Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: سموگ مہم کے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات

    اوکاڑہ: سموگ مہم کے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت انسداد سموگ مہم کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سموگ کے تدارک کے لیے جاری اقدامات، فیلڈ آپریشنز اور قوانین پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد عبدالقیوم نے اجلاس کو سموگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے اسباب بننے والے عوامل کے خلاف بلا امتیاز اور سخت کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں۔

    اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری ایندھن کے استعمال، صنعتی آلودگی، فصلوں کی باقیات جلانے اور بھٹہ خشت کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات دیے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس پیش کریں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے سموگ کے سد باب کے لیے کاروائیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر زور

    اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر زور

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل الیکشن پلان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی و وفاقی محکموں کے نمائندوں، آرمی افسران اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران مفادِ عامہ سے متعلق متعدد امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشنز، مدارس کی رجسٹریشن، تعلیمی اداروں میں مثبت رویوں کے فروغ اور گداگری کے خاتمے کے حوالے سے حکام کو ہدایات جاری کیں۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مقامات کی بحالی کی بھی ہدایات دی۔

    اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور شفاف بنانے، تعلیمی اداروں میں اخلاقی و سماجی رویوں کے فروغ کے لیے آگاہی مہمات جاری رکھنے اور گداگری کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان سخت ایکشن لینے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے عوامی فلاح، نظم و ضبط اور سماجی بہتری کے لیے تمام اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، اور متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

  • اوکاڑہ:پولیومہم،6 لاکھ 52 ہزار 255 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف

    اوکاڑہ:پولیومہم،6 لاکھ 52 ہزار 255 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ضلع اوکاڑہ میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ 52 ہزار 255 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار، ایم ایس ڈی ایچ کیو محمد ثاقب وٹو سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم 15 سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کی کامیابی کیلئے ضلع بھر میں 2564 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں 141 فکسڈ ٹیمیں ویکسینیشن کے فرائض انجام دیں گی۔ اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر 66 ٹرانزٹ پوائنٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں مہم کی خود نگرانی کریں گے، جبکہ فیلڈ اسٹاف کو دورانِ مہم ہر قسم کی لاجسٹکس اور مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام ٹرانزٹ پوائنٹس پر آنے جانے والے بچوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے اور انسدادِ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کیلئے ضلعی انتظامیہ پرعزم ہے، والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، کیونکہ فرنٹ لائن ورکرز کی محنت اور عوام کے تعاون سے ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ بچوں کی صحت اور حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ :پولیس کا کریک ڈاؤن، 9 اشتہاری ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ :پولیس کا کریک ڈاؤن، 9 اشتہاری ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے شکنجہ سخت کر دیا ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ بصیر پور پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 9 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد احمد، شاہ نواز، عرفان، غلام مصطفیٰ، اجمل عرف اجو اور علی احمد سمیت دیگر اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

  • اوکاڑہ :حلقہ این اے 142 کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان کو مبارکباد

    اوکاڑہ :حلقہ این اے 142 کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان کو مبارکباد

    اوکاڑہ (نامہ نگار) سیاسی و سماجی کارکن چوہدری محمد طارق نے حلقہ این اے 142 کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان کو مبارکباد دی ہے۔ چوہدری طارق نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے اپنے عوامی لیڈر کو ووٹ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام دوست شخصیت کے حامل ہیں اور عوام کا اعتماد ہی حقیقی کامیابی ہے۔

    چوہدری محمد طارق نے اپنے پیغام میں چوہدری عثمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ نہ صرف اپنے حلقہ میں موجود تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کروائیں گے بلکہ حلقہ کی عوام کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔

  • اوکاڑہ :اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو بہتر سہولیات کی ہدایت

    اوکاڑہ :اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو بہتر سہولیات کی ہدایت

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احمد شیر گوندل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ساؤتھ سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کی۔ انہوں نے پیشنٹ مینجمنٹ، پبلک سروس ڈلیوری اور ہسپتال کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آؤٹ ڈور پیٹینٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) اور رجسٹریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں۔

    احمد شیر گوندل نے ہسپتال انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے، بروقت علاج یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری طبی سہولیات ہر وقت دستیاب رہیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، ادویات کی بروقت فراہمی اور عملے کی حاضری پر بھی خصوصی زور دیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے تمام سٹاف وقت کی پابندی اور فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتے۔ انہوں نے پیشنٹ مینجمنٹ اور پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کو مسلسل اور بہتر بنانے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ: 12سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

    اوکاڑہ: 12سالہ بچی سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)ضلع اوکاڑہ کے تھانہ چوچک کے علاقے موضع بازید پور میں ایک 12 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی، جو موضع بازید پور کی رہائشی خاتون کلثوم کی بیٹی ہے، اپنے گھر کے قریب مویشیوں کو چارہ ڈالنے گئی تھی۔ اس دوران ملزم علی حسنین نے بچی کو زبردستی پکڑ کر قریبی جھونپڑی میں لے جا کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
    جب علاقے کے لوگوں نے شور سنا اور جھونپڑی کی طرف بڑھے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ متاثرہ بچی کی ماں کلثوم نے فوری طور پر تھانہ چوچک پہنچ کر واقعے کی اطلاع دی اور اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والے ظلم کی شکایت درج کروائی۔

    پولیس نے بچی کی ماں کی درخواست پر مقدمہ نمبر 669/25 درج کر لیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسنین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یہ واقعہ علاقے میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے اور لوگ ملزم کے خلاف سخت ترین سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ملزم کو جلد عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ: انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس، ہر بچے کو پولیو کےقطرے پلانے کی ہدایت

    اوکاڑہ: انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس، ہر بچے کو پولیو کےقطرے پلانے کی ہدایت

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار، محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ انچارجز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں 15 سے 18 دسمبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کو مہم کے دوران تشکیل دی گئی ٹیموں، سکیورٹی انتظامات، لاجسٹکس اور مائیکرو پلاننگ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم قومی فریضہ ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں اور ہر بچے تک پولیو کے قطرے پہنچانا یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے مسڈ اور ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دینے، ہائی رسک علاقوں میں مؤثر مانیٹرنگ اور فیلڈ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

  • اوکاڑہ:سول ڈیفنس کی نجی کالج میں ریزیلینس کور کی آگاہی مہم

    اوکاڑہ:سول ڈیفنس کی نجی کالج میں ریزیلینس کور کی آگاہی مہم

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر): سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی اوکاڑہ کے ایک نجی کالج میں سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں شمولیت اور فائر فائٹنگ کے حفاظتی اقدامات سے متعلق ایک جامع آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن کا بنیادی مقصد طلباء کو ہنگامی حالات کے دوران خود حفاظتی، فوری ردِعمل اور قومی سطح پر ریزیلینس کور میں رضاکارانہ خدمات کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

    سیشن میں سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے ریزیلینس کور کے اغراض و مقاصد، اس کے تربیتی عمل اور رضاکارانہ خدمات کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے، خاص طور پر آگ لگنے کی صورت میں فوری ردِعمل کی اہمیت پر زور دیا۔

    آفیسر کھچی نے فائر فائٹنگ آلات کے درست استعمال، کسی بھی حادثے کی صورت میں محفوظ انخلاء کے طریقہ کار اور ابتدائی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے طلباء کو عملی رہنمائی فراہم کی۔ طلباء کو اس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اردگرد کے ماحول کی حفاظت کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

    آگاہی سیشن کے اختتام پر، فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ کالج انتظامیہ نے سول ڈیفنس کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور مستقبل میں بھی اس طرح کی تربیتی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • اوکاڑہ: تعلیمی اداروں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیتی مشقیں جاری

    اوکاڑہ: تعلیمی اداروں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیتی مشقیں جاری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ و تمغہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی نگرانی میں پاک لائف سیور پروگرام کے تحت ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشقیں جاری ہیں۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منعقد کی جانے والی ان مشقوں میں طلبہ و طالبات کو محفوظ انخلا، اسمبلی ایریا تک بروقت پہنچنے اور ایمرجنسی ردعمل سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

    تربیت کے دوران شرکاء کو خون بہنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، ہڈی ٹوٹنے کی حالت میں فوری طبی مدد، آگ لگنے پر اسے بجھانے کے طریقے، اور ساتھیوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو اہلکار عملی مظاہروں کے ذریعے طلبہ کو مختلف ایمرجنسی صورتحال میں درست ردعمل اپنانے کی تربیت بھی دے رہے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال خود بھی مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ تربیتی مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے طلبہ سے سوالات کرتے اور ان کی مہارتوں کو پرکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طلبہ کو یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت میں کس طرح اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

    مزید برآں، سی ٹی ڈی اور پولیس کے تعاون سے پانچ مختلف تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں بھی کی گئیں جن میں ریسکیو 1122 نے دہشت گردی کے واقعے کے بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔