Baaghi TV

Category: ملتان

  • اے ایس ایف اہلکار کا ملتان ائیرپورٹ پر اپنے عزیزوں کو خصوصی پروٹوکول

    ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ایس ایف اہلکار اپنے عزیزوں کو پروٹوکول دینے لگے ۔اے ایس ایف اہلکار کے مبینہ پروٹوکول کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی۔فوٹیج میں اے ایس ایف اہلکار کو لفٹ سیکشن میں لفٹ آپریٹ کرتے ہوئے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔اے ایس ایف اہلکار کی ائیر پورٹ پر پروٹوکول کی ویڈیو وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کو موصول ہوئی جس کے بعد ڈی جی ائیرپورٹ سیکیورٹی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

  • لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے

    لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے

    سندھ کے بعد پنجاب میں بھی خطرناک بیماری ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، لاہور کے بعد ملتان میں بھی دو مریضوں میں اٰیڈز کی تصدیق ہو گئی

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان کے نشتر ہسپتال میں زیر علاج دو مریضوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے، ایک مریض کا تعلق شجاع آباد اور دوسرے کا مظفر گڑھ سے تھا ، 58 سالہ عبدالجبار سکنہ شجاع آباد اور امتیاز سکنہ مظفر گڑھ کا نشتر ہسپتال میں علاج ہو رہا تھا ، جن کے لیبارٹری میں رپورٹ آنے کے بعد ایڈز کی تصدیق ہوئی ،دونوں مریضوں کو نشتر اسپتال ملتان کے آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے .

    ایک سال میں ایڈز سے 2460 لوگوں کی ہوئی موت، بڑی خبر

    پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعدادو شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاوہر میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہے. جن میں 200 خواتین بھی شامل ہیں

    سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

     

  • شجاع آباد : بجلی کے جھولتے کھمبے انسانی جانوں کیلئے خطرہ

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ریلوے اسٹیشن کے قریب جھکا ہوا بجلی کا کھمبا معصوم جانوں سے کھیلنے کے لئے تیار کھڑا ہے ۔بجلی کا یہے کھمبا جو کئ بار حادثات کا سبب بھی بن چکا ہے واپڈا اور انتظامیہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے بارہا واپڈا والوں کو باور کرایا گیا لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔بار بار کمپلین کرنے کے باوجود غیر زمیداری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے کئی حادثات کے علاوہ اس کھمبے پر لگے میٹرز بھی جلے ہوئے ہیں اور روز بجلی کا خراب رہنا معمول بن چکا ہے.اس کے علاوہ بھی شجاع آباد میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر جھولتی تاریں اور گرے ہوئے بجلی کے پول واپڈا کی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہیں اہل علاقہ کا واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی اور فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے

  • شجاع آباد : نوجوان نسل منشیات فروشوں کے ہاتھوں برباد ہونے لگی

    شجاع آباد منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر
    انتظامیہ نے پیسوں کی چمک سے اپنی آنکھیں بند کر لیں

    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی ہے انتظامیہ نے پیسوں کی چمک سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں علاقہ کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجاع آباد رشیدشاہ گیٹ چوطاقہ گیٹ ملتانی گیٹ ریلوے بازار میں منشیات فروش دن رات یہ مکروہ دھندہ کر کے حرام کی کمائی کے چکر میں نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف و مگن ہیں ان حرام خور منشیات فروشوں نے شہر کے تقدس کو پامال کر کے رکھ دیا ہے ان کے ہاتھوں طالب علم بھی منشیات جیسی لعنت کا شکار بن رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے اہل علاقہ کا آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے اور ان معاشرتی ناسور کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ ہے .

  • بستی ملوک : عطائیوں کا انسانی جانوں سے کھیل عروج پر

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) شوکت کالونی کے رہائشی ملک صفدر ولدنذرحسین قوم ارائیں نے میڈیا کو بتایا کہ اڈا لاڑ لئیق رفیق ہسپتال کے ڈاکٹر اکرم لغاری نے میرے کزن کا آپریشن کیا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہے آپریشن کے بعد مریض کی حالت مزیدخراب ہوگئی لیکن ان لوگوں نے ہماری ایک نہ سنی اور کچھ دن بعد دوبارہ آپریشن کردیا مگر مریض کی حالت اور بھی بگڑتی چلی گئی ہسپتال انتظامیہ نے زبردستی ہمیں ڈسچارج کر دیا کچھ دن کے بعد جب ہم دوبارہ چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے تو ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ اس کا پھر سے آپریشن ہو گا رقم کا انتظام کریں اور مریض کو داخل کرلیا جبکہ پہلے دونوں آپریشن ہیلتھ کارڈ کی مد میں ہوئے تھے ہسپتال میں مریض کی حالت غیر ہونے پر ان لوگوں نے ہمیں نشتر ریفر کردیا جہاں پر تیسری بار آپریشن ہوا اور مریض کی حالت میں بہتری آئی لئیق رفیق ہسپتال انتظامیہ و ڈاکٹر اکرم لغاری نے ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی اور ہمارے مریض کو موت کے منہ میں پہنچا دیا ہیلتھ کارڈ سے رقم لینے کے چکر میں بلاوجہ دوبارہ آپریشن کر دیا ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہسپتال انتظامیہ وڈاکٹر اکرم لغاری کے خلاف کاروائی کی جائے جب اس بارے میں لئیق رفیق ہسپتال انتظامیہ اور سرجن ڈاکٹر اکرم لغاری سے اس بارے میں موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مریض کو کچھ عرصہ قبل ٹی بی کا مرض تھا جس کی وجہ سے سے آپریشن کے بعد خون نکلنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دوسری بار آپریشن کیا گیا پھر کچھ دنوں بعد مریض چھٹی لے کر گھر چلا گیا اس کے پیٹ میں ایک نالی میں سوراخ ہوگیا جس پر ہم لوگوں نے اسے نشتر ریفر کیااور وہاں پر پھر اس نالی کے سوراخ کا آپریشن ہوا .

  • شجاع آباد : گرین اینڈ کلین منصوبہ باتوں تک محدود

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سیوریج کا ناقص انتظام میونسپل کمیٹی شجاعباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شجاع آباد محلہ خواجگان مرزا قصور چوک اور اندرون شہر کی بیشتر گلیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سیوریج کا ناقص نظام ہونے کے باعث عوام الناس مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگی بدبودار سیوریج کے پانی میں علاقہ مکینوں کا سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے ۔ناقص منصوبہ بندی اور ناقص صفائی کا نظام ہونے کی وجہ سے شجاع آباد میں ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بہت تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے اہلیان شہر کی ڈی سی او ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سعید احمد خان سے اپیل ہے کہ شہر بھر میں صفائی اور سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے تاکہ عوام الناس طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو تعبیر مل سکے ۔

  • بستی ملوک : مسافر وین حادثے کا شکار

    بستی ملوک تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا بصیرہ کے قریب موٹروے روڈ پرمسافر وین کوحادثہ ایک خاتون زخمی

    ،تفصیلات کے مطابق مسافر وین نمبر CU/6842 تیز رفتاری کی وجہ سے پل کی دیوار سے ٹکرا کر پل کے نیچے جاگری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122بستی ملوک اور موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122نے معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک شدید زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا مسافر وین کراچی سے ملتان جارہی تھی موٹروے پولیس نے مسافر وین کو کرین کی مدد سے پل میں سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا.

  • جلال پور پیروالا : دریا میں کئی افراد ڈوب گئے

    جلال پور پیروالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے جھانگڑہ میں کئی افراد کے دریا میں ڈوبنے کی اطلاع ہے ابھی تک اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی میں مصروف عمل ہیں دریا پر بڑی تعداد میں مقامی افراد جمع ہو چکے ہیں یہ حادثہ کیوں پیش آیا ابھی تک وجہ معلوم نہیں ہو تاہم ریسکیو ٹیم کی طرف سے تیزی کے ساتھ امدادی کاروائی جاری ہے اور ڈوبنے والے والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے

  • شجاع آباد : تحصیلدار کا ریڈر قبضہ مافیا کا سرپرست بن گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) موضع قیصر پور شجاع آباد تحصیلدار کا ریڈر جام افتخار قبضہ گروپوں کا سر پرست بن گیا خالی اراضی پر فصل کی کاشت ظاہر کرکے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالنا اور یکطرفہ ونڈے پاس کرنا معمول بنا لیا ہے۔
    کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد توجہ دیں۔
    متاثرین کی صحافیوں سے گفتگو۔
    شجاع آباد قیصر پور کے رہائشیوں عبدالحفیظ ریٹائرڈ فوجی، نیاز خان، نواز خان، شریف خان، ممتاز خان، اقبال خان، رب نواز خان، نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ موضع قیصر پور کاریڈر تحصیلدار جام افتخار قبضہ گروپوں کے ساتھ مل کر کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور خالی اراضی پر فصلیں کا شت ظاہر کر کے ونڈہ جات میں رکاوٹ ڈالتا ہے
    لاکھوں روپے لے کر کھاتہ نمبرات تبدیل کر کے لوگو ں کی اراضی دوسرو ں کے نام کر دیتا ہے انہو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں نہ تو تحصیلدار کاروائی کر تا ہے اور نہ ہی کوئی بالا افسر اس کے بارے میں نوٹس لیتے ہیں اور جام افتخار بارہ تیرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تحصیل شجاع آباد میں قائم ہے اور تحصیل آفس کے باہر رشوت لینے کے لئے پرائیوٹ بندے رکھے ہوئے ہیں انہو ں نے بتایا کہ سیف اللہ نامی شخص ان دونوں کا فرنٹ مین بنا ہوا ہے انہو ں نے بتا یا کہ انہوں نے سی ایم سٹیزن پورٹل پر بھی درخواستیں بھی دیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر ملتان اور اے سی شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • شجاع آباد : صفائی کا مسئلہ بڑھنے لگا

    شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) سیورج سسٹم بلاک ہونے سے گٹر ابلنے لگے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جو بلدیہ شجاع آباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور ٹی ایم او شجاع آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیل کے مطابق شجاع آباد ریلوے روڈ لودھراں روڈ بستی ملوک روڈ ڈاکٹر مومن والا روڈ ڈاکٹر وسیم والی گلی مرزا قصور چوک محلہ خواجگان محلہ پٹھان والا خانگڑھ روڈ خیرپور روڈ لال باغ اور دیگر جگہ پر گندگی کے ڈھیر نمایاں نظر آتے ہیں اور سیوریج کا ناقص نظام ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے جو کہ بلدیہ شجاعباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ڈاکٹر وسیم کلینک کے قریب سیورج سسٹم بلاک ہونے سے گٹر ابلنے لگے جس سے مکینوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا۔ گندے پانی کی بدبو اور تعفن سے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے جو میونسپل کمیٹی شجاعباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے .