بستی ملوک ائیر یونیورسٹی کا کانوکیشن 2019 کا انعقاد ائیر چیف مارشل سمیت شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ کی شرکت
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) بستی ملوک کے علاقے اڈا 5 فیض پر ائیر یونیورسٹی کے زیر تعمیر ملتان کیمپس میں کانوکیشن 2019 کا انعقاد کیا گیا جس میں مجاہد انور خان ائیر چیف مارشل پاکستان ائیر فورس سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاس ہونے والے طلباء سمیت پوزیشن ہولڈرز 19 طلباء و طالبات کو گولڈ جبکہ 11 طلباء و طالبات کو سلور کے میڈل پہنائے مہمان خصوصی کو وائس چانسلر فیض عامر وائس مارشل ریٹائرڈ وی سی ائیر یونیورسٹی ملتان نے خصوصی شلیڈ بھی دی۔ تقریب کے بعد مہمانانِ خصوصی نے طلباء و طالبات کے ہمراہ لنچ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے پولیس اور آرمی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اس کے علاؤہ حساس اداروں کے ملازمین نے بھی علاقے کو گھیرے رکھا تھا۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Category: ملتان
-

بستی ملوک ایئر یونیورسٹی میں کانوکیشن 2019 کا انعقاد
-

بستی ملوک اڈہ لاڑ میں قائم نجی بسکٹ فیکٹری گبز کے مالکان نے اپنے ورکرز پر اپنی دہشت قائم کرنے کے لئے ٹارچر سیل بنا دیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )اڈا لاڑ ملتان روڈ پر قائم نجی بسکٹ فیکٹری گبز کے مالکان کا اپنے ورکرز پر اپنی دہشت قائم کرنے کےلئے ویلج واٹر پارک میں مبینہ ٹارچر سل کا انکشاف زرائع کے مطابق فیکٹری مالکان چوہدری ذولفقار ان کے صاحب زادے چوہدری صائم کے کارخاص رانا ناصر۔سیگان مدنی۔مجیب قریشی۔ہارون سلہری اس ٹارچر سل میں ملازمین و مخالفین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اپنی مرضی کا بیان لے کر پولیس کی مدد سے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک اس ٹارچر سل میں کئی اہم ورکرز کو تشد کا نشانہ بنا کر جھوٹے مقدمات کروا چکے ہیں۔آئی جی پنجاپ سے نجی ٹارچر سل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
شجاع آباد اوباشوں کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والا چک 55 کا رہائشی انور نشتر اسپتال ملتان میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ورثہ سراپا احتجاج
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) تین روز قبل اوباشوں کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والاچک 55 کارہائشی انور نمبردار نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا،
تھانہ راجہ رام پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ورثاءکا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاج
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے لطف پور میں تین روز قبل اوباشوں کے ہا تھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والاچک 55 کارہائشی انور نمبردار نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا۔ تین روز قبل انور نمبر دار کھاد لےکر موٹر سائیکل پر اپنے کھیتوں میں جارہا تھا کہ ریاض اور اکرم نے اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ اس کو روک کر ٹانگ میں گولی ماری تھی۔ اوباشوں کو انور نمبر دار پر پولیس کو ان کی مخبری کرنے کا رنج تھا۔ ریسکیو 1122نے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا تھا۔ انور نمبر دار زخموں سے لڑتا ہوا آج نشتر ہسپتال ملتان میں زندگی بازی ہار گیا۔ مرحوم کے ورثاءنے تھانہ راجہ رام پولیس کے خلاف ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد کے سامنے احتجاج کیا۔ ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ راجہ رام پولیس کے ملزمان سے اپنے مفاد وابستہ ہیں جس کی وجہ سے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے اور آج صبح 6 گھنٹوں سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی ہے لیکن پولیس کاروائی نہیں کررہی ہے . رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -
سپریم کورٹ میں کن ججوں کا راج، چیف جسٹس نے بتائی دل کی بات
سپریم کورٹ میں کن ججوں کا راج، چیف جسٹس نے بتائی دل کی بات.
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ میں لندن میں پڑھائی کے لیے گیا تو وہاں گاوَن ملا جس میں ایک ہڈ تھا۔میں نے پوچھا یہ ہڈ کیوں ہے؟ہڈ کا مطلب یہ تھا کہ وکیل پیسے نہیں لیا کرتا تھا، لوگ ہڈ میں پیسے یا آٹا ڈال دیا کرتے تھے۔ملتان ۔29 نومبر (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ججوں کو معاشرے میں عزت ان کے فیصلوں سے ملتی ہے۔اگر جج انصاف نہیں کریں گے تو عوام ان کی عزت کیوں کریں۔اگرجج بھی ساری بحث سننے کے بعد فیصلہ نہ کریں تو جج اور نائب قاصد میں کوئی فرق نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام” دی ملتان کلوکیم(The Multan Colloquium) “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پرچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سرائیکی میں خطاب کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ججوں اورکیسوں کی تعداد میں بڑے فرق کی وجہ سے غیرمتوازن صورتحال کاسامنا ہے۔ ماضی میں کیس کم تھے اور جج تسلی سے سن لیتے تھے۔ہر وکیل کی خواہش ہوتی ہے کہ جج انہیں سنیں۔ جج صاحبان زیادہ کیسز نمٹانا چاہتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔زیادہ کیسوں کی وجہ سے جج صاحبان وکلاءکوزیادہ وقت نہیں دے پاتے۔انہوں نے کہاکہ بطور جج کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فیصلے کیے جائیں۔
چیف جسٹس نے کہاکہ نئے وکلا کی تعدادزیادہ ہیں اور ان کی رہنمائی کے لیے سینئر وکلا کم ہیں۔ماضی میں سینئر وکلا زیادہ تھے جو اپنے جونیئرز کو اچھی طرح سکھاتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی ایسا نظام وضع کرنا چاہتے ہیں کہ جونیئروکلا سینئرز سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے ہر جونیئر کو سینئر وکیل کے ساتھ سیکھنے کی جگہ مل جاتی تھی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے دور میں ملتان بنچ میں سینئر اور جونیئرز میں احترام کا رشتہ تھا۔ججز کے سامنے کوئی بولنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔اب عدالتوں میں اکثر ناخوشگوار واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکالت پیسہ بنانے کے لیے نہیں خدمت کے لیے کی جاتی تھی۔علم سیکھنے اورسکھانے کی روایت کوآگے لےکرچلناہوگا۔ ہمیں اپنے ماضی کے بارے میں سب معلوم ہونا چاہیے۔ اچھا وکیل ہونے کے لیے تاریخ، ریاضی اور ادب پر عبور ضروری ہے ورنہ آپ جج کے سامنے کیس پیش نہیں کرپائیں گے۔ جونیئر وکلاءکی تربیت کے لئے ہر کیس میں ایک سینئر وکیل کے ساتھ دو جونیئر ہونے چاہئیں تاکہ کوئی نوجوان سینئر وکیل کی تربیت سے محروم نہ ہوسکے۔نئے وکلا کو سنیئر ز سے ٹریننگ لینا انتہائی ضروری ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ میں لندن میں پڑھائی کے لیے گیا تو وہاں گاوَن ملا جس میں ایک ہڈ تھا۔میں نے پوچھا یہ ہڈ کیوں ہے؟ہڈ کا مطلب یہ تھا کہ وکیل پیسے نہیں لیا کرتا تھا، لوگ ہڈ میں پیسے یا آٹا ڈال دیا کرتے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرا تعلق ملتان سے ہے۔ کوئی اپنے گھر آئے تو وہ مہمان نہیں ہوتا۔میں نے کئی سال یہاں گزارے ہیں۔ میں 9جنوری 1981 کو ڈی جی خان سے ملتان آیااور لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے قیام کے پہلے ہی دن عدالت میں بطور وکیل پیش ہوا۔ملتان کے وکلا اور جج صاحبان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ملتان بنچ کا ٹیبل ٹینس چیمپئن بنا۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ملتانی ججوں کا راج ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جونیئر ترین جج دونوں کا تعلق ملتان سے ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ سردار لطیف کھوسہ ملتان میں ہماری کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔
تقریب سے سپریم کورٹ کے جج مسٹرجسٹس امیر الدین ، لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جواد حسن، لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مامون الرشید اورلاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بھی خطاب کیا۔
-
بستی ملوک جعلی پولیس اہلکار نعمان بلوچ گرفتار اور مقدمہ درج
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک,چوکی لاڑ میں 3سالوں سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے کام کرنے والے نوجوان نعمان بلوچ کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی ملزم نعمان کے خلاف چوری کا مقدمہ تھانہ بستی ملوک میں درج تھا لیکن اس کے باوجود نعمان چوکی لاڑ پر پولیس کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
بستی ملوک پولیس کی نااہلی سامنے آگئی تین سال سے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جعلی نکلا
تھانہ بستی ملوک،چوکی لاڑپر جعلی پولیس اہلکار عرصہ دراز سے ڈیوٹی پر تعینات،چوکی انچارج سمیت پورا عملہ لاعلمی
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ پر پچھلے3سال جعلی پولیس اہلکار نعمان نامی نوجوان ڈیوٹی پر تعینات جو کہ اس عرصہ میں پولیس وین پر سرکاری اسلحہ بمعہ پولیس وردی مختلف مقامات پر کاروائی کرتا رہا گذشتہ رات چوکی لاڑ پر 15کی کال ہوئی توچوکی پر تعینات تھانیدار رانا اسرارکے ہمراہیہ نوجوان بھی بمعہ وردی اور سرکاری سلحہ سمیت موقع پر گیا جب اس بار ے میں پولیس افسر رانا اسرار سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اسے نہیں جانتا ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے ایس ایچ او سیمت دیگر تمام افسران کے ساتھ ریڈ پر بھی جاتا ہے میرے ساتھ بھی چلا جاتا ہے اس بارے میں چوکی انچارج افتخار بھٹی سے موقف لیا گیا تو ان صاحب نے بھی اس نوجوان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ یہ نوجوان چوکی پر ہی ڈیوٹی دے رہا ہے ہر حساس کاروائی میں شامل ہوتا ہے ذرائع کے مطابق یہ نوجوان رات کے وقت سرکاری گاڑی و اسلحہ سمیت روڈ پر ناکہ لگا کر چیکنگ کے نام پر بھاری بھتہ وصولی کرتا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو ریڈ سے قبل اطلاع کرکے اطلاع دینے کی بھاری رقم وصول کرتا ہے تمام اہلکاروں میں تقسیم ہوتا ہے حرانگی کی بات ہے کہ اتنا عرصہ میں کسی بھی پولیس افسر نے اس کے بارے میں معلومات لینا گوارہ نہ کیا نہ ہی کسی کو پتہ ہے کے اس اہلکار کو تنخواہ کون دیتا ہے کسی بھی تھانے میں کوئی جوان رضا کار کے طور پر کام کرتا ہے تواس کا بھی ریکارڈ ہوتا ہے اس نوجوان کا نام رضاکاروں کی لسٹ میں بھی نہیں جو کہ پولیس وسیکورٹی پرایک سوالیہ نشان ہے آر پی او ملتان ودیگر افسران بالاسے نوٹس لیتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار سمیت غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف کاروائی کامطالبہ
رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -
بستی ملوک روڈ ایکسیڈنٹ ایک شخص جان بحق
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے روڈ اڈا 5فیض کے قریب رانگ سائیڈ اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار محمد عباس ولد رحیم بخش سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکر اگیا اور شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122بستی ملوک نے فوری رسپانس دیتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کی۔ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل سوار پیچھے بیٹھی خاتون کا بر قع ویل میں آنے سے سڑک پر گر نے سے جانبحق ہو گیا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
بستی ملوک بکرا چوری مقدمہ میں ریکوری کی رقم رشوت خور تفتیشی خود ہڑپ کر گیا مدعی زلیل خوار ہونے پر مجبور
بکرا چوری کے مقدمہ میں ریکوری کی رقم رشوت خور تفتیشی ہڑپ کر گیا عدالت سے سپرداری کے باوجود کئی ماہ سے مدعی ذلیل خوار ہونے لگا،اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ جلہ آرائیں کے نکے تھانیدارخضرحیات نے چوری کے مقدمہ نمبر81/19میں ملزم کی گرفتاری کیلئے مدعی راشد علی سے 10ہزار بطور رشوت لے کر بکری چور ملزم کو گرفتا ر کیا ملزم نے چوری کا اعتراف کیا اور ریکوری میں 31ہزار روپے دیئے مدعی نے عدالت سے مال مسروقہ کی سپرداری کروائی لیکن 6ماہ گزارنے کے باوجود نکے تھانیدار نے مدعی کو ریکوری کی رقم نہ دی مدعی کے بیان کے مطابق تھانیدار اب پھر رقم دینے پر آدھی رقم مانگ رہا ہے میرے انکار پر ریکوری کی رقم دینے سے ا نکار کردیا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جو ہوتا ہے کر لو ملزم میں نے پکڑا ہے جب تک مجھے حصہ نہیں دو گے پیسے نہیں ملیں گے مقدمہ مدعی راشد علی نے آر پی او ملتان،ڈی پی او لودھراں سے اپیل کی ہے کہ تھانہ جلہ آرائیں میں تعینات تھانیدارخضر حیات سے میری رقم 10ہزاربطور رشوت اور 31ہزارمال مسروقہ ریکوری کی رقم جس کی میں کئی ماہ سے عدالت سے سپرداری کرواچکا ہوں دلوائی جائے جب اس بارے میں اے ایس آئی سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ میں یہ رقم تھوڑی تھوری کر کے دے دوں گا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -
بستی ملوک ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور جلائے جانے کے خلاف شدید احتجاج
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسے جلانے کی کوشش کرنے پر ناروے حکومت کے خلاف بستی ملوک پریس کلب کے زیراہتمام پر امن احتجاج کیا گیا جس میں صحافی وتاجر برادی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ مسلمان ایک پر امن قوم ہے لیکن اگر ہمارے مذہب وقرآن کی بے حرمتی کی گئی تو ہم اپنی جان تک دے کر اس کی حفاظت کریں گے انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم انجم نے کہا کہ ناروے میں ایک انتہاپسند نے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی جس پر شیردل مسلمان نوجوان الیاس عمر نے اس کافر کو سبق سیکھایا اور پوری دینا کو یہ پیغام دیا کہ مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اور ایسا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے گا ہمار ا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ناروے حکومت کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اس ان کے ساتھ تما م تجارتی سرگرمیاں بند کی جائیں رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
بستی ملوک نجی تعلیمی ادارے فورٹ پبلک اسکول و کالج میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نجی تعلیمی ادارہ فورٹ پبلک سکول وکالج میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز سپورٹس فیسٹیول میلے کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بانی ادارہ ہذا چوہدری عبدالحفیظ،سابق چیئرمین یوسی بستی ملوک ملک فیاض،چوہدری جاوید پراپرٹی ڈیلر،چوہدری اشفاق احمد نائب صدر پریس کلب،وحید اختر جنرل سیکرٹری پریس کلب،ملک عبدالرشید،چوہدری ارشد،ملک قاسم آرائیں تھے کھیلوں کے میلے کا افتتاح چوہدری عبدالحفیظ اور سابق چیئرمین ملک فیاض نے خود کرکٹ کھیل کر کیا سپورٹس میلہ جس میں تمام علاقائی کھیل کرکٹ،ٹینس،والی بال،پیدل ریس،کبڈی،کشتی، وغیرہ شامل ہونگے4دن جاری رہے گاآخری روز مختلف کھیلوں کی فاتح ٹیمز کو کالج انتظامیہ کی طرف سے انعام وٹرافیاں دی جائیں گی کالج پرنسپل جہازیب حفیظ نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول میلے کے انعقاد کا مقصدطلباء میں ذہنی وجسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے
رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد