Baaghi TV

Category: ملتان

  • گراں فروشوں کے خلاف کارروائی جاری، دو دکاندارگرفتار

    گراں فروشوں کے خلاف کارروائی جاری، دو دکاندارگرفتار

    ملتان۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو2 لاکھ13 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ2 ناجائز منافع خوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران 144 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔دریں اثنااے سی سٹی عابدہ فرید نے قاسم بیلہ کے ایریا میں پرائس چیکنگ کی۔اے سی سٹی نے 2 ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیج دیا جبکہ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

  • ملتان میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

    ملتان میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

    ملتان : ملتان میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،خواتین پر تشدد کا ایک بڑا سبب ہے، تمام سٹیک ہولڈز مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، مقررین

    باغی ٹی وی : خواتین سے صنفی امتیاز اور گھریلو تشدد کے حوالے سے سماجی کارکن لائبہ بنت شاکر میئو نے وائس آف پاکستان، وائیلینس اگینسٹ وویمن اور دوراندیش کے تعاون سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں تشدد کی روک تھام اور عوامی شعور اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین نے شرکت کی-

    اس ورکشاپ کا اہتمام شنگریلا گارڈنز میں کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین میں ان کے حقوق سے متعلق حساسیت اورآگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو جسمانی تشدد سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں علم ہوں-

    انہوں نے کہا کہ ناخواندگی اوراپنے حقوق سے لاعلمی خواتین پرتشدد کا ایک بڑا سبب ہے اورگھریلو تشددکے زیادہ ترواقعات ناخواندہ طبقے میں رونما ہوتے ہیں ۔

    مقررین نے مہذب پاکستان کو یقینی بنانے کیلئے سب کو تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پرزوردیا اور کہا کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے قومی امور کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔ گھریلو تشدد کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے آگاہی ورکشاپس اور مضبوط قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    سوالات و جواب کی نشست کے دوران رضاکاران نے گھریلو تشدد کے خاتمہ کیلئے پولیس ، سیاسی رہنماوںسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کی بھی تجویز پیش کی۔ ورکشاپ سے سلوت شفیع، لائبہ بنت شاکر میئو، عائشہ، میمونہ اور منزہ بٹ نے اظہار خیال کیا۔

    ضدی خواتین ناکام ہیں بقلم:سمعیہ راحیل قاضی

    خواتین پر تیزاب پھینک دیا

    خواتین اور بچے جنسی درندوں کی درندگی کا نشانہ کیوں بنتے ہیں!!! از قلم: محمد عبداللہ

  • سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نے والوں کو نوٹس جاری

    سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نے والوں کو نوٹس جاری

    ملتان ۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں اور گرین بیلٹس پر قابض تاجروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔سڑکوں اور گرین بیلٹس پر لکڑی اور فرنیچر سٹاک کر نیوالوں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ٹمبر مارکیٹ میں سڑکوں پر قائم تجاوزات ٹریفک اور صفائی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں ۔سڑکوں اور گرین بیلٹس پر پڑا فرنیچر اور لکڑی کے سٹاک نہ ہٹانے پر جرمانےکی وارننگ دی گئی ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی فیس بک شہریوں کی پاپولر سوشل میڈیا سائٹ بن گئی ہے۔ آبادی میں قائم کارخانوں اور سڑکوں پرملبہ بارے فیس بک کے ذریعے شہریوں کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں ۔ انفورسمنٹ ونگ نے بھی شکایات کے ازالہ کے لئے مرحلہ وارکاروائی کا آغاز کر دیا۔گزشتہ72 گھنٹوں کے دوراں انفورسمنٹ ونگ نے331 شہریوں کو نوٹس جاری کئے۔

  • بستی ملو ک عطائیت کا دھندہ  اپنے عروج پر کھلے عام جنسی ادویات کی فروخت جاری

    بستی ملو ک عطائیت کا دھندہ اپنے عروج پر کھلے عام جنسی ادویات کی فروخت جاری

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ صحت کی مبینہ سرپرستی و نااہلی کی وجہ سے بستی ملوک کے گردونواح میں عطائیت کادھندہ اپنے عروج پر کھلے عام جنسی ادویات کی فروخت جاری تفصیلات کے مطابق بستی ملوک کے علاقہ قصبہ مڑل,باقر پور میں عطائی ڈاکٹرز نے اپنے پنجے گاڈ لئے عرصہ دراز سے قائم عطائی ڈاکٹرز اپنے کلینکس پر نشہ آوار ادویات,انجکشن اور جنسی ادویات بھی کھلے عام فروخت کر رہے ہیں باقر پور میں قائم عطائی عبداللہ کے کلینک پر درجنوں کے حساب سے جنسی تسکین کے لئے استعمال ہونے والی معمنوعہ ادویات جن میں گولیاں,کیپسول,سپرے,ٹیوب شامل ہیں موجود جب اس سے پوچھا گیا کہ عطائیت کے ساتھ ساتھ جنسی ادویات کی بھرمار ہے کلینک پر تو عطائی نے کہا کہ یہ تو ہر میڈیکل سٹور اور میرے آس پاس موجود دیگر عطائی داکٹرز کے پاس موجود ہیں سب منتھلی دیتے ہیں اس کے علاوہ عطائی عبداللہ کے پاس درجنوں دو نمبر انجکشن موجود تھے جو کہ اس نے جانوروں کو لگائے جانے والے محلول سے خود تیار کئے تھے اور غریب سادہ لوح مریضوں کو 3سو روپے سے 5سو روپے تک کا ایک انجکشن لگاتا ہے چند پیسوں کی خاطر عطائی ڈاکڑر انسانی زندگیوں سے کھیلواڑ کرنے میں مصروف ہے اہل علاقہ کے مطابق عطائی عام طور پر شام کے اوقات میں کلینک کھولتا ہے تاکہ محکمہ صحت کی ٹیم چھاپہ نہ مار سکے جب کہ عطائی کے مطابق محکمہ ہیلتھ کے اہلکار مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرتے ہیں صحافیوں نے جب عطائی سے سوال کیا کہ کس حیثیت سے کلینک بنایا ہوا ہے تو عطائی نےبتایا کہ میں نے لائق رفیق لاڑ ہسپتال سے ڈسپینسر کا ڈپلومہ کیا ہوا ہے جبکہ ابھی رزلٹ نہیں آیا اہل علاقہ نے محکمہ ہیلتھ کے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ عطائی عبداللہ سمیت گردونواح میں موجود دیگر موت کے گھروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ غریب سادہ لوح عوام کو ان کے ہاتھوں سے محفوظ رکھ سکیں( رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • شجاع آباد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پریمیئر کالج آف ٹیکنالوجی شجاع آباد  میں پودے لگاے گئے

    شجاع آباد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پریمیئر کالج آف ٹیکنالوجی شجاع آباد میں پودے لگاے گئے

    شجاع آباد: (نمائندہ باغی ٹی وی )
    گرین اینڈ کلین کے سلسلے میں شجر کاری پریمئیر کالج آف ٹیکنالوجی میں پودے لگائے گئے اس مو قع پر ملک مشتاق احمد ڈائریکٹر،محمد رضوان اسلم پرنسپل نے کہا کہ ملک کو سر سبز اور شاداب کرنے کے لیے ہمیں اپنا قومی فریضہ سمجھ کرزیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے۔ہم نے تمام طلباء اوراستاتذہ کرام کو خصوصی ہدایت کی ہے اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا ضرور لگائیں
    حافظ کامران دلشاد خان، فرحان بخاری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے لکٹری سے بننے والی مصنوعات میں درخت اہم کردار ادا کر تے ہیں درخت ہمیں سایہ فراہم کرتے ہیں درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اس مو قع پر محمد زاہد ملک، محمد صفدر،حافظ شعیب،وقاص گوہر،ارسلان جمیل نے بھی اپنے اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا
    (رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن ،دکانداروں نے کارپوریشن ٹیم پرحملہ کردیا

    تجاوزات کے خلاف آپریشن ،دکانداروں نے کارپوریشن ٹیم پرحملہ کردیا

    ملتان ۔ ملتان شہر کے علاقے پراناشجاع آباد روڈ پردکانداروں اوریڑھی والوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران انسدادتجاوزات کی ٹیم پرحملہ کردیا۔میٹروپولٹین کارپوریشن ٹیم نے کمشنر ملتان جاویداخترمحمودکے حکم پرتجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیاتھا۔کارپوریشن کاعملہ جب پراناشجاع آبادروڈ پرپہنچاتوتجاوزات مافیا کی جانب سے انسداد تجاوزات ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔کمشنر ملتان نے کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کیخلاف فوری طورپر مقدمہ درج کروانے کا حکم دیاہے اورملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کمشنر کے مطابق شہریوں کی شکایات پر تجاوزات آپریشن کیا جارہا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کارپوریشن اقبال فرید نے بتایاکہ تجاوزات آپریشن میں 3 ٹرک سامان قبضے میں لیکر پختہ تعمیرات مسمارکردی گئیں۔انہوںنے کہاکہ سرکار کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ سیٹزن پورٹل، سوشل میڈیا پر شہریوں کی شکایات پر تجاوزات آپریشن کیا جارہا ہے، تجاوزات نے شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے۔گرین کلین ملتان ڈویژن مہم کی کامیابی کیلئے تمام تجاوزات کو ہر صورت ختم کیا جائے گا۔ ان کے مکمل خاتمے بارے بھی لائحہ عمل تیار کیا جاچکا ہے۔شہری بھی تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کرکے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

  • شجاع آباد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے زراعت آفس شجاع آباد میں پودے لگائے گئے

    شجاع آباد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے زراعت آفس شجاع آباد میں پودے لگائے گئے

    شجاع آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)
    گرین اینڈ کلین کے سلسلے میں زراعت آفس شجاع آباد میں پودے لگائے گئے اس موقع پر چوہدری لیاقت علی گوندل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال اور آبیاری کرنا بھی انتہائی ضرور ی ہے فیلڈ آفیسروں اور عملے کو خصوصی ہدایت کی ہیں کے وہ کسانوں سے کہیں کہ وہ کھیتوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیونکہ درخت منافع بخش صنعت بھی ہے درختوں کی لکٹری ہمارے بہت سے کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔ سید لیاقت حسین گیلانی اسسٹنٹ،جام غلام عباس انسپکٹر، عبدالخالق بھٹی، دلشاد خان، خورشید نے کہا کہ درخت اس دھرتی ماں کا حسن ہے درختوں کے پتے زمین کو زرخیز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں دور حاضر میں ہمیں درخت لگا کر آنے والی نسلوں کو آلودگی سے محفوظ کرناہے اس لئے درخت لگا نا بہت ضروری ہے پھل دار اور پھول دار پودے زیادہ سے زیادہ لگائیں تاکہ ملک سر سبز اور شاداب رہے اس موقع پر محمد آصف زراعت آفس،محمد عرنان سید حسن عباس، فرحان بخاری، خالد چیئر مین،قاری عبدالرحمن ملک آصف اسلام،اظہر کلیم،خرم اشتیاق و دیگر نے بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔
    (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • بستی ملو ک ہر علاقے میں انشااللہ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا  ایم این اے ابراھیم خان کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو

    بستی ملو ک ہر علاقے میں انشااللہ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا ایم این اے ابراھیم خان کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )
    بستی ملوک سمیت پورے حلقے میں جلد فلٹریشن پلانٹ لگوائیں جائیں گے،سپیڈو بس کا باقاعدہ افتتاح بھی جلد ہو جائے گا،محمد ابراہیم خان ایم این اے
    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے محمد ابراہیم خان نے بستی ملوک میں راؤ عمران وارث کی رھائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بستی ملوک سمیت پورے حلقے میں جلد فلٹریشن پلانٹ لگوائے جائیں گے،حلقہ158 کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام میری اولین ترجیح ہے،بستی ملوک تا شجاع آباد روڈ جلد ہی مکمل ہو جائے گا،بستی ملوک کو ٹاؤن کادرجہ دلوادیا، ٹاؤن بننے سے بستی ملوک کی محرومیوں میں کمی آئے گی،اور انشاءاللہ جلد ہی سپیڈو بس کا با قا عدہ افتتاح بھی بستی ملوک میں کر دیا جائے گا ،محمد ابراہیم خان نے راؤ عمران وارث کی نئی نشتر فارمیسی بنانےکی مبارک دی،اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر جا کر فاتحہ خوانی دی،اور مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں کے بنیادی مسائل جن میں بجلی،گیس،سیوریج جیسے مسائل کو فوری حل کروایا،محمد ابراہیم خان کے ہمراہ سابق چیئرمین یونین کونسل بستی ملوک ڈاکٹر فیاض حسین ملک،سابق چیئرمین یونین کونسل 5 فیض محمد علی خاں خاکوانی،راؤ عمران وارث،غلام نبی طاہر جنرل سیکرٹری ملتان بار کونسل،راو جاوید وارث ،حاجی وارث علی،محمد عمران سابق کونسلر،بھی موجود تھے (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • بستی ملو ک ایم این اے ابراھیم خان کی  معروف کارو باری شخصیت مالک محمد عارف کے بڑے بھائی  کی عیادت کے لیے بستی ملو ک آمد

    بستی ملو ک ایم این اے ابراھیم خان کی معروف کارو باری شخصیت مالک محمد عارف کے بڑے بھائی کی عیادت کے لیے بستی ملو ک آمد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) کاروباری شخصیت ملک محمد عارف کے بڑے بھائی حافظ محمد اقبال جو کہ کافی عرصہ سے شدید بیمار ہیں کی تمارداری کےلئے ایم این اے ابراہیم خان,سابق یو سی چیئرمین ملک فیاض حسین،راؤ عمران وارث ،مہر ریاض ان کی رہائش گاہ پر آئے اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اس موقع پر ایم این نے ابراہیم خان نے کہا کہ بستی ملوک ریسکیو کی بلڈنگ مہیا کر دی گئی ہے اب انشاء اللہ بہت جلد بستی ملوک کی عوام کا سیوریج کا مسلہ بھی حل کردیا جائے گا جس کےلئے ہوم ورک کیا جارہا ہے جوکہ ملک فیاض کے ذمہ ہے اس بارے میں جلد عوام کو خوشخبری دیں گے۔ (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

  • شجاع آباد کھوکھراں سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی

    شجاع آباد کھوکھراں سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )کھوکھراں اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ ۔ مسافر وین جلالپور سے لاہو جا رہی تھی کے تیز رفتار ی کے باعث ٹرک سے بچاتے ہوئے دیوار سے جا لگی حادثہ کے باعث ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی پنجاب پولیس پیٹرولنگ پولیس سکندرآباد ریسکیو 1122 جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ گئے ۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد