تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ حسینہ چوک نزد نہر 13/MRپر مبینہ پولیس مقابلہ4مسلحہ ڈاکوہلاک
ملزمان ڈکیتی،گینگ ریپ وقتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس ذرائع
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے گینگ ریپ اور خاتون کوقتل کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے ملزمان میں پرویز،عمران،ندیم اور فضل رحمان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 13ایم آر نہر کے پاس ناکہ لگایا ہوا تھا اور لوٹ مار کر رہے تھے اطلاع پر تھانہ مخدوم رشید کے ایس ایچ او محمد کلیم اپنی نفری سمیت موقع پر پہنچے تو ملزمان نے فرار ہو نے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرکھول دیئے تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او قسور کالر،چوکی انچارج محمود ودیگر اہلکارجو کہ گشت پر گاڑی سمیت اسی طرف موجود تھے بھی موقع پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب شروع کردیا چک 13 ایم آر حسینہ چوک کے قریب مخدوم رشید کے علاقے میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاشدید تبادلہ ہوا اورچاروں ملزم مارے گئے پولیس نے ہلاک ہونے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملزمان مخدوم رشید پولیس کے علاقے چک نمبر 9 ایم آرمیں 5 اور 6 اکتوبر کی درمیانی رات پروین بی بی کے گھرمیں داخل ہوئے ملزمان نے گھر میں موجود خواتین کو کپڑوں کے ساتھ باندھ دیا ملزمان گھر میں زیورات اور نقدی کے بارے میں پوچھتے رہے اور گھر کی تلاشی لیتے رہے ملزمان نے پروین بی بی کی بیٹی (ت) کو ا جتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پروین بی بی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا ملزمان گھر سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Category: ملتان

بستی ملوک پولیس مقابلہ 4مسلحہ ڈاکو ہلاک

بستی ملوک گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول دنیا پور میں کلین اینڈ گرین آگاہی پاکستان مہم کا آغاز
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور انٹرنیشنل سکول ایوارڈکے تحت گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دنیا پور،ضلع لودھراں میں کلین اینڈ گرین پاکستان آگاہی مہم کا نعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ،اساتذہ وطلباء نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر شبیر احمد،چوہدری محمد زبیر ارسلان،ملک قاسم ناصر،راؤ خالد زبیر مقصود چوہدری نے درختوں کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ درخت انسانی زندگی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ماحول کو سازگار رکھنے میں بھی ردخت ضروری ہیں تقریب کے اختتام پر بچوں نے پودے لگا کر شجرکاری کی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

بستی ملوک موٹر وے پولیس نے غلط اوور ٹیکینگ کا بہانہ بنا کر 500 کا چا لان کردیا چالان بھر نے کے باوجود کاغذات واپس نہیں دیے جا رہے ہیں غریب ٹرک ڈرائیور کی میڈیا سے گفتگو
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے پولیس نےغلط اوور ٹیکینگ کا بہانا بنا کر ناجائز طور پر 5سو کا چالان کر دیا چالان جمع کروانے کےباوجود کاعذات واپس نہیں کر رہے تفصیلات کے مطابق موٹروے روڑ آراپلی کے قریب کھڑے ٹرک ڈرائیور محمد موسی کا کہنا ہے کہ وہ بستی ملوک بجری اتار کر واپس خالی ٹرک کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹروے پولیس نے رکشہ کو اوور ٹیک کرنے پر بلاجواز چالان کر دیا میں نے چالان جمع کروا دیا لیکن اس کے باوجود موٹروے پولیس میری گاڑی کا کاعذات واپس نہیں کر رہی میرا ایک ساتھی بیمار ہے تکلیف کی وجہ سے اس کا برا حال ہے میری موٹروے کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ موٹروے پولیس بستی ملوک بیٹ نمبر 19نےمیرے ساتھ ذیادتی کر رہی ہے ہم پردیسی ہیں اور رات بھر لاوارث روڈ پر کیسے کھڑے رہیں ہم پر رحم کیا جائے۔جب اس بارے میں ایس ایس پی موٹروے سے بات کی تو ان کا موقف تھا کہ سیکنڈ لائن کی وجہ سے چالان ہوا ہے اور آٹھ گھنٹے گاڑی بند رکھی جائے گی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

بستی ملوک موٹر وے روڈ پر تیز رفتار کے باعث رکشہ ٹرک سے جا ٹکرا یا 4افراد شدید زخمی
بستی ملوک موٹروے روڈ پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ ٹرک سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ریسکیو1122نے فوری طبی امداد فراہم کی
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا لاڑ کے قریب موٹروے روڈ پر تز رفتاری کی وجہ سے رکشہ جس میں مقامی مزدور سوار تھے سامنے جاتے ہوئے ٹرک سے جاٹکرایاجس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 4افراد محمد عارف سکنہ 14چک،محمد طارق سکنہ362چک،محمد کاشف سکنہ بستی ملوک اور محمد عظمت سکنہ لاڑ زخمی ہوگئے اہلیان علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
بستی ملوک سبزی فروشوں کا موٹر وے بلاک کر کے محکمہ زراعت کے خلاف شدید احتجاج
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) سبزی منڈی بستی ملوک میں زائد نرخ وصول کرنے پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں منظورنے کثیر دکانداروں کو جرمانے
کردیئے جس پر تمام سبزی فروشوں نے موٹرے وے روڈ بلاک کرکے محکمہ زراعت کےخلاف احتجاج کیا اس موقع پر سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کا
ایک اہلکار ہم سے روزانہ کی بنیاد پر سبزی مفت لینا چاہتا ہےمفت سبزی نہ دینے پر
آئے روز ہمیں جرمانے کیئے جاتے ہیں محرر تھانہ بستی ملوک آصف سلطان موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے روڈ کلیئر کروادیا آصف سلطان کا کہنا تھاکہ جس شخص کو مسئلہ ہو وہ تھانے سے رجوع کرے عوام کوتکلیف پہنچانے والے کو کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں منظور سے جب اس بارے معلومات لی گئیں تو اس کا کہنا تھا کہ ایک توسبزی منڈی غیر قانونی ہے دوسرا یہ سبزی فروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ ر ہے ہیں ریٹ لسٹ اویزاں نہیں کرتے شہریوں کی شکایات پر بستی ملوک کے تمام دکانداروں کو چیک کیا جارہا ہے زائد نرخ وصول کرنے والے تمام دوکاندار وں اور سبزی فروشوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی سبزی فروشوں سےکوئی اہلکار سبزی لینے کی ڈیمانڈ کرتا ہے تو اس کی شکایت کریں کاروائی کریں گے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
بستی ملوک الرحمان پلازہ کے سامنے بنایا گیا یو ٹرن شہریوں کے لئے موت کا سامان بن گیا
NHA اور موٹروے پولیس کی غفلت وچشم پوشی الرحمان پلازہ کے سامنے یوٹرن شہریوں کی موت کا ساماں بن گیا۔شہریوں کا DIGموٹروے سے اصلاح احوال کا مطالبہ
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تفصیلات کے مطابق بستی ملوک ملتان،بہاولپور موٹروے پرالرحمان پلازہ کے سامنے موجود یو ٹرن مقامی شہریوں خاص طور پر سکول کے طلباء کیلئے موت کا ساماں بن گیا شہریوں نے میڈیا نمائندگا ن کو بتایا کہ ملتان روڈ کی تعمیر کے بعد یوٹرن چڑھائی زیادہ ہونے سے کسی بھی گاڑی یا رکشے کیلئے خطرے سے خالی نہیں۔صبح و چھٹی کے اوقات کار میں تقریبا بستی ملوک کے تمام تعلیمی اداروں کی ویگین، ہائی ایس،کیری وین اور موٹرسائیکل رکشہ اسی یوٹرن سے جاتے ہیں اور کئی بار پریشانی سے دوچار ہوچکے ہیں گزشتہ دن ایک رکشہ جس پرچند سمیٹ کی بوریاں لوڈ تھی یوٹرن لیتے ہوئے الٹ گیا اور کئی گھنٹے سڑک پر سیمنٹ پڑا رہا۔چڑھائی کی وجہ سے اس کا ایک ٹائر ٹوٹ گیا تھا شہری محمد نعمان، محمد افضل،محمد کاشف،نوید مغل، محمد آصف،راؤ وحید کا کہنا تھا کہ کئی بار موٹروے پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ہمار ا NHAکے اعلی حکام و DIGموٹروے سے مطالبہ ہے کہ فوری اس یوٹرن کو ٹھیک کیا جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکے۔
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی
بستی ملوک گورنمنٹ ہائی کےفرسٹ انے والے طلبہ کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد
بستی ملوک(نمائند ہ باغی ٹی وی )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر نے سالانہ امتحانات فرسٹ ایئر میں گورنمنٹ ہائی سکول بستی ملوک کے استاد نصراللہ کے صاحبزادے احمد حذیفہ کو پری میڈیکل میں 480/500نمبر حاصل کرتے ہوئے علاقہ بھر میں فسٹ پوزیشن جبکہ دیگر محنتی طلباء وطالبات جن میں عروج یونس 476،مدثر اسلم471،عمر رشید470،محمد مجاہد توفیق 468،محمد زوہیب 467،فرحت عزیز466شامل ہیں کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ بستی ملوک کے ہونہار طلباء وطالبات نے ہر امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے علاقے،سکولز اور والدین کا سر بھی فخرسے بلند کیا جس پر میں اپنے مستقبل کے معماروں کو سلام پیش کرتا ہوں رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

میپکو سب ڈویژن بستی ملوک کی سیفٹی کے حوالےسے تقریب کا انقاد
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر میپکوسب ڈویژن بستی ملوک کی سرکل بہاولپور میں ہونے والے سیفٹی سیمینارکے حوالے سے صحافیو ں کو بریفینگ
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر میپکوسب ڈویژن بستی ملوک نے میڈیا نمائندگان سے سرکل بہاولپور میں ہونے والے سیفٹی سیمینارکے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائن مین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتا ہے بغیر سیفٹی انتظامات پول پر کام کرنا موت کو دعوت دینا ہے اس موقع پرزونل چیئرمین،فیاض خان بلوچ،زونل سیکرٹری ذولفقار زلفی بھائی،ڈویژنل چیئرمین شفیع سلیم،ڈویژنل وائس چیئرمین محمد افضل سپرا، ڈویژنل چیئرمین سٹی ڈویژن جعفر،ڈویژنل وائس چیئرمین حاصل پور ڈویژن جعفر سندھو، ممبر مرکزی کونسل رانا کامران اور ایس ای میپکو سرکل بہاولپور جواد منصور صاحب،ڈی ڈی ٹی ثاقب صاحب،ایکسین کہروڑ پکا ڈویژن عبد الروف سنگیھڑا،ایکسین سٹی ڈویژن بہاولپور شمس الحق،ایکسین لودھراں ڈویژن عامر رشید،انچارج سرکل ٹریننگ سنٹر عامر انصاری بھی موجود تھے۔تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کے ملازمین دوران ڈیوٹی سیفٹی کے تمام اصول و ضوابط کو ہمیشہ بروئے کار میں رکھیں۔جان ہے تو جہان ہے،اپنی سیفٹی کو سب سے پہلے مدنظر رکھیں۔سیفٹی آلات ہمیشہ اپنے استعمال میں رکھیں،تاکہ آپ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔سیفٹی سیمینار میں تمام سب ڈویژن کے ایس ڈی او صاحبان اور تمام سب ڈویژن کے عہدیداروں اور سب ڈویژن کے تمام سٹاف کے لوگ موجود تھے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری
ملتان۔ (اے پی پی) ڈویژن بھر میں نئے بلدیاتی نظام کی تیاریاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو موصول ہونے والی حدبندیوں بارے ڈپٹی کمشنرز کی سفارشات کو عوامی رائے کیلئے آویزاں کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ملتان ڈویژن میں حد بندیوں پر 179 اعتراضات موصول ہوئے۔ ان اعتراضات بارے کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو متعلقہ اضلاع میں سماعت کریں گے۔19 اکتوبر کو ضلع خانیوال، 21 اکتوبر کو ضلع وہاڑی، 22 اکتوبر کو ضلع لودھراں جبکہ 23،24 اکتوبر کو ضلع ملتان میں حد بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہو گی۔اس سلسلے میں کمشنر افتخار سہو نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،لوکل گورنمنٹ افسران کو دوران سماعت موجودگی کا حکم دیتے ہوئے ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو تحصیل کونسل، ٹاؤن کمیٹیوں کے دفاتر کی نشاندہی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ نئے لوکل گورنمنٹ نظام میں تحصیل کونسل مرکزی ادارہ ہوگا.۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ارشد گوپانگ نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے مختلف محکموں کے اثاثہ جات اور افرادی قوت کا ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔ڈویژن بھر میں حد بندیوں بارے 179 اعتراضات موصول ہوئے جن میں ملتان سے 96،لودھراں سے 30،خانیوال سے 19،وہاڑی سے 34 اعتراضات موصول ہوئے. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر قاضی منصور، متعلقہ افسران جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران بھی موجود تھے

ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،کمشنرملتان
ملتان۔ (اے پی پی) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کیلئے ملتان ترقیاتی پیکج تیار کیا جارہا ہے، ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔مقامی مصنوعاتکی بیرون ملک ترسیل کو ترجیح دینا ہو گی،شجرکاری مہم میں پودا لگانے کے ساتھ ساتھ درخت بچانا بھی اور انکی نگہداشت کیلئے جامع نظام مرتب کرنا بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان افتخار سہو نے مڈ کیریئر کورس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔کمشنر افتخار سہو نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے نچلی سطح پر منصوبے بنانے کی ضرورت ہے،شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب ملتان کا بڑا مسئلہ ہے، سیوریج پانی کے ٹریٹمنٹ کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے۔ نشتر 2 سے عوام کے لئے صحت بارے سہولیات میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہئ امتیاز ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک،اسسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر، ڈویڑنل و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔









