Baaghi TV

Category: ملتان

  • شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑے گا، ایساکس نے کہہ دیا

    شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑے گا، ایساکس نے کہہ دیا

    شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا ، ایساکس نے کہہ دیا

    باغی ٹی وی : سیاست کا باغی جاوید ہاشمی ایک بار پھر بول پڑا اور تحریک انصاف کے اندر کی کہانی سنا دی. سینِئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب حکومت کے خلاف مرکز کے وزیر کھل کر بیان دے رہے ہیں۔

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈوبتے جہاز میں چوہے ہوتے ہیں اور شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑ دے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کی صورت حال سے پورا ملک بہت بڑے بحران کی لیپٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کا بحران بڑا واضح ہو گیا ہے اور ہر وزیر دوسرے وزیر سے کھل کر جبگ کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے والی پارٹی میں کابینہ اراکین ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، شپنگ کا وزیر ٹی وی چینلز پر کہہ رہا ہے کہ گندم والا ایک اسکینڈل ہے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی اختلاف ہوتا رہتا ہے تاہم ایک عجیب وغریب قسم کا بحران ہے جو کبھی نہیں آیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ چار لاکھ ٹن گندم جو منگوائی جارہی ہے وہ کسانوں کو بھوکا مارنے کی سازش ہے، یہ پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ صاف کرپشن کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ اس وقت حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے. اتحادی الگ ہونے کی دھمکیاں‌ دے رہے ہیں اور پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بن گیا ہے .

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم کا تعلق سب جانتے ہیں اور شوکت خانم سے علیمہ خان کا تعلق بھی چھپائے نہیں چھپتا۔

  • شجاع آباد کلین اینڈ گرین مہم بند کمروں اور کاغذ ی کاروائی تک محدود

    شجاع آباد کلین اینڈ گرین مہم بند کمروں اور کاغذ ی کاروائی تک محدود

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کاغذئی کاروائی اور بند کمروں تک محدود ،شہر کی صفائی کے لئے بہتر انتظامات نہ کئے جا سکے۔نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم کاغذئی کاروائی بند کمروں تک محدود ہو کر رہ گئی۔شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔چھوٹی نہر میں گندگی ڈالنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہ کی جا سکی۔کینال کے اطراف میں پودے اور بجلی کے پول لگا کر گرین بیلٹ بنانے کے باتیں سیاسی وعدوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔چھوٹی نہر کے ساتھ گندگی کی بد بو کے ساتھ کھڑا ہونا محال ہے جہاں لوگ صبح سیر کے لئے جایا کرتے تھے گندگی کے ڈھیروں کے سبب وہاں سے گزرنا پسند نہیں کرتے ۔عوام کا اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک موٹر وے روڈ پر ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق

    بستی ملوک موٹر وے روڈ پر ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے روڈ نزد اڈا 5فیض ٹریفک حادثہ نوجوان جانبحق تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا 5فیض کے قریب بس نمبر MNS/8655 کی ٹکر سے ایک نوجوان شخص جانبحق ہوگیا ہےاطلاع ملتے ہی تھانہ بستی ملوک پولیس۔موٹروے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھانہ بستی ملوک پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ملتان جے یو پی ( نورانی) کا ملتان میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا

    ملتان جے یو پی ( نورانی) کا ملتان میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع ملتان کے زمیداران کی مشاورتی مٹنگ آفس کامران بھٹی ٹریول ایجنسی میں صدر جے یو پی نورانی ضلع ملتان صاحبزادہ خالد اقبال خان اظھری کی صدارت میں منعقد ہوئی. جس میں ضلعی خزانچی محمد بابر قادری. ضلعی سیکٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب نورانی. ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی کامران بھٹی. ضلعی سیکٹری خدمت عامہ وزیر احمد نورانی. محمد شکیل بھٹی و دیگر نے شرکت کی مٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوۓ صدر جے یو پی ضلع ملتان خالد اقبال اظھری نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے موجودہ حکومت ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام پر ظلم کر رہی ہے مہنگائی کا جن بے کابو ہوگیا ہے جس سے عوام اور بل خلوص غریب طبقہ بہت پریشان ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارا ایمان ہے اس میں کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گیۓ اس موقع پر کامران بھٹی. بابر قادری. عبدالوھاب نورانی. وزیر نورانی. شکیل بھٹی نے کہاں جے یو پی نورانی اتحاد امت و اہلسنت کے لیۓ مصروف عمل ہے نظام مصطفئ ص کی جدو جہد جاری رکھے گیۓ تحریک لبیک کے 86 کارکنان کی گرفتاری قانونی طور پر بھی اور اخلاقی طور پر بھی درست عمل نہیں ہم سمجھ تے ہیں کہ ایک سازش کے تحت پاکستان بنانے والے مسلک اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر تمام سنی جماعتیں خوب نظر جماۓ ہوۓ ہیں عبدالوھاب نورانی نے کہا 21 جنوری کو ملتان میں جے یو پی نورانی جنوبی پنجاب کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گیۓ اس موقع پر جے یو پی کے زمیداران نے کامران بھٹی کو عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک سیاسی و سماجی شخصیت مہر زیشان سہارن اور عثمان خلجی کی جانب سے  بستی ملوک نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

    بستی ملوک سیاسی و سماجی شخصیت مہر زیشان سہارن اور عثمان خلجی کی جانب سے بستی ملوک نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )سیاسی و سماجی شخصیت مہر ذیشان سہارن اور عثمان خلجی نے بستی ملوک پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی اور صدر پریس کلب چوہدری اشفاق احمد۔جنرل سیکرٹری وحید اختر کو پھولوں کے ہار پہنائے۔مہر ذیشان سہارن اپنے وسیب کی تعمیر وترقی اور الگ صوبے کی کاوشوں میں پیش پیش ہوتے ہیں اس موقع پر مہر ذیشان سہارن نے موجودہ حکومت کو وسیب کے حق کی یاد دلواتے ہوئے کہا کہ ہم الگ صوبے کے مطالبے پر قائم ہیں اور جلد اپنا یہ حق لے کر رہیں گے جس کےلئے بستی ملوک پریس کلب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور ہماری آواز بنا۔ رپورٹ رانا اظہر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ایک بچہ جانبحق

    بستی ملوک موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ایک بچہ جانبحق

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے روڈ پرٹریفک حادثہ بچہ جانبحق تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا 5 فیض کے قریب موٹر وے روڈ پر معصوم بچہ ڈلوں ولد محمد اعجاز بعمر 10/11 سال جوکہ بستی جھوک قصائیاں والی 5 فیض کا رہائشی تھا بچوں کے ساتھ کھیلتا ہوا سڑک پر آگیا اور دوران سڑک کراسنگ ڈوگر ٹریول کی بس نمبر MNS/286 کے نیچے آکر جانبحق ہوگیا۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک سیاست دانوں سے تنگ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقے کے کام خود کرنا شروع  کر دیے

    بستی ملوک سیاست دانوں سے تنگ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقے کے کام خود کرنا شروع کر دیے

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) سیاستدانوں سے تنگ آ کر مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا شروع کردیا جس کے لئے موضع ترگڑھ کے چند نوجوانوں نے ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے نام سے ایک فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی جس کے ممبران تنویر رضا۔علی شان۔ناصر محمود۔شاہد یامین۔لئیق الرحمن۔محمد آصف یوسف۔عابد حسین۔محمد عمران۔محمد یامین۔محمد کاشف۔امانت علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پورا علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا لیکن منتخب نمائندگان نے الیکشن کے بعد عوام کا حال تک پوچھنا گوارہ نہ کیا تو ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے باہمت نوجوانوں نے اپنی مدد آپ سے گلیوں ونالیوں کی صفائی اور مرمت،رات میں آنےجانے والوں کی سہولت کےلئے سٹریٹ لائٹس، غریب اور مستحق بچوں کی امداد اور نالیوں کے اوپر لوہے والے جنگلوں کی ویلڈنگ وغیرہ بہت سے کام کروا چکے ہیں جبکہ مزید کام بھی کئے جارہے ہیں ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے ان کاموں کی وجہ سے اہلیان علاقہ نے کسی حد تک سکون کا سانس لیا ہے۔ ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے تمام ممبران کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں ہے ہم انشاء اللہ اسی طرح اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقے میں فلاحی کام جاری رکھیں گے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک سابق MPA (ن )رانا طاہر شبیر کی بستی ملوک پریس کلب آمد نو منتخب ارکان کو ہار پہنائے گئے

    بستی ملوک سابق MPA (ن )رانا طاہر شبیر کی بستی ملوک پریس کلب آمد نو منتخب ارکان کو ہار پہنائے گئے

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )سابق ایم پی اے (ن)بستی ملوک رانا طاہر شبیر کی بستی ملوک پریس کلب آمد نومنتخب صدر بستی ملوک پریس کلب چوہدری اشفاق احمد۔ جنرل سیکرٹری وحید اختر۔نائب صدر چوہدری طیب فاروق جٹ کو پھولوں کے ہارے پہنائے اور مبارک باد دی ان کے ہمراہ سابق چیئرمین رانا واہین رانا جنگ شیر۔سابق کونسکر بستی ملوک چوہدری رضوان بھی موجود تھے اس موقع پر رانا طاہر شبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بستی ملوک پریس کلب نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا ایک فرض شناش صحافی اپنے قلم سے قرب وجوار کے مثبت ومنفی مناظر کو اجاگر کرتا ہے ذمہ دار صحافی کی پہچان ہی سچائی کی خاطر ڈٹ جانا ہے اور یہ ذمہ داری بستی ملوک پریس کلب کے صحافی بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔سیاسی صورت حال پر اپنی گفتگو میں رانا طاہر شبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سڑکوں پر لا کھڑا کیا ہے غریب سفید پوش طبقہ دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے مجبور والدین مہنگائی کی وجہ سےبچوں کی ضروریات پوری نہ کرسکنے پر خودکشیاں کر رہے ہیں مقامی حلقے پر ان کا کنا تھا کہ اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں نے علاقہ کا بیڑا غرق کر دیا ہے ان کی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ملک پچاس سال پیچھے چلا گیا ہے ہر چیز پر ٹیکسز کے باوجود شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بستی ملوک کی ہر گلی محلہ اور سڑکیں گندگی سے بھری ہوئی ہیں لعنت ہو ایسی تبدیلی پر جس میں شہری زندگی سے زیادہ موت کو ترجہی دینے پر مجبور ہیں روزگار دینے کی بجائے غریب سے اس کے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے کشمیر میں نہتے مسلمان موجود حکمرانوں کی ناہلی کی وجہ سے کئی ماہ سے گھروں میں قید ہیں جبکہ اداروں کو بدنام کرنے میں بھی موجودہ حکومت نے کوکسر نہیں اٹھا رکھی اللہ پاک پاکستان کی حفاظت کریں۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد جنرل بس اسٹینڈ پر 2 گروپوں میں تصادم 11 افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشناک

    شجاع آباد جنرل بس اسٹینڈ پر 2 گروپوں میں تصادم 11 افراد شدید زخمی دو کی حالت تشویشناک

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد میں کھوکھراں بس اسٹینڈ پر اڈے سے بھتہ وصولی کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمی افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تمام زخمی افراد کو سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا گیا ہے اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 سروس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم پولیس کے موقع پر پہنچنے پر دونوں گروہ منتشر ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس واقع میں تمام ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک ننے منے بچے بنے فخر پاکستان

    بستی ملوک ننے منے بچے بنے فخر پاکستان

    ننے منے بچے بنے فخرے پاکستان

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )ویسے تو ہمارے علاقے کے نوجوانوں نے ہمشہ ہی اپنے علاقے کا نام ناصرف اپنے ملک بلکہ بیرون ملک بھی روشن کیا فخر پاکستان جو کہ بستی ملوک کے علاقہ ترگڑھ سے ہیں دو بھائی بہن جنہوں نے بیرون ملک نا صرف اپنے ملک کا بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا۔ گزشتہ روز دوہا(قطر) میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے سوہنی دھرتی کے زیر اہتمام اورسیز پاکستانی جو کہ قطر میں مقیم ہیں مقابلہ کروایا گیا جس میں دختر ترگڑھ بستی ملوک راؤ عائشہ انعام نے نعت کے مقابلے میں دوسری پوزیشن جبکہ سیرت النبی تقریر کے مقابلے میں فرزند ترگڑھ بستی ملوک راؤ عبدالمنان نے پہلی پوزیشن حاصل کی آپ دونوں علا قے کی ہر دلعزیز ملنسار اور عوام کا درد رکھنےوالی شخصیت راؤ انعام الحق کے لخت جگر ہیں اور حاجی راؤ افلاطون آف ترگڑھ سیاسی سماجی شخصیت کے پوتے پوتی ہیں اور انجنئیر راؤ علی شان (آمنہ فورڈز) کے بھتیجے/بھتجی ہیں۔ آج ان ننے منے بچوں نے قطر جیسے ترقی یافتہ ملک میں ہمارے علاقے اور اپنے ملک کا نام روشن کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے تمام اہل علاقہ کی جانب سے دونوں بچوں کو بہت بہت مبارک باد پیش کی جاتی ہے کیونکہ یہ ہیں ہمارے ملک پاکستان۔علاقہ بستی ملوک ضلع ملتان کا فخر۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد