Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ایک اشتہاری سمیت 5ملزمان گرفتار ، بر آمد کیا ہوا ؟

    ایک اشتہاری سمیت 5ملزمان گرفتار ، بر آمد کیا ہوا ؟

    ننکانہ صاحب( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ ایک اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس SHO عبدالخالق کی سربراہی میں روڈ رابری کے مقدمہ میں مطلوب اور قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم شاہ زیب کو پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کر لیا۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس شراب، منشیات نوشی و فروشی کرنے پر 3 ملزمان سفیان، یسین اور سلیمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،

    ملزمان کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب اور 510 گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ وریں اثناء تھانہ صدر شاہکوٹ کی چوکی کمال پورہ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

    ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ صدر سانگلہ ہل عبدالخالق اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔ اور انچار چوکی کمال پورہ مرتضی چدھڑ کو شاباش۔ کاروائیاں مزید مئوثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

    ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزمان معاشرتی ناسور ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشی اور شراب فروشی کے مکروہ دھندے کا خاتمہ میرا مشن ہے۔

  • قبضہ مافیا کے خلاف کریک  ڈاؤن ،  27ہزار کنال سے زائدسرکاری زرعی اراضی واگزار

    قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، 27ہزار کنال سے زائدسرکاری زرعی اراضی واگزار

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن میں ابتک کروڑوں روپے مالیت کی 27ہزار کنال سے زائدسرکاری زرعی اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے ، غیر قانونی طورپر قبضہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ ادارے سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پرقبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے،ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن میں ابتک تحصیل ننکانہ صاحب میں23205کنال5مرلہ ،تحصیل شاہکوٹ میں 787کنال10مرلہ جبکہ تحصیل سانگلہ ہل میں3452کنال 3مرلہ زرعی اراضی واگزار کروا لی گئی ہے۔ صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بتایاکہ ضلع بھر میںابتک ناجائز قبضہ گروپوں سے مجموعی طور پر27ہزار04سو44کنال 18مرلہ سے زائد سرکاری زرعی اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اورتحصیل کونسل کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات اور ناجائزہ قبضہ گروپوں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ کسی بھی جگہ، زمینوں پر ناجائز قبضے نہیں ہونے دیئے جائیں گے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز اورتمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنی تحصیل میں سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں بارے رپورٹ پیش کریںتاکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

  • وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم جاری ہے،

    وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم جاری ہے،

    ننکانہ صاحب ، ۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں آوارہ کتوںکو مارنے کی مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ا ٓوارہ کتوں کو تلف کیاجارہا ہے اور زمین میں دبایا جارہاہے،رکھوالی کے لیے رکھے گئے کتوں کے مالکان کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے کتے کے گلے میں پٹا ڈالیں تاکہ ان کی پہچان کی جاسکے ورنہ ان کتوں کو بھی کتے مار ٹیم تلف کر دے گی ۔

    ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے خلاف جاری کتامار مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر تحصیل کونسل عزیر انور کی خصوصی ہدایت پر ریگولیشن آفیسر صوفیہ عاشق کی نگرانی میں نواحی قصبہ منڈی واربرٹن اور ننکانہ صاحب بچیکی روڈ پر کتامار مہم کے تحت کاروائیوں کے دوران 10سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کیاجبکہ ضلع بھر میں اب تک سینکڑوںآوارہ کتوں کوتلف کر کے زمین میں دبا دیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ ہیلتھ،ڈسٹرکٹ کونسل اور ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کو چاہیے کہ جلد از جلدحکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی جلد از جلد آوارہ کتوں کوتلف کر کے زمین میں دبایا جائے تاکہ متعدی بیماری نہ پھیل سکے اور جانی نقصان سے بچا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ رکھوالی کے لیے رکھے گئے کتوں کے مالکان کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے کتے کے گلے میں پٹا ڈالیں تاکہ ان کی پہچان کی جاسکے ورنہ ان کتوں کو بھی کتے مار ٹیم تلف کر دے گی۔

  • کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں  تجاوزات کے خاتمے اورصفائی مہم زور و شور سے جاری

    کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمے اورصفائی مہم زور و شور سے جاری

    ننکانہ صاحب، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ،تحصیل کونسل،پبلک ہیلتھ سمیت ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور ٹاﺅن کمیٹیوں کے زیر اہتمام ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اورصفائی ستھرائی مہم زور و شور سے جاری ہے جس کے تحت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کی زیر نگرانی تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹی سمیت ٹاﺅن کمیٹی کاعملہ نالہ جات ، ڈمپنگ سائٹس،ٹاﺅن ،وارڈز اور پارکوں میںناجائز تجاوزات کو ختم کرکے صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کررہا ہے،

    سپروائزر، سینٹری ورکرز،بیلداراور مالیوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ منصوراحمد نے کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جاری ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا

    ۔تفصیلات کے مطابق کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل کونسل کی ریگولیشن برانچ کے افسران کی سربراہی میں ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ،واربرٹن روڈ پر ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران دوکانوں سامان اٹھواکر سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے

    سڑکوں کے دونوں اطراف کو صاف کروالیا گیا ہے جبکہ چیف آفیسرٹاﺅن کمیٹی واربرٹن کی زیر نگرانی میں ٹاﺅن کمیٹی کے عملہ نے شہر بھر میں نالوں کی صفائی ودیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے ۔ ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہیں ،صفائی کا نظام موثر بنانے کیلئے عملہ صفائی کی کارکردگی کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ، صفائی ستھرائی مہم کے دوران اہلکاران اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادار کریں سستی اور کاہلی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی بڑی کاروائی

    ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی بڑی کاروائی

    ننکانہ صاحب ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس کی بڑی کاروائی، اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری و مرکزی ملزم انوار الحق عرف علی کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری۔

    تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ صدر سانگلہ کے رہائشی صدام حسین نے اپنے بھائی افضل کے اغواء کی بابت مقدمہ درج کروایا تھا ۔ مقدمہ کے اندراج کے فوری بعد ڈی ایس پی سرکل سانگلہ عاطف معراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ عبدالخالق کی زیر نگرانی کاروائی کے لیےٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے دن رات محنت کے بعد اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ مقتول افضل کی دو بیویاں شمشاد بیگم اور عابدہ بیگم جن کو شامل تفتیش کیا گیا، پیشہ وارانہ مہارت اور جدید طریقہ تفتیش پر مقتول کی بیویوں نے قتل کے بعد نعش گھر کے صحن میں دفن کرنے کا انکشاف کیا جن کو تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس گرفتار کر کے جیل بھجوا چکی ہے۔ ملزم اشتہاری انوار الحق عرف علی اندھے قتل کی واردات کے بعد رو پوش ہو گیا تھا جسکو تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت اور انتھک کاوش کے بعد گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ڈی پی او ننکانہ نے ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل عاطف معراج، SHO تھانہ صدر سانگلہ ہل عبدالخالق اور ہمراہی ٹیم کو اہم پیش رفت پر قابل تعریف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری ضلعی پولیس کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کو یقینی بنانے میں ہر دم کوشاں ہے۔

  • صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگر کی ننکانہ صاحب آمد،

    صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگر کی ننکانہ صاحب آمد،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ساکا ننکانہ کی تین روزہ تقریبات کے دوران سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی سمیت صفائی ستھرائی کے بہترین انتطامات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ساکاننکانہ کی تقریبات کے دوران کرونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا ،ساکا ننکانہ کی تقریبات کے دوران شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ساکا ننکانہ کی تقریبات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب کیپٹن (ر) بلال افتخار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کاشف مختارسمیت پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرزو دیگر ضلعی اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ساکا ننکانہ کی تقریبات کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر کو تفصیلاً بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگرنے ساکا ننکانہ کے حوالے سے صفائی ستھرائی،سیکورٹی ودیگر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگر نے ساکا ننکانہ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    بعدازاں صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب سردار ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت تحصیل کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری میں صوبائی وزیر بہبود آبادی سردار ہاشم ڈوگر نے عوام کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق کھلی کچہریوں میں میرٹ پرعوام الناس کے مسائل حل کیے جارہے ہیں،عوام الناس کے مسائل بروقت حل نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام الناس نے ریونیو،پولیس،صحت،واپڈا ،سوئی گیس ودیگر متعلقہ معاملات موقع پر حل ہونے پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جاری ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی مہم جاری

    کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جاری ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی مہم جاری

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ،تحصیل کونسل،پبلک ہیلتھ سمیت ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور ٹاﺅن کمیٹیوں کے زیر اہتمام ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اورصفائی ستھرائی مہم زور و شور سے جاری ہے جس کے تحت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کی زیر نگرانی تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹی سمیت ٹاﺅن کمیٹی کاعملہ نالہ جات ، ڈمپنگ سائٹس،ٹاﺅن ،وارڈز اور پارکوں میںناجائز تجاوزات کو ختم کرکے صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کررہا ہے، سپروائزر، سینٹری ورکرز،بیلداراور مالیوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ منصوراحمد نے کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جاری ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل کونسل کی ریگولیشن برانچ کے افسران کی سربراہی میں ننکانہ صاحب بچیکی روڈ،مانگٹانوالہ روڈ،شاہکوٹ روڈ،واربرٹن روڈ سمیت مانانوالہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران دوکانوں سامان اٹھواکر سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے اور سڑکوں کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھ کو صاف کروالیا گیا ہے جبکہ چیف آفیسرٹاﺅن کمیٹی واربرٹن کی زیر نگرانی میں ٹاﺅن کمیٹی کے عملہ نے شہر بھر میں نالوں کی صفائی ودیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے ۔

    ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہیں ،صفائی کا نظام موثر بنانے کیلئے عملہ صفائی کی کارکردگی کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ، صفائی ستھرائی مہم کے دوران اہلکاران اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادار کریں سستی اور کاہلی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر گھروں ، گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا ۔

  • ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

    ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ضلعی پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کیے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سید والہ پولیس نے SHO محمد علی کی سربراہی میں 15 سال سے ہاوس رابری کے مقدمہ مطلوب اشتہاری ملزم ذوالفقار وٹو کو گرفتار کیا۔ ملزم اشتہاری روپوش تھا جسکو تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ واربرٹن پولیس نے SHO محمد بوٹا کی سربراہی میں ڈکیتی کے مقدمہ میں 7 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم محفوظ کو پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔ وریں اثناء تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے SHO محند شبیر کی سربراہی میں راہزنی کے مقدمہ میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم عبدالزاق کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گرفتار کیا۔ ملزم اشتہاری نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ اسلحہ کے زور پر راہگیروں کو لوٹا اور فرار ہو گیا تھا۔ تینوں اشتہاری ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ سیدوالہ، SHO تھانہ واربرٹن، SHO تھانہ مانگٹانوالہ اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ تین خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ضلعی پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثبت حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میرا مشن ہے۔

  • ناجائزتجاوزت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاﺅن جاری،

    ناجائزتجاوزت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاﺅن جاری،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرمیں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ تک ضلعی انتظامیہ،تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی کاروائیاں جاری رہیں گی ،تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق کی زیر نگرانی تحصیل ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ بڑاگھر میں بازارکے دونوں اطراف ناجائزتجاوزات کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کرنے والوں کا سامان اٹھوا کر تجاوزات کو ختم کروایا گیا اور سڑکوں کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں کو صاف کروایا گیاجبکہ بغیر این او سی کے چلنے والی 22دوکانوں کوسیل کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصو ر احمد نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائزتجاوزت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات ختم کرکے گلیاں، بازار،فٹ پاتھ اور سڑکیں کشادہ کی جارہی ہیں اور سرکاری اراضی بھی خالی کروائی گئیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جگہ، زمینوں پر ناجائز قبضے نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ،تحصیل کونسل اورمیونسپل کمیٹیوں کے افسران کی زیر نگرانی ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے ضلع بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں سمیت تحصیل کونسل ننکانہ کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

  • ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سپورٹس گالا کا انعقاد،

    ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سپورٹس گالا کا انعقاد،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد پنوار نے کی سپورٹس گالا میں صدر موبائل ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب حافظ زاہد حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی، 400 میٹر دوڑ ،شطرنج اور دیگر کھیلیں بھی شامل تھیں جس میں ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے ریسکیورز نے بھرپور حصہ لیا
    ریسکیو 1122ننکانہ صاحب الیون اور ریسکیو 1122 شاہکوٹ الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ہوا اور ریسکیو 1122 ننکانہ الیون نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 6 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے جبکہ ریسکیو 1122شاہکوٹ الیون کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر چھٹے اوور کی تیسری گیند پر چھکا مار کر میچ جیت لیا
    ریسکیو 1122 شاہکوٹ کی ٹیم میں بابر فاروق نے طوفانی باولنگ کے ساتھ ساتھ احسن اعجاز نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چاند لگا دیے اور میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے

    رسہ کشی میں دونوں ٹیموں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر اس میں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی ٹیم فاتح قرار پائی، بیڈمنٹن کا میچ کھیلا گیا جس میں ریسکیو 1122 ننکانہ کی ٹیم نے ریسکیو 1122 شاہکوٹ کی ٹیم کو شکست دی اور آخر میں چار سو میٹر دوڑ کے مقابلہ میں حصہ لینے والے 12 ریسکیورز میں سے عدنان شہباز پہلے نمبر پر آئے فاتحہ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور مہمان خصوصی حافظ زاہد حسین نے انعامات تقسیم کیے اور ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ اور بہتر کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا سپورٹس گالا کا انعقاد ریسکیورز کی فٹنس،ٹیم ورک اور تعمیری سوچ کے لیے ضروری ہوتا ہے,