Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ:بہادر نگر  میں 3 روزہ بھینس دودھ میلہ 2024 کے مقابلوں کا آغاز

    اوکاڑہ:بہادر نگر میں 3 روزہ بھینس دودھ میلہ 2024 کے مقابلوں کا آغاز

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے تحت لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادر نگر اوکاڑا میں تین روزہ بھینس دودھ میلہ 2024 کے مقابلوں کا آغاز۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے بہادر نگر اوکاڑہ میں دودھ میلہ کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔
    اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، غلام رضا ربیرہ سمیت محکمہ لا ئیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

    نیلی راوی بھینس کے دودھ اور خوبصورتی جبکہ ساہیوال گائے، چولستانی گائے، اور بھیڑ بکریوں کی خوبصورتی کے مقابلہ جات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
    صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے جانوروں کی خوبصورت پریڈ کا معائنہ کیا اور میلہ میں لگائے گئے تمام سٹالز کا بھی دیکھے۔

    صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک میں انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پنجاب کی ثقافت میں لائیو سٹاک کے میلوں کا ہمیشہ سے تاریخی کردار رہاہے اور محکمہ لائیو سٹاک پنجاب اس روایت کو بخوبی زندہ رکھے ہوئے ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ شعبہ زراعت کا 60 فیصد حصہ لائیو سٹاک پر مشتمل ہے۔ شعبہ لائیو سٹاک میں بریڈ امپروومنٹ ہی ترقی کا واحد حل ہے۔میلوں اور مقابلوں سے مویشی پال کسانوں میں بہتر سے بہتر پیداوار کے حصول کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ ان نمائشوں اور میلوں کے انعقاد سے معاشرے میں صحت مندانہ رجحان پروان چڑھتا ہے۔ لائیو سٹاک اور زراعت ایک دوسرے سے ملحقہ شعبے ہیں ۔ڈزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ اور بریڈ امپروومنٹ ہماری اولین ترجیح ہیں ۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیماریوں کی روک تھام سے دنیا میں ہمارے جانوروں کی مانگ بڑھنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر آصف رفیق نے وزیر لائیو سٹاک و زراعت کی تقریب میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    تقریب کے اختتام پر بفلو بریڈر ایسوسی ایشن کی طرف سے وزیر لائیو سٹاک کو اعزادی شیلڈ پیش کی گئی۔

  • صدر مملکت آصف علی زرداری  کا بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    آصف علی زرداری نے گڑھی خدابخش میں ذوالفقارعلی بھٹو، بینظیر بھٹواور بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی۔صدر مملکت نے آئینی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی گڑھی خدابخش پہنچے تھے ،جہاں انہوں نے بھٹو خاندان کےمزارات پر پھول چڑھائے۔آصف علی زرداری نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔اس دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

  • اوکاڑہ : ریسکیو 1122 اپنے محکمانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی میں بھی سرگرم

    اوکاڑہ : ریسکیو 1122 اپنے محکمانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی میں بھی سرگرم

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امیتاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ماحول دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے شجر کاری کی مہم شروع کرتے ہوئے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کے لان میں پودا لگایا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد آئندہ نسل کو آلودگی سے بچانا ہے اور گلوبل وارمنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگا کر ہم آنے والی نسل کو ایک اچھا آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور جہاں تک ممکن ہے پھل دار درخت لگائیں۔

    پودا لگانے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و عظمت کے لیے دعائیں کی گئیں۔

  • اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈایریکٹوریٹ آف کیئریر کونسلنگ نے ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ای روزگار کی ٹیم نے سربراہ شعبہ سائنس ایجوکیشن ڈاکٹر نسرین اختر کی زیر نگرانی ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور فری لائسنس پہ خصوصی تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا۔

    اس ورکشاپ کے مقاصد پہ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نسرین نے بتایا کہ اکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور دنیا کی معیشت دن بدن ٹیکنالوجی کے زیر اثر آ رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم اپنے طلباء کو وہ تمام ضروری صلاحیتیں سکھانا چاہتے ہیں جن کو بروئے کار لا کر وہ نہ صرف اپنے لیے باعزت روزگار کما سکیں بلکہ ملک کی آئی ٹی برآمدات میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

    ای روزگار کی ٹیم نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنا وقت سوشل میڈیا پہ برباد کرنے کی بجائے نئی مہارتیں اور نئے سافٹ وئیر سیکھنے میں صرف کریں ۔

    یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ بدلتے ہوئے زمانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہترین تعلیمی و تربیتی سہولیات مہیا کرنے کےلیے ہر دم کوشاں ہے۔ اس طرح کے اور پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

  • اوکاڑہ: ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں،میاں طارق بشیر

    اوکاڑہ: ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں،میاں طارق بشیر

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں،میاں طارق بشیر

    ایکسیئن لیسکو اوکاڑہ انجینئر میاں طارق بشیر نے کہا ہے کہ صارفین کو ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں تاکہ صارفین کو ماہ صیام میں سحر اور افطار و نماز اور عبادتی اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی سے کوئی مسلہ پیدا نہ ہو صارفین زیادہ سے زیادہ وقت عبادت الہی میں گزاریں اپنی مغفرت کی دعاوں کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے فروغ ملکی استحکام کی بھی دعائیں کریں ماہ رمضان میں اللہ پاک امت محمدی کی دعائیں بڑی فراخدلی سے قبول کرتا ہے۔

    میاں طارق بشیر نے کہا کہ محکمہ لیسکو کے نادہندگان سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی لیسکو کے نادہندگان جلد از جلد اپنے بقایا ادا کریں رمضان المبارک ختم ہوتے ہی لیسکو کی ٹیمیں گلی گلی گاؤں گاؤں نادہندگان کے خلاف سخت آپریشن شروع کریں گی اور نادہندگان کے علاوہ بجلی چوروں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کرے گی.

  • اوکاڑہ:اے ڈی سی آرکی زیرصدارت مہنگائی کی روک تھام کے لئے اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ:اے ڈی سی آرکی زیرصدارت مہنگائی کی روک تھام کے لئے اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر سرپرستی ضلع انتظامیہ مہنگائی مافیہ کے خلاف سرگرم، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر کی زیر صدارت مہنگائی کی روک تھام کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،

    اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری غلام مصطفی جٹ ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریرز خالد جاوید بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اورتاجروں نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق پالیسی اپنائی جائے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے،

    انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ چیکنگ کریں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں سے پرائس لسٹوں پر سختی سے عمل درآمد کروائیں ،

    اس کے علاوہ عوام کی آگاہی کے لیے ان پرائس لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے اور ان سے ہیرا پھیری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھرپور کاروائیاں کریں

    اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور بہترین کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی ۔

  • اوکاڑہ:ریسکیو 1122ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن میں منعقد ہوا

    اوکاڑہ:ریسکیو 1122ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن میں منعقد ہوا

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 13580کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3652ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7568غیر متعلقہ اورمس کالز، 2322 معلوماتی،20رونگ کالزاور 18فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب126کالز فی دن ہے۔

    3652 ایمرجنسیز میں 829روڈ ٹریفک حادثات، 2416میڈیکل، 29آگ لگنے کے واقعات،81کرائم اور297متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 900افراد متاثر ہوئے جن میں 11 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ452 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور437متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    آگ لگنے کے 29واقعات ہوئے جن میں 3کمرشل ایریا،2رہایشی علاقے اور 24 واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (07)،گیس لیکج(01)، موم بتی(01)، فائرورکس (01)، نامعلوم (01)، دیگر(09) اور لاپرواہی (09) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ23 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

    ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 1405ایمرجنسیز پر3.30 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے1411 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 358مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔

    188مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ170افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

  • اوکاڑہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایٹ سیف کڈز پروگرام کا آغاز

    اوکاڑہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایٹ سیف کڈز پروگرام کا آغاز

    اوکاڑہ ,باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) چھوٹے بچوں کی بہتر نشوونما اور صحت کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایٹ سیف کڈز (Eat Safe kids) پروگرام کا آغاز۔
    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایٹ سیف کڈز پروگرام کے حوالے سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جسمیںڈائریکٹر مانیٹرنگ غلام فرید، سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا، پرنسپل اظہر جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عبد العظیم نے شرکت کی۔

    پروگرام کا مقصد بچوں کے بہتر نشوونما کیلیے والدین کو متوازن غذا بارے آگاہی دینا ہے۔

    اس سیمنار کا مقصد وٹامنز سے بھرپور خوراک اور صحت بخش لنچ باکس تیار کرنے کی تراکیب بارے والدین کو آگاہ کرنا ہے ۔

    غذائی ماہرین نے والدین اور اساتذہ کو بچوں کی بہتر صحت کیلیے وٹامن اور آئرن سے بھرپور خوراک کے چناؤ بارے آگاہ کیا،ڈائریکٹر مانیٹرنگ غلام فرید کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مشکور ہیں انہوں نے بچوں کے روشن مستقبل کیلیے منفرد منصوبے کا آغاز کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بچے صحت مند ہوں گے تو ان کا مستقبل روشن ہو گا۔ معیاری خوراک کے ساتھ ساتھ صفائی کا خاص خیال رکھنا بھی لازم ہے۔

    شرکاء نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر بچوں کی صحت کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام مہمانوں، والدین اور اساتذہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور خوب سراہا۔

  • اوکاڑہ:موٹر سائیکل سوار اوور ٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوکاڑہ:موٹر سائیکل سوار اوور ٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )موٹر سائیکل سوار اوور ٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوکاڑا 33 ٹو آر ستگھرہ روڈ پر موٹر سائیکل اوور ٹیک کرتے ہوئے آئل ٹینکر کے نیچے آ گیا۔جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی ہسپتال منتقل ۔

    33 ٹو آر ستگھرہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار آئل ٹینکر کے نیچے آ گئے حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا

    اطلاع ملنے پر ریسکیو موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ نعش کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وقاص ولد شوکت عمر15 سال تقریباً ،سکنہ 34 ٹو آر کے نام سے ہوئی

  • اوکاڑہ: پیٹرولنگ پولیس نےلاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا

    اوکاڑہ: پیٹرولنگ پولیس نےلاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ پیٹرولنگ پولیس نےلاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا۔بچہ اپنی نانی کے گھر چھٹیاں گزارنےگیا تھا اور راستہ بھٹک کر دور نکل گیا۔

    پیٹرولنگ پولیس ترجمان کے مطابق قلعہ سوندا سنگھ چیک پوسٹ کی پیٹرولنگ پولیس کی ٹیم اے۔ایس۔آئی جاوید اقبال کی سربراہی میں معمول کی علاقہ گشت پر مامور تھی کہ سہتی قبرستان کے قریب روڈ کنارے پر ایک بےیارومددگار روتے ہوے 6 سالہ معصوم بچے جس کی شناخت عثمان غنی کے نام سے ہوئی کو اپنی محفوظ تحویل میں لیا۔

    پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے بچے کے والدین کی تلاش کا عمل شروع کردیاگیا مختلف دیہاتوں کی مساجد میں اعلانات کروانے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا و دیگر جدید تمام ذرائع کوبروئے کار لاتے ہوئےآخر کار پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے بچے کا گھر تلاش کر لیا اور معززین علاقہ کی موجودگی میں بچے کو اس کی والدہ رضیہ بی بی اور حقیقی چچا کے حوالے کر دیا

    بچے کی والدہ نے بتایا کہ بچہ اس کے ہمراہ نانی کے گھر واقع حجرہ چوک آیا ہوا تھا جہاں وہ گھر سے باہر نکلا اور راستہ بھول جانے کی وجہ سےلاپتہ ہوگیا جس کوہم کئی گھنٹوں سے تلاش کر رہے ہیں بچے کی والدہ اور علاقہ مکینوں کی طرف سے پیٹرولنگ پولیس کے اس عظیم انسانیت دوست اقدام کی بروقت سر انجام دہی پر اظہار تشکر اور ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا