Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: سموگ پالیسی کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی، 5 گاڑیاں بند، جرمانے عائد

    اوکاڑہ: سموگ پالیسی کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی، 5 گاڑیاں بند، جرمانے عائد

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ڈی آر ٹی اے کی جانب سے سموگ پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

    حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض کی نگرانی میں تشکیل دی گئی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور ماحولیاتی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے۔

    کارروائیوں کے دوران 5 گاڑیاں بند جبکہ متعدد ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کیے گئے۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، اور فضائی آلودگی پھیلانے والی یا غیر معیاری گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔

    انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت فٹنس کروائیں اور ماحولیاتی قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ عوام کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • اوکاڑہ: ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس، 22 جائیدادی تنازعات کی سماعت اور فوری انصاف کی ہدایات

    اوکاڑہ: ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس، 22 جائیدادی تنازعات کی سماعت اور فوری انصاف کی ہدایات

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر)وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی ریلیف اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ کمیٹی نے تحفظِ ملکیتی جائیداد ایکٹ کے تحت 22 کیسز کی سماعت کی۔

    ضلعی سربراہان نے ریونیو ریکارڈ کی روشنی میں سائلین کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ، شفافیت اور حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کریں۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ شہریوں کی ملکیتی جائیداد کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کیونکہ عوام کو ان کے حقوق اور فوری انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائیدادی تنازعات کے خاتمے کے لیے جامع چھان بین اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے اپنے خطاب میں کہا کہ باہمی تنازعات کے حل کے لیے پولیس مکمل طور پر ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحفظِ ملکیتی جائیداد ایکٹ پر عمل درآمد کے ذریعے قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

  • اوکاڑہ: آر یو جے ٹرین مارچ کا شاندار استقبال، صحافیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر دیں

    اوکاڑہ: آر یو جے ٹرین مارچ کا شاندار استقبال، صحافیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر دیں

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس (پاکستان) کا پشاور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا۔ اوکاڑہ اور گردونواح کے صحافیوں نے مارچ کے قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگا کر ان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین عبدالوحید انصاری اور صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ عباس جٹ کی زیر قیادت پریس کلب ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ٹرین مارچ کی قیادت آر یو جے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی کر رہے تھے۔
    ترجمان کے مطابق یہ ٹرین مارچ آر یو جے کے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    اس پرامن ٹرین مارچ کا مقصد علاقائی صحافیوں کے حقوق، مسائل اور ان کے سماجی و پیشہ ورانہ تشخص کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ان کے مطالبات وفاقی و صوبائی حکومتوں تک مؤثر انداز میں پہنچائے جا سکیں۔

    مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 13 نومبر کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

  • اوکاڑہ: آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی ضلع بھر میں کھلی کچہریاں، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

    اوکاڑہ: آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی ضلع بھر میں کھلی کچہریاں، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر)آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی جانب سے ضلع اوکاڑہ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں ڈی پی او راشد ہدایت، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور پولیس افسران شریک ہوئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او محبوب رشید نے ایک ہی روز میں دو مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں لگائیں — پہلی کھلی کچہری اظہر ریزیڈنس، علاقہ تھانہ بی ڈویژن میں اور دوسری عجوہ پیلس، علاقہ تھانہ طیب سعید شہید میں منعقد ہوئی۔

    کچہریوں میں خواتین اور مردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہِ راست آر پی او کے سامنے پیش کیے۔ آر پی او نے بیشتر شکایات کے فوری قانونی حل کے احکامات جاری کیے۔

    آر پی او محبوب رشید نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
    انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ بلا جھجک آر پی او آفس میں بھی اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوامی خدمت کے عزم پر قائم ہے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • اوکاڑہ: بغیر فٹنس سرٹیفیکیشن گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    اوکاڑہ: بغیر فٹنس سرٹیفیکیشن گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے سموگ کی روک تھام اور ٹریفک کی بہتری کے لیے سٹیشن مینیجر وکس (Vic’s) کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس میں محکمہ ماحولیات اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور گاڑیوں کی فٹنس اور ٹریفک کے نظام پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفیکیشن والی گاڑیاں دھواں خارج کر کے سموگ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں، اور ایسی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف وہی گاڑیاں سڑکوں پر چل سکیں گی جو وکس مراکز سے باقاعدہ معائنہ شدہ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ یافتہ ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وی آئی سی مراکز میں گاڑیوں کے معائنے کے عمل کو شفاف اور تیز بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وی آئی سی حکام نے یقین دلایا کہ غیر معیاری یا ناکارہ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفیکیٹ ہرگز جاری نہیں کیا جائے گا۔

    سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت فٹنس کروائیں تاکہ سموگ میں کمی آئے، سڑکوں پر حادثات کم ہوں اور ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔

  • اوکاڑہ: ای بزنس پروگرام کے حوالے سے ای لائبریری میں آگاہی سیمینار، کاروباری طبقے کی بھرپور شرکت

    اوکاڑہ: ای بزنس پروگرام کے حوالے سے ای لائبریری میں آگاہی سیمینار، کاروباری طبقے کی بھرپور شرکت

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت کے جدید eBiz پروگرام کے حوالے سے ای لائبریری اوکاڑہ میں ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے کنوینر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی تھے، جنہوں نے پروگرام کے مقاصد اور اس کے عملی نفاذ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    سیمینار میں صدر انجمن تاجران شیخ ریاض، صدر رائس ٹریڈرز ایسوسی ایشن رانا عبدالباسط، سینیئر جنرل مینجر چوہدری جاوید کاہلوں، صدر پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن چوہدری محمد اعظم سمیت شہر کے ممتاز تاجر رہنماؤں، صنعتکاروں اور ملز مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا eBiz پروگرام صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ اس پروگرام کے تحت 52 سے زائد این او سی، پرمٹس اور لائسنس اب گھر بیٹھے صرف چند کلکس کے ذریعے آن لائن حاصل کیے جا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف عوام کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ سرکاری دفاتر کے چکر لگانے اور غیر ضروری تاخیر کا بھی خاتمہ ہوگا۔

    سیمینار میں حکومتِ پنجاب کے Ease of Doing Business کے تحت جاری اصلاحاتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ eBiz پروگرام کاروباری ماحول کو آسان، شفاف اور مؤثر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، جس سے ضلعی و صوبائی سطح پر تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

    شرکاء نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کاروباری طبقے کے دیرینہ مسائل کے حل اور ڈیجیٹل سروسز کی ترویج کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

    اختتام پر کنوینر خالد جاوید بھٹی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا تعاون حکومتی اصلاحات کو کامیاب بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

  • اوکاڑہ: کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ریونیو سروسز کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس

    اوکاڑہ: کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ریونیو سروسز کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت عوام کو ریونیو سروسز کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجاعین وسطرو، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پلس پراجیکٹ کے نمائندے اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجاعین وسطرو نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر بورڈ آف ریونیو کے مختلف اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کھیوٹ، پارٹیشنز و ونڈا جات، ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن، باہمی تنازعات کے حل اور ریونیو کیسز پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔

    کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے شفافیت، سروس ڈلیوری اور عوامی سہولت میں بہتری کے لیے متعدد اصلاحاتی اقدامات شروع کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اراضی ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے تاکہ شہری ملکیتی حقوق، انتقالات، فرد اور دیگر خدمات باآسانی حاصل کر سکیں۔

    ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا کہ ای سروس سینٹرز اور ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے، جبکہ ریونیو عملے کی استعداد کار میں اضافہ، بدعنوانی کے خاتمے اور سروسز کی شفاف فراہمی کے لیے سخت مانیٹرنگ نظام نافذ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں زمینوں کے سروے اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی اپڈیٹیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو بہترین ریونیو سروسز فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور لینڈ ریونیو ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی مسائل کا شفاف اور قانونی حل ممکن بنایا جا سکے۔

  • اوکاڑہ: نواسوں کی علمی کامیابیاں، ماہرِ فلکیات ہمایوں افضل بٹ کا سر فخر سے بلند

    اوکاڑہ: نواسوں کی علمی کامیابیاں، ماہرِ فلکیات ہمایوں افضل بٹ کا سر فخر سے بلند

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ماہرِ فلکیات ہمایوں افضل بٹ کے نواسے نوافل فاروق نے لندن یونیورسٹی پلے مواتھ (University of Plymouth) سے اکاؤنٹنگ و فنانس کی ڈگری نمایاں نمبروں کے ساتھ حاصل کر کے اپنے والد ڈاکٹر محمد فاروق اسلم، خاندان اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    اس سے قبل ان کے بڑے نواسے باصل فیصل بھی وچ یونیورسٹی (Wych University) سے سائبر کرائم کی ڈگری حاصل کر کے پاکستان اور اپنے خاندان کا نام روشن کر چکے ہیں۔

    ہمایوں افضل بٹ نہ صرف فلکیات کے میدان میں اپنی تحقیق کے باعث جانے جاتے ہیں بلکہ ایک خوش نصیب نانا بھی ہیں، جنہوں نے اپنے بچوں اور نواسوں کی تعلیم و تربیت میں خصوصی کردار ادا کیا۔ ان کے نواسوں کی یہ کامیابیاں ان کی محنت، رہنمائی اور خاندانی علمی روایت کا ثبوت ہیں۔

    ادبی، علمی اور سماجی حلقوں سمیت اہلِ اوکاڑہ اور دوست احباب نے ہمایوں افضل بٹ اور ان کے خاندان کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    "نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی”

  • اوکاڑہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام دوست اقدام، سہولت بازار کی 108 دکانوں کی قرعہ اندازی مکمل

    اوکاڑہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام دوست اقدام، سہولت بازار کی 108 دکانوں کی قرعہ اندازی مکمل

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے وژن کے تحت سٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار کی 108 دکانوں کی قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی۔

    تقریب کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن اینڈ ریونیو سہولت بازار اتھارٹی صدام حسین اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد نے کی۔ اس موقع پر مینیجر سہولت بازار ثاقب وٹو، اتھارٹی کی کمیٹی کے اراکین، درخواست گزار اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہریوں نے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر دکانوں کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

    صدام حسین نے بتایا کہ سہولت بازار کے قیام سے عوام کو ایک ہی چھت تلے سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی۔ اب تک 20 اضلاع میں سہولت بازار قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ 60 شہروں میں مزید بازار بنائے جائیں گے۔ ان بازاروں میں سستی سبزیاں، پھل، گوشت، کریانہ آئٹمز سمیت روزمرہ اشیاء دستیاب ہوں گی۔

    عوام کی سہولت کے لیے سیکیورٹی، مفت بجلی، فری پارکنگ اور ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ دکانوں کی تقسیم میں خواتین، معذور اور اقلیتی افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق سہولت بازار عوام کو سستا روزگار اور بہترین کاروباری ماحول فراہم کرنے کا منصوبہ ہے جہاں اشیاء نوٹیفائڈ ریٹس سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

  • اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس، گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت

    اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس، گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے مفادِ عامہ کے پیش نظر ضلعی افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری رب نواز، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد، ایم ڈی واسا عبدالوحید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

    ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب مہم، پرائس کنٹرول میکانزم، تجاوزات کے خاتمے، آوارہ کتوں کی تلفی، پارکس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق گڈ گورننس، شفافیت اور عوامی خدمت کے اصولوں پر مبنی اصلاحات سے عوامی معیارِ زندگی بہتر ہو رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ گراس روٹ سطح پر عوامی خدمت کے لیے متحرک رہیں اور ای سروسز، لینڈ ریکارڈ سنٹرز، سہولت بازار، صاف پنجاب پروگرام اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں مثالی اقدامات یقینی بنائیں۔