شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے اپنے وطن کی خاطر ہم جاں لٹائیں گے, سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا اک بستی جسے لوگ کشمیر کہتے ہیں, عظیم الشان سالانہ استحکام پاکستان و یکجہتی کشمیر موٹر سائیکل ریلی 14 اگست بروز بدھ شام 5 بجے مرکز اہلسنت نوری جامع مسجد سے نکالی جاۓ گی جس کی قیادت مجاہد اہلسنت پاسبان مسلک رضا حضرت مولانا حاجی عاشق علی خان قادری صاحب نائب صدر جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب و سابقہ امید وار پی پی 221 شجاع آباد تحریک لبیک پاکستان فرمائیں گے تمام عاشقان رسول ص و غیور پاکستانیوں سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے اس ریلی میں شرکت فرماکر حب الوطنی اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے محبت کا ثبوت دیں نوٹ تمام کارکنان اہلسنت کوشش کریں موٹر سائیکل ہمراہ لائیں طالب دعا عبدالوھاب قادری نورانی خادم اہلسنت شجاعآباد ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Category: ملتان
شجاع آباد : ٹریفک حادثے میں کئی افراد زخمی
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کہروڑ پکا سے شجاع آباد جاتے ہوئے چڑھویاں والی پل پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے حادثہ کا شکار جس کے نتیجے میں رشید ولد نور محمد بعمر 35 سال ،ثمرین زوجہ راشد علی بعمر 30 سال اورثاقب ولد راشد علی بعمر 1 سال شدید زخمی حادثہ کے بارے میں پٹرولنگ پولیس مخدوم عالی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوری رسپانس کرتے ہوئے مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاع آباد شفٹ کردیا۔ عید کے دن بھی ریسکیو 1122 بستی ملوک عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے
ملتان: سرکاری اداروں کے افسران کی عید
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک اور کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے پولیس لائنز ملتان میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ، ایس ایس پی آر آئی بی سیف اللہ خٹک اور دیگر پولیس افسران نے ان کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔
کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان عید نماز کے بعد تمام پولیس افسران و ملازمین سے عید ملے اور عید کی مبارکباد دی۔پولیس لائنز میں تمام پولیس افسران کے لیے بڑے کھانے کا انتظام کیا گیا۔سی پی او ملتان نے تمام پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔

شجاع آباد یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی جے یو پی. تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گیئ جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا حاجی عاشق علی قادری نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ اور تقسیم پاک ہند کا نا مکمل ایجنڈہ ہے بھارت کا کشمیری مسلمانوں پر ظلم و جبر عالمی دہشتگردی ہے جس کا اقوام متحدہ کو سخت نوٹس لینا چاہیے حکومت پاکستان اسلامی ممالک سے رابطہ کرے اور او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلاۓ اور مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف سخت درعمل دے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج کو اب کشمیر میں اتار دیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے جے یو پی ہر سطع پر مسئلہ کشمیر کے لیے اپنی آواز اٹھاۓ گی کشمیری قوم خود کو تنہا نہ سمجھے پوری پاکستانی قوم بل خصوص جے یو پی نورانی آپ کے ساتھ ہے ریلی میں ٹی ایل پی کے شاہد مہروی. ثناء خواں عبدالوھاب قادری. رضوان قریشی و دیگر نے شرکت کی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

پہلی بیوی کا قتل وجہ کیا بنی ؟
راجہ رام کے علاقہ میں شوہر نے دوسری شادی کیلئے اپنی پہلی بیوی کو قتل کر دیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ راجہ رام کے رہائشی بشیراحمد ولد واحد بخش قوم بھٹی سکنہ موضع شاہ موسیٰ چک رمضان والانے صحافیوں کو بتایا کہ میری بیٹی گلناز بی بی عمر25سال کی شادی تقریبا 3سال قبل جمشید والد غلام نازک قوم بھٹی سکنہ بستی بہادر والاسے ہوئی شادی کے بعد سے بیٹی کے سسرالیوں نے میری بیٹی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے مورخہ 8جوالائی کو اس کے شوہر جمشید ولد غلام نازک،سسر غلام نازک،ساس ممتاز مائی،چچا عبدالخالق نے میری بیٹی پر تشد دکرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کے آپ کی بیٹی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے پھر چند منٹ بعد جمشید کی کال آئی کہ وہ فوت ہوگئی ہے جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا اس کا ایک بازو ٹوٹا ہواتھا گردن اور کمر پر زخموں کے نشانات تھے تو ہم اپنی بیٹی کی لاش کو اپنے گھر لے گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر راجہ رام پولیس ہمارے گھر پہنچ گئی پولیس لاش کے پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال شجاع آباد لے گئی جہاں پر ڈاکٹر نے دیکھتے ہی کہا کہ بچی کو قتل کیا گیا ہے اس بات کو ایک ماہ ہونے والا ہے پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ملزمان بااثر ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اپنی بیٹی کا پوسٹمارٹم کروا کر بے حرمتی کروائی ہے پولیس ہمارا کچھ نہیں کرسکتی تم لوگ آرام سے بیٹھ جاو کہیں ایسا نہ ہوکہ تم لوگوں کو بھی تمہاری بیٹی کے پاس بھیجنا پڑے جبکہ تھانہ راجہ رام کی پولیس بھی ہمیں تھانے میں داخل نہیں ہونے دیتی ایس ایچ او میرے بیٹے کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے ہمار ی پولیس کے اعلی حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ملزمان کی طرف سے ہمیں جان کا خطرہ ہے ہمیں تحفظ بھی فراہم کیا جائے میری بیٹی کی 2سالہ بچی بھی زبردستی ہم سے چھین لی گئی ہے ہمیں ڈر ہے کہ یہ لوگ اسے بھی مار دیں گے جب کہ تھانہ راجہ رام کے ایس ایچ او نے اس بارے میں موقف دیا ہے کہ ان لوگوں نے آپس میں صلح کر لی پوسٹمارٹم بھی پولیس نے زبردستی کروایا تھا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آبادشاہ محمود قریشی،یوسف رضاگیلانی اور مخدوم جاوید ہاشمی ملتان میں عید منائیں گے
ملتان کی مشہور ومعروف مساجد،عید گاہ اور درباروں میں نماز عیدالضحی کی ادائیگی کے اوقات جاری کردیئے گئے۔شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں نماز عید 8:15 بجے ادا کی جائے گی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمامخدوم جاوید ہاشمی عید نماز شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر ادا کریں گےجبکہ شاہی عید گاہ میں نماز عید کی امامت علامہ سید مظہر سعید کاظمی کریں گے۔مخدوم جاوید ہاشمی بعدازاں نماز شہریوں سے عید ملنے کے ساتھ ساتھ میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔قدیمی جامع مسجد ممتاز آباد میں عید نماز 8 بجے ادا کی جائے گی اور یہاں نمازعید کی امامت کے فرائض علامہ محمد فاروق سعیدی اداکریں گے۔دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر عید نماز 8:15 پر ادا کی جائے گی جبکہ نماز عید کی امامت قاری محمد سعید سرمد کریں گے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عید نماز دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر ادا کریں گےاور بعدازاں شہریوں سے عید ملنے کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کریں گے۔جامع مسجد عمر پاک گیٹ میں عید نماز 9 بجے ادا کی جائے گی جبکہ نماز کی امامت ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری کریں گے۔جامع مسجد نوری حضوری شریف پورہ میں عید نماز 7:15 پر ادا کی جائے گی جبکہ نماز عید کی امامت علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی کریں گے۔جامع مسجد حنیفہ غوثیہ باغ عام خاص میں عید نماز 8:15 پر ادا کی جائے گی مولانا جاوید عالم سعیدی امامت فرمائیں گے۔ دربار حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی پر عید نماز 8:15 پر ادا کی جائے گی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی نماز عید جامع مسجد حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی پر ادا کریں گےجبکہ عید نماز کی امامت حافظ بلال احمد اویسی کریں گے۔شاہ محمود قریشی بھی بعدازاں نماز میڈیا سے گفتگو کریں گے۔دربار حضرت شاہ رکن عالم پر عید نماز 8:15 پر ادا کی جائے گی جبکہ عید نماز کی امامت مولانا غلام درویش کریں گے۔

ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز
ملتان ڈویژن میں مون سون سیزن میں 4 لاکھ 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے،کمشنرملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان۔ 8 اگست حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی، سبین گل اور قاسم لنگاہ کے ہمراہ پودا لگا کر پلانٹ فار پنجاب ہفت روزہ مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اورسول سوسائٹی کے افراد نے بھی پودا لگا کر ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ 8 اگست تا 14 اگست پلانٹ فار پنجاب ہفت روزہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پلانٹ فار پنجاب مہم میں 33900 پودے مفت تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ڈویژن بھر میں فری پودوں کی تقسیم کے لئے 31 پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ ڈویژن میں مون سون سیزن میں 4 لاکھ 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف میں 1830 تیار درخت لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے جبکہ قسور گردیزی روڈ پر 250 تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔ زکریا پارک میں 75 تیار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ سول سوسائٹی کے تعاون سے ملتان سدرن بائی پاس پر 7000، نادرن بائی پاس پر4000 تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے شجرکاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی قاسم خان لنگاہ نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام مکاتب فکر کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی، ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل نے کہا کہ شہری اپنے گھر اور دفاترمیں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔شجرکاری مہم کی کامیابی در اصل موسمی تغیراتی کو کنٹرول کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی وسیم بادوزئی نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ پودوں کی حفاظت بارے نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے.وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ شجرکاری کر کے جشن آزادی منانے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔ شجرکاری سے موسم کی سختی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ بعدازاں شہریوں میں مفت پودے تقسیم بھی کئے گئے اور کمشنر ملتان افتخار علی سہو کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
عیدالاضحیٰ امرجنسی پلان جاری
ریسکیو1122ملتان نے عید الاضحٰی کا ایمرجنسی پلان جاری کردیا (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان۔ 8 اگست پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان نے ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیرکی ہدایت پر عید الاضحٰی کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیاہے۔شہریوں کوبروقت اورمعیاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کے لیے شہرکے تمام اہم مقامات مساجد اور عیدگاہوں پرایمبولینس، ریسکیووہیکل اور فائروہیکل کے ساتھ ریسکیوموبائل پوسٹیں قائم کردی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یاناگہانی صورت میں شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروس کی سہولت میسرآسکے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرملتان ڈاکٹرکلیم اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا ً1122 پر اطلاع دیں اور تمام لوگ ذمہ دارشہری کا کردارادا کریں۔کسی بھی لاوارث اورمشکوک چیزنظرآنے کی صورت15 ڈائل کریں اور انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی کی خوشیوں میں اپنے فرائض میں سستی بالکل نہ کریں اپنے بچوں پرنظررکھیں اورون ویلنگ سے بازرکھیں۔ اس سلسلے میں تمام ریسکیورز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔500 سے زیادہ ریسکیور اہلکار جدید آلات سے مزین ایمبولینسز اور فائروہیکلزسپیشل ڈیوٹی پر الرٹ رہیں گے۔ ریسکیوموبائل سروس مختلف مقامات مرکزی عیدگاہ خانیوال روڈ،قلعہ کہنہ قاسم باغ، ابدالی مسجد ابدالی روڈ،مسجدعمرابن خطاب شاہ رکن عالم کالونی،صدرکینٹ،عسکری جھیل،حسین آگاہی،وہاڑی چوک،القریش کالونی مظفرآباد، حیدریہ مسجدگلگشت کالونی تعینات ہوں گی۔ایمرجنسی پلان کے مطابق ریسکیو1122چوبیس گھنٹے آپریشنل ہوگی اورسروسزفراہم کرے گی۔لگانے والی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیاجائے۔رانا منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
محکمہ صحت ملتان ہائی الرٹ
بنوں میں پانچ پولیو کیسز سامنے آنے پر محکمہ صحت ملتان کو الرٹ رہنے کی ہدایت (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان۔ 8 اگست ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے محکمہ صحت ملتان کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ الرٹ انہوں نے بنوں میں ایک ہی دن پولیو کے پانچ کیس سامنے آنے کے بعد جاری کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کو بس اڈوں پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے والی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں تین شفٹوں میں تعینات کی جائیں اور ان کی بس اڈوں پر 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ عامر خٹک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سے آنے والی بسوں کے سٹینڈزپر تعینات کی جائیں اور ان علاقوں سے آنے والے بچوں کے نام، ولدیت اور ایڈریس پر مشتمل ڈیٹا تیار کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا ہے کہ آئی پی وی انجکشن لگانے والی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیاجائے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
ن لیگی ایم پی اے کس شرمناک حرکت میں تھا ملوث؟ کہاں ہوا فرار؟ خبر آ گئی
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عطاءالرحمان پر 21سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام کا معاملہ دن بدن مزید بگڑتا جارہا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ دبئی فرار ہو گیا ہے، متاثرہ لڑکی ایک ہفتہ غائب رہنے کے بعد لاہور سے بازیاب ہوئی ہے جسے پولیس حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے،
پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لڑکی کو بیان کے لیے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا، ایم پی اے عطاءالرحمان پر طالبہ سے مبینہ طور پر11 ماہ سے زیادتی اورویڈیو بنانے کا الزام ہے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ایم پی اے کی ایک ویڈیو بھی حالیہ دنوں میں وائرل ہوئی ہے جس میں وہ طالبہ سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے دکھائی دیتا ہے. اس واقعہ کے بعد لوگوں کی جانب سے ن لیگی ایم اپی اے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،






