Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • شاہ کوٹ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

    شاہ کوٹ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

    ننکانہ صاحب شاہ کوٹ روڈ روڑے دا واڑہ گاؤں میں نوجوان نے خود کو گولی ماری
    واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا گولی لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    ریسکیو عملہ نے نوجوان کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نوجوان نے خود کو گولی کیوں ماری اس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ناظم شفیق عمر 40 سال سے ہوئی
    *ریسکیو 1122 زرائع*

  • ڈی پی اوننکانہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری

    ڈی پی اوننکانہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری

    ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس کی SHO جمیل احمد کی سربراہی میں بڑی کاروائی، شاپ رابری کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار ۔ دس ہزار روپے نقدی اور پسٹل برآمد، مزید تفتیش جاری۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے ایک ماہ قبل قصبہ واربرٹن میں ہونیوالی شاپ رابری کے مرکزی ملزمان عقیل احمد اور دوست محمد کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا۔ ملزمان نے رابری کے دوران اسلحہ کے زور پر محمد عارف کی سویٹ شاپ سے 10 ہزار روپے لوٹے اور فرار ہو گئے تھے۔

    ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وریں اثناء تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم شعیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل 7MM اور گولیاں برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

    ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن جمیل احمد اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ عوامی جان و مال کے تحفظ میں ہر ممکنہ قربانی کے لیے تیار ہیں۔

  • صوبائی وزیر کا گوردوارہ انڈسٹریل ہوم کا دورہ محنت کش طبقے کی مالی امداد

    صوبائی وزیر کا گوردوارہ انڈسٹریل ہوم کا دورہ محنت کش طبقے کی مالی امداد

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر برائے سوشل ویلفئیر اینڈبیت المال سیدیاور عباس بخاری نے گوردوارہ جنم استھان اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام قائم دارالامان اور انڈسٹریل ہوم میں دسیتاب سہولیات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میںضلع ننکانہ صاحب دورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد، اسسٹنٹ کمشنر صولت حیا ت وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری شبیر حسین، امین بیت المال سمیت دیگر محکمہ سوشل ویلفئیر کے افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال نے اس موقع پر دارالامان اور انڈسٹریل ہوم میں حکومت پنجا ب کی جانب سے مہیاکی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطیمینان کا اظہار کیااور ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کی بہترین کاوشوں کو سراہا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ننکانہ صاحب چوہدری شبیر حسین نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب کوحکومت پنجاب کی جانب سے دارالامان اور انڈسٹریل ہوم میں رہنے والے لوگوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال سید یاور عباش بخاری نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں صوبہ بھر میں جاری شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

    بعدازاں صوبائی وزیر سوشل ویلفئیراینڈ بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف اور اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر کے ہمراہ تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کے مستحق افراد میں لاکھوں روپے کے مالی امداد کے چیک تقسیم کیے اوربیوہ اور نادرخواتین میں سلائی مشینیں اور ویل چئیرز تقسیم کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں مخیر حضرات کو کرونا وائرس کے خاتمہ اور اس مشکل گھڑی میں غریب اور نادر لوگوں کے لئے آگے آنا ہو گا تا کہ غریب عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاءفراہم کی جا سکے۔

  • ننکانہ صاحب ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی

    ننکانہ صاحب ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی

    ننکانہ صاحب 30مارچ 2020 :بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میںضلع بھرمیں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، عوام الناس احتیاط کا دامن تھام کر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عوام الناس اپنی دکانوں پر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارا لونی اور اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر سمیت دیگر انتظامی افسران نے ضلع بھر کی مارکیٹوں ،بازاروں ،درزی کی دکانوں،پٹرول پمپوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران17سے زائد دکانوں کو سیل کیا جبکہ متعدد دکانوں کسے بھاری جرمانہ وصول کیا گیا ہے اور12دکانوں کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جاچکاہے اور چینی ذخیرہ کرنے والے ایک گودام کوبھی سیل کیا جاچکا ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی حکومتی ایس او پیز کی چیکنگ کی جارہی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں حکومتی احکامات کی چیکنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسوں اور ویگنوں میں سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے تاہم انتظامی اقدامات کے ذریعے بھی حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا کسی کو بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔

  • درجہ چہارم کی ملازمین ایسوسی ایشن کا آل محکمہ جات کابینہ کا  انتخاب

    درجہ چہارم کی ملازمین ایسوسی ایشن کا آل محکمہ جات کابینہ کا انتخاب

    ننکانہ صاحب آل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد ریاض قادری کی جانب سے آل محکمہ جات کابینہ کاا انتخاب کیا گیاجس کا عرصہ معیاد ایک سال ہوگا،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار آل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر مظہر اسلام وٹو نے تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ مشترکہ اجلاس کے دوران صوبہ پنجاب کے صدر محمد ریاض قادری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ممبر سوشل میڈیا مرزا محمد امین بیگ سمیت آل پاکستان درجہ چہارم کے ضلعی سطح سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی موجود تھے ۔ضلعی صدر مظہر اسلام وٹو نے کہاکہ ضلعی سطح پر کابینہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے جس میں محکمہ تحصیل کونسل سے تعلق رکھنے والے ذولقرنین حیدر سینئر نائب صدر، محکمہ ریونیو سے مبشر حسین چیئرمین،محکمہ تعلیم سے محمد افضل وائس چیئرمین،محکمہ ریونیو سے ملک یاسر نائب صدر، محکمہ ریونیو سے کامران صادق سیکرٹری جنرل، محمد شعیب فنانس سیکرٹری، بلال شاہ پریس سیکرٹری محکمہ صحت، محمد امجد رابطہ سیکرٹری جبکہ بشارت مسیح آفس سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔

    ضلعی صدر مظہر اسلام وٹو کا کہنا تھا کہ جو عہدیدار درجہ چہارم ملازمین کے حقوق کے تحفظ سے غفلت و لاپرواہی اور ایسوسی ایشن ہذا کے آئین کی خلاف ورزی کرے گا ان کی رکنیت اور عہدہ معطل کردیا جائے گااور اسے کسی بھی معزز عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا،یہ عہدیداران اس ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق 60دن کے اندر حلف لینے کے پابند ہونگے۔

  • درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دھرتی کے حسن کو دوبالا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں

    درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دھرتی کے حسن کو دوبالا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں

    درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دھرتی کے حسن کو دوبالا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے شجر کاری مہم کے دوران کیا ، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت سانگلہ ہل میں شجر کاری مہم کو جاری رکھتے ہوئے قد آور پودے لگائے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار نے کہا کہ درخت ماحول کو سازگار رکھنے اور زلزلہ،سیلاب و دیگر قدرتی آفات کی شدت کو کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں سرسبز وشاداب ماحول ذہنی صحت اور تعمیری ردِ عمل کا عکاس ہوتا ہے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لئے مستقل بنیادوں پر شجر کاری کا عمل ناگزیر بن چکا ہے۔

    اس حوالے سے ریسکیورز نے اپنی مدد آپ کے تحت اور دیگر سماجی شخصیات سے مل کر ریسکیو 1122اسٹیشن پر بھر پور شجر کاری کی ہے اور ننکانہ صاحب کے تمام ریسکیو اسٹیشنز سرسبزوشادابی کا خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل ظفر ماڈل ہائی سکول سانگلہ ہل میاں طارق جمیل اور پرنسپل الفلاح کالج سانگلہ ہل میاں عمران نے بھی پودے لگائے درختوں کی اہمیت اجاگر کی اور عوام الناس سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر وطن عزیز کو آنے والی نسلوں کے لئے صحت افزا بنائیں۔

  • ننکانہ صاحب بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

    ننکانہ صاحب بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

    سماجی تنظیم "ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان ” کے پروگرام جذبہ کے تحت ننکانہ صاحب میں "بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ہوٹل ون میں ہو نے والے سیمینار کی صدارت پروگرام کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر رائے روبینہ آصف کھرل نے کی جبکہ سیمینار میں پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسر ولید بن ماجد ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم،سابق ایم پی اےاو تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف رائے اسلم خاں کھرل،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن رائے قاسم مشتاق کھرل،مسیحی رہنماؤں بشیر مسیح بھٹی،رنجیت لعل،پادریریمنڈ سہیل،سکھ رہنماؤں سردار گوپال سنگھ چاولہ،سردار سرجیت سنگھ کنول،سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احسن مختار اورسابق وائس چیئر مین میونسل کمیٹی ننکانہ صاحب نعیم اشرف چڈھرسمیت صحافیوں، وکلاء، تاجر رہنماؤں،علماء کرام اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی

    ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تمام شعبہ زندگی میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،خواتین کے مسائل کے حل اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،خواتین کو بھی آئند ہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہئےتاکہ وہ خود ایوانوں میں اپنے حقوق کی آوازبلند کر سکیں، سیمینار کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بلدیاتی آرڈینیس 2019 اور اس میں ہونے والی ترمیم کے بارے تفصیل سے بتایا اورحاضرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابا ت دیئے،انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے شناختی بنوانے کے ساتھ ساتھ ان کے ووٹ کے اندراج پر بھی توجہ دیں

    تاکہ الیکشن کے نتیجہ میں ایماندار اور محبت وطن قیادت سامنے آسکے،تقریب کے اختتام پر سماجی تنظیم کی طرف سے تعلیم،صحافت،صحت،سماجی خدمات
    ،سیاست اور کھیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

  • ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کے سینیٹ‌الیکشن جیتنے کی خوشی میں ظہرانہ

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کے سینیٹ‌الیکشن جیتنے کی خوشی میں ظہرانہ

    ننکانہ صاحب میں معروف سیاسی و سماجی رہنماء اقبال سہیل شاہ کی طرف سے سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی خوشی میں پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،مسیحی برادری کے قدیم گاؤں مارٹن پور میں دیئے گئے ظہرانے میں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کے کوآرڈی نیٹر اور سابق چیئر مین یونین کونسل رائے جہانگیر خاں بھٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ ظہرانے میں زین شاہ،ملک عرفان اعوان،ایوب گل اور ڈاکٹر اے ڈی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    ،مارٹن پور پہنچنے پر رائے جہانگیر بھٹی کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائے جہانگیر بھٹی نے کہا کہ سینٹ الیکشن نے اپوزیشن کی رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے،

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے،آنے والا وقت انشاء اللہ بہت بہتر ہو گا،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ کی بھرپور کوشش ہے کہ مسیحی برادری کے قدیم دیہات ینگسن آباد اور مارٹن پور میں سوئی گیس فراہم کی جائے،انشاء اللہ بہت جلد اس حوالے سے بہت اچھی خبر آئے گی۔

  • ڈی پی او ننکانہ کا پولیس خدمت مرکز کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

    ڈی پی او ننکانہ کا پولیس خدمت مرکز کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

    ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا پولیس خدمت مرکز کا وزٹ۔ خدمت مرکز کاونٹر پر عوام الناس کو دی جانے والی ممکنہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ آئی ٹی کنٹرول روم پر آئی ٹی انیشی ایٹو چیک کیے ۔انچارج فرنٹ ڈیسک اور انچارج آئی ٹی نے کنٹرول روم کی جدید اصلاحات کے متعلق ڈی پی او کو بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے پکار 15، سیف سٹی پراجیکٹ ،ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکول اور مالخانہ کا بھی وزٹ کیا۔ عوامی سہولیات کی فراہمی میں تمام دفاتر کی بلڈنگز کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے کے لیے کی بلڈنگ کلرک کو احکامات جاری کیے اور تمام ہیڈ برانچز کو بریف کیا۔

    ڈی پی او ننکانہ نے کہا کہ خدمت مرکز کاونٹر پر آنے والے تمام معزز شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔پکار 15 کی کال پر پولیس رسپانس کو مئوثر اور مضبوط بنائیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کنٹرول روم کے ذریعے تمام تھانہ جات کے SHOs اور پولیس کی کارکردگی مستقل بنیادوں پر چیک کریں۔ عوام الناس کو دی جانے والی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی احسن طریقے سے یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت مرکز کی بنیاد کا مقصد پولیس کلچر کے کردار میں خاطر خواہاں تبدیلیاں واضح کرنا ہے۔

  • عطائی ​ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں کے خلاف   قانونی کاروائی

    عطائی ​ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی

    حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے جعلی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والوں اور غیر قانونی طور پر ادویات تیاراور فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈرگ انسپکٹر بلا خوف و خطر ان قانون شکن افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/چئیرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اسفند یار،ڈرگ کنٹرولر رانا متین،چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر اظہر نعیم ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عاصمہ رشید ، ڈرگ انسپکٹرزکے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 16 کیسوں کی سماعت کی گئی تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لے کر میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ دی گئی ،متعدد کلینکوں کی دوبارہ انسپکشن کی ہدایات جاری کی گئیںجبکہ چارسے زائدجعلی میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو سیل کر کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوا نے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں اور نان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جائے تاکہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوں اور میڈیکل پریکٹس کرنے والوں سے بچایا جاسکے۔انہوں نے واضع کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔