Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • کرونا ویکسین کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے

    کرونا ویکسین کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت ضلع ننکانہ صاحب نے کرونا وائرس کی ویکسین کو ذخیرہ کرنے سمیت ای پی آئی سنٹر میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ان خیالات کا اظہار سی او ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر سہیل طارق نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اسفند یار کے ہمراہ COVID-19 کی آئندہ ویکسین کو ذخیرہ کے حوالے سے EPI سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہا۔

    اس موقع سی او ہیلتھ نے کہا کہ کرونا وائرس کی ویکسین پاکستان میں آنا خوش آئند ہے اس ویکسین سے ہزاروں پاکستانیوں کی جانیں بچانے میں مدد ملے گی،کرونا ویکسین سب سے پہلے بزرگ شہریوں اور فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کی روک کے لیے کام کرنے والوں کو لگائی جائیں گی۔سی او ہیلتھ اتھارٹی نے مذید کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے بروقت کرونا ویکسین منگوا کر عوام الناس کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

  • ننکانہ صاحب محکمہ لائیو اسٹاک کی بڑی کارروائی،

    ننکانہ صاحب محکمہ لائیو اسٹاک کی بڑی کارروائی،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی ہدایت پر جانوروں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف نواحی قصبہ بچیکی میں محکمہ لائیو اسٹاک کی بڑی کارروائی محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاعات پر بچیکی میں چوکر کے گودام پر چھاپہ مارا،محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان اپنے گودام کی دیواریں پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے کاروائی کے دوران جعلی چوکر کے 1000 سے زائد تھیلے برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا،مذید کاروائ کے لیے موقع سے سیمپل لے کر لیب ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر خالد نے کہا کہ جانوروں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،بے زبانوں کی خوراک میں ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

  • ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی ڈی سی ننکانہ سے خصوصی ملاقات

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی ڈی سی ننکانہ سے خصوصی ملاقات

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد سے خصوصی ملاقات۔
    ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رانا امجد علی،اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو،صدر ڈسٹرکٹ بار رائے مشتاق،جنرل سیکرٹری چوہدری اسد صابر سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے نومنتخب وکلاءعہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں وکلاءبرادری کے نومنتخب عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچہری میں آنےوالے وکلاءاور سائلین کے لیے پارکنگ کے بہترین انتظامات کیے جائیں گےمنتخب عہدیداران اپنے وکلاءکی گاڑیوں کو اسٹیکرجاری کریں۔وکلاءکمیونٹی ملک و قوم میں امن وامان کے لیے بہترین کردار ادا کررہے ہیں ۔سرکاری دفاتروں اور ریونیو عدالتوں میں آنے والے وکلاءکے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے گا۔ضلع کچہری میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتطامات کیے جائیں گے۔ضلع کچہری میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

  • زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کے لیے ماہانہ 2000روپے وظیفہ حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے

    زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کے لیے ماہانہ 2000روپے وظیفہ حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں پہلے مرحلے میں خواتین کو باہمت بزرگ پروگرام کے تحت کارڈ کے اجراءکا عمل جاری ہے،65سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کے لیے ماہانہ 2000روپے وظیفہ حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے احساس پنجاب پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل جمیل احمد نت، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ننکانہ صاحب چوہدری شبیر حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پرڈ پٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ننکانہ صاحب چوہدری شبیر حسین نے احساس پنجاب پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کو تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت ایک خاندان میں ایک ہی فرد اس پروگرام سے مستفید ہوسکے گا،خاتون کی غیر موجودگی میں اس کا بزرگ خاوند اہل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے باہمت پروگرام کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفئیرودیگر متعلقہ محکموں کے سرابراہان کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں نادرا کے تعاون سے رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مستحق باہمت بزرگ افراد حکومت پنجاب کے اس احساس پنجاب پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

  • شراب اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،

    شراب اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے شراب فروشی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے شراب اور چرس برآمد۔ ملزمان بابر حسین، عظیم اور جارج کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، کاروائیاں مزید مئوثر اور تیز کرنے کی ہدایات جاری۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی اور شراب فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرتی ناسور ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات فروشی اور شراب فروشی کے اڈووں خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • حوا کی بیٹی کی آبرو بال بال بچ گئی

    حوا کی بیٹی کی آبرو بال بال بچ گئی

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی شاہکوٹ گاوں امام پور نکودر میں ہوس کے پجاری یاسر مسیح کی ساجدہ بی بی زوجہ اعجاز احمد کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
    تفصیلات کے مطابق ساجدہ بی بی لکڑیوں کا بالن اکٹھا کرنے کھیتوں میں گئی تھی کہ ملزم یاسر مسیح نے وہاں پر زیادتی کرنے کے لیے دھکا دیکر نیچے گرایا اور ماتھے پر کلہاڑی مار کر زخمی کر دیا جبکہ ساجدہ بی بی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ساجدہ بی بی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر مسیح کو گرفتار کر لیا۔ مزید کاروائی جاری۔
    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضوں کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائیگا۔ زیادتی کی کوشش کرنے والا ناقابل رحم ہے۔

  • تھانہ واربرٹن پولیس کا گرینڈ آپریشن 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار,

    تھانہ واربرٹن پولیس کا گرینڈ آپریشن 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار,

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس کا گرینڈ آپریشن 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار*
    تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزمان میاں خان اور اعظم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری ملزمان نے گاوں جسلانی کی حویلی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی 3 بکریاں اور 1 بکرا چوری کیا اور فرار ہو گئے تھے۔ دونوں اشتہاری ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا، اشتہاری ملزمان سے مزید تفتیش جاری،
    مزید کاروائی میں تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان ضیغم عباس اور عمیر ارشاد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے پتنگ فروشی کا خطرناک دھندہ کرنے والے ملزم عارف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 150 پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد ہوئی، ملزم عارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش، نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان۔

    ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے جس کو نبھانے میں دن رات کوشاں ہیں۔ اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے اور پتنگ فروشوں کی گرفتاریاں ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت پر عمل پیرا ہیں۔

  • خود اور دوسروں کو بچائیں،کرونا ایس او پیز پر عمل کریں،

    خود اور دوسروں کو بچائیں،کرونا ایس او پیز پر عمل کریں،

    ننکانہ صاحب : نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر کے انتظامی افسران اور پولیس مارکیٹوں اور بازاروں میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناکر اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد اورحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے افسرا ن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ ضلع بھر کی مارکیٹوں ،بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران دکانوں کو سیل کیا جارہا ہے جبکہ متعدددکانوں کے مالکان کو سخت وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔

  • ڈی سی ننکانہ کے احکامات،گرانفروشوں کے خلاف گھیرا ہوا تنگ،

    ڈی سی ننکانہ کے احکامات،گرانفروشوں کے خلاف گھیرا ہوا تنگ،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت کاروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پرگوداموں، چکن فروشوں ،بیف ،مٹن کی دکانوں،مارکیٹوں اور سپر اسٹورز پر انسپکشن کر رہے ہیںاور حکومتی نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ تمام سپیشل مجسٹریٹس پرائس کنٹرول کی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف اپنا گھیرا تنگ کریں اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی ایک سنگین جرم ہے جو مصنوعی مہنگائی کا باعث بنتا ہے ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے خصوصی نظر رکھیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے عوام الناس سے اپیل کی کے مقررہ نرخوں سے زیادہ کوئی بھی چیز خریدی نہ جائے بلکہ ایسی صورتحال کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر آفس میں فوری اطلاع کی جائے۔

  • سرگرم ڈکیت گینگ بشارت عرف بشارتی کھوکھرسرغنہ سمیت گرفتار

    سرگرم ڈکیت گینگ بشارت عرف بشارتی کھوکھرسرغنہ سمیت گرفتار

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر عوامی جان و مال کےتحفظ کا سفر کامیابیوں کے ساتھ جاری وساری ہے۔
    تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے سرگرم ڈکیت گینگ بشارت عرف بشارتی کھوکھر کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ڈکیت گینگ کے قبضہ سے روڈ رابری اور شاپس رابری کی مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم برآمد۔
    SHO سٹی شاہکوٹ تصور منیر نے برآمد ہونیوالی رقم کی ریکوری ڈیڑھ لاکھ روپے حقیقی مالکان کے حوالے کر دی۔روڈ رابری کے مقدمات میں 70,000 روپے مدعی مقدمہ محمد اکرم اور 10,000 روپے مدعی مقدمہ مبین کے حوالے کر دی گئی۔ شاپس رابری کے مقدمات میں 40,000 روپے مدعی مقدمہ عتیق اور 30,000 مدعی مقدمہ اقبال کے حوالے۔اس احسن اقدامات پر تمام معزز شہریوں کا تھانہ سٹی شاہکوٹ سمیت پنجاب پولیس ننکانہ سے اظہار تشکر اور ڈھیروں دعائیں۔ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پنجاب پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ضلعی پولیس عوامی خدمت اور تحفظ کے جذبے سے سرشار ہے۔