Baaghi TV

Category: ملتان

  • سپریم کورٹ میں کن ججوں کا راج، چیف جسٹس نے بتائی دل کی بات

    سپریم کورٹ میں کن ججوں کا راج، چیف جسٹس نے بتائی دل کی بات.
    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ میں لندن میں پڑھائی کے لیے گیا تو وہاں گاوَن ملا جس میں ایک ہڈ تھا۔میں نے پوچھا یہ ہڈ کیوں ہے؟ہڈ کا مطلب یہ تھا کہ وکیل پیسے نہیں لیا کرتا تھا، لوگ ہڈ میں پیسے یا آٹا ڈال دیا کرتے تھے۔

    ملتان ۔29 نومبر (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ججوں کو معاشرے میں عزت ان کے فیصلوں سے ملتی ہے۔اگر جج انصاف نہیں کریں گے تو عوام ان کی عزت کیوں کریں۔اگرجج بھی ساری بحث سننے کے بعد فیصلہ نہ کریں تو جج اور نائب قاصد میں کوئی فرق نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام” دی ملتان کلوکیم(The Multan Colloquium) “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کے دوران کیا۔

    اس موقع پرچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سرائیکی میں خطاب کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ججوں اورکیسوں کی تعداد میں بڑے فرق کی وجہ سے غیرمتوازن صورتحال کاسامنا ہے۔ ماضی میں کیس کم تھے اور جج تسلی سے سن لیتے تھے۔ہر وکیل کی خواہش ہوتی ہے کہ جج انہیں سنیں۔ جج صاحبان زیادہ کیسز نمٹانا چاہتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔زیادہ کیسوں کی وجہ سے جج صاحبان وکلاءکوزیادہ وقت نہیں دے پاتے۔انہوں نے کہاکہ بطور جج کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فیصلے کیے جائیں۔

    چیف جسٹس نے کہاکہ نئے وکلا کی تعدادزیادہ ہیں اور ان کی رہنمائی کے لیے سینئر وکلا کم ہیں۔ماضی میں سینئر وکلا زیادہ تھے جو اپنے جونیئرز کو اچھی طرح سکھاتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی ایسا نظام وضع کرنا چاہتے ہیں کہ جونیئروکلا سینئرز سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے ہر جونیئر کو سینئر وکیل کے ساتھ سیکھنے کی جگہ مل جاتی تھی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے دور میں ملتان بنچ میں سینئر اور جونیئرز میں احترام کا رشتہ تھا۔ججز کے سامنے کوئی بولنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔اب عدالتوں میں اکثر ناخوشگوار واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکالت پیسہ بنانے کے لیے نہیں خدمت کے لیے کی جاتی تھی۔علم سیکھنے اورسکھانے کی روایت کوآگے لےکرچلناہوگا۔ ہمیں اپنے ماضی کے بارے میں سب معلوم ہونا چاہیے۔ اچھا وکیل ہونے کے لیے تاریخ، ریاضی اور ادب پر عبور ضروری ہے ورنہ آپ جج کے سامنے کیس پیش نہیں کرپائیں گے۔ جونیئر وکلاءکی تربیت کے لئے ہر کیس میں ایک سینئر وکیل کے ساتھ دو جونیئر ہونے چاہئیں تاکہ کوئی نوجوان سینئر وکیل کی تربیت سے محروم نہ ہوسکے۔نئے وکلا کو سنیئر ز سے ٹریننگ لینا انتہائی ضروری ہے۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ میں لندن میں پڑھائی کے لیے گیا تو وہاں گاوَن ملا جس میں ایک ہڈ تھا۔میں نے پوچھا یہ ہڈ کیوں ہے؟ہڈ کا مطلب یہ تھا کہ وکیل پیسے نہیں لیا کرتا تھا، لوگ ہڈ میں پیسے یا آٹا ڈال دیا کرتے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرا تعلق ملتان سے ہے۔ کوئی اپنے گھر آئے تو وہ مہمان نہیں ہوتا۔میں نے کئی سال یہاں گزارے ہیں۔ میں 9جنوری 1981 کو ڈی جی خان سے ملتان آیااور لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے قیام کے پہلے ہی دن عدالت میں بطور وکیل پیش ہوا۔ملتان کے وکلا اور جج صاحبان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ملتان بنچ کا ٹیبل ٹینس چیمپئن بنا۔

    انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ملتانی ججوں کا راج ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جونیئر ترین جج دونوں کا تعلق ملتان سے ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ سردار لطیف کھوسہ ملتان میں ہماری کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

    تقریب سے سپریم کورٹ کے جج مسٹرجسٹس امیر الدین ، لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جواد حسن، لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مامون الرشید اورلاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بھی خطاب کیا۔

  • بستی ملوک جعلی پولیس اہلکار نعمان بلوچ گرفتار اور مقدمہ درج

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک,چوکی لاڑ میں 3سالوں سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے کام کرنے والے نوجوان نعمان بلوچ کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی ملزم نعمان کے خلاف چوری کا مقدمہ تھانہ بستی ملوک میں درج تھا لیکن اس کے باوجود نعمان چوکی لاڑ پر پولیس کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک پولیس کی نااہلی سامنے آگئی تین سال سے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جعلی نکلا

    تھانہ بستی ملوک،چوکی لاڑپر جعلی پولیس اہلکار عرصہ دراز سے ڈیوٹی پر تعینات،چوکی انچارج سمیت پورا عملہ لاعلمی
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ پر پچھلے3سال جعلی پولیس اہلکار نعمان نامی نوجوان ڈیوٹی پر تعینات جو کہ اس عرصہ میں پولیس وین پر سرکاری اسلحہ بمعہ پولیس وردی مختلف مقامات پر کاروائی کرتا رہا گذشتہ رات چوکی لاڑ پر 15کی کال ہوئی توچوکی پر تعینات تھانیدار رانا اسرارکے ہمراہیہ نوجوان بھی بمعہ وردی اور سرکاری سلحہ سمیت موقع پر گیا جب اس بار ے میں پولیس افسر رانا اسرار سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اسے نہیں جانتا ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے ایس ایچ او سیمت دیگر تمام افسران کے ساتھ ریڈ پر بھی جاتا ہے میرے ساتھ بھی چلا جاتا ہے اس بارے میں چوکی انچارج افتخار بھٹی سے موقف لیا گیا تو ان صاحب نے بھی اس نوجوان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ یہ نوجوان چوکی پر ہی ڈیوٹی دے رہا ہے ہر حساس کاروائی میں شامل ہوتا ہے ذرائع کے مطابق یہ نوجوان رات کے وقت سرکاری گاڑی و اسلحہ سمیت روڈ پر ناکہ لگا کر چیکنگ کے نام پر بھاری بھتہ وصولی کرتا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو ریڈ سے قبل اطلاع کرکے اطلاع دینے کی بھاری رقم وصول کرتا ہے تمام اہلکاروں میں تقسیم ہوتا ہے حرانگی کی بات ہے کہ اتنا عرصہ میں کسی بھی پولیس افسر نے اس کے بارے میں معلومات لینا گوارہ نہ کیا نہ ہی کسی کو پتہ ہے کے اس اہلکار کو تنخواہ کون دیتا ہے کسی بھی تھانے میں کوئی جوان رضا کار کے طور پر کام کرتا ہے تواس کا بھی ریکارڈ ہوتا ہے اس نوجوان کا نام رضاکاروں کی لسٹ میں بھی نہیں جو کہ پولیس وسیکورٹی پرایک سوالیہ نشان ہے آر پی او ملتان ودیگر افسران بالاسے نوٹس لیتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار سمیت غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف کاروائی کامطالبہ
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک روڈ ایکسیڈنٹ ایک شخص جان بحق

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے روڈ اڈا 5فیض کے قریب رانگ سائیڈ اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار محمد عباس ولد رحیم بخش سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکر اگیا اور شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122بستی ملوک نے فوری رسپانس دیتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کی۔ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل سوار پیچھے بیٹھی خاتون کا بر قع ویل میں آنے سے سڑک پر گر نے سے جانبحق ہو گیا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک بکرا چوری مقدمہ میں ریکوری کی رقم رشوت خور تفتیشی خود ہڑپ کر گیا مدعی زلیل خوار ہونے پر مجبور

    بکرا چوری کے مقدمہ میں ریکوری کی رقم رشوت خور تفتیشی ہڑپ کر گیا عدالت سے سپرداری کے باوجود کئی ماہ سے مدعی ذلیل خوار ہونے لگا،اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ جلہ آرائیں کے نکے تھانیدارخضرحیات نے چوری کے مقدمہ نمبر81/19میں ملزم کی گرفتاری کیلئے مدعی راشد علی سے 10ہزار بطور رشوت لے کر بکری چور ملزم کو گرفتا ر کیا ملزم نے چوری کا اعتراف کیا اور ریکوری میں 31ہزار روپے دیئے مدعی نے عدالت سے مال مسروقہ کی سپرداری کروائی لیکن 6ماہ گزارنے کے باوجود نکے تھانیدار نے مدعی کو ریکوری کی رقم نہ دی مدعی کے بیان کے مطابق تھانیدار اب پھر رقم دینے پر آدھی رقم مانگ رہا ہے میرے انکار پر ریکوری کی رقم دینے سے ا نکار کردیا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جو ہوتا ہے کر لو ملزم میں نے پکڑا ہے جب تک مجھے حصہ نہیں دو گے پیسے نہیں ملیں گے مقدمہ مدعی راشد علی نے آر پی او ملتان،ڈی پی او لودھراں سے اپیل کی ہے کہ تھانہ جلہ آرائیں میں تعینات تھانیدارخضر حیات سے میری رقم 10ہزاربطور رشوت اور 31ہزارمال مسروقہ ریکوری کی رقم جس کی میں کئی ماہ سے عدالت سے سپرداری کرواچکا ہوں دلوائی جائے جب اس بارے میں اے ایس آئی سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ میں یہ رقم تھوڑی تھوری کر کے دے دوں گا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور جلائے جانے کے خلاف شدید احتجاج

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسے جلانے کی کوشش کرنے پر ناروے حکومت کے خلاف بستی ملوک پریس کلب کے زیراہتمام پر امن احتجاج کیا گیا جس میں صحافی وتاجر برادی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ مسلمان ایک پر امن قوم ہے لیکن اگر ہمارے مذہب وقرآن کی بے حرمتی کی گئی تو ہم اپنی جان تک دے کر اس کی حفاظت کریں گے انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم انجم نے کہا کہ ناروے میں ایک انتہاپسند نے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی جس پر شیردل مسلمان نوجوان الیاس عمر نے اس کافر کو سبق سیکھایا اور پوری دینا کو یہ پیغام دیا کہ مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اور ایسا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے گا ہمار ا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ناروے حکومت کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اس ان کے ساتھ تما م تجارتی سرگرمیاں بند کی جائیں رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک نجی تعلیمی ادارے فورٹ پبلک اسکول و کالج میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نجی تعلیمی ادارہ فورٹ پبلک سکول وکالج میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز سپورٹس فیسٹیول میلے کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بانی ادارہ ہذا چوہدری عبدالحفیظ،سابق چیئرمین یوسی بستی ملوک ملک فیاض،چوہدری جاوید پراپرٹی ڈیلر،چوہدری اشفاق احمد نائب صدر پریس کلب،وحید اختر جنرل سیکرٹری پریس کلب،ملک عبدالرشید،چوہدری ارشد،ملک قاسم آرائیں تھے کھیلوں کے میلے کا افتتاح چوہدری عبدالحفیظ اور سابق چیئرمین ملک فیاض نے خود کرکٹ کھیل کر کیا سپورٹس میلہ جس میں تمام علاقائی کھیل کرکٹ،ٹینس،والی بال،پیدل ریس،کبڈی،کشتی، وغیرہ شامل ہونگے4دن جاری رہے گاآخری روز مختلف کھیلوں کی فاتح ٹیمز کو کالج انتظامیہ کی طرف سے انعام وٹرافیاں دی جائیں گی کالج پرنسپل جہازیب حفیظ نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول میلے کے انعقاد کا مقصدطلباء میں ذہنی وجسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد اقبال ڈے کی مناسبت سے اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان سے ایک خوبصورت تقریب کا انقاد

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) اقبال ڈے کی مناسبت سے اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان سے ایک خوبصورت تقریب کا انقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات مختلف اسکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اس تقریب کا اہتمام میاں محمد راشد بھٹی کی جانب سے کیا گیا اسٹیج کی صدارت ملک زاہد نے سمبھالی ۔مہمان خصوصی اللہ نواز وینس صاحب حافظ کامران صاحب پیر عمر فاروق صاحب اور میاں ثاقب صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت پیش کی گئی مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے اس کے بعد مقررین نے اپنے اپنے خطابات پیش کیے ۔ آکاش پبلک اسکول العصر ببلک سکول پنجاب کالج علامہ اقبال سکول سیف شاہد سکول سٹی انسٹیٹیوٹ سکول اور کڈز یونیورسٹی کے طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انقاد کیا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بستی ملوک میں کالج انتظامیہ کی طرف سے میلادالنبیﷺکی پر نور محفل کا انعقاد کیا گیا
    محفل میلاد میں تلاوت کلام پاک وترجمہ کی سعادت حافظہ طاہرہ مریم نے حاصل کی حمد باری تعالی مائرہ یسین،نعت رسول مقبول عجوہ سحر،نادیہ ریاض،ارم بشیر،مائرہ،ثناء ایوب،عفت فاطمہ،اور ارم اعجازنے پیش کی رحمت اللعالمینﷺپرمضمون عائشہ رشیدنے پیش کیاحب رسول ﷺ پر مضمون عنیزاحفیظ،اقصی بی بی نے عہد کا نظام تعلیم پرمضمون پیش کیا مجالس کی خیروبرکت کے موضوع پر صباء حمید نے روشنی ڈالی پرنسپل ڈاکٹر زاہدفیاض بخارینے قرآن وحدیث کی روشنی میں مدینہ منورہ کی فضلیت پر تحقیقی بیان پڑھا اور اختیامہ دعا کروائی جس میں تمام امت مسلمہ بالخصوص مسلم ممالک،کالج سٹافاور بچوں کیلئے دینی ودنیاوی کامیابی کیلئے دعا مانگی اور حضور سرور کونین کے دربار میں سلام پیش کیا پروگرام انچارج ڈاکٹر زاہدہ فیاض بخاری تھیں جبکہ ان کی معاونت مس شاہین اشرف اور مس شازیہ شفیع کا کہنا تھا کہ پرنسپل کالج ڈاکٹر زہدہ بخاری طالبات کی دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتی ہیں جو کہ آج کے دور میں طالبات کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے

    شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی ) شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے شہر کی گلیاں محلہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں عوام الناس طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے لیکن اسکے برعکس صفائی کا عملہ کئی کئی ہفتہ صفائی کے لیے نہیں آتا جب صفائی کا عملہ صفائی کے لیے آتا ہے تو انکے ساتھ ایک میونسپل کمیٹی کا ملازم ہوتا ہے جو انکی تصویریں بناتا ہے تاکہ کہ سکے کے روز کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے اگر اس سے کہوں کے محلہ میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں وہ بھی اٹھا لو تو بدتمیزی سے پیش آتا ہے اہلیان شہر کی ڈی سی او ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے درخواست ہے کہ وہ از خود وارڈز اور محلہ کا وزٹ کریں تاکہ پتہ لگ سکے کہ ہفتہ وار صفائی مہم صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے شہر بھر میں صفائی کے لیے صفائی عملہ کو پابند کریں تاکہ عوام الناس طرح طرح کی بیماریوں سے بچ سکے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو حقیقی تعبیر مل سکے
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد