Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان : پنجاب پولیس کی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) آرپی او ملتان وسیم خان نے ملتان ریجن کے 17انسپکٹرز اور 13سب انسپکٹرز کے اضلاع تبدیل کردئیے۔لودہراں سے تبدیل ہونے والے 4انسپکٹرز اور 2سب انسپکٹرز کو وہاڑی اور خانیوال بھیجا گیا ہے۔انسپکٹر عارف حسین شاہ کو پولیس لائن لودہراں سے وہاڑی،انسپکٹر اختر حسین ایس ایچ او سٹی کہروٖڑپکا کو وہاڑی،انسپکٹر مشتاق احمد کووہاڑی،انسپکٹر ظفرامتیاز کو پولیس لائن لودہراں سے خانیوال،سب انسپکٹر ملک اسماعیل کو پولیس لائن لودہراں سے ملتان ٹرانسفر کردیا گیا

    سب انسپکٹر غلام صابر قریشی ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں کوخانیوال اور سب انسپکٹر محمد امین انچارج انوسٹی گیشن تھانہ سٹی دنیاپور کو ضلع وہاڑی میں فوری رپورٹ کرنے کے آرڈر جاری ہوئے ہیں۔آرپی او ملتا ن کی طرف سے جاری کئے گئے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ افسران کے خلاف کوئی محکمانہ انکوائری یا دیگر امور زیرالتوا ہیں تو انہیں فوری حل کیا جائے اور تما م انسپکٹرز وسب انسپکٹرز کو ضلع چھوڑنے سے پہلے تمام سرکاری کاغذات، زیرالتوا کیسز کی فائلز،گورنمنٹ کی دیگر اشیاء اوراکاونٹس کو کلئیر کیا جائے اور یہ عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ان تبادلوں کے بعد لودہراں پولیس میں بھی بڑی تعداد میں تبادلوں کا امکان ہے –

  • ملتان : مخدوم رشید میں کھلی کچہری

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر ملتان نے مخدوم رشید میں آج کھلی کچہری لگائی
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے مخدوم رشید میں آج کھلی کچہری لگائی کھلی کچہری سہہ پہر 3 بجے وہاڑی روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید میں منعقد ہوئی۔ تمام محکموں کے افسران کھلی کچہری میں شریک ہوئے مقامی لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے فی الفور خواہش ظاہر کی ڈپٹی کمشنر ملتان نے تمام مسائل ان کے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر حل کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیے

  • ملتان : سیلاب متاثرین کیلئے سامان کارپوریشن بلڈنگ میں منتقل

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لئے مسلم سکول میں سٹورکیا گیا سامان کارپوریشن کی بلڈنگ میں منتقل

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے مسلم ہائی سکول میں سٹور کیا گیا سامان شمس آباد میں واقع میونسپل کارپوریشن کی بلڈنگ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری کی نگرانی میں یہ سامان ٹرکوں اور ٹرالیوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پی ڈی ایم اے کا سامان گزشتہ 6 سال سے زائد عرصہ سے سکول کے ہال میں سٹور کرنے کا نوٹس لیا تھا اور اسے فوری طور پر متبادل جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • ملتان : پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کب ہو گا ؟

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) پلانٹ فار پاکستان مہم یکم، پلانٹ فار پنجاب 8 اگست سے شروع ہو گی
    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں یکم اگست کو پلانٹ فار پاکستان مہم اور پلانٹ فار پنجاب ہفت روزہ مہم 8 اگست سے شروع ہو گی جو 14 اگست تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے گرین پاکستان اور شجرکاری مہم بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں مہم کے دوران 4لاکھ 60ہزار پودے لگائے جائیں گے جن میں سے 33ہزار900پودے عوام میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف میں 1830تیار درخت لگائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکمے شجرکاری مہم کے حوالے سے اپنی پلاننگ مکمل کریں جن جگہوں پر پودے لگانے ہیں ان کی نشان دہی کریں اور پودے لگانے اور ان کی مناسب دیکھ بھال بارے انتظام کو حتمی شکل دی جائے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ ڈویژن بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، پودے لگانے سے زیادہ اہم ان کی حفاظت کا مناسب بندوبست کرنا ہے۔ کمشنر ملتان نے ڈی جی پی ایچ اے زاہد اکرام کو ہدایت کی کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف میں گزشتہ سال لگائے جانے والے پودوں بارے انکوائری کی جائے، ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شہر کے مختلف پارکوں باالخصوص امیر آباد پارک کی حالت بہتر کرے، پارکوں کی حالت بہتر کرکے عوام میں تفریح کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے ڈویژن بھر کی اہم عمارات اور خالی جگہوں پر بھی شجرکاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تیار درخت لگانے سے نہ صرف ان کی حفاظت میں آسانی ہوگی بلکہ گرین کور میں بھی اضافہ ہوگا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کے اہم چوکوں، گرین بیلٹس اور میٹرو کے فلائی اوورز کے نیچے نئے سرے سے پودے لگائے اور ان کی مناسب حفاظت کا اہتمام کرے۔ انہوں نے ایم ڈی اے، میونسپل کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل سے کہا کہ ہاؤسنگ کالونیوں، پیٹرول پمپس، فیکٹریوں و دیگر کمرشل سرگرمیوں کے این او سی میں شجرکاری مہم کے حوالے سے شامل شق پر عمل در آمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر این او سی معطل کریں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی فاریسٹ افسر رانا طارق محمود نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر 100بلین ٹری سونامی مہم میں ملتان ڈویڑن میں سال 20۔ 2019 کے لئے 40لاکھ 12ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری دفاتر، تعلیمی اور صحت کے اداروں اور دیگر خالی جگہوں پر مقامی اقسام کے پودے لگائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے تنویر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی، سی او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید، کنزرویٹو فاریسٹ محمد صدیق ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر پھاٹا راؤ شفیق الرحمن ودیگر متعلقہ افسران جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے

  • شجاع آباد پولیس ویلڈن، دو روز قبل اغواء ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کروالیا

    شجاع آباد پولیس ویلڈن، دو روز قبل اغواء ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کروالیا

    شجاع آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، اغواء ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے شجاع آباد میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ ساتویں جماعت کی طالبہ کو ٹیوشن سے واپس گھر آتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، طالبہ کے والدین نے دو دن پہلے پولیس کو اطلاع دی تھی اور تھانہ صدر میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی تھی، والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی تھی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کو راجا رام کے علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے، طالبہ کو فیاض نامی شخص نے اغوا کیا تھا، پولیس کے مطابق اس اغوا میں ملوث دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کمسن بچیوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں آئے دن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تا ہم شجاع آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو دن میں طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے.

    ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پنجاب بھر سے 149 بچے اغوا ہوئے، 55 بچے ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے۔ گزشتہ 8 سال سے 260 بچے تاحال بازیاب نہ ہوئے، 2016 میں 28، 2017 میں 34 جبکہ 2018 میں 68 بچے بازیاب نہیں ہوسکے۔ رواں سال سب سے زیادہ اغوا ہونے لاہور سے66 بچوں میں سے 26 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ فیصل آباد سے 24 بچے اغوا ہوئے جن میں 5 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ سرگودھا سے 10 بچے اغوا ہوئے،6 تاحال لاپتہ ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 3 بچے اغوا ہوئے 2 لاپتہ ہیں جبکہ راولپنڈی سے 8 بچے اغوا ہوئے 3 تاحال لاپتہ ہیں.

  • ملتان : صنعت زار اور سوشل ویلفیئر اہم تبدیلی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) صنعت زار ملتان کے منیجر کو ادارے کا ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بنا دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان رانا جاوید محمود کا تبادلہ بطور ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بہاولپور کر دیا گیا جبکہ صنعت زار ملتان کے منیجر مزمل یار کو بطور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان تعینات کردیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان مزمل یار نے آج چارج سنبھال لیا۔ اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تمام اداروں کے کام میں مزید بہتری لائی جائے گی اس کے لیے بہت جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

  • جج ویڈیو سیکنڈل کا ملزم میاں طارق اشتہاری قرار

    جج ویڈیو سیکنڈل کا ملزم میاں طارق اشتہاری قرار

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی ملزم اشتہاری قرار دے دیا گیا

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کےجوڈیشل مجسٹریٹ نے میاں طارق اوربیٹےارسلان کوعدالتی اشتہاری قراردے دیا ہے ،میاں طارق کے خلاف تھانہ چہلیک ملتان میں درج جعلی دستاویزات بنانے کیس کی سماعت ہوئی، مجسٹریٹ نے ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا .

  • ملتان : فرائض میں کوتاہی پر سخت اقدامات

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اورہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹر کی غیرحاضری،ڈپٹی کمشنر کا ڈاکٹرز اورسٹاف کے خلاف کارروائی کی ہدایت
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے ملتان شہر میں قائم ڈسپنسریوں، ٹاؤن ہسپتال اور ہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹرز کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا ہے اور سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر منور عباس کو ہدایت کی ہے کہ علاج معالجہ کے ان مراکز پر ڈاکٹرز کی موجود گی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا ہے کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ صحت کے ان مراکز میں صفائی کو بہتر بنایا جائے اور فارمیسی رجسٹر کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے لودھی کالونی میں واقع میڈیکل سنٹر سے میڈیکل آفیسر اور ایل ایچ وی دونوں کی بیک وقت حج کیمپ میں ڈیوٹی لگانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ایل ایچ وی کو فوری طور پر واپس سنٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سنٹر پرآنے والی خواتین کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حج کیمپ میں کسی دوسرے مرکز سے ایل ایچ وی کو تعینات کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کی مانیٹرنگ کے ساتھ فیلڈ میں واقع سرکاری ڈسپنسریوں، ہیلتھ سنٹر ز اور ہسپتالوں کو بھی چیک کیا جائے اور انہیں رپورٹ دی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حمزہ سالک نے اپنی رپورٹ میں نشان دہی کی تھی کہ لودھی کالونی میں واقع سٹی میڈیکل سنٹر سے میڈیکل آفیسر اور ایل ایچ وی دونوں کو حج کیمپ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور عوام علاج معالجہ کے مسائل کا شکار ہیں۔ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوآرٹر سید محمد عباس شاہ کی رپورٹ کے مطابق کبوتر منڈی میں قائم ڈسپنسری میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے اور ابھی تک ایکسرے مشین کے لئے ٹیکنیشن کو بھی تعینات نہیں کیا گیا۔ اس طرح اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر طیب خان نے ٹمبر مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی اور چاہ امب والا کے ہیلتھ سنٹر میں وومن میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری کورپورٹ کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری نے گورنمنٹ ٹاؤن ہسپتال ایس بلاک میں وومن میڈیکل آفیسر کی غیر حاضری اور واٹر کولر کی خرابی کی نشان دہی کی تھی۔

  • شجاع آباد : کرہشن کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

    شجاع آباد نمائندہ باغی ٹی وی) ظریف شہید راجہ رام کے تحصلیدار کے لیڈر جام افتخار نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے خالی اراضی پر فصل کی کاشت ظاہر کرکے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالنا اور یکطرفہ ونڈے پاس کر نا معمول بنا لیا ہے۔ اور یہ تحصیل شجاع آباد میں ایک ہی سیٹ پر پندرہ سال سے مقیم ہے اور اس کی کرپشن کے خلاف ابھی تک کسی بھی افسر نے کوئی ایکشن نہیں لیا کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے نوٹس لینے کی اپیل متاثرین کی صحافیوں سے گفتگو۔
    شجاع آبادکیصر پور کے رہائشیوں عبدالحفیظ ریٹائرڈ فوجی، نیاز خان، یسین خان ، خدا بخش خان ، نوید خان ، نصیب خان ، حمید خان ، حبیب خان، نواز خان، شریف خان، ممتاز خان، اقبال خان، رب نواز خان، نے صحافیو ں کو بتایا کہ علاقہ موضع قیصر پور کاریڈر تحصیلدار جام افتخار قبضہ گروپوں کے ساتھ مل کر کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور خالی اراضی پر فصلیں کا شت ظاہر کر کے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالتا ہے لاکھوں روپے لے کر کھاتہ نمبرات تبدیل کر کے لوگو ں کی اراضی دوسرو ں کے نام کر دیتا ہے انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نہ تو تحصیلدار کاروائی کر تا ہے اور نہ ہی کوئی بالا افسران اس کے بارے میں نوٹس لیتے ہیں اور جام افتخار بارہ تیرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تحصیل شجاع آباد میں قائم ہے اور تحصیل آفس کے باہر رشوت لینے کے لئے پرائیویٹ بندے رکھے ہوئے ہیں انہو ں نے بتایا کہ سیف اللہ نامی شخص ان دونوں کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے انہو ں نے بتا یا کہ انہوں نے سی ایم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں دیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان اور اے سی شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    پنجاب کے ضلع ملتان میں چچا نے بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، حالت بگڑنے پر پندرہ سالہ بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں مبینہ طور پر چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، چچا نے بھتیجی کو زہریلا مشروب پلا دیا، ملتان کے علاقہ بلال نگر کی رہائشی 15 سالہ بچی ثناء کو چچا نے زہریلا مشروب پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی.

    ملتان : زیادتی کے ملزمان کی تلاش جاری

    پندرہ سالہ بچی کی حالت غیر ہونے پر چچا فرار ہو گیا، متاثرہ بچی کو ہسسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ ثناء کے چچا موقع سے بھاگ گیا، اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

    پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    واضح رہے کہ ملتان کے علاقہ لودھی کالونی میں ایک ہفتہ قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 20 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی ، لڑکی سڑک کے کنارے پر پھینکی گئی تھی ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال داخل کروا دیا تھا