Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان: ہسپتالوں مریضوں سے بھرنے کی وجہ معلوم ہو گئی ہے

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 700سے زائد مریض داخل
    تفصیلات کے مطابق ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو کے 700سے زائد مریضوں کاعلاج کیاگیا۔شہری حالیہ بارشوں اور حبس کی وجہ اس مرض کا شکارہورہے ہیں۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشترہسپتال میں 139، شہبازشریف ہسپتال میں 65 اورچلڈرن کمپلیکس میں 343 مریض زیرعلاج ہیں۔اسی طرح پیر کے روز سول ہسپتال اورفاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں مزید39 مریضوں کاعلاج کیاگیا جبکہ 75 مریضوں کا ٹاؤن ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ڈاکٹر فخرالاسلام اور ڈاکٹر وقاص ارقم نے شہریوں کو بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے اور مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے شہریوں کو صاف پانی پینے کی بھی ہدایت کی۔

  • ملتان : ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے
    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے کہا ہے کہ پارکس میں بحالی اور سہولیات کی فراہمی تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں زیب النساء پارک کا بجلی میٹر بحال کردیا گیا ہے۔امیرآباد پارک میں گھاس اور پودوں کی شجرکاری، تراش خراش اور ڈینگی سروے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دولت گیٹ گرین بیلٹ پر صفائی اور مٹی کی بھرائی کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ پارکس میں بحالی و سہولیات کی فراہمی مشن ہے جس کو مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں۔پارکس بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون اور شجرکاری کے لیے موافق موسم کی آمد آمد ہے جس کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے اور اب بھرپور انداز سے شجرکاری کریں گے۔گرین بیلٹس کو شجرکاری کے لیے موافق بنانے کے لیے صفائی اور تراش خراش کا عمل جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافہ ناگزیر ہے جس کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ادارے کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔اگست میں پبلسٹی ٹھیکہ 2019-20ء کی کامیاب بولی کے لیے پر امید ہیں آمدنی سے ادارے کو مالی تقویت ملے گی۔

  • ملتان: بچیوں کی تشویشناک حالت کس وجہ سے ہوئی ؟

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) میاں بیوی میں جھگڑا، ماں نے بچیوں کو زہریلی چیز کھلادی
    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد بیوی نے طیش میں آکر دوبچیوں کو زہریلی چیز کھلادی جنھیں تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق حامد پور کنورہ انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقے کے رہائشی اعجاز کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس پر طیش آکراس کی بیوی نے اپنی بچیوں 9سالہ سعدیہ اور 5سالہ رخسانہ کو زہریلی چیز کھلادی جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی۔ بچیوں کو تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔

  • ملتان میں معمولی بارش انڈر پاس تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

    ملتان میں معمولی بارش انڈر پاس تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

    ملتان لاری اڈا پر معمولی سی بارش کے بعد انڈر پاس میں پانی کھڑا ہو گیا ہے
    یہاں پہلے بهی اسی طرح بارش کے پانی میں گاڑیاں ڈوب چکی ہیں اور ہلاکتیں بھی ہوئ تھی
    مگر انتظامیہ ہروقت حالت غفلت میں سوئی ہوئی ہے ان کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ہے انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پر رہا ہے ۔عوام کا
    کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، DCO ملتان سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

  • پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر ایمر جنسی پروگرام شروع کر رکھا ہے، جہانگیر ترین

    پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر ایمر جنسی پروگرام شروع کر رکھا ہے، جہانگیر ترین

    پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر ایمر جنسی پروگرام شروع کر رکھا ہے، جہانگیر ترین

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملتان میں رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ زراعت پر پوری توجہ دی جا رہی ہے . کپاس کی فصل پہلے سے زیادہ ہو گی،قپاس کی قیمت کا تعین ایک ہفتے میں ہو جائے گا. امید ہے کپاس کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ ملے گا..

    ا نہوں نے کہا کہ زرعت پر ایمرجنسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے..پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر پوری توجہ دی ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ان اقدام سے زراعت کو ترقی ملے گی.

  • ملتان : فصلوں کو سپرے کیسے کرنی ہے

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) کاشتکار کیڑے مکوڑوں کے خلاف مؤثر تدارک کیلئے سپرے کرنے کیلئے بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں، ڈاکٹر زاہد محمود

    تفصیلات کے مطابق سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کیڑے مکوڑوں کے خلاف مؤثر تدارک کے لیے سپرے کرنے کے لیے بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں تا کہ سپرے کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکیں۔انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے کے رہنما اصول اختیار کر نے پر زور دیا ہے جس کے مطابق کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سپرے کرتے وقت منہ پر کپڑا یا ریسپیریٹر Respirator لگائیں یا سپرے کِٹ کا ستعمال کریں۔ ننگے بدن ہرگز سپرے نہ کریں سپرے مشین کی ٹینکی پانی سے آدھی بھر یں، پھر زہر ڈالیں اور ٹینکی کو مناسب سطح تک بھریں۔ زہر پوڈر کی شکل میں ہو تو علیحدہ پانی میں حل کر کے ٹینکی کی چھلنی میں ڈالیں۔سپرے کے لئے ہا لو کون نوزل استعمال کریں۔نوزلوں کی پھوار باریک اور ایک جیسی ہونی چاہئے۔سپرے کے دوران نوزل کی اونچائی فصل سے ڈیڑھ تا دو فٹ رکھیں۔تیز ہوا میں سپرے نہ کریں۔سپرے صبح یا شام کریں۔ سپرے اس طرح کی جائے کے کھیت کا کوئی حصہ بغیر سپرے کے رہ نہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کاشتکار سپرے کرنے کے بعد سپرے مشین کو اچھی طرح دھوئیں،اس کی صفائی کریں،کسی اچھے صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھولیں اور اور سپرے سے آلودہ کپڑوں کو تبدیل کر لیں اور اگر سپرے سے کسی قسم کا جسمانی نقصان ہو جائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے.

  • بستی ملوک : ڈاکو راج دن دیہاڈے قائم

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بستی ملوک دن دیہاڑے ڈاکیتی2 کی وارداتیں۔ڈاکوایک عدد 125موٹرسائیکل اور ایک عدد قیمتی موبائل چھن کر فرار۔
    تفصیلات کے مطابق بستی ملوک غلہ منڈی میں نادرآفس کے سیکورٹی گارڈ سے تین ڈاکیت اسلحہ کی نوک پر 125موٹرسائیکل چھن کر فرار باآسانی فرار ہوگئے سیکورٹی گارڈ چھٹی کی وجہ سے آفس میں کچھ تعمیراتی کا کروا رہا تھا مسلح افراد نے گارڈ سمیت دیگر کام کرنے والے افراد کو اسلحہ دیکھا کے ایک طرف کھڑا کیا اور موٹرسائیکل کے اڑے جبکہ ایک اور واردات میں 125پر سوار ڈاکوں نے رہا چلتے شہری سے قیمتی موبائل چھن لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دن دیہاڑے ڈاکیتی کی سینگین وارداتوں پر شہریوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڈ گئی۔

  • بستی ملوک: پولیس مقابلہ یا کچھ اور

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کالی پل کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس پارٹی پر فائرنگ۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم طارق ولد محمد صادق ہلاک ہو گیا ملزم کو گزشتہ شب ہونے والی دوران ڈکیتی قتل کی واردات میں ملوث ہمراہی ملزم محمد خاور کی گرفتاری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ کالی پل کے قریب 3 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھی طارق کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ سے زیر حراست ملزم زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔حملہ آور ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • شجاع آباد : ٹرک اور آئل ٹینکر میں ٹکر

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) جلال پور پیر والا گجو موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور آم کی پیٹیوں سے بھرے ہوے ٹرک میں تصادم ۔

    تفصیلات کے مطابق آم سے لوڈ ٹرک کو شدید نقصان ٹرک ڈرائیور سمیت دیگر عملہ موقع سے فرار ۔ تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا کے قریب واقع گجو موڑ پر خرابی کے باعث کھڑے ہوئے آئل ٹینکر کو آم کی پیٹیوں سے لوڈ ٹرک نے پیچھے سے ٹکر دے ماری ٹکر لگنے کی وجہ سے ٹرک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا ہے ۔ٹرک ڈرائیور اور دیگر عملہ کے 3 افراد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ فرار ھو گئے ۔اس حادثہ میں کسی کسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ھوا آئل ٹینکر اور ٹرک کا عملہ بچ نکلے ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • بستی ملوک : تجاوزات سے روزمرہ زندگی متاثر ہونے لگی

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) غیر قانونی پلازہ مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا پورروڈ پرتجاوزات کی بھرمار ٹریفک گھنٹوں جام تجاوزات کی وجہ سے پیدل گزارنا بھی محال پلازہ مالکان ماہانہ لاکھوں کا بھتہ وصول کرتے ہیں شہریوں کا ڈی سی ملتان سے پلازہ مالکان وتجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
    بستی ملوک غیر قانونی پلازہ مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا پورروڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام تجاوزات کی وجہ سے پیدل گزارنا بھی محال شہریوں کا ڈی سی ملتان سے پلازہ مالکان وتجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بستی ملوک دنیا پور روڑ پر غیرقانونی طریقے سے تعمیر پلازہ مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے روڈ کئی کئی گھنٹوں بند رہتا ہے

    مالکان نے پلازہ جس میں تقریبا300دوکانیں ہیں لیکن اس کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے رش اوپرسے مالکان پلازہ کے سامنے سرکاری جگہ پر خود ہی رکشہ اسٹینڈ، ہائی ایس اڈا بنا کر ان سے روزانہ ہزاروں روپے بھتہ وصولی شروع کر رکھی ہے یہ ہی نہیں باقی جگہ پرمختلف اسٹالز لگوا کر ان سے بھی ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے رکشہ اسٹینڈ،ہائی ایس اڈا وسٹالزروڈ کی جگہ پر ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے

    ایمبولینس سمیت دیگر ایمرجنسی کی صورت میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوتا ہے شہریوں نے ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ پلازہ مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناجائز طریقے سے قائم تمام تجاوزات فوری ختم کروائی جائیں پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑنے پر پلازہ کی دوکانیں سیل کی جاےء اور مالکان کو بھارتی جرمانہ کیا جائے . رانا اظہر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد