ہمارے نہتےکارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں،میں نےکہاجلسہ ہویانہ ہو،عوام کےپاس ضرورپہنچوں گی.چادراورچاردیواری کی پامالی ہورہی ہے.اسٹیڈیم کوتالےلگا دیےگئے،کارکنوں پرظلم ہورہا ہے.اپنی بہن آصفہ بھٹوزرداری کاخیر مقدم کرتی ہوں،پیپلزپارٹی کویوم تاسیس پرمبارک باد پیش کرتی ہوں.


    22کروڑعوام کےدکھ کےسامنے ہمارےدکھ کچھ نہیں. نواز شریف نے کہا عوام کےدکھوں پر اپنےذاتی دکھ قربان ہیں.آج روٹی 30روپے ہوجانےاورچولہےٹھنڈےہوجانےکاغم ہے.عوام کےگھروں میں غموں نےڈیرے ڈالےہوئےہیں.اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کودےتوظرف والادے .ہماراالمیہ یہ ہےکہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا،ایک خاتون وزیرنےکہاکہ نوازشریف نےاپنی ماں کی لاش پاکستان پارسل کردی،پاکستان کولگے وائرسوں کا علاج ضروری ہے ،پاکستان کولگے اس مہلک وائرس کا پہلے علاج کیاجائے،

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے ملتان پہنچی تھیں۔
    صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعیدغنی ، وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ، ایم این اے شگفتہ جمانی بھی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ آصفہ بھٹو زرداری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ملتان پہنچیں۔ آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی جلسے میں بلاول بھٹو کی نمائندگی کریں گی،

    قبل ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ساتھیوں کےساتھ جلسہ گاہ جائیں گے، دیکھتے ہیں کہاں رکاوٹیں ہیں ،جب تک جلسہ نہیں ہوجاتا ہم نہیں جائیں گے،ہ اس سے پہلے وہ ہمیں گرفتار کریں ہم انہیں گرفتار کرلیںگے،کنٹینرزہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلہ حقائق کے مطابق ہے، رضاکاراپنا کرداربھرپور طریقے سے اداکررہے ہیں ہمیں کوئی مارے گاتوخاموش نہیں بیٹھیں گے، وہ ہمیں بندوق سے ماریں گے تو ہم انہیں ڈنڈے سے ماریں گے،آصفہ بھٹو کو خوش آمدیدکہتے ہیں