Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ

    ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس چیمبرمیں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدنے کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد ،چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم احسن فرید،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،پرنسپل ڈی پی ایس آصفہ شاہین غیور،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا وسیم ارشد نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول آصفہ شاہین غیور نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو سکول اور سٹاف کی کارکردگی بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے انہوں نے سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کرام کی محنت کو سراہااور تمام تر اقدامات کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کو قائم رکھنے کی ہدایت کی۔

  • شراب فروش معاشرے کے بھیڑیے قرار۔ڈی پی او ننکانہ

    شراب فروش معاشرے کے بھیڑیے قرار۔ڈی پی او ننکانہ

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر ضلع بھر
    میں مختلف کاروائیوں میں 2 شراب فروش گرفتار، شراب فروشوں کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے شراب فروش شہباز کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب تھانہ واربرٹن پولیس نے شراب فروش اللہ توکل کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ صدر ننکانہ محمد ادریس، SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید مثبت اور یقینی بنانے کی ہدایات جاری۔
    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس شراب فروشی کے اڈوں کا خاتمہ ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔ شراب فروش معاشرے میں پائے جانے والے کالے بھیڑیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے شراب فروشوں کا قلع قمع کرنا معاشرتی اقدار کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • محکمہ ریونیو کے 12پٹواریوں کی سکیل 09سےبیسک پے سکیل 11میں بطور قانوگو پرموشن

    محکمہ ریونیو کے 12پٹواریوں کی سکیل 09سےبیسک پے سکیل 11میں بطور قانوگو پرموشن

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے تحت محکمہ ریونیو کے 12پٹواریوں کوسکیل 09سے پروموٹ کرکے بیسک پے سکیل 11میں بطور قانوگو پرموشن دے دی گئی ہے۔جن میں خان محمد ولد فتح دین،نور صمند ولد اسد اللہ،محمد عاشق ولد منصب علی،علی محمد ولد سارنگ علی،محمد صابر ولد محمد شریف،محمد طاہر ولد محمد حنیف، حیات محمد ولد عبداللہ،محمد نوشیر ولد اللہ دتہ، تاج محمد ولد ڈوگر،طارق محمود ولد رستم علی ،محمد نوشیرولد بوٹا ڈوگراور محمد اسلم ولد محمد امین شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد نے پے سکیل09میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے12 پٹواریوں کوپے سکیل11میں بطورقانوگو پروموٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد نے مزید کہا کہ محکمہ ریونیو افسران و دیگر عملہ دل جمعی اور لگن سے اپنے دفاتروں میں اپنی ڈیوٹیا ں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ عوام الناس ضلعی انتطامیہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات سے زیاد ہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

  • تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔

    تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی دوران سنیپ چیکنگ کاروائی۔ منشیات فروش عرفان عرف خانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ صدر ننکانہ محمد ادریس اور ہمراہی ٹیم کو شاباش۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرےکے لیےناسور ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
    ترجمان ننکانہ پولیس

  • حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں کرونا وارڈز قائم۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں کرونا وارڈز قائم۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اور بزدارحکومت وطن عزیز سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے،عوام الناس کو کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل کرکے اس وباءسے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں کرونا وارڈز قائم کردی گئی ہیں،ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے 24مریض زیر علاج ہیں۔ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں حکومتی ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے، کرونا وائر س کے پھیلاﺅ کو روکنے اورعوام الناس کو اس وباءسے بچانے کے حوالے سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیانمائندگان سے بریس بریفنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل سمیت صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں،صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن چوہدری رمضان و دیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔ کرونا آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بتایا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پراب تک ضلع بھر میں 75مارکیٹیں،13ہوٹل،7شادی ہال،25پبلک ٹرانسپورٹ جبکہ 12سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جس کے دوران 45شاپنگ مال/مارکیٹوں6ہوٹلز،12پبلک ٹرانسپورٹ سمیت 2سکولوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے مجموعی طور پر 3لاکھ 25ہزار سے زائد کاجرمانہ بھی وصول کیا گیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیوہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں بھی کرونا وارڈز قائم کردی گئی ہیںجہاں کرونا کے سلسلہ میں تشکیل کردہ ٹیمیں فری کرونا ٹیسٹ کررہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وارڈز میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے558 ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں سے 528صحت یاب ہوگئے ہیں،ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے 24مریض زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میںضلع بھرمیں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے،حکومتی ایس او پیز کی پابندی سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔

  • بین الاضلاعی سر گرم ڈکیت گینگ گرفتار ۔

    بین الاضلاعی سر گرم ڈکیت گینگ گرفتار ۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس کی کاروائی، بین الاضلاعی سر گرم ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ ڈکیت گینگ کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم 55 ہزار روپے برآمد۔ سرگرم ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ، شیخوپورہ اور ضلع لاہور میں راہزنی اور ہاوس رابری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ ڈکیت گینگ ملزمان سہیل، عظیم، غلام عباس اور احسن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد، مزید تفتیش جاری۔
    ملزمان اسلحہ کے زور پر شریف شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈی پی او کی طرف سے SHO سٹی شاہکوٹ تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا گیا۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہاکہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
    عوامی جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔
    ترجمان ننکانہ ولیس

  • ہاوس رابری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ننکانہ پولیس کے شکنجے میں۔

    ہاوس رابری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ننکانہ پولیس کے شکنجے میں۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا سفر جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے ہاوس رابری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان اجمل وغیرہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کچھ عرصہ قبل علاقہ تھانہ واربرٹن میں اسلحہ کے زور پر ہاوس رابری کے دوران لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
    ہاوس رابری کی واردات کا سراغ واربرٹن پولیس کے لیے سوالیہ نشان تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دیکر جدید تکینیکی صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات کی فروختگی رقم برآمد، مزید تفتیش جاری۔
    ملزمان سے برآمد ہونیوالی رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا نے مدعی مقدمہ محترم محمد عثمان کے حوالے کر دی۔ مدعی مقدمہ کی تھانہ واربرٹن سمیت پنجاب پولیس ننکانہ کو دعائیں اور اظہار تشکر۔
    وریں اثناء تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان بشیر اور علی حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔
    ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں ہے۔ ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے قانون شکن عناصر امن کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائیں گے۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • فضلہ وفصلوں کی باقیات کو جلانا قانوناً جرم۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

    فضلہ وفصلوں کی باقیات کو جلانا قانوناً جرم۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،عوام الناس فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے انٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاءکے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائےگا صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ٹائر ،ربڑ کی مصنوعات اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں سموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ ضلع بھر کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔
    ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ

  • ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دیہی مرکز صحت واربرٹن کا دورہ۔

    ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دیہی مرکز صحت واربرٹن کا دورہ۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے دیہی مرکز صحت واربرٹن کااچانک دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنرنے مریضوں کے وارڈ،ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سمیت صفائی ستھرائی اورسیکورٹی سمیت عملہ کی حاضری کاجائزہ لیااور مریضوں اور انکے لواحقین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر انچارج رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن نے ڈپٹی کمشنر کومریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آرایچ سی ہسپتال کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے وارڈ ز قائم کیے گئے ہیں جہاں کرونا وائرس کے حوالے سے مریضوں کوآگاہی ، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے اس موقع پر ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
    ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ

  • احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے-ڈپٹی کمشنر ننکانہ

    احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے-ڈپٹی کمشنر ننکانہ

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کوروکنے کے لیے لوگوں میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے ،ضلع بھرمیں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے،حکومتی ایس او پیز کی پابندی سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، دکاندار ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کریں۔ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ ضلع بھر کی مارکیٹوں ، بازاروں،درزی کی دکانوں، پٹرول پمپوں اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت شادی ہالوں اور سکولوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی ہدایت پر ضلع بھر میں کروناوائرس کے مریضوں کے لئے فیلڈ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں بہترین طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔
    ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ