Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ:چوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کا 1 رکن گرفتار ، 1 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد

    اوکاڑہ:چوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کا 1 رکن گرفتار ، 1 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) پولیس کی بڑی کارروائی ، چوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کا 1 رکن گرفتار ، 1 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریبات میں طلائی زیورات اور خواتین کے بیگ سے نقدی چرانےکی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے 01 رکن کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے 55 تولے طلائی زیورات اور 15 لاکھ روپے نقدی برآمد،

    ملزم علی حسن عرف کامران شادی کی تقریبات میں طلائی زیورات اور خواتین کے بیگ سے نقدی چراتا تھا ، پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعےملزم کو مانگا منڈی سے گرفتار کیا ،

    تین روز قبل ملزم اور اسکے ساتھیوں نے جھگیاں جٹاں میں شادی کی تقریب سے طلائی زیورات اور نقدی کو چوری کیا،ملزم کو چوری کی تربیت دینے والے گروہ کے سرغنہ و دیگر اراکین کی تلاش جاری ،

    ڈی پی او نے کہاکہ شہریوں کے جان ، مال اور عزت کا تحفظ اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،

  • اوکاڑہ :جماعت اسلامی کافلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف گول چوک پر احتجاجی مظاہرہ

    اوکاڑہ :جماعت اسلامی کافلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف گول چوک پر احتجاجی مظاہرہ

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف گول چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل تھے

    تفصیلات کے مطابق گول چوک میں کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی ،شرکاء نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے نعرے درج تھے

    مظاہرین کا کہنا تھاکہ عالمی عدالت فلسطین جنگ بندی کے اپنے فیصلے پر فوری عملدرآمد کروائے تاکہ بیگناہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی نسل کشی رک سکے-

  • اوکاڑہ یونیورسٹی اورضلع کی تینوں تحصیلوں میں 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے  آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا

    اوکاڑہ یونیورسٹی اورضلع کی تینوں تحصیلوں میں 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے یوم تکیبر کے سلسلہ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے، اسٹاف اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ یوم تکیبر پاکستان کی ایٹمی دفاعی صلاحیت کی تاریخ میں سب سے اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔

    ریلی کے شرکاء نے اسلامی ریاست کے ناقابل تسخیردفاع کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے۔ شرکاء نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

    اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان کی دفاعی تاریخ میں علاقائی اور بین الاقوامی سیاست میں بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ہمیں یوم تکیبر بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانا چاہیے۔

    ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاع نا قابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنے سائنس دانوں اور افواج پہ فخر ہونا چاہیے جنہوں نے اس کو ممکن بنایا۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی ہدایت پر 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے ضلع کی تینوں تحصیلوں تحصیلوں میں آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا، مرکزی آگاہی واک ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر کی زیر قیادت کی گئی،

    اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران و اہلکاران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، واک میں ملی نغمے بجائے گئے اور شرکاء نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے،

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی قوت اور نا قابل تسخیر طاقت بن کر ابھرا، پوری قوم پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے محسنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،

    یوم تکبیر ملکی سالمیت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یوم تکبیر وطن عزیز کے دفاع کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، ملک کی سالمیت و سر بلندی کے لیے ہر مکتبہ فکر کو اپنا مخصوص کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • اوکاڑہ،شرپسند عناصر کی سکول پر قبضے کی کوشش

    اوکاڑہ،شرپسند عناصر کی سکول پر قبضے کی کوشش

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ ملگدا چوک کے نواحی گاوں میں گورنمنٹ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول پر غنڈہ گرد عناصر نےدھاوا سکول کی دیوار گرا کر سکول کے رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے

    تفصیلات کے مطابق ملگدا چوک کے نواحی گاوں 39اے فور ایل میں عرصہ 14سال سے سرکاری رقبہ پر واقع سرکاری نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول پر گاوں کے بااثر اور غنڈہ گرد عناصر کا دھاوا اسکول اساتذہ کے مطابق صفدر حسین بھٹی نامی شخص نے سرکاری سکول کی اساتذہ اور بچیوں کو سکول بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے سکول کی دیوارگرا کر احاطہ سکول پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر سکول کی بچیوں اور اساتذہ میں خوف ک لہر دوڑ گئی ۔سکول اساتذہ بچیوں کے والدین سمیت اہل گاوں کے دیگر معززین نے سی او ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے مطالبہ کرتے ھوئے کہا ھے کہ سرکاری سکول کی دیوار گرانے اور سکول پرقبضہ کرنے والے غنڈہ گرد عناصر کے خلاف فلفور قانونی کاروائی کی جائے۔

    سگریٹ جلانے کے لئے ماچس نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان قتل

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی  نے ایکسپائر وناقص مصالحہ جات اور چائنہ سالٹ کی بڑی مقدار پکڑ لی

    اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائر وناقص مصالحہ جات اور چائنہ سالٹ کی بڑی مقدار پکڑ لی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی ایکسپائر ناقص ملاوٹی مصالحہ جات اور چائنہ سالٹ کی بڑی مقدار پکڑ لی۔ ملزم گرفتار مقدمہ درج تمام مشینری ضبط۔

    اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم اور ان کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صمد پورہ روڈ پرناقص غیر معیاری ایکسپائر مصالحہ جات ۔سویاں چائنہ سالٹ کی بڑی مقدار پکڑ لی مصالحہ جات کو معروف کمپنیوں کے لیبل لگا کر پیک کیا جا رہا تھا۔۔

    یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔مصالحہ جات میں ناقص مضر صحت مٹیریل استعمال کیا گیا تھا، سیفٹی ٹیم نے تمام مٹیریل موقع پر ہی تلف کر دیا جبکہ تمام مشینری کو قبضہ میں لے کر دفتر میں جمع کروا دیا۔

    اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔

  • اوکاڑہ:تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    اوکاڑہ:تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ڈی پی او

    تفصیلات کے مطابق آج ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو کی انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سے خصوصی ملاقات ہوئی ،تاجروں کے ساتھ خصوصی ملاقات میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا بھرپور ساتھ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

    اس موقع پر ڈی پی او نے کہا تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، ملک کی ترقی و خوشحالی اور معیشت میں تا جر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،

    ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید کہا کہ سیف سٹی کے قیام کے بعد جرائم میں نمایاں کمی نظر آئے گی

  • اوکاڑہ:نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

    اوکاڑہ:نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
    پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی

    ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے یادگار شہداء پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی ، امن و امان اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے دفتری سٹاف سے ملاقات کی ۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ،

    پولیس افسران شہریوں سے عزت سے پیش آئیں اور اوکاڑ میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا ،

    اوکاڑہ کی عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے 24/7 کھلے ہیں،

  • اوکاڑہ:شدید گرمی،فرسٹ ائیر سالانہ امتحانات کے دوران کئی طالبات بے ہوش ہوکرگرپڑیں

    اوکاڑہ:شدید گرمی،فرسٹ ائیر سالانہ امتحانات کے دوران کئی طالبات بے ہوش ہوکرگرپڑیں

    اوکاڑہباغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )شدید گرمی،فرسٹ ائیر سالانہ امتحانات کے دوران کئی طالبات بے ہوش ہوکرگرپڑیں،ریسکیو 1122نے کئی طالبات کی زندگیاں بچالیں

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو کالز موصول ہوئیں کہ تحصیل رینالہ خورد میں جاری امتحانات کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں امتحانات میں شریک طالبات کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے لہذا ایمرجنسی کےلیے فوراً گاڑیاں بجھوائیں۔

    ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موٹر بائیکس پر تیز ترین ریسپانس کیا۔ چیک اپ کرنے پر پتہ چلا کہ طالبات کے بلڈ پریشر لو ہو گئے ہیں اور فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔

    جس پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے فوری ڈرپس لگا دیں اور وہاں موجود رہے جبکہ طالبات اپنا پیپر مکمل کرنے میں مصروف ہو گئیں۔

    اللّٰہ تعالیٰ کے خاص کرم سے طالبات کی زندگیاں بھی بچائی اور حوصلہ دیتے ہوئے امتحان بھی مکمل کرایا تاکہ ان کا مستقبل بھی بچ سکے

  • اوکاڑہ:مزدا ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر,ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ:مزدا ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر,ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)اختر آباد کے قریب مزدا ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر، ایک شخص زخمی ہو گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں قومی شاہراہ اختر آباد کے قریب مزدا ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر۔حادثہ مزدا ٹرک ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

    حادثہ میں مزدا ٹرک میں سوار ڈرائیور زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔

  • اوکاڑہ:ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری

    اوکاڑہ:ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

    اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو لوٹنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے،

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 41 ہزار 6 سو 16 انسپکشنز کیں اس دوران 1707 مقامات پر اوور چارجنگ پائی گئی،

    کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 73 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ 210 کو گرفتار کروایا گیا،

    اس کے علاوہ 17 دکانوں کو سیل کیا گیا اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کو 29 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا