Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی ننکانہ صاحب آمد,

    وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی ننکانہ صاحب آمد,

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی میدان میں سب سے آگے ہے،حکومت پاکستان سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے طلباءو طالبات کو کورونا سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر)پیر اعجاز احمد شاہ نے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی پراجیکٹ کے مقابلہ کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلزایم سی ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی صولت حیات وٹو،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم احسن فریدسمیت محکمہ تعلیم و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

    تقریب میں وفاقی وزیر انسداد منشیات پیر اعجاز احمد شاہ نے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی پراجیکٹ کے مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز بچوں انعامات تقسیم کیے۔ اور سکول کے بچوں کی جانب سے لگائے گئے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی کے سٹالوں کا جائزہ بھی لیا۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈ (ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ کو کسی نے گرفتار نہیں کیا،پولیس نے اسلحہ رکھنے کی اطلاع پر انکوائری کی بعد میں چھوڑ دیا، الیکشن میں ہوا بنانے کے لیے یہ واردات ہوتی ہے اگر گرفتار ہوتے تو پانچ منٹ بعد چھوٹتے کیوں؟وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیسے نہ چل سکیں،پی ٹی آئی حکومت چاہتی ہے کہ اوپن بیلٹنگ ہو تاکہ پتہ چل سکے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اعتراضات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے،راہول گاندھی نے بھی اپنی تقریر میں بھارت میں کسانوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے کا کہا ۔بعدازاں وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجازاحمد شاہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول نبی پور پیراں کو ہائی سکول کا درجہ ملنے پرنئی عمارت کے لیے آٹھ کنال جگہ کی الاٹمنٹ دی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے اینٹ لگاکر سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر پیر اعجاز احمد شاہ نے شہر ننکانہ صاحب کے نوجوانوں کے لیے بنائے گئے کرکٹ گراﺅنڈ کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیااور جلد ازجلد کام کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام یوم یکہتی کشمیر کے سلسلہ میں ننکانہ صاحب میں تقریب کا انعقاد

    ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام یوم یکہتی کشمیر کے سلسلہ میں ننکانہ صاحب میں تقریب کا انعقاد

    ننکانہ صاحب، ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام یوم یکہتی کشمیر کے سلسلہ میں گورنمنٹ کیپٹن حسنین نواز شہید ایم ہائی سکول ننکانہ صاحب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار اور سی او ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید سمیت ضلعی افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر اقوام متحدہ میں ان کی آواز بلند کی،پ

    وبری پاکستانی جدوجہد آزادی میں کامیابی کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے،بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بھارت ٹکرے ٹکرے ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیر ی 72 سال سے بھارتی افواج کے مظالم کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں اور قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں،انشاء اللہ

    سی او ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید, پرنسپل گورنمنٹ گرونانک ہائی سکول پروفیسر عبدالسلام طیب،صدر پنجاب ٹیچرز یونین چودھری منیر انجم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور اپنی شہ رگ کو اغیار کے پنجوں سے ضرور آزاد کروائیں گے۔

    انجمن طلباء اسلام ضلع ننکانہ قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے
    ریلی کے اختتام پر عہدیداران ATI سے خصوصی گفتگو۔

    عہدعہدیداران ATI ضلع ننکانہ
    1-حافظ افتخار نقشبندی ناظم ضلع ننکانہ
    2-جی کیو علوی صدر مصطفوی تحریک ضلع ننکانہ
    3-مہر محمد نعیم سابقہ ناظم ATIضلع ننکانہ
    4-شاہد احمد سلطانی نائب صدر مصطفوی تحریک ضلع ننکانہ

  • نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاپولیس لائن آمد پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان کے ہمراہ افسران و ملازمان نے بھر پور استقبال و گل پاشی کی۔ ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور دعا کی۔

    ڈی پی او نے یاد گار شہداء کی مزید تزین و آرائش کے احکامات جاری کیے ۔ اپنے ایک بیان میں تمام افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے کہا کہ تمام ہیڈ برانچز اور ملازمان کار سرکار کی انجام دہی میں پابندی وقت کو یقینی بنائیں۔تکمیل ریکارڈ اور پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں۔

    ضلعی پولیس کی ویلفیئر اور شہداء کی فیملیز کے ساتھ تعاون کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔دفتر میں آنے والے تمام محترم شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔میڈیا ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون یقینی بناوں گا۔

  • اوورسیزپاکستانیزکے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ

    اوورسیزپاکستانیزکے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،اوورسیز پاکستانی ملکی مفادکی خاطر دیار غیر میں صعوبتیں برداشت کرکے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں انہیں عزت و توقیر دینا اور وطن عزیز میں ان کے خاندانوں و املاک کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد عثمان خالد نے مشترکہ طور پر اوورسیز کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ا

    یڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد عثمان خالدنے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں کے ذریعے انہیں درپیش مسائل کو فوری اور بھرپور توجہ کے ذریعے حل کروایا جارہاہے۔اے ڈی سی ریونیو محمد عثمان خالد کامزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے اور ان کے جائز کام قلیل مدت میں حل کیے جائیں گے اس سلسلے میں کسی بھی طر ف سے تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے اوورسیز کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوضروری ہدایت جاری کیں۔

  • ننکانہ،ریسکیو 1122نے ماہ جنوری کی رپورٹ شائع کر دی،

    ننکانہ،ریسکیو 1122نے ماہ جنوری کی رپورٹ شائع کر دی،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی کے تناظر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی،ننکانہاجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید،ریسکیو سیفٹی آفیسر عمران شہزاد،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی اور تمام ریسکیو آفیسر کے ساتھ ساتھ میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر بھی موجود تھے

    اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ریسکیو 1122ننکانہ نے ماہ جنوری میں 1555موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں 418سٹرک کے حادثات ،894میڈیکل ایمرجنسیز،20آگ لگنے کے واقعات،47لڑائی جھگڑوں کے واقعات،پانی میں ڈوبنے کے 2واقعات،عمارتوں میں منہدم ہونے کے 5واقعات اور 169دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ ریسکیو1122ننکانہ نے 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے1555ایمرجنسیزمیں1556متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 172 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 1309متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا اور ان حادثات کے دوران 75متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے-

    اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122ننکانہ نے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ماہ جنوری میں میڈیکل سٹاف کی موجودگی میں 512مریضوں کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز جس عزم سے موجودہ حالات میں پیشہ وارانہ طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں قابل ستائش ہے مزید SOP’sپر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے-

    ٹریفک حادثات کے تناظر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کم عمری میں اپنے بچوں کو ڈرائیونگ کی ہر گز اجازت نہ دیں اور موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر کے ساتھ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ حادثات کو ممکن حد تک کنٹرول کیا جا سکے-

  • محکمہ لائیو سٹاک نے 300خاندانوں میں سستے داموں 5مرغیوں اور 1مرغے پر مشتمل تیس سو یونٹس تقسیم

    محکمہ لائیو سٹاک نے 300خاندانوں میں سستے داموں 5مرغیوں اور 1مرغے پر مشتمل تیس سو یونٹس تقسیم

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام فروغ گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت ضلعی محکمہ لائیو سٹاک نے 300خاندانوں میں سستے داموں 5مرغیوں اور 1مرغے پر مشتمل تیس سو یونٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ بٹ نے کہا کہ سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا مقصد دیہی اورشہری علاقوں میں گھریلو سطح پر صاف ستھری خوراک،دیسی انڈوں کے استعمال اور مرغبانی کے معاشی پہلوؤں پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مرغبانی کے فروغ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام میں شامل پروگرام منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی کے تحت ننکانہ صاحب لائیواسٹاک کمپلیکس میں لائیو سٹاک حکام نے ننکانہ صاحب ، واربرٹن ، منڈی فیض آباد ، بچیکی اور دیگر مضافاتی شہری اور دیہی علاقوں کے تین سو گھرانوں کی خواتین ، مرد حضرات اور مویشی پال حضرات میں اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل مرغیوں کے 3سو یونٹس تقسیم کیے۔ مرغیوں کے ایک یونٹ میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے۔ فروغ گھریلو مرغبانی پروگرام کے سلسلہ میں لائیواسٹاک کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

    جس میں ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ بٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد محمود ، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر خورشید عالم سمیت دیہی اور شہری علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر خورشید عالم نے خریداروں کو بریفنگ دی۔محکمہ لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ ننکانہ صاحب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 300گھرانوں کا انتخاب ایک مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا

    اس سے گھریلومرغبانی کو فروغ ملے گا۔ مرغیوں کی تقسیم اور گھروں کے اندر پرورش سے گھریلو مرغبانی کے فروغ سے بنیادی سطح پر انڈے اور پروٹین کی بڑھتی ہوئی طلب کو کافی حد تک پورا کیا جا سکے گا۔اس موقع پر مرغیاں لینے والے ذوہیب گجر نے بتایا کہ چند ماہ قبل بھی یہ مرغیوں کا سیٹ لیا تھا،اور آج وہ مرغیاں انڈے دے رہی ہیں جنہیں دیکھ کر میں بہت خوش ہوں واقعی میں اس اسکیم سے نہ صرف مرغبانی کو فروغ مل رہا ہے بلکہ غذائی ضرورت کیساتھ ساتھ سردیوں میں انڈے فروخت کرکے اچھے پیسے بھی کمائے ہیں۔ننکانہ صاحب کی عوام نے پروگرام فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت مرغیوں کی تقسیم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لائیو سٹاک حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام کو سراہا۔

  • تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق کی،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت کاروائی،

    تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق کی،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت کاروائی،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت اپنا کاروبار/ہاﺅسنگ سکیمیں/بلڈنگ بغیر نقشہ منظوری اور کاروبارکو ریگولیٹ کروانے کے لیے جلدازجلد دفتر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب میں نقشہ منظوری کے لیے درخواست دیں اور این او سی کی فیس بھی جمع کروائیں تاکہ آپ کا کاروبار، ہاﺅسنگ سکیم یا بلڈنگ کو ریگولیٹ کیا جاسکے۔

    ان خیالات کا اظہارتحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق نے ننکانہ صاحب سٹی واربرٹن روڈ نزد دربارشاہ سلیم کے قریب بغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق نے بغیر نقشہ تعمیرات کرنے والوں کو بھاری کا جرمانہ کیا اور جلدازجلدتحصیل کونسل آفس سے نقشہ پاس کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں تحصیل آفیسر ریگولیشن صوفیہ عاشق نے اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت متعدد اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی اورزگ زیگ ٹیکنالونی استعمال نہ کرنے والے متعدداینٹوں کے بھٹوں کو چیک کیا ۔تحصیل ریگولیشن آفیسر صوفیہ عاشق کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ کوئی بھی شخص تعمیرات کرتا یا بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے اپنے اینٹوں کے بھٹوں کو چلاتا پایا گیا تو اس کے خلاف سموگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا۔

  • پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کے سلسلہ میں ڈی سی کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد،

    پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کے سلسلہ میں ڈی سی کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پرپاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد، اے ڈی سی جی احمد کمال ،اے ڈی سی فنانس اینڈپلاننگ راناامجد علی ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صبا سحر،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل جمیل احمد نت ،سی اوتحصیل کونسل/میونسپل کمیٹی عزیر انور،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق ڈھلوں،ایم ایس ڈی ایچ کیو اسفند یار، ڈی او انڈسٹریز رانا وسیم سمیت سوئی گیس، اکاﺅنٹس آفس،محکمہ سپورٹس ،پبلک ہیلتھ، لائیو سٹاک و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پرپاکستان سٹیزن پورٹل شکایات کے ذریعے ضلع ننکانہ سے موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالہ کے سلسلہ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت جاری کیں ۔منعقدہ اجلاس میںضلعی فوکل پرسن پاکستان سٹیزن پورٹل توصیف پرویز نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ موصول ہونے والی شکایات کا روزانہ کی بنیاد پر ازالہ کیا جارہا ہے باقی شکایات پر کام جاری ہے بہت جلدان شکایات کا ازالہ بھی کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران کو چاہیے کہ اپنی نگرانی میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کرنے کے بعد معززین شہریوں سے شکایت کے حل کے بارے میں بھی تصدیق کی جائے اور عوام الناس کو مطمئن کریںکہ آپ کا مسئلہ حل ہوا ہے یا نہیں تاکہ عوام حکومت کے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

    ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے سختی سے تمام ضلعی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن پرموصول ہونے والی درخواستوں کو فوری حل کیا جائے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ڈی سی ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیر احمد شاہ روڈ کے دونوں اطراف بنائی گئی پارکوں کی بحالی اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیںتاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول مہیا کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹیزن پورٹل کے جائزہ اجلاس میں غیر حاضر افسران کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام افسران اپنے دفاتروں میں بروقت حاضری کو یقینی بنائیں،دفاتروں میں آنےو الے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

  • نئے ڈی پی او ننکانہ نے اپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا، بھر پور استقبال

    نئے ڈی پی او ننکانہ نے اپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا، بھر پور استقبال

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اویس ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس لائن آمد پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان کے ہمراہ افسران و ملازمان نے بھر پور استقبال و گل پاشی کی۔ ڈی پی او نے یاد گار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور دعا کی۔ڈی پی او نے یاد گار شہداء کی مزید تزین و آرائش کے احکامات جاری کیے ۔

    اپنے ایک بیان میں تمام افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او اویس ملک نے کہا کہ تمام ہیڈ برانچز اور ملازمان کار سرکار کی انجام دہی میں پابندی وقت کو یقینی بنائیں۔تکمیل ریکارڈ اور پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں۔

    ضلعی پولیس کی ویلفیئر اور شہداء کی فیملیز کے ساتھ تعاون کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔دفتر میں آنے والے تمام محترم شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔میڈیا ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون یقینی بناوں گا۔

  • ننکانہ پولیس کا احسن قدم ، کمیونٹی پولیسنگ کے تحت صلح کروا دی

    ننکانہ پولیس کا احسن قدم ، کمیونٹی پولیسنگ کے تحت صلح کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور کمیونٹی پولیسنگ پر عمل پیرا ہے۔ تھانہ بڑا گھر کے رہائشی محترم محمد علی نے ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر محمد خالد کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی جسمیں مئوقف دریافت کیا گیا تھا کہ میں نے 9 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر شوکت علی وغیرہ سے خریدا تھا جسکی رقم 5 لاکھ روپے ادا کر دی تھی اور بقایا رقم کی ادائیگی کا وقت مقرر تھا۔ مگر الزام علیہ شوکت وغیرہ نے مجھ سے ٹریکٹر چھین لیا ہے۔ مجھے ٹریکٹر واپس کروایا جائے۔ جس پر ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر نے SHO تھانہ بڑا گھر سجاد اکبر کو درخواست پر فوری کاروائی کا حکم دیا۔

    تھانہ بڑا گھر کے SHO نے دونوں فریقین کو بلا کر منصفانہ اور شفاف تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے مئوقف دریافت کیا جس سے معلوم ہوا کہ محمد علی نے ٹریکٹر کی خرید کے وقت طے کیی متعینہ مدت میں بقایا رقم کی ادائیگی نہ کی ہے۔ جس پر SHO تھانہ بڑاگھر سجاد اکبر نے دونوں فریقین کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کے تحت راضی نامہ کروایا، محمد علی سے 3 لاکھ روپے شوکت کے حوالے کر دیئے اور محمد علی کا 9 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر اس کے حوالے کر دیا۔ دونوں فریقین خوشی خوشی پنجاب پولیس ننکانہ کو دعائیں دیتے ہوئے تھانہ سے رخصت ہو گئے۔

    ڈی پی او ننکانہ نے ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر اور SHO تھانہ بڑا گھر کے اس حسن اقدام کو سراہتے ہوئے قابل تحسین عمل قرار دیا ہے۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اور خدمت ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے عوامی خدمت کو یقینی بنانے میں دن دات مصروف عمل ہیں۔