Baaghi TV

Category: ملتان

  • پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں جج صاحب کو اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں، تفصیلی فیصلہ دیکھ کر حیرانی اور بہت دکھ ہوا۔ اٹارنی جنرل اور وکلا کی مشاورت سے اپیل کا فیصلہ ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ ریاستی اداروں میں ٹکراؤ ہو، مشرف کے تفصیلی فیصلے پر پوری قوم کو بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ عدالتی فیصلہ ہے اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کہہ سکتے

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ جلد پورا کریں گے۔ آئین میں سخت شرائط ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سیاسی طور پر کوششیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ حکومتوں نے ملک پر قرضے چڑھا دیے، جو فصل آج ہم کاٹ رہے ہیں وہ بوئی کسی اور نے تھی۔ جنہوں نے یہ فصل بوئی وہ آج پاکستان سے بھاگ رہے ہیں۔ جنہوں نے غریب عوام کا پیسہ لوٹا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

     

  • قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

    قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔
    مدینتہ الالیاءملتان کے باسیوں کے لیے سفر آسان بنائے جارہے ہیں اور اب قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔افتتاح وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ٹرنسپورٹ جاویداخترانصاری نے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک اور ملک واصف راں ایم پی اے،میٹرو بس سروس کے آپریشن منیجرواجد سلیم اورمنیجر ویڈا بس سروس شہباز علی بھی انکے ہمرہ تھے۔معاون خصوصی جاویداخترانصاری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوآرام دہ بس سروس کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اب بسیں گھنٹہ گھر ملتان سے قادر پور راں تک ڈائریکٹ چلیں گی۔تک چلیں گی۔اس سے قبل شہریوں کو ابن سینا ہسپتال سے دوسری بس میں بیٹھنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ قادر پور راں سے بہاوالدین زکریا کا روٹ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شہر کے جس علاقے میں پبلک کی ڈیمانڈ ہو گی روٹ کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں 15 روٹس پر عوام کو ویڈا بس سروس کی سہولت حاصل ہے اور شہر میں 92 بسوں پر روزانہ 43 ہزار شہری سفر کررہے ہیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • خون سفید ہوگیا چھوٹے بھائی نے بیوہ بھابی اور اس کے بچوں پر زمین تنگ کردی

    خون سفید ہوگیا چھوٹے بھائی نے بیوہ بھابی اور اس کے بچوں پر زمین تنگ کردی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) خون سفید ہوگیا بڑے بھائی کی وفات کے بعد چھوٹے بھائی نے بیوہ بھابی اور اس کے بچوں پر زمین تنگ کردی وراثتی زمین ہتھیانے کےلئے بھتیجے۔بھتیجی کا سر کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کی حدود میں مرحوم بھائی کی وراثتی زمین ہتھیانے کےلئے اپنے ہی خونی رشتوں کا خون کر دیا۔محمد ایوب نےاپنے والد محمد ادریس کے ہمراہ بتایا کہ میرابڑا بھائی محمد جمشید کچھ عرصہ قبل وفا ت پا گیا تھا جس کی بیوی اور سات بچے میرے ساتھ رہتے ہیں جبکہ میرا دوسرا بھائی فلک شیر بھائی کی وفا ت کےبعد اس کی زمین ہتھیانے کےلئے آئے روز ہم سب کو پریشان کرتا رہتا ہے مرحوم بھائی جمشید کے بچے اپنی وراثتی زمین پر مکان بنانا چاہتے ہیں لیکن فلک شیر 15پر کال کر کے پولیس کو بلوا لیتا ہے زمین کا معاملہ عدالت میں بھی چل رہا ہے گزشتہ روز بھی اس نے بھتیجے اور بھتیجی کو مارا پیٹا ڈانڈا لگنے سے ان کے سر پھٹ گئے پولیس نے ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی جبکہ دوسرے دن ایوب نے بھی فرضی لڑائی کا بہانا بنا کر پولیس سے ڈاکٹ بنوا لیا اور ہمیں بلیک میل کرنے کےلئے کاروائی کر رہا ہے ہمارے والد بھی حیات ہیں وہ بھی اس سے سخت تنگ ہے ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ بلا جواز پریشان کرنے پر اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور جو جس کا حق ہے اسے ہی دیا جائے۔
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • چائلڈ ریپ کے ملزموں کو کونسی سزا دینی چاہئے؟ زرتاج گل نے دی اہم تجویز

    چائلڈ ریپ کے ملزموں کو کونسی سزا دینی چاہئے؟ زرتاج گل نے دی اہم تجویز

    چائلڈ ریپ کے ملزموں کو کونسی سزا دینی چاہئے؟ زرتاج گل نے دی اہم تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مضبوط کرنے کے لیے کامیاب نوجوان پروگرام شروع کیا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہارکاموقع ملے گا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز وومن یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    زرتاج گل نے کہا کہ 2018ءکے انتخابات میں تمام نوجوانوں ،ماﺅں،بہنوں اور بیٹیوں نے بلے کو ووٹ دیا۔پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ نوجوانوں کو ڈگری دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہنرمند بھی بنایا جائے تاکہ وہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد نوکریاں تلاش نہ کریں بلکہ ڈگریوں سے استفادہ کرتے ہوئے خود کاروبارشروع کریں اسی لیے ہم نے ہمدرد پروگرام بنایا ہے جس سے آپ ہنرحاصل کرسکیں گے۔

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

    وزیرمملکت نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کووزارت میں انٹرن شپ دی جائے تاکہ وہ جب بھی کہیں کام یا نوکری کریں تووہ دفتری امور سے واقف ہوں۔اسی طرح نوجوانوں کو تمام جگہوں پر کاروبار کرنے کےلئے کم مارک اپ پر قرضے دیئے جائیں گے۔ قرضے کا سود پانچ فیصد سے بھی کم ہوگا۔ہم نے گرین یوتھ پروگرام بنایا ہے جس سے ماحول صاف ہوگا۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک پر 31ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھادیا ہے۔ آنے والی نسلوں کو محتاج بنانے کی کوشش کی گئی ۔تین بار حکومت میں رہنے کے باوجود قوم کو مقروض بنادیا۔15برسوں میں بے روزگاری کی فوج جمع کردی گئی لیکن ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو جنت کانمونہ بنائیں گے۔ یو این اوپی کے مطابق دنیا میں سب سے ذہین نوجوان پاکستان کے ہیں اس لیے ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو پالیسیاں دی جائیں تاکہ ان کو قومی دھارے میں لایا جاسکے۔

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ پروگرام کےلئے 100ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ نوجوانوں کوامپاور کیا جائے۔ اس پروگرام کی لانچنگ کےلئے وومن یونیورسٹی کاانتخاب اس لیے کیاگیا ہے تاکہ لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی اس پروگرام سے مستفید ہوں۔ انہوں نے وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی سے کہاکہ آپ اور آپ کی فیکلٹی ٹیم ہمیں سفارشات بنا کردیں جس کے تحت ہماری حکومت ان بچیوں کوسپانسر کرے گی۔ یونیورسٹی کے پروگرامز ایسے بنائے جائیں کہ بچیوں کوفنی مہارت مل سکے۔ میں چاہتی ہوں کہ بچیاں خود مختار ہوں ۔کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں۔

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

    خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ تمام بچیوں کوچاہیے کہ اپنی حفاظت خود کریں۔ اگر کوئی آپ کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرے تو فوراً اپنے والدین کوبتائیں اور متعلقہ اداروں کورپورٹ کریں۔ چائلڈ ریپ اینڈ کلنگ کی کڑی سزاہونی چاہیے ایسے مجرموں کوسرعام چوراہوں پر پھانسیاں دی جائیں۔ اسلام نے خواتین کو معتبر مقام دیا ہے تو کوئی کیسے ہم سے عزت چھین سکتا ہے۔

  • ملتان غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات

    ملتان غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )پرانا شجاع آباد روڈ پر اڈہ مہے والا میں غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات
    شوہر نے بیوی ، بیٹی اور بیوی کے مبینہ آشنا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ، ذرائع
    قتل ہونے والوں میں مرتضٰی ، شمشاد مائی اور 10 ماہ کی بچی کرن شامل ہے ، پولیس
    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف
    واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے ، ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز تلہ
    ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ایس پی انویسٹی گیشن ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ملتان تہرے قتل کا معاملہ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے

    ملتان تہرے قتل کا معاملہ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )پرانا شجاعباد روڈ علاقہ تھانہ مظفر آباد میں تہرے قتل کا معاملہ۔
    سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک موقع پر پہنچ گئے۔
    ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ بھی موقع پر پہنچے۔
    سی پی او ملتان نے ڈی ایس پی سرکل مظفر آباد حیدر حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
    سی پی او ملتان نے کہا ہے کہ اس قتل میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
    تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں غلام مرتضی، شادو مائی اور کرن بی بی بعمر 10 ماہ کا قتل کیا گیا تھا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نا ہونے پر خاتون نے اپنے  ہاتھ کی رگیں کاٹ لیں

    بستی ملوک مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نا ہونے پر خاتون نے اپنے ہاتھ کی رگیں کاٹ لیں

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کاروائی نہ ہونے پر زبیدہ پروین نامی خاتون نے پولیس رویے سے دل برداشتہ ہو کرھاتھ کی رگیں کاٹ لیں تشویشناک حالت ہسپتال منتقل تفصیلات کیمطابق لاڑ کی رھائشی زبیدہ پروین نے پولیس کی ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اپنی بازو کی خون کی رگیں کاٹ لیں انہوں نے اپنے بیان میں میڈیا کو بتایا کہ میری وکیل نامی شوہر سے شادی ہوئی ہے اب اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس پر میں نے خرچہ کا دعوی بھی کیا جس پر میرے شوہر اور دیوروں نے مجھے خوب تشدد کا نشانہ بنایا سرعام گلی میں گھسیٹا میرے کپڑے پھٹ گئے میں برہنہ ہوگئی جس پر اہل علاقہ نے آکر چھڑایا میں تھانہ بستی ملوک گئی پر انہوں نے ملزمان سے ساز باز کرکے مجھےبھگا دیا دوبارہ گئی تو ایس ایچ او بستی ملوک قسور کارلرو نے مجھے نازیبا الفاظ کہے اور کہا کہ تیس ہزار روپے دو تو مقدمہ درج کرتا ہوں جس پر میں عدالت گئی تب جاکر مقدمہ درج ہوا ۔اس تمام واقعہ کے حوالے سے میڈیا نے جب ایس ایچ او بستی ملوک قسور کارلو سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عورت سب جھوٹ بول رہی ہے میں نے اسکو ایسا کچھ نہیں اور نا ہی رشوت مانگی ہے اسکی یہ دوسری شادی ہے اسکے غلط کاموں کی وجہ سے اسکے شوہر نے طلاق دی اور اسکے گھر والے بھی اسکو نہیں رکھتے یہ سب ڈرامہ کررہی ہے اس نے عدالتی حکم پر جو مقدمہ درج کروایا ہے وہ بھی سو فیصد جھوٹا ہے تاہم اس عورت نے دلبرداشتہ ہو کر 15 پر کال کی لیکن پولیس نہ آئی جس پر اس نے اپنی بازو کی خون کی رگیں کاٹ لیں۔
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک  اڈالاڑ گندم گودام میں تعینات فوڈ انسپکٹر قتل لاش  بر آمد

    بستی ملوک اڈالاڑ گندم گودام میں تعینات فوڈ انسپکٹر قتل لاش بر آمد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ بستی ملوک اڈا لاڑ میں گندم گودام پر تعینات فوڈ انسپکٹر میاں نذر حسین قتل،فوڈ انسپکٹر کی لاش گلگشت میں پرائیوٹ ہاسٹل سے برآمد ہوئی مرنے والے شخص کی شناخت میاں نظر حسین کے نام سے ہوئی ہےمیاں نظر حسین فوڈ انسپکٹر تھا اور گلگشت میں اے ون بوائز ہاسٹل کے نام پرائیوٹ ہاسٹل چلاتا تھامیاں نظر حسین اپنی فیملی کے ہمراہ ہاسٹل کے حصے میں ہی رہتا تھا اور جلالپوپیروالہ کا رہائشی تھا،میاں نظر حسین کی فیملی گزشتہ روز سے جلالپورپیروالہ گئی ہوئی تھی،اہل علاقہ کے مطابق میاں نظر حسین کا ہاسٹل کے لڑکوں سے کچھ روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا۔تھانہ گلگشت پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہاسٹل میں رہائش پذیر پانچ لڑکوں کو حراست میں لے لیااور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیات کا آغازکردیا.
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد ظلم کی انتہا 38 سالہ خاتون  کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

    شجاع آباد ظلم کی انتہا 38 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) کے علاقے بستی جوئیا میں گزشتہ روز سے لاپتہ 38 سالہ خاتون عطا الہی کی تشدد زدہ لاش کھیت سے ملی ہے خاتون کے سینے اور گردن پر خنجر کے وار کر کے قتل کیاگیا اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیسٹ کے ذریعے شواھد اکھٹے کیے جارہے ہیں خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مختلف ذرائع کے مطابق خاتون کو زیادتی کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک درجہ چہارم کے ملازم الطاف گدرا نے غریب شہریوں کو بلیک میل کرنا معمول بنا لیا

    بستی ملوک درجہ چہارم کے ملازم الطاف گدرا نے غریب شہریوں کو بلیک میل کرنا معمول بنا لیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )مارکیٹ کمیٹی درجہ چہارم کاملازم الطاف عرف گدرا مڑل نے غریب شہریوں کو بلیک میل کرنا معمول بنا لیا اہلیان علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الطاف گدرا جو کہ بستی ملوک کا مشہور فراڈیا ہے ایک شخص کےساتھ نذد گورنمنٹ ہائی سکول وہاں کے رہائشی حاجی احمد کے مکان کو اپنا ظاہر کرتے ہوئے سودا بازی کر رہا تھا کہ اچانک مالک مکان آ گیا جس نے اس شخص کو بتایا کہ یہ فراڈیا ہےاور میرا مالکیتی مکان آپ کو دیکھا رہا ہے۔تو الطاف گدرے نے 15پر کال کرتے ہوئے اطلاع دی کہ مجھے ایک شخص جان سے مارنا چاہتا ہے جب تھانہ بستی ملوک پولیس موقع پر پہنچی تو ایسا کچھ ناتھا بلکہ الطاف غریب مالک مکان سے ہاتھا پائی کر رہا تھا پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 7/51کی کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو حوالات میں بند کر دیا جس پر اہلیان علاقہ محمد ندیم بھٹی۔نظربھٹی۔محمد طارق۔محمد عاشق۔محمدعرفان۔اسلم پرویز۔رضیہ بی بی۔پروین بی بی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الطاف آئے روز ایسے فراڈ کرتا ہے تقریبا ہم سب اس سے متاثر ہوچکے ہیں کچھ کے تو ابھی بھی عدالت میں مقدمات چل رہیے ہیں۔الطاف گدرا درجہ چہارم مارکیٹ کیمٹی کا ملازم ہے اور ڈیوٹی دینے کی بجائے کچہری میں دن گزاتا ہے محکمہ بھی اس سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرتا ہماری اعلی حکام سے اپیل ہےکہ اس کے خلاف کاروائی کی جائے
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد