Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ضلعی انتطامیہ کی جانب سےکرونا  ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے

    ضلعی انتطامیہ کی جانب سےکرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے

    ننکانہ صاحب بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میںضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بزرگ شہریوں کو کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، ضلع بھر کی عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بروقت پہنچ کر کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین ضرورکروائیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بزرگ شہریوں کو کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین لگانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم کردہ تمام کرونا ویکسین سنٹر ز میں شہریوں کوبہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، عوام کو چاہیے کہ سوشل ڈسٹینس،سماجی فاصلہ ،حفاظتی ماسک کا استعمال سمیت تمام تر حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے،کرونا جیسی موذی مرض سے نمٹنے کے لیے عوام انتظامی اداروں کا ساتھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے بزرگوں کے تحفظ کے لیے ان کی ویکسین کو یقینی بنائیں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ننکانہ حکومتی ہدایات کے مطابق ایس  او پیز پر عمل نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی

    ننکانہ حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی

    ننکانہ صاحب مئی بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گا، ٹرانسپورٹروں اور گاڑیوں کے عملہ کو چاہیے کہ بسوں اور ویگنوں میں سفر کرنے والے مسافروںکو کرونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر بارے تفصیل سے آگاہ کریں ۔

    ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے ضلع بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میںکرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب چوہدری محمد سلیم نے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور لاری اڈا میں بسوں اور ویگنوں میں حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پرڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم نے ڈرائیوڑحضرات اور مسافروں میں حفاظتی ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر بھی تقسیم کیے۔ ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ شہری سماجی فاصلوں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریںتا کہ کورونا وائرس سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والے اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد

    اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد

    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قائم کیے گئے سستے رمضان بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے اشیائے خورونوش اوپن مارکیٹ سے کم قیمت پردستیاب ہیںجن میں آٹا،چینی ،گھی،دالیں،سبزیاں ،پھل، مٹن،بیف ،چکن ودیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی نے ضلعی انتطامیہ کے زیر اہتمام سیدوالہ میں قائم سستے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔سستے رمضان بازار سیدوالہ کے دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی نے بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کا بندوبست،شکایت سیل، فرسٹ ایڈ سنٹر،سبزی و فروٹ ،آٹا ،گھی اور چینی کے سٹالز،سمیت محکمہ سول ڈیفنس اور مارکیٹ کے عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کی ترجیح ہے،ضلع بھر میں قائم کردہ تمام سستے رمضان بازاروں میں شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں غیر معیاری اور زائد نرخوں پر اشیاءخریدنے کی صورت میں شکایات درج کرائی جاسکتی ہے جس کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں قائم کیے گئے سستے رمضان بازاروں میں بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے بیٹھنے کی جگہ،پنکھوں کی فراہمی،جنریٹر ز کی فراہمی،صفائی کے انتظامات ،پارکنگ کی سہولت سمیت فرسٹ ایڈ سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی نے سید والہ شہر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے متعدد دوکانوں کی چیکنگ کی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزری کرنے والی 7دوکانوں کو سیل کردیا۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ماجد علی نے نواحی قصبہ منڈی واربرٹن میں قائم کیے گئے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی ،فراہمی سمیت کرونا ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا اور رمضان بازار میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے کیے گئے انتطامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

  • ننکانہ صاحب منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ننکانہ صاحب منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے ASI ظفراللہ خاں نے ہمراہی ٹیم کے ساتھ دوران کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گھرانے سے تعلق رکھنے والی ملزمہ ریحانہ بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 580 گرام چرس، وٹک رقم 14 ہزار 170 روپے، 18 عدد موبائل، 8 گھڑیاں، 2 جوڑی طلائی بالیاں اور ٹاپس وغیرہ برآمد کیے جبکہ دوسری جانب ASI عبدالمنان نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے خاندان کی ملزمہ مسرت بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

    ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 510 گرام چرس اور وٹک رقم 4300 روپے برآمد ہوئی۔ ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ یونس ڈوگر اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرتی ناسور ہیں۔

    منشیات فروشوں اور منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مئوثر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری ہے۔

  • ننکانہ صاحب ڈی پی او  کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

    ننکانہ صاحب ڈی پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

    ننکانہ صاحب ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ۔a تھانہ سید والہ پولیس کی دوران سنیپ چیکنگ کاروائی، منشیات فروش گرفتار۔ لزم عدنان عارف سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج ۔

    ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ سید والہ افتخار جوئیہ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش ۔ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔
    منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔

  • ڈی پی او ننکانہ صاحب کی جانب سے سستا رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

    ڈی پی او ننکانہ صاحب کی جانب سے سستا رمضان بازار لگانے کا فیصلہ

    ننکانہ صاحب ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر بسلسلہ آمد رمضان المبارک رمضان سستا بازار کا سیکیورٹی پلان جاری۔ 150 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    رمضان سستا بازار سٹی ننکانہ، واربرٹن، مانگٹانوالہ، سید والہ، سٹی سانگلہ اور سٹی شاہکوٹ میں قائم کیے گئے ہیں ۔ ڈی پی او آفس ننکانہ میں ایمرجنسی کنٹرول رول قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کی نگرانی ڈی ایس پی لیگل زیارت وٹو کریں گے ۔ ترجمان ننکانہ پولیس

    ننکانہ صاحب: ڈی پی او نے تمام افسران و جوانوں کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔ ترجمان تمام افسران جوان سستا رمضان بازار کی سیکیورٹی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کریں ۔
    سرکل افسران اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی چیکنگ اور بریف کرنے کے ذمہ ہوں گے ۔

    حکومتی کورونا SOPs کی پابندی لازمی ہو گی ۔ تمام افسران و جوان ضلعی انتظامیہ اور شہریوں سے ہر ممکنہ تعاون یقینی بنائیں گے۔ یوٹیمیں کسی بھی قسم کی سستی اور لا پرواہی ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔ڈی پی او بلال افتخار

  • شاہ کوٹ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

    شاہ کوٹ میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا

    ننکانہ صاحب شاہ کوٹ روڈ روڑے دا واڑہ گاؤں میں نوجوان نے خود کو گولی ماری
    واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا گولی لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    ریسکیو عملہ نے نوجوان کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نوجوان نے خود کو گولی کیوں ماری اس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ناظم شفیق عمر 40 سال سے ہوئی
    *ریسکیو 1122 زرائع*

  • ڈی پی اوننکانہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری

    ڈی پی اوننکانہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری

    ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس کی SHO جمیل احمد کی سربراہی میں بڑی کاروائی، شاپ رابری کے مقدمہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار ۔ دس ہزار روپے نقدی اور پسٹل برآمد، مزید تفتیش جاری۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے ایک ماہ قبل قصبہ واربرٹن میں ہونیوالی شاپ رابری کے مرکزی ملزمان عقیل احمد اور دوست محمد کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا۔ ملزمان نے رابری کے دوران اسلحہ کے زور پر محمد عارف کی سویٹ شاپ سے 10 ہزار روپے لوٹے اور فرار ہو گئے تھے۔

    ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وریں اثناء تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم شعیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل 7MM اور گولیاں برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

    ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن جمیل احمد اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ عوامی جان و مال کے تحفظ میں ہر ممکنہ قربانی کے لیے تیار ہیں۔

  • صوبائی وزیر کا گوردوارہ انڈسٹریل ہوم کا دورہ محنت کش طبقے کی مالی امداد

    صوبائی وزیر کا گوردوارہ انڈسٹریل ہوم کا دورہ محنت کش طبقے کی مالی امداد

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر برائے سوشل ویلفئیر اینڈبیت المال سیدیاور عباس بخاری نے گوردوارہ جنم استھان اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام قائم دارالامان اور انڈسٹریل ہوم میں دسیتاب سہولیات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میںضلع ننکانہ صاحب دورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد، اسسٹنٹ کمشنر صولت حیا ت وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری شبیر حسین، امین بیت المال سمیت دیگر محکمہ سوشل ویلفئیر کے افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال نے اس موقع پر دارالامان اور انڈسٹریل ہوم میں حکومت پنجا ب کی جانب سے مہیاکی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطیمینان کا اظہار کیااور ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کی بہترین کاوشوں کو سراہا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ننکانہ صاحب چوہدری شبیر حسین نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب کوحکومت پنجاب کی جانب سے دارالامان اور انڈسٹریل ہوم میں رہنے والے لوگوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال سید یاور عباش بخاری نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں صوبہ بھر میں جاری شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

    بعدازاں صوبائی وزیر سوشل ویلفئیراینڈ بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف اور اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر کے ہمراہ تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کے مستحق افراد میں لاکھوں روپے کے مالی امداد کے چیک تقسیم کیے اوربیوہ اور نادرخواتین میں سلائی مشینیں اور ویل چئیرز تقسیم کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں مخیر حضرات کو کرونا وائرس کے خاتمہ اور اس مشکل گھڑی میں غریب اور نادر لوگوں کے لئے آگے آنا ہو گا تا کہ غریب عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاءفراہم کی جا سکے۔

  • ننکانہ صاحب ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی

    ننکانہ صاحب ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی

    ننکانہ صاحب 30مارچ 2020 :بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میںضلع بھرمیں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، عوام الناس احتیاط کا دامن تھام کر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عوام الناس اپنی دکانوں پر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارا لونی اور اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر سمیت دیگر انتظامی افسران نے ضلع بھر کی مارکیٹوں ،بازاروں ،درزی کی دکانوں،پٹرول پمپوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران17سے زائد دکانوں کو سیل کیا جبکہ متعدد دکانوں کسے بھاری جرمانہ وصول کیا گیا ہے اور12دکانوں کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جاچکاہے اور چینی ذخیرہ کرنے والے ایک گودام کوبھی سیل کیا جاچکا ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی حکومتی ایس او پیز کی چیکنگ کی جارہی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں حکومتی احکامات کی چیکنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسوں اور ویگنوں میں سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے تاہم انتظامی اقدامات کے ذریعے بھی حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا کسی کو بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

    انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔