شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال حساس ہے ناموس رسالت ص پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی ہونا اہل پاکستان کے مقتدر حلقوں اور حکومت پر سوالیہ نشان ہے وطن عزیز کے غیور مسلمان صحابہ کرام و اہلبیت عظام رضی اللہ عنہ کی شان میں نازیبہ کلمات کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے یہ ملک حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اہلبیت اطہار و اولیاء اللہ کے چاہنے والوں کا ملک ہے کسی بھی مقدس ہستی کی گستاخی ناقابل قبول ہوگی ہمارا حکومت سے پر زور مطالبہ ہے صحابہ کی گستاخی کرنے والوں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ انہوں نے مزید کہا 24 ستمبر کو ملتان میں تحفظ ناموس رسالت و دفاع صحابہ و اہلبیت مارچ ہوگا جس میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان صاحب و دیگر قائدین ملت خطاب کریں گے مارچ میں شرکت کے لیۓ شجاع آباد سے بھر پور قافلے شرکت کریں گے ہماری اہل عاشقان رسول ص و صحابہ و اہلبیت سے اس عظیم الشان مارچ میں شرکت کی اپیل ہے جے یو پی شجاع آباد کے قافلے 24 ستمبر کو روانے ہونگے مولانا عاشق علی قادری نے مزید کہا سیدنا صدیق اکبر رضہ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ان کی گستاخی اہل ایمان کے لیے ناقابل قبول ہے ہمارا ریاست مدینہ حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ موٹروے واقعہ کے مجرموں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جاۓ وہ ظالم کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ریاست مدینہ میں خواتین کی عزتوں کا تحفظ یقینی بنایا جاۓ اور ہم یہ بھی واضع کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام نے عورت کو جو حقوق دیۓ ہیں وہ کسی بھی مزہب نے نہیں دیۓ پھر ایسے حالات میں کچھ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا میرا جسم میری مرضی والی خواتین میدان میں آکر کہتے ہیں چھین کے لیں گے آزادی یہ نعرہ اسلامی اطوار کے منافی ہے جس پر ہم پہلے اور اب بھی پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے زمہ داران کی مشاورتی میٹنگ میں کیا جس میں علامہ ابو تہامی قادری. حافظ شیراز حیدری. عبدالوھاب قادری. کامران بھٹی. حبیب الرحمان مہروی. ابراہیم سعیدی سمیت دیگر نے شرکت کی (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )
Category: ملتان
-

بستی ملو ک موٹر وےپولیس بیٹ نمبر 19 نے تھانہ بستی ملو ک کی حدود میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
بستی ملوک( نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے پولیس بیٹ نمبر 19نے تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا بصیرہ پر زاہد موبائل شاپ پرتقربیا ساڑھے چار لاکھ کی واردات کر کے فرار ہونے والے ملزمان کو بستی ملوک کے قریب پکڑ لیا اور تھانہ بستی ملوک پولیس کو اطلاع کر کے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔جبکہ تھانہ بستی ملوک پولیس کی گاڑی میں ایک اہلکار جو کہ ڈرائیور تھا موقع پر پہنچا جس پر موٹروے پولیس نے تھانہ بستی ملوک کی گاڑی کو تھانے پہنچایا اور پولیس اہلکار پیچھےگاڑی میں ملزمان کے ساتھ بیٹھ کر گیا ملزمان کی گاڑی کو بھی موٹروے اہلکار ہی تھانے چھوڑ کر آئےاطلاع کے باوجود تھانہ بستی ملوک سے صرف ڈرائیور گاڑی سیمت موقع پر پہنچا خدانخواستہ ملزمان پولیس سے فرار ہونے کی کوشش کرتے توکیا ایک اہلکار دو ملزمان کو قابو کر پاتا جبکہ گاڑی بھی اسی اہلکار نے ڈرائیو کر کے لے جانی تھی اگر موٹروے پولیس اپنا ڈرائیور ساتھ نہ دیتی تو پولیس اہلکار ملزمان کو تھانے تک نا لے جا پاتا شہریوں نے پولیس کی نااہلی پر اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )
-

بستی ملو ک مین سٹی اور موٹر وے پر تجاوزات کی بھر مار عوام پریشان اعلی حکام سے ایکشن لینے کی اپیل
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )بستی ملو ک مین سٹی اور موٹر وے روڈ پر تجاوزات کی بھر مار عوام پریشان اعلی حکام سے ایکشن لینے کی اپیل . . . . ( تفصیلات کے مطابق ) میں کشادہ اور وسیع و عریض رقبہ پر سبزی منڈی قائم ہونے کے باوجود تجاوزات مافیا نے اپنی عادت نہ بدلی سابقہ سبزی منڈی کے سامنے تجاوزات مافیا کی موٹروے پر تجاوزات کی وجہ متعددجان لیوا حادثات کے باعث تقریبا 22 افراد لقمہ اجل بنے اور سینکٹروں افراد زخمی ہوکر معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں کچھ عرصہ قبل رانا صابر اور رانا رب نواز نے نئی کشادہ سبزی منڈی بنائی تاکہ سبزی اور فروٹ فروش کشادہ جگہ پر کاروبار کرسکیں اور موٹروے پر تجاوزات مافیا کا راج ختم ہو لیکن سبز ی منڈی کے قیام کے کچھ عرصہ بعد ہی تجاوزات مافیا متحرک ہوگئی اور حسب عادت سبزی منڈی کے سامنے موٹروے پر تجاوزات قائم کرلیں تجاوزات کی وجہ سے موٹروے پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے اور بے ہنگم تجاوزات کی وجہ جان لیوا حادثوں کے خطرات موجود ہیں بے تحاشہ تجاوزات کے باوجود موٹروے پولیس نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے اور سبزی منڈی کے مالکان اور سبزی منڈی کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے مالی فوائد کی وجہ سے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے عوامی مطالبہ ہے کہ سبزی منڈی کے سامنے موٹروے پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا جائے(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )
-

بستی ملو ک گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب واقعہ نجی بیکری نے گند اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگا دیے انتظامیہ لا علم
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب حکومت نے 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا لیکن بستی ملوک گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے باہر نجی بیکری انتظامیہ نے گندا پانی چھوڑا ہوا ہے جو محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے صفائی سھترائی کے انتظامات مکمل کرنے پر سوالیہ نشان ہے اس کے علاوہ کالج کے باہر بورڈ کے ساتھ جانور باندھے ہوئے ہیں شہریوں نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افیسران اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے(رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی )
-

شجاع آباد گورنمنٹ ڈگری کالج میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالےسے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا شہدا کے نام سے منسوب پودے لگائے گئے پودے لگانے کی اس تقریب میں کالج کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی اور دیگر سماجی شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی جن میں پی ٹی آئ شجاع آباد کے صدر حافظ کامران جنرل سیکٹر ی دلشاد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شہدا 6 ستمبر کے نام سے منسوب اپنے اپنے پودے لگاے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ملک اقبال صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم نے آج 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا کے نام سے منسوب پودے لگا کر پاک فوج کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے مادر ملت کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کیں 6 ستمبر ملکی تاریخ میں سب سے اہم دن ہے اس روز پوری قوم دشمن کے لئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کو ایک ذلت آمیز شکست سے دوچار کیااور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ۔1965 کی جنگ میں ہماری مسلح افواج نے شجاعت اور بہادری کے وہ جوہر دکھائے کے جس سے دشمن دشمن پر خوف طاری ہو گیا اور وہ بد ترین شکست سے دوچار ہوا ۔ہم زندہ قوم ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانی ہرگز نہیں بھولیں گے ۔انہو مزید کہا کے درخت قدرت کی طرف سے ہمیں دیا ہوا تحفہ ہیں زمینی کٹاؤ اور . ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں درخت ایک اہم اور کلید ی کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہر پاکستانی کو چاہیے کے وہ وزیر اعظم پاکستان کی کلین گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )
-

شجاع آباد شہر اور نواحی علاقوں میں سیوریج کے ناقص پانی سے سبزی اور پھلوں کی کاشت شہری مختلف وبائی امراض کا شکار
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شہر اور نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیوریج کے پانی سے سبزیاں،پھل اور فصلیں کاشت ہونے لگی جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے فوڈ اتھارٹی نے چپ سادھ لی
شجاع آباد شہر اور نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیوریج کے پانی سے فصلیں اور سبزیاں،پھل کاشت کی جانے لگیں فصلئں،سبزیاں اور پھل کاشت ہونے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے پنجاب فوڈ اتھارٹی مبینہ طور پر سیوریج زدہ کاشت روکنے میں ناکام ہے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 10 سے 15 سال سے فصلوں کے لئے سیویج کا پانی استعمال کر رہے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ یہ سیوریج کا پانی انسانی زندگی کیلئے زہر ہے لیکن ہم کیا کریں یہاں پر نہری پانی نہیں اور نہ ہی ٹیوب ویل یا ٹربائن لگوا سکتے ہیں اگر ہمیں صاف پانی مہیا ہو تو ہم یہ پانی نہیں لگائیں گے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب،ڈی جی فوڈ اتھارٹی، کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کو فعال کیا جائے اور سیوریج کے پانی سے کاشت کرنے والے کسانوں کے خلاف کاروائی کی جائے
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیا افسوس ناک ہے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھا نا ہونگے جمیعت علماء پاکستان
بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیا افوس ناک ہے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے جمیعت علماء پاکستان (نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )جمعیت علماء پاکستان ضلع ملتان کے سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب قادری نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب و حساس ہے بارشوں سے ملک میں جو نظام مفلوج ہوا ہے اور نقصانات ہوۓ ہیں کئ انسانی جانیں بھی زندگی کی بازی ہار گئ ایسے حالات میں پوری قوم کو اللہ کریم کی طرف رجو کرنا چاہیے بارش اللہ کی رحمت ہے پر زمین پر جب ظلم بڑھ جاۓ تو بارشیں رحمت نہیں زحمت بن جاتی ہیں اور یہ اللہ کی ناراض گی کا سسب ہے اور ہمارے حکمرانوں کے غلط ہونی کی حقیقی دلیل ہے افسوس کا مقام ہے کہ کراچی ڈوب چکا ہے اور پی پی والے پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر الظامات لگاکر عوام کے تحفظ نہیں کر رہے پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کی تباہی کی زمہ دار ہے تبدلی سرکار بھی مجرم ہے کراچی نے آپ کو موقع دیا اور آپ نے ان کے ساتھ ناانصافی کی حکومت اور انتظامیہ پورے ملک میں ایک جامع پالیسی ترکیب دیں جو پانی نکالنے میں فعال اور عملن کردار ادا کریں جس سے عوام میں پھیلی مایوسی دور ہو سکے ریاست ان علاقوں میں کھانے پینے اور ادویات کا انتظام بھی کریں جو آفت زدا قرار دیے گۓ ہیں عبدالوھاب قادری نے مزید کہا ایسے نازک وقت میں ملک میں امن و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے کچھ شرپسند عناصر ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں مقدس ہستیوں کی گستاخی کرکے قانون ان کی سخت گرفت کرے اور قائدین اہلسنت علامہ قاری محمد زوار بہادر. مفتی اشرف آصف جلالی کو با عزت رہا کیا جاۓ حیرت ہے انصاف والوں کی حکومت میں سب سے زیادہ نا انصافی ہورہی ہے مقدس ہستیوں کا تحفظ کرنے والے گرفتار ہیں اور گستاخی کرنے والے آزاد ہیں جو انصاف کا قتل ہے (رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )
-

جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کے حوالہ سے غیر معروف ویب سائٹ کی خبر پر وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اے پی سی سے کوئی ڈر نہیں یہ پہلی یا آخری اے پی سی نہیں۔ پہلے بھی ایسی اے پی سی ہوتی رہی ہیں۔ اے پی سی بلانا مولانا فضل الرحمن کاحق ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں اتحاد و امت و یکجہتی کے حوالے سے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میڈیکل ایکسپرٹس کی رائے پر وزیراعظم کی مشاورت کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر علاج کیلئے جانے کی اجازت دی۔ لیکن اجازت کی شرائط کے مطابق وہ اپنی میڈیکل رپورٹ سے حکومت کو آگاہ نہیں کررہے اورشہباز شریف اپنے دیئے گئے بیان حلفی کے مطابق عمل درآمد نہیں کررہے اور وہاں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں۔ نواز شریف کو چاہئے اگران کی طبیعت ٹھیک ہے تو انہیں اخلاقاً واپس آناچاہئے اور واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ۔سی پیک چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آ ج کل روایت چل گئی ہے خبر پہلے چل جاتی ہے تصدیق بعد میں کی جاتی ہے ۔ خبر کو تصدیق کے بعد بریک کرنا چاہئے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی خبروں کے حقائق بھی سامنے آ جائیں گے۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی
امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جو میں نے کراچی کے ویڈیو کلپ دیکھے ہیں اس سے بے حد پریشانی لاحق ہے۔کراچی والے اس وقت قرب کی صورتحال سے دو چار ہیں۔گاڑیاں اور کنٹینر پانی میں تہر رہے ہیں۔ سندھ اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ ملکر شہریوں کی تکلیف کم کریں‘ اس وقت بارشوں کی نویت غیر معمولی ہے۔کراچی کے لوگوں کا کاروبار‘ رہن سہن بری طرح متاثر ہے۔کراچی کی کچی آبادیاں سمیت پوش علاقہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ہمیں کراچی کی عوام سے ہمدردی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے چاہے سندھ کی حکومت یا وفاق کی ہمیں مل کر کراچی کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
جنرل ر عاصم باجوہ کیخلاف غیر معروف ویب سائٹ پر خبر،عاصم باجوہ نے اپنا موقف دے دیا
-

اے ٹی سی ملتان میں چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی ملتان میں چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا
عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے دونوں کیسز میں ملزمان کو بری کردیا،ملزماں کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، اغوا سمیت دیگر مقدمات درج تھے،ملزمان میں غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی، اسحاق عرف ساقی شامل تھے
قبل ازیں 24 جنوری کو بھی چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو سمیت4ملزمان کو بری کر دیا گیا،انسداددہشت گردی عدالت ملتان نےملزمان کوشک کا فائدہ دے کر بری کردیا،ملزمان کے خلاف پولیس پرفائرنگ اوردھماکہ خیز موادبرآمدگی کامقدمہ درج تھا.
گزشتہ برس ماہ جولائی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 298/298 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم کو مجموعی طورپر 308سال قید کی سزا سنائی۔
ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت حسین نے ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اور دیگر 2ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 298/298سال قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم غلام رسول کہو کو مجموعی طورپر 308 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے مقدمہ میں گرفتار دیگر تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سال 2011میں تھانہ بنگلہ اچھا کے علاقہ میں قائم پولیس پکٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ سے اے ایس آئی ندیم مزاری اور آصف لانگری شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان نے 8پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا بھی کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ 2016میں کچہ کے علاقہ آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی تھی,
پاک فوج کو گرفتاری دینے والے چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم کو عدالت نے کیا بری
-

سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی نے اہل ملتان کو بہت بڑی خوشخبری سنادی.
16جولائی,لاہور: ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی نے اہل ملتان کو بہت بڑی خوشخبری سنادی.
ملتان قلعہ کی تاریخی دیوار کے ساتھ روایتی بیٹھک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.بیٹھک کی تعمیر کا فیصلہ والڈ سٹی پراجیکٹ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا.ملتان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی اصل حالت میں بحالی دلی خواہش ہے. پاک گیٹ سے دہلی گیٹ کے درمیان علاقہ تجاوزات کی زد میں رہتا ہے.اندرون شہر کی آبادی کے لئے تفریح کے مواقع بہت کم ہیں. شہریوں کے بیٹھنے کے لئے دیوار کے ساتھ خوبصورت بنچر لگائے جائیں گے.دیوار پر ملتان کی ثقافت کو پینٹنگز کی صورت میں اجاگر کیا جائے گا. تاریخی صرافہ بازار کو اصل حالت میں بحال کرنے کے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا.میری خواہش ہے کہ ملتان والڈ سٹی پراجیکٹ کو اتھارٹی میں تبدیل کر دیا جائے.
