Baaghi TV

Category: ملتان

  • بستی ملوک : لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی)نہر سے گمشدہ بچے کی لاش برآمد
    تفصیلات کے مطابق آج صبح تھانہ بستی ملوک کے علاقے چاہ شاہ والا قصبہ چہارم رانا مائینر سے ایک بچہ بعمر 2/3 سال کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع مقامی پولیس دی گئی پولیس نے لاش قبضہ میں لے شناخت کے لئے ورثہ سے رابطہ کیا گیا بچے کا نام محمد زاہد ولد عبدلرشید بتایا جارہا ہے اور کوٹلہ رحم علی نزد گردیزی موڑ کا رہائشی تھا ورثہ کہ مطابق بچہ کل دوپہر سے لاپتہ تھا بچے کی موت کی خبر سن کر بچے کے والدین کی حالت غیر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی ہے۔

  • میپکو کی صارفین سے 22 ارب روپے کی وصولی

    میپکو کی صارفین سے 22 ارب روپے کی وصولی

    ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نجی صارفین سے بل کی مد میں 22 ارب روپے وصول کر لیے جبکہ گزشتہ پانچ ارب روپے رقم کی وصولی کی گئی۔

    سرکل ملتان کی گزشتہ وصولی کی شرح 99.76 فیصد رہی جبکہ وہاڑی سرکل کا ایک ارب 87 کروڑ ریکوری کے ساتھ شرح 100.92 فیصد رہی۔

    اسی طرح مظفرگڑھ سرکل کی دو ارب 49 کروڑ وصولی کے ساتھ شرح 97.92 فیصد رہی۔

    خانیوال سرکل سے ایک ارب 71 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور بل ادا کرنے والوں کی شرح 98.56 رہی

  • بستی ملوک  پولیس کی بڑی کاروائی مغوی کو بازیاب کرالیا گیا

    بستی ملوک پولیس کی بڑی کاروائی مغوی کو بازیاب کرالیا گیا

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کے علاقہ قصبہ مڑل محمد پور روڈ کے قریب آئس فیکٹری میں 14افراد نے مل کر اظہر شاہ والد اکرم شاہ قوم قریشی سکنہ قصبہ مڑل ایاز آباد کو ڈکیتی کے الزام میں زنجیروں میں جکڑ کر محبوس بنا یاہوا تھا اور اس کے سر کے بال مونچھیں بھنویں کاٹ دی انٹیلیجنٹس کی خفیہ اطلاع پر پولیس تھانہ بستی ملوک ایس ایچ او۔بھاری نفری کے ہمرا موقع پر پہنچ گیا اور مغوی کو بازیاب کروا لیا جبکہ وہاں موجود چار افراد کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ دس افراد فرار ہو گئے گرفتار ملزمان میں زمان۔عمران۔احسان اور شاہد۔ شامل ہیں ذرائع کے مطابق ملزمان نے اظہر شاہ کو ایک ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کے الزام میں اٹھایا اور اپنی فیکٹری میں لیجا کر اپنی عدالت لگادی ملزمان کے با اثر ہونے کے باعث وارثان ملزمان کے منت ترلے کرتے رہے اور بروقت پولیس کو اطلاع نہ دی ملزمان کی جانب سے بیہمانہ تشدد اور مظالم ڈھائے جانے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے کاروائی کی۔ رانا اظہر منیرنمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد   گرین بیلٹ عوام کے لیے پریشانی کا سبب  بن گئی

    شجاع آباد گرین بیلٹ عوام کے لیے پریشانی کا سبب بن گئی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد کے صدر چوک سے سٹی چوک تک مین بازار ہے جس کے راستے میں دکانداروں نے قبضہ جما رکھا تھا جس کی وجہ سے بسا اوقات شہریوں کا بازار سے گزرنا اور خرید وفروخت کرنا انتہائی مشکل ہوتا
    بہت دفعہ انتظامیہ نے بازار کے راستے سے ریڑھی بانوں کو ہٹا کر راستہ صاف بھی کروایا لیکن ہمیشہ یہ ہوا کہ دو چار روز کے بعد دوبارہ بازار تجاوزات سے بھر گیا
    لیکن اب کی بار تو تجاوزات کی انتہاء ہو گئی کہ انتظامیہ نے ریڑھی بانوں کو ہٹا کر راستہ کھلا اور صاف کروانے کی بجائے راستے کے درمیان تقریباً 10 فٹ چوڑی تعمیر کر کے تجاوزات قائم کر دیں
    جس کی وجہ سے بازار کا راستہ کھلا ہونے کی بجائے مزید تنگ ہو گیا جو بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد گلی محلوں میں مین ہول کے ڈھرکن غائب اور انتظامیہ خاموش

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد جلالپور روڈ نزد جگوال بلوچ کالونی کے مین ہول کے ڈھکن غائب جو بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد جلالپور روڈ نزد جگوال بلوچ کالونی گلی نمبر چار کے مین ہول کے ڈھکن تک غائب ہیں جو کافی دنوں سے کھلا ہوا ہے جوکسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتا ہے جو بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عوام کی ارباب اختیار اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاعباد صفائی کا ناقص انتظام اور عوام پریشان

    شجاعباد صفائی کا ناقص انتظام اور عوام پریشان

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد محلہ نورالاسلام نزد ڈیرہ سید جاوید علی شاہ بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت بلدیہ شجاع آباد کا صفائی کا عملہ صفائی کرنے سے تو رہا اس علاقہ کی اسکے برعکس سارے شہر کا کچرا سید جاوید علی شاہ کے ڈیرے کے محلہ نورالاسلام میں ڈالنے لگا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کا سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے بچوں میں طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے لگی ویسے بھی شجاع آباد میں ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بہت تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے بلدیہ شجاع آباد کی اس نااہلی کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید صاحبہ کی ہفتہ وار صفائی مہم سوالیہ نشان بن گئی ہے اہلیان علاقہ کی اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک کرکٹ ٹورنامنٹ

    بستی ملوک کرکٹ ٹورنامنٹ

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی ) بستی ملوک کے سب سے بڑے چھٹے سالانہ فخرے بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا فخرے بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راؤ عمران عرف مانو، چوہدری وحیداخترجنرل سیکرٹری بستی ملوک پریس کلب نے مشترکہ طور پر مشاورت کے بعد چھٹے سالانہ فخرے بستی ملوک فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان کیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ25اگست رات 8بجے کھیلا جائے گا ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹورنامنٹ فاتح ٹیم کو 70سی سی موٹرسائیکل جبکہ دوسرے نمبر آنے والی ٹیم کو نقد انعام 10ہزار،تیسرے نمبر کی ٹیم کو 2ہزار، چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 1ہزا ر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو2ہزار نقد انعام و ٹرافیاں انعام میں دی جائیں گی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    بستی ملوک شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) صدر انجم تاجران بستی ملوک وڈائریکٹرمائی سکول بستی ملوک راؤ مقیم انجم نے 1بشر 2شجرمہم کا افتتاح مائی سکول بستی ملوک میں پودا لگا کر کیا اس موقع پر راؤ مقیم انجم کا کہنا تھاکہ پوری پاکستانی قوم کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ہر شخص ایک پودا پاکستان دوسرا کشمیر کے نام پر لگائے جبکہ سکول انتظامیہ وبچوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سکول کے مین گیٹ پر کشمیری مسلمانوں کے حق میں سائن بورڈ پر نعرے درج کئے جس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف امت مسلمہ کوجلداقدامات کرنے اور اپنی مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی تھی ساتھ ہی انڈیا کو سخت الفاظ میں کشمیرمیں جاری دہشت گردی روکنے کیلئے کہا گیا۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ناجائز تجاوزات کے خلاف کیا گیا آپریشن ناکام کیوں ہو رہا ہے ؟  ؟

    ناجائز تجاوزات کے خلاف کیا گیا آپریشن ناکام کیوں ہو رہا ہے ؟ ؟

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تجاوزات کے خلاف کیا گیا آپریشن پھرناکام تاجروں کا کہنا تھا کہ ڈی سی ملتان کے حکم پر اے سی صدر کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کیا گیا اپریشن تاجر برادی سے مشاورت نہ ہونے کی بناپر ناکام ہوا اے سی صدر نے کچھ دن قبل تاجروں سے میٹنگ کی جس میں کئی تجاویز زیر بحث آئیں اور ایک طریقہ کار طے کیا گیا تھا لیکن اے سی صدر طیب خان نے من مرضی سے کام لیاجس کی وجہ سے دوسرے دن ہی ریڑھی مافیانے سڑک پر قبضہ جما لیا اور غیر قانونی تعمیر خان پلازہ کے سامنے قائم ویگن اسٹینڈورکشہ اسٹینڈ بھی قائم ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کے مسائل جوں کے توں ہوگئےشہریوں نے ڈی سی ملتان سے اپیل کی ہے کہ دنیا پور روڈ پر دوکانداروں کو سامان رکھنے کی حد مقرر کی جائے اور جو بھی اس حد سے تجاوز کرے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ریڑھی مافیا کو بھی اسی حد میں ریڑھیاں کھڑی کرنے کا پابند کیا جائے بصورت سخت کاروائی ہو تاکہ بستی ملوک کے شہری ٹریفک بلاک ہونے پر جس اذہیت کا شکار ہوتے ہیں اس سے مستقل نجات پاسکیں۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • قندیل بلوچ قتل کیس ،ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد

    سیشن عدالت ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دورا ن کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا .عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلیےکیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی.

    واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ،عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے

    ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا، قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔