بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پوسٹ آفس بستی ملوک میں مین آفس ملتان کی طرف سے رقم کی عدم فراہمی کی وجہ سے بزرگ آرمی پنشنرزکی تذلیل کی جانے لگی صبح سات بجے سے پنشن لینے کیلئے آئے بزرگ وبیوہ خواتین کو شام 4بجے تک بھی رقم نہ ملنے پر سرپااحتجاج ان کا کہنا تھا کہ ہم صبح سے بھوکے پیاسے کھڑے ہیں لیکن کسی کو بھی ابھی تک پیسے نہیں ملے جبکہ پوسٹ آفس کے باہر کہیں بھی بیٹھنے تک کی جگہ نہیں ہے پوسٹ آفس کا عملہ صبح ہمیں یہ ہی کہہ ہے کہ تھوڑی دیر میں ملتان آفس سے گاڑی رقم لے کر پہنچ جائے گی شام4بجے تک گاڑی نہیں پہنچ پائی موجودہ حکومت آرمی کے پنشنرز کی بلاجوازتذلیل کروارہی ہے ہماری آرمی چیف سے اپیل ہے کہ موجودہ حکومت کے اس عمل کا نوٹس لیا جائے .رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Category: ملتان

شجاع آباد جمیعت علماء پاکستان کی جانب سے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا اعلان کردیا گیا
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان تحصیل شجاعآباد کا اجلاس شجاعآباد میں محمد بابر علی قادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر ملتان صاحبزادہ خالد اقبال خان اظھری نے کی اجلاس میں رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ 5 فروری کو جے یو پی کے زیر اہتمام نوری جامع مسجد سے تھانہ چوک تک یکجہتی کشمیر و تحفظ بیت المقدس ریلی نکالی جاۓ گی مولانا ابو تہامی قادری. خالد اقبال اظھری. ابراہیم سعیدی. راؤ جمیل غازی. عبدالوھاب نورانی. کامران بھٹی نے کہا مسئلہ کشمیر اب پوری امت کا مسئلہ بن چکا ہے حکومت پاکستان اس سنگین صورتحال پر انتہائی غیر زمیداری کا ثبوت دے رہی ہے صرف باتیں کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا اس مسئلہ کو اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا جاۓ اور او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلا کر مسئلہ کشمیر پر مسلم پالیسی بنائی جاۓ اور بھارت کا ظلم پوری دنیا کے سامنے اجاگر کیا جاۓ 5 فروری کو جے یو پی ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر منائی گی ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام کا برا ہال ہے حکومت عوام کو کس بات کی سزا دے رہی ہے جنہوں نے ملک و قوم کی دولت لوٹی وہ آزاد ہیں اور غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے ہم ایسی تبدیلی کو نہیں مانتے جے یو پی عوام کے ساتھ ہے کرونا وائرس اللہ عزوجل کی ناراضگی کا سبب ہے حلال اور حرام کا فرق واضع کرتا ہے مسلم خواتین پر حجاب کی پابندی لگانے والے اب شاپروں میں اور مختلف کپڑوں میں چھپے ہوۓ ہیں اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ شجاعآباد کی تنظیم کے حوالے سے اگلا اجلاس 7 فروری جمعہ کو ابراہیم سعیدی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا آخر میں قائد اہلسنت کی اہلیہ محترمہ امی جان کے لیۓ فاتحہ خوانی بھی کی گئ اجلاس میں حبیب الرحمان مہروی. شکیل بھٹی سعیدی. حسن رضا نورانی. حمزہ عاشق علی قادری. حافظ شیراز حیدری. محمد ریاض طفیلی. علی رضا شاہ. حافظ محمد عمران. مختار علی. سمیت دیگر نے شرکت کی. رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

شجاع آباد یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک خوبصورت اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مین اللّه ہو چونک پر ایک خوبصورت اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کا انعقاد شجاعباد کے نامور شاعر اور اداکار قدیر شجاعبادی نے کیا کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے منعقد کی گئ تقریب میں قدیر شجاع آبادی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کے کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ اس کے بعد مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے خطابات پیش کیے مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بنیادی ایشو ہے جس کی طرف انٹرنیشنل برادری کو توجہ دینا چاہیے ۔مظلوم کشمیری عوام ایک عرصہ دراز سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہیں مگر انٹرنیشنل برادری اس مسئلہ کی طرف خصوصی طور پر توجہ نہیں دے رہی۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ ظلم اور بربریت کا سر گرم بازار اب زیادہ عرصے تک نہیں رہے گا انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

چیف جسٹس گلزار احمد نے دورہ ملتان کے دوران لیا اہم نوٹس، دیا بڑا حکم
چیف جسٹس گلزار احمد نے دورہ ملتان کے دوران لیا اہم نوٹس، دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد ملتان پہنچ گئے انہوں نے ملتان میں تجاوزات کا نوٹس لیا،
چیف جسٹس گلزار احمد نےچلڈرن پارک ملتان کی حالت زارکانوٹس لیا اور ملتان چلڈرن پارک کواصل حالت میں بحال کرنے کاحکم دیا،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ملتان کےتمام پارکس کی حالت بہترکی جائے
چیف جسٹس گلزار احمد نے ملتان میں تجاوزات کےمعاملےپرنوٹس لیا اور کہا کہ ملتان میں سرکاری زمین پرتجاوزات کوختم کرایاجائے،سی پی اوملتان سرکاری اراضی پرتجاوزات کی روک تھام کریں ،چیف جسٹس نے ملتان میں میٹروبس ٹریک کی کھدائی کےملبےپراظہارتشویش کرتے ہوئے میٹروبس ٹریک کےملبےکوفوری اٹھانےکاحکم دے دیا.
چیف جسٹس نے ملتان میں ایک لاکھ درخت لگانےکابھی حکم دے دیا.
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،چیف جسٹس پاکستان کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

ملتان گیلانی ہاؤس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی عیادت کے لئے ورکرز کی کثیر تعداد میں آمد
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )گیلانی ہاؤس
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی ملتان ڈیرہ غازی خان کے ورکرز عہدیدران کارکنان اور وکلاء سے ملاقات
پیپلزپارٹی پارٹی کے عہدیداران نے سابق وزیراعظم کی عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے
ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی رپورٹ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
شجاع آباد جمیعت علماء پاکستان کے قائد علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال پر علماء کرام اور کارکنان کی جانب سے اظہار تعزیت
شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. و دیگر رہنماؤں صاحبزادہ خالد اقبال اظھری مولانا ابو تہامی قادری علامہ طارق ہاشمی. عبدالوھاب نورانی. بابر قادری. حاجی کامران بھٹی. شکیل بھٹی. وزیر نورانی. عمران خان قادری. ابراہیم سعیدی و دیگر کا قائد ملت اسلامیاں علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رح کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر صاحبزادہ شاہ انس نورانی قادری. صاحبزادہ شاہ اویس نورانی سے اظہار افسوس تعزیت و غم کا اظہار محترمہ امی جان کی وفات پر ہم بھی نورانی خاندان کے غم میں برابرا کے شریک ہیں اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں خاتون جنت بی بی فاطمہ زھرا رضہ کا پڑوس عطاء فرمائیں آمین رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

بستی ملوک جوائنٹ سیکرٹری بستی ملوک پریس کلب ملک عنصر کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )کاروباری شخصیت نجی مشروب کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر جوائنٹ سیکرٹری بستی ملوک پریس کلب ملک انصر عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے بستی ملوک پریس کلب کے صدر چوہدری اشفاق احمد۔جنرل سیکرٹری وحید اختر۔سابق صدر رانا محمد عرفان۔کاروباری شخصیت چوہدری نور جمال۔ملک اصغر۔چوہدری نعیم شعبان۔چوہدری عمران نے ملک انصر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔جبکہ ملک انصر نے تمام دوستوں کو آپ زم زم سمیت دیگر بابرکت اشیاء کا تحفہ دیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

بستی ملوک کینال ویو سٹی پرو جیکٹ کا افتتاح
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گذشتہ روز الجاوید پراپرٹی ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈرز چوہدری جاوید اقبال و ملک اللہ رکھا نے اپنے نئے پروجیکٹ کینال ویو سٹی کا افتتاح کیا سابق ایم این اے لودھراں مسلم لیگ ن پیپر اقبال شاہ۔سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ سے کروایا دیگر معزز مہمانوں میں میپکو ہائیڈرویونین کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر۔چوہدری عبدالغفار۔چوہدری احسان سرور۔چوہدری عبدالمجید۔چوہدری عبدالحفیظ۔انجمن تاجران راو مقیم انجم۔رانا ہارون۔مہر ذیشان سہارن۔صدر بستی ملوک پریس کلب چوہدری اشفاق احمد۔جنرل سیکرٹری وحید اختر۔سابق صدر رانا محمد عرفان۔پراپرٹی ڈیلرچوہدری نورجمال۔چوہدری عنایت۔چوہدری عمران۔ملک اصغر۔چوہدری مقصود سمیت دیگر مشہور شخصیات شامل تھیں۔اس موقع پر پیپر اقبال شاہ نے چوہدری جاوید کو مبارکباد دیتے ہوکہا کہ منگائی کے اس دور میں غریب آدمی کےلئے اپنا گھر بنانا بہت مشکل کام ہے لیکن الجاوید ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈرز کی طرف سے آسان اقساط پر بہترین رہائشی منصوبہ کسی نعمت سے کم نہیں جہاں پر ضرورت زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات پہلے سے ہی مہیا کی گئی ہیں۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

پاک فوج کو گرفتاری دینے والے چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم کو عدالت نے کیا بری
پاک فوج کو گرفتاری دینے والے چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم کو عدالت نے کیا بری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو سمیت4ملزمان کو بری کر دیا گیا،انسداددہشت گردی عدالت ملتان نےملزمان کوشک کا فائدہ دے کر بری کردیا،ملزمان کے خلاف پولیس پرفائرنگ اوردھماکہ خیز موادبرآمدگی کامقدمہ درج تھا.
گزشتہ برس ماہ جولائی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 298/298 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم کو مجموعی طورپر 308سال قید کی سزا سنائی۔
ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت حسین نے ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اور دیگر 2ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 298/298سال قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم غلام رسول کہو کو مجموعی طورپر 308 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے مقدمہ میں گرفتار دیگر تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سال 2011میں تھانہ بنگلہ اچھا کے علاقہ میں قائم پولیس پکٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ سے اے ایس آئی ندیم مزاری اور آصف لانگری شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان نے 8پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا بھی کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ 2016میں کچہ کے علاقہ آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی تھی,

تحریک انصاف کی حکومت کا کرپشن سیکنڈل آ گیا، سینئر سیاستدان نے کیا بڑا دعویٰ
تحریک انصاف کی حکومت کا کرپشن سیکنڈل آ گیا، سینئر سیاستدان نے کیا بڑا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ گندم کا بحران حکومت وقت کا بولتا ہوا کرپشن سکینڈل ہے، وفاقی وزرا سرکاری گاڑیوں پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں اور ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر دست وگریبان ہیں، موجودہ حکومت کی بدانتظامی اور مہنگائی کی وجہ سے ملک میں کسی بھی وقت ہنگامے پھوٹ سکتے ہیں،
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت سے تمام اتحادی ناراض اور پنجاب میں فارورڈ بلاک بن رہے ہیں، عوام کو اسمبلیوں پر اعتماد نہیں رہا اس لئے عمران خان مستعفی ہوکرقوم کو راستہ دیں، پاکستان اس وقت بدترین سیاسی، معاشی، غذائی و انتظامی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے،
جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے بہت بڑے بحرانوں میں گھر چکا ہے، کابینہ بھی بحران میں ہے اور یہ بڑھ رہا ہے، وزراء عوامی سطح پر ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، وفاقی وزیر میاں محمد سومرو اور مشیر خاص وزیراعظم شہزاد اکبر سرکاری گاڑیوں پر ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی ودیگر نے اعتراف کیا ہے کہ پہلے گندم ایکسپورٹ کر کے کرپشن کی گئی اب امپورٹ کر کے کمیشن کھرا کیا جائیگا۔ اب گندم منگوانا کسانوں کے لئے ایک سازش ہے کیونکہ مارچ میں یہ گندم آئے گی تو اس وقت سندھ میں گندم کی فصل آچکی ہوتی ہے، ان کی گندم کون خریدے گا، گندم کی ایکسپورٹ اور پھر امپورٹ ایک بہت بڑی کرپشن کی داستان ہے.
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں فاروڈ بلاک بن رہے ہیں میں ذاتی طور پر فارورڈ بلاکس کا حامی نہیں ہوں بلکہ میری رائے کے مطابق اگر آپ پارٹی پالیسی سے متفق نہیں تو فارورڈ بلاک بنانے کے بجائے استعفی دے دینا چاہیے۔ تحریک انصاف کی تنظیم سازی پر بھی کارکنان نے علیحدہ گروپس بنا رہے ہیں۔ بیساکھیوں پر حکومت نہیں چلتی اور اب تو لگتا ہے بیساکھیاں بھی کھسکنے والی ہیں۔ حکومتی اتحادی بھی علیحدگی کی طرف مائل ہیں۔ معاشی ٹیم چار بار تبدیل کی اور اب ایک اور تبدیلی آنے والی ہے۔
15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید
چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا









