Baaghi TV

Category: ملتان

  • شجاع آباد : بنک مینیجر مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگ گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے زرعی ترقیاتی بینک میں رشوت کا بازار گرم، متاثرین کا بینک مینیجر کے خلاف احتجاج تبادلے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں زرعی ترقیاتی بینک کے رشوت خور مینیجر کے خلاف متاثرین نے بینک کے سامنے احتجاج کیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں متاثرین نے بتایا کہ شجاع آباد میں زرعی ترقیاتی بنک کے منیجر شفیق آرائیں نے رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے اور بغیر رشوت کے کسی کو زرعی قرضہ جاری نہیں کرتا جو لوگ رشوت نہیں دیتے ان کو اتنے چکر لگوائے جاتے ہیں کہ ان کومجبور ہو کر رشوت دینی ہی پڑتی ہے۔ بینک مینیجر کا صارفین کے ساتھ رویہ بہت خراب ہے حتیٰ کہ بینک ملازمین بھی اس کے رویے سے تنگ ہیں۔ متاثر رانا سکندر نے بتایا کہ میں نے دو بار بینک سے ساڑھے سات لاکھ اور پھر آٹھ لاکھ روپے قرضہ لیا ہے اور دونوں بار بینک مینیجر شفیق کو 25,25 ہزار روپے رشوت دی ہے۔ اسی طرح ایک اور متاثر ملک اللہ ڈیوایا نے بینک سے ساڑھے سات لاکھ روپے قرضہ منظور کرانے کیلئے بینک منیجر شفیق کو 30 ہزار روپے رشوت دی۔ چوہدری ساجدنے بتایا کہ میرے والد نیک محمد نے بھی بینک سے تین لاکھ روپے قرضہ لینے کیلئے منیجر شفیق کو 15 ہزار رشوت دی۔خورشید نے بتایا کہ بینک سے اڑھائی لاکھ روپے قرضہ منظور کرانے کیلئے بینک منیجر شفیق کو 12 ہزار روپے رشوت دی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ زرعی بینک کا منیجر شفیق آرائیںقرضہ دینے کے بہانے چھوٹے اور غریب کسانوں کا خون چوس رہا ہے۔ صرف بڑے زمیندار ہیں جو اس کے عتاب کا شکار نہیں ورنہ چھوٹے زمیندار اور کسان اس سے بہت تنگ ہیں اور رشوت کے بغیر قرض کا تصور بھی نہیں۔ متاثرین نے بینک کے گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ بینک منیجر شفیق اور آرائیں کو فوری طور پر تبدیل کر کے کسانوں کیلئے بغیر رشوت قرض کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ بینک منیجر شفیق نے اس بارے میں کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کر دیا ہے .

  • شجاع آباد : کھلی کچہری میں مسائل کا انبار

    شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ڈی سی او ملتان عامر خٹک نے شجاع آباد میں کھلی کچہری لگائی کھلی کچہری میں عوام الناس نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کھلی کچہری میں عوام الناس نے ڈی سی او عامر خٹک کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیے ہیوی ٹریفک کوڑا کرکٹ سیوریج کا پانی پینے کا صاف پانی، چوری ڈکیتی پولیس کے خلاف شکایات سٹریٹ لائٹ واپڈ کے مسائل تجاوزات مافیا دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے بیس بیس فٹ کے سٹال لگارکھے ہیں اور دکانوں کے آگے سرکاری فٹ پاتھ دس دس ہزار ماہانہ کرایہ پر دیے ہوئے ہیں شہر میں کھیل کے میدان کا نہ ہونا دو نمبر خوراک چینی کا سٹاک اشیا خوردنوش کی قیمتوں کا فرق پیڑول پمپ ریٹ ہائی ہونا ہسپتال کے مسائل بلدیہ کے مسائل وارڈن کا غائب ہونا چنگ چی رکشوں کی بھر مار سمیت ہمیں روزانہ ہزاروں مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈی سی او ملتان نے عوام الناس کے مسائل سننے کے بعد فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور میڈیا نمائندگان سے پریس کانفرنس بھی کی پریس کانفرنس میں ڈی سی او ملتان عامر خٹک کا کہنا تھا کہ میں ہر جمعہ شجاعباد میں کھلی کچہری لگاؤ گا اور عوام الناس کی شکایتوں کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا . رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع

  • بستی ملوک : پولیس اہلکار مخبریوں میں ملوث

    بستی ملوک ( نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،دوران آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزحمت کا سامناکئی افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں مختلف ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی منشیات فروشوں کوسرچ آپریشن کی مخبری بڑے منشیات فروش مال سمیت فرار،مخبری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف رپورٹ تیار کر لی گئی ہے بستی ملوک نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ بستی ملوک کی علاقہ یونین کونسل روڈ، اسلام پور، مبارک پور وغیرہ میں سرچ آپریشن جس میں پنجاب پولیس،رینجر،جی ٹی ٹی،اسپیشل برانچ کی ٹیم نے حصہ لیا دوران آپریشن کئی گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں ریاست علی،عاشق علی ولد ممتاز،طارق محمود ولد رفیق،نواب خان ولدمحرم خان،نور جمال ولدعبدالغفور، یونس ولد وزیر علی،عابد حسین ولد فیاض وغیرہ سے لائسنسی اسلحہ برآمدہوا کچھ افراد جن میں ملک ذکاء حسین بھٹی،ریاض حسین بھٹی، فخر ریاض بھٹی ولد عبدلکریم بھٹی اور علی ریاض بھٹی ولد ریاض بھٹی شامل ہیں نے سرچ آپریشن ٹیم سے مزحمت بھی کی اور ہاتھا پائی ہوئی تاہم پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسندعناصر کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا ان افراد کے قبضہ سے ایک عد دپسٹل بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ بستی ملوک میں تعینات پولیس اہلکار وں نے منشیات فروشوں کے معاون خاص ہوٹل والے کو اس آپریشن کی پہلے ہی خبر دے دی جس کی وجہ سے منشیات فروش فریاد عرف فادی،ساجد ولد اللہ بخش وغیرہ پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے ذرائع سے یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ آپریشن کی اطلاع منشیات فروش تک پہنچانے پر ان اہلکاروں کے خلاف رپورٹ تیار کی جارہی ہے اسی طرح تھانہ بستی ملوک دیگر علاقوں میں دوران سرچ آپریشن اسلحہ، منشیات وشراب برآمد ہوئی.

  • بستی ملوک : ڈاکوؤں کا راج بڑھنے لگا

    بستی ملوک ( نمائندہ باغی ٹی وی ) دن دہہاڑے واردات نجی کمپنی کا سیل مین نقدی سے محروم

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بستی ملوک چوک نزد پاکستان فارمیسی بلمقابل الرحمان شاپنگ پلازہ کے سامنے محمد ریاض جو کہ نجی کمپنی میں سیل مین اور شہزور ڈالا پر مال سپلائی اور ریکوری کرتا پھر رہا تھا کہ پاکستان فارمیسی بستی ملوک کے قریب 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور 30 ہزار نقدی اسلحہ کے زور پر لے کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ بستی ملوک کو دی گئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔

  • شجاع آباد : شہر کی اندرونی و بیرونی سڑکیں خستہ حال

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی ملوک روڈ کی حالت زار ایم این اے ابراہیم خان صاحب اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئے

    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد بستی ملوک روڈ بستی محمد پور میں بارش کے باعث مختلف جگہوں پر پانی موجود ہے, راہ گیروں کو اور نمازی حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکام ھو چکا ہے مین ہولز سے پانی با ہر سڑکوں پہ آرہا ہے. جس سے اہل محلہ شدید پریشانی کا شکار ہیں.
    انتظامیہ نے آنکھیں بند کر دی ہیں تبدیلی سرکار کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے دعوے دھرے کے دھرےرہ گئے ہیں اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ایم این اے ابراہیم خان صاحب اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سعید خان صاحب ڈی سی او ملتان سے اپیل ہے کہ بستی ملوک روڈ شجاع آباد کی حالت درست کردیں تاکہ عوام الناس کی زندگی مفلوج ہونے سے بچ سکے

  • شجاع آباد : انسانی جانیں خطرے کا شکار

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی حافظ والی المعروف گنجی بستی شاہ پور ابھہ شجاع آباد بستی ملوک روڈ بجلی کے پول ناقص ہوچکے ہیں جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں تاریں جھول رہیں ہیں جو کسی بھی وقت ناگہانی صورت واقع پیش آسکتا ہے غریب عوام اپنی مدد آپ کے تحت مین تاروں کو رسیوں سے باندھ کر اپنے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے ہوئے ہیں لحاظہ خاموش واپڈا کی غفلت برتنے کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے غریب عوام ہونے کی صورت میں شجاع آباد واپڈا کی کان میں جوں تک نہیں رینگتی برائے کرم غریب عوام کے حال پر ترس کھایا جائے ان ٹوٹے ہوئے کھمبوں کو دوبارہ لگے ہوئے 10سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتے ہیں اور اور کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے .

  • بجلی چوروں کی شامت،139پکڑے گئے،2لاکھ30ہزار سے زائد جرمانہ،8کے خلاف مقدمہ درج

    میپکو ٹاسک فورسز نےجنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 139بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔میپکو ذرائع کے مطابق بجلی چوروں 2لاکھ 31ہزار یونٹس بجلی کی چوری میں ملوث تھے، 8بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں 42لاکھ روپے جرمانہ بھی کیاگیا۔پکڑے گئے بجلی چوروں میں گھریلو, کمرشل, زرعی صارفین شامل ہیں اور مختلف ذرائع سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔بجلی چوروں کے خلاف کاروائی ملتان, مظفر گڑھ, ڈی جی خان, رحیم یار خان, بہاول پور, بہاولنگر, ساہیوال, وہاڑی, خانیوال سرکل میں کی گئی۔

  • ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ رات سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی انفارمیشن ہر ملتان میں بڑی کاروائی کالعدم تنظیم داعش کے 2 اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رضوان عرف ڈاکٹر اور عمران عرف ساقی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گزشتہ رات سی ٹی ڈی کو دیگر حساس اداروں کی جانب سے انٹیلیجنس انفارمیشن ملی کے ملتان پبلک سکول روڈ پر دہشت گرد موجود ہیں جو ملتان میں آئی ایس آئی اور دیگر حساس اداروں اور سرکاری افسران کو شہید کرنے اور اغواء کی کاروائی میں ملوث ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے مذکورہ جگہ پر ریڈ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی فائرنگ کا سلسلہ روکنے بعد چیک کیا گیا تو 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے تھے جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ،رقم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے

  • حفاظتی ویکسینیشن کرانے پر محنت کش کی 16بکریاں مر گئیں جبکہ 9 کو فالج ہوگیا

    ملتان میں ویٹرنری اسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت کے سبب غریب محنت کش کی 16بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ 9 کو فالج ہوگیا۔ محنت کش کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر نےمویشیوں کو زائدالمیعاد ویکیسن لگائی تھی – زائد المیعاد ویکیسن سے غریب محنت کش کی 16بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ 9بکریوں کو فالج ہوگیا۔ملتان کے نواحی علاقہ بدھلہ سنت کے رہائشی محنت کش قسور حسین کی بکریاں بیمار ہوئیں تو وہ انہیں حیوانات اسپتال بدھلہ سنت لے گیا – جہاں ڈاکٹر خالد نے بکریوں کو حفاظتی ویکسین لگائی تاہم ویکسن لگنے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر قسور حسین کی 16بکریاں ہلاک جبکہ 9کو فالج ہوگیا – متاثرہ محنت کش نے متعلقہ ڈاکٹر پر زائد المیعاد ویکسین بکریوں کولگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف کارروائی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے – دوسری جانب ویٹرنری ڈاکٹر معاملہ دبانے کے لئے متحرک ہے اور متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے –

  • شجاع آباد : عوام سے کیے وعدہ تکمیل کے منتظر ہیں

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے ایم این اے خان ابراہیم خان نے شجاع آباد کی عوام سے شوگر مل گارمنٹس فیکٹری اور ملتان تا شجاع آباد سپیڈو بس چلوانے کے وعدے کیے لیکن شجاع آباد کی ٹرانسپورٹ مافیاں کو نوازنے کے لیے آج تک سپیڈو بس سروس کا افتتاح نہیں کیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ایم این اے ابراہیم خان بھی ٹرانسپورٹ مافیاں سے اپنے مفاد کی خاطر جا ملے اور 7 لاکھ والی آبا دی والے شہر شجاع آباد کی عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے عوام الناس کی وزیراعظم عمران خان صاحب سے شجاع آباد تا ملتان سپیڈو بس سروس شروع کرانے کا پر زور مطالبہ ابراہیم خان صاحب عوام نے ووٹ آپکو نہیں عمران خان صاحب کو دیا تھا برائے مہربانی آئندہ الیکشن کے لیے وزیراعظم عمران خان صاحب کی پارٹی کی سیٹ خراب نہ کریں اور فی الفور شجاع آباد کی عوام کے مطالبات منظور کیے جائیں
    بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ شجاع آباد میں ایک ٹرانسپورٹ مافیا کو نوازنے کیلئے سپیڈو بس رکوائی گئی ہے خان صاحب آپ نے کہا تھا کہ این اے ایک سو اٹھاون میرا گھر ہے اور آپ نے اپنے گھر کے لوگوں کو ایک ٹولے کی خاطر بڑی مشکل میں ڈالا ہوا ہے پچاس ہزار سے زیادہ لوگ ملتان کا سفر کرتے ہیں یہ وہ شجاع آباد ہے جہاں آپ کو بہت عزت ملی ہے اور یہاں سے آپ نے ووٹ حاصل کیے ہیں خدمت کا صلہ یہی دیا کے سپیڈو بس اس روڈ پہ نہ چلائی گئی اب تک خدا کے لئے کچھ خیال کریں .