Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دھرتی کے حسن کو دوبالا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں

    درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دھرتی کے حسن کو دوبالا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں

    درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دھرتی کے حسن کو دوبالا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے شجر کاری مہم کے دوران کیا ، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے کلین اینڈ گرین پاکستان وژن کے تحت سانگلہ ہل میں شجر کاری مہم کو جاری رکھتے ہوئے قد آور پودے لگائے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار نے کہا کہ درخت ماحول کو سازگار رکھنے اور زلزلہ،سیلاب و دیگر قدرتی آفات کی شدت کو کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں سرسبز وشاداب ماحول ذہنی صحت اور تعمیری ردِ عمل کا عکاس ہوتا ہے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لئے مستقل بنیادوں پر شجر کاری کا عمل ناگزیر بن چکا ہے۔

    اس حوالے سے ریسکیورز نے اپنی مدد آپ کے تحت اور دیگر سماجی شخصیات سے مل کر ریسکیو 1122اسٹیشن پر بھر پور شجر کاری کی ہے اور ننکانہ صاحب کے تمام ریسکیو اسٹیشنز سرسبزوشادابی کا خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل ظفر ماڈل ہائی سکول سانگلہ ہل میاں طارق جمیل اور پرنسپل الفلاح کالج سانگلہ ہل میاں عمران نے بھی پودے لگائے درختوں کی اہمیت اجاگر کی اور عوام الناس سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر وطن عزیز کو آنے والی نسلوں کے لئے صحت افزا بنائیں۔

  • ننکانہ صاحب بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

    ننکانہ صاحب بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

    سماجی تنظیم "ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان ” کے پروگرام جذبہ کے تحت ننکانہ صاحب میں "بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ہوٹل ون میں ہو نے والے سیمینار کی صدارت پروگرام کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر رائے روبینہ آصف کھرل نے کی جبکہ سیمینار میں پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسر ولید بن ماجد ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم،سابق ایم پی اےاو تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف رائے اسلم خاں کھرل،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن رائے قاسم مشتاق کھرل،مسیحی رہنماؤں بشیر مسیح بھٹی،رنجیت لعل،پادریریمنڈ سہیل،سکھ رہنماؤں سردار گوپال سنگھ چاولہ،سردار سرجیت سنگھ کنول،سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احسن مختار اورسابق وائس چیئر مین میونسل کمیٹی ننکانہ صاحب نعیم اشرف چڈھرسمیت صحافیوں، وکلاء، تاجر رہنماؤں،علماء کرام اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی

    ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تمام شعبہ زندگی میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،خواتین کے مسائل کے حل اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،خواتین کو بھی آئند ہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہئےتاکہ وہ خود ایوانوں میں اپنے حقوق کی آوازبلند کر سکیں، سیمینار کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بلدیاتی آرڈینیس 2019 اور اس میں ہونے والی ترمیم کے بارے تفصیل سے بتایا اورحاضرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابا ت دیئے،انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے شناختی بنوانے کے ساتھ ساتھ ان کے ووٹ کے اندراج پر بھی توجہ دیں

    تاکہ الیکشن کے نتیجہ میں ایماندار اور محبت وطن قیادت سامنے آسکے،تقریب کے اختتام پر سماجی تنظیم کی طرف سے تعلیم،صحافت،صحت،سماجی خدمات
    ،سیاست اور کھیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

  • ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کے سینیٹ‌الیکشن جیتنے کی خوشی میں ظہرانہ

    ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کے سینیٹ‌الیکشن جیتنے کی خوشی میں ظہرانہ

    ننکانہ صاحب میں معروف سیاسی و سماجی رہنماء اقبال سہیل شاہ کی طرف سے سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی خوشی میں پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،مسیحی برادری کے قدیم گاؤں مارٹن پور میں دیئے گئے ظہرانے میں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کے کوآرڈی نیٹر اور سابق چیئر مین یونین کونسل رائے جہانگیر خاں بھٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ ظہرانے میں زین شاہ،ملک عرفان اعوان،ایوب گل اور ڈاکٹر اے ڈی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    ،مارٹن پور پہنچنے پر رائے جہانگیر بھٹی کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائے جہانگیر بھٹی نے کہا کہ سینٹ الیکشن نے اپوزیشن کی رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے،

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے،آنے والا وقت انشاء اللہ بہت بہتر ہو گا،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ کی بھرپور کوشش ہے کہ مسیحی برادری کے قدیم دیہات ینگسن آباد اور مارٹن پور میں سوئی گیس فراہم کی جائے،انشاء اللہ بہت جلد اس حوالے سے بہت اچھی خبر آئے گی۔

  • ڈی پی او ننکانہ کا پولیس خدمت مرکز کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

    ڈی پی او ننکانہ کا پولیس خدمت مرکز کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا

    ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا پولیس خدمت مرکز کا وزٹ۔ خدمت مرکز کاونٹر پر عوام الناس کو دی جانے والی ممکنہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ آئی ٹی کنٹرول روم پر آئی ٹی انیشی ایٹو چیک کیے ۔انچارج فرنٹ ڈیسک اور انچارج آئی ٹی نے کنٹرول روم کی جدید اصلاحات کے متعلق ڈی پی او کو بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے پکار 15، سیف سٹی پراجیکٹ ،ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکول اور مالخانہ کا بھی وزٹ کیا۔ عوامی سہولیات کی فراہمی میں تمام دفاتر کی بلڈنگز کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے کے لیے کی بلڈنگ کلرک کو احکامات جاری کیے اور تمام ہیڈ برانچز کو بریف کیا۔

    ڈی پی او ننکانہ نے کہا کہ خدمت مرکز کاونٹر پر آنے والے تمام معزز شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔پکار 15 کی کال پر پولیس رسپانس کو مئوثر اور مضبوط بنائیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کنٹرول روم کے ذریعے تمام تھانہ جات کے SHOs اور پولیس کی کارکردگی مستقل بنیادوں پر چیک کریں۔ عوام الناس کو دی جانے والی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی احسن طریقے سے یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت مرکز کی بنیاد کا مقصد پولیس کلچر کے کردار میں خاطر خواہاں تبدیلیاں واضح کرنا ہے۔

  • عطائی ​ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں کے خلاف   قانونی کاروائی

    عطائی ​ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی

    حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے جعلی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والوں اور غیر قانونی طور پر ادویات تیاراور فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈرگ انسپکٹر بلا خوف و خطر ان قانون شکن افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

    ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/چئیرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اسفند یار،ڈرگ کنٹرولر رانا متین،چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر اظہر نعیم ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عاصمہ رشید ، ڈرگ انسپکٹرزکے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 16 کیسوں کی سماعت کی گئی تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لے کر میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ دی گئی ،متعدد کلینکوں کی دوبارہ انسپکشن کی ہدایات جاری کی گئیںجبکہ چارسے زائدجعلی میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو سیل کر کے کیس ڈرگ کورٹ کو بھجوا نے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں اور نان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا جائے تاکہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوں اور میڈیکل پریکٹس کرنے والوں سے بچایا جاسکے۔انہوں نے واضع کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • اینٹی سموگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 02اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کردیا گیا،

    اینٹی سموگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 02اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کردیا گیا،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کی عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپوراقدامات کیے جارہے ہیں،نواحی گاﺅں کالی بیر اور موڑکھنڈا کے گردونواح میں اینٹی سموگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02بھٹوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو کے ہمراہ متعدد اینٹوں کے بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم ودیگر متعلقہ محکمہ جات روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کررہے ہیں،سموگ کنٹرول پروگرام ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو سیل کیا جارہا ہے جبکہ بھٹوں کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا جارہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹے چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹہ جات کوکام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات سمیت دیگر ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کررہے ہیں اور جہاں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے وہاں بھٹہ مالکان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور جھاڑیوں وغیرہ کو آگ لگانے سے دھواں اور ماحولیاتی آلودگی میں یقینی اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کے لئے بھی خطرناک ہے اس لئے کوڑا کرکٹ اور گھاس جھاڑیوں کو آگ ہرگز نہ لگائی جائے۔

  • گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین میں پنجاب کلچرڈے کے حوالےسے سٹالز کا اہتمام کیا گیا،

    گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین میں پنجاب کلچرڈے کے حوالےسے سٹالز کا اہتمام کیا گیا،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ثقافت سے آگہی کے لئے پنجاب کلچر ڈے منانا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جو ایک نئی روایت کو فروغ دے گا،پنجاب کلچر ڈے مناناماضی کی ایک خوبصورت روایت کو زندہ کرنا ہے جس محبت وپیار کو فروغ حاصل ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے روایتی پگڑی پہن کر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو کے ہمراہ گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین میں پنجاب کلچرڈے کے حوالے سے لگائے گئے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین نگہت خورشید ،کالج ہذا کی پروفیسرز سمیت طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین کی ہونہار طالبات کی جانب سے پنجاب کی عکاسی کے لیے لگائے گئے سٹالوں کا تفصیلی جائزہ لیا،طالبات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کو شاباش دی ۔

  • سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے،

    سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شجرکاری مہم کے دوران مزید دو لاکھ سے زائدنئے پودے لگائے جائیں گے،ماحولیاتی آلودگی جیسے چیلنج کا مقابلہ زیادہ سے زیادہ درخت لگاکرکیا جاسکتاہے،سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے پنجاب کلچر ڈے کے سلسلہ میں روایتی پگڑی پہن کردانش سکول سسٹم میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال،پرنسپل دانش سکول سسٹم کرنل(ر) جاوید اسلم ودیگر ضلعی افسران سمیت سکول کے اساتذہ اکرام بھی اس موقع پر موجودتھے۔

    شجرکاری مہم کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ، پرنسپل دانش سکول سسٹم کرنل (ر) جاوید اسلم نے بھی پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈبلوکی کے مقام پر پہلے ایک ہزار ایکڑ پر جنگل لگایا جاچکا ہے جبکہ مزید 5سو ایکڑ پر جنگل لگایا جارہاہے،سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈگرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگاکر اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرم ماحول کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو سرسبز زمین کا تحفہ دیا جاسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت شجر کاری کی مہم ضلع ننکانہ میں بھرپور جوش و جذبے سے چلائی جائے گی، جس جذبے سے پودے لگائے جارہے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی نگہداشت کی جائے تاکہ انہیں پروان چڑھا کرحکومت کی کاوشوں کو عملہ جامہ پہنایا جاسکے ۔

  • ضلعی دفترانفارمیشن تعلقات عامہ ننکانہ میں پنجاب کلچرڈے منانے کا اہتمام کیا گیا،

    ضلعی دفترانفارمیشن تعلقات عامہ ننکانہ میں پنجاب کلچرڈے منانے کا اہتمام کیا گیا،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ثمن رائے کی ہدایت پر پنجاب بھر کے تمام ضلعی دفاتر انفارمیشن میں پنجاب کلچرڈے منایاگیا،ضلعی دفترانفارمیشن آفس تعلقات عامہ ننکانہ صاحب میں بھی پنجاب کلچرڈے کا اہتمام کیا گیاجس کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو ،ترجمان ضلعی انتظامیہ محمد تصور چوہدری، محمد ثاقب شہزاد ودیگر عملہ نے روایتی پگڑیاں پہن کر کلچر ڈے منایا۔ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت پنجاب ثمن رائے کے ان اقدام کی تعریف کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے زندہ روایت کے حامی پروگرام کو مستقبل طورپرجاری رکھنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ محمد تصور چوہدری نے کلچر ڈے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کلچرڈے کے حوالے سے ڈی جی پی آر ہیڈ سمیت ضلعی دفاتر میں اس طرح کی تقاریب کا انعقاد پہلی مرتبہ کیاگیا جوایک تاریخی اقدام ہے جس سے دفاتر میں پنجاب کلچر اور مل بیٹھنے کو مزیدفروغ ملے گا۔آفس کے تمام سٹاف نے اس امر پر خوشی کا اظہارکیا کہ پنجاب کلچرمیں مل بیٹھنا ایک حسین روایت تھی جو اس مصروفیت کے دور میں ناپیدہوتی جارہی تھی تاہم ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ثمن رائے کی ہدایت پر دفاتر میں پنجاب کلچر ڈے مناناماضی کی ایک خوبصورت روایت کو زندہ کرنا ہے جس محبت وپیار کو فروغ حاصل ہوگا۔

    اس موقع پر دفتر میں تمام سٹاف کو پنجاب بھرکے انفارمیشن آفس اورڈی جی پی آر ہیڈآفس لاہور میں ہونے والی تقاریب کی ویڈیو،ڈھول کی تھاپ اور تصاویربھی دیکھائی گئی ۔تقریب کے آخر میں پنجاب کے روایتی کھانوں سے طعام کیاگیا اورملکی سلامتی کے لئے دعاکی گئی۔

  • ایک اشتہاری سمیت 5ملزمان گرفتار ، بر آمد کیا ہوا ؟

    ایک اشتہاری سمیت 5ملزمان گرفتار ، بر آمد کیا ہوا ؟

    ننکانہ صاحب( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ ایک اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس SHO عبدالخالق کی سربراہی میں روڈ رابری کے مقدمہ میں مطلوب اور قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم شاہ زیب کو پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کر لیا۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس شراب، منشیات نوشی و فروشی کرنے پر 3 ملزمان سفیان، یسین اور سلیمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،

    ملزمان کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب اور 510 گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ وریں اثناء تھانہ صدر شاہکوٹ کی چوکی کمال پورہ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

    ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ صدر سانگلہ ہل عبدالخالق اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔ اور انچار چوکی کمال پورہ مرتضی چدھڑ کو شاباش۔ کاروائیاں مزید مئوثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

    ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزمان معاشرتی ناسور ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشی اور شراب فروشی کے مکروہ دھندے کا خاتمہ میرا مشن ہے۔