Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ : پولیس کے 7 افسران کی سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی،پرموشن بیجز لگائےگئے

    اوکاڑہ : پولیس کے 7 افسران کی سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی،پرموشن بیجز لگائےگئے

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ پولیس کے 7 افسران کی سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی، ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے پرموٹ ہونے والے پولیس افسران کو پرموشن بیجز لگائے گئے.

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر اوکاڑہ پولیس کے 7 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر رینک پر ترقی، ڈی پی او اوکاڑہ منصورامان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو انسپکٹر رینک کے بیجز لگائے اور ترقی پانے پر مبارکباد دی.

    سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے پولیس افسران میں میڈم ریحانہ کوکب ، نوید احمد ، سیف الرحمان ، ریاض احمد ، حماد ظفر ، ظہور, احمد عرفان رسول شامل ہیں

    ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے ترقی پانے والے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینک بڑھنے کے ساتھ ساتھ زمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، اپنے فرائض منصبی کو مزید احسن طریقے سے سر انجام دے کر محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی اور فخر کا باعث بنیں

  • اوکاڑہ:رمضان نگہبان راشن پیکج کے بیگ خرد برد کرنے والا پٹواری معطل،دست راست گرفتار

    اوکاڑہ:رمضان نگہبان راشن پیکج کے بیگ خرد برد کرنے والا پٹواری معطل،دست راست گرفتار

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) تفصیلات کے مطابق رات گئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے بہت بڑی کارروائی انجام دی اوکاڑہ کے نواحی علاقے 45 جی ڈی سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رمضان نگہبان راشن پیکج میں بے ایمانی اور خیانت کرنے والے پٹواری کو معطل کر کے تھانہ صدر اوکاڑہ میں پٹواری محمد علی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

    پٹواری کے دست راست راؤ عمران سے موقع پر نو ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا، راؤ عمران اور محمد ارشد کو موقع پر گرفتار کروا کر پابند سلاسل کروایا پٹواری محمد علی موقع سے فرار ہو گی

    ا نگہبان راشن پیکج کے ایک سو تھیلے برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیے پٹواری محمد علی موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا کہنا تھا کہ مستحقین کا حق کھانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بے ایمان، خائن اور غیر دیانت دار ملازمین کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی

    پٹواری محمد علی کے کارندوں اور ریونیو عملہ سے انکوائری کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چند بددیانت اور خائن لوگوں کے بدنما اور اوچھے کردار حکومت کے اچھے اقدامات کو داغدار کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے میڈیا ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • اوکاڑہ: چوہدری ریاض الحق جج اپنے حلقہ این اے 136 کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں،ملک خالد یعقوب

    اوکاڑہ: چوہدری ریاض الحق جج اپنے حلقہ این اے 136 کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں،ملک خالد یعقوب

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )سماجی کارکن پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما ملک خالد یعقوب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے چوہدری ریاض الحق جج ایم این اے حلقہ این اے 136نے اوکاڑہ کی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کیا ہوا

    چوہدری ریاض الحق جج نے ہمیشہ سے عوامی سوچ کو ترجیح دی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں میگا پراجیکٹس اوکاڑہ کی تعمیر وترقی میں ایک اہم مقام حاصل کرے گا

    شہر کے ساتھ حلقہ کے تمام دیہاتوں میں بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی نوعیت کے بہترین منصوبے شروع کیے جائیں ان میں بہت سے منصوبہ جات عنقریب شروع ہو جائیں گے

    ملک خالد یعقوب نے کہا حلقہ کے عوام نے چوہدری ریاض الحق جج کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ چوہدری ریاض الحق جج ایک بہترین انتخاب ہے جو صحیح معنوں میں اوکاڑہ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے

  • اوکاڑہ : پولیس کی کارروائی رانا یاسرعرف یاسری ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ : پولیس کی کارروائی رانا یاسرعرف یاسری ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)تھانہ بی ڈویژن` پولیس کی کارروائی رانا یاسرعرف یاسری ڈکیت گینگ گرفتار ،عماریاسر ، یوسف, اور جرار گرفتار ملزمان میں شامل

    ملزمان سے نقدی رقم 2 لاکھ روپے ,2 عدد موبائل فونز ،2 عدد موٹرسائکلز اور 3 عدد پسٹل برآمد مزید تفتیش جاری

    دوسری جانب تھانہ اے ڈویژن پولیس نے اطہر شاہ عرف اطہری شاہ ڈکیت گینگ کے چار ارکان اسلحہ سمیت گرفتار ۔ ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور موبائل فونز برآمد۔ملزمان رات کے وقت اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔

    ملزمان نے تھانہ اے ڈو یژن کے علاوہ تھانہ بی ڈویژن اور تھانہ صدر اوکاڑہ میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

  • اوکاڑہ:بہادر نگر  میں 3 روزہ بھینس دودھ میلہ 2024 کے مقابلوں کا آغاز

    اوکاڑہ:بہادر نگر میں 3 روزہ بھینس دودھ میلہ 2024 کے مقابلوں کا آغاز

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے تحت لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادر نگر اوکاڑا میں تین روزہ بھینس دودھ میلہ 2024 کے مقابلوں کا آغاز۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے بہادر نگر اوکاڑہ میں دودھ میلہ کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔
    اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، غلام رضا ربیرہ سمیت محکمہ لا ئیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

    نیلی راوی بھینس کے دودھ اور خوبصورتی جبکہ ساہیوال گائے، چولستانی گائے، اور بھیڑ بکریوں کی خوبصورتی کے مقابلہ جات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
    صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے جانوروں کی خوبصورت پریڈ کا معائنہ کیا اور میلہ میں لگائے گئے تمام سٹالز کا بھی دیکھے۔

    صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک میں انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پنجاب کی ثقافت میں لائیو سٹاک کے میلوں کا ہمیشہ سے تاریخی کردار رہاہے اور محکمہ لائیو سٹاک پنجاب اس روایت کو بخوبی زندہ رکھے ہوئے ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ شعبہ زراعت کا 60 فیصد حصہ لائیو سٹاک پر مشتمل ہے۔ شعبہ لائیو سٹاک میں بریڈ امپروومنٹ ہی ترقی کا واحد حل ہے۔میلوں اور مقابلوں سے مویشی پال کسانوں میں بہتر سے بہتر پیداوار کے حصول کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ ان نمائشوں اور میلوں کے انعقاد سے معاشرے میں صحت مندانہ رجحان پروان چڑھتا ہے۔ لائیو سٹاک اور زراعت ایک دوسرے سے ملحقہ شعبے ہیں ۔ڈزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ اور بریڈ امپروومنٹ ہماری اولین ترجیح ہیں ۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیماریوں کی روک تھام سے دنیا میں ہمارے جانوروں کی مانگ بڑھنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر آصف رفیق نے وزیر لائیو سٹاک و زراعت کی تقریب میں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    تقریب کے اختتام پر بفلو بریڈر ایسوسی ایشن کی طرف سے وزیر لائیو سٹاک کو اعزادی شیلڈ پیش کی گئی۔

  • صدر مملکت آصف علی زرداری  کا بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    آصف علی زرداری نے گڑھی خدابخش میں ذوالفقارعلی بھٹو، بینظیر بھٹواور بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی۔صدر مملکت نے آئینی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی گڑھی خدابخش پہنچے تھے ،جہاں انہوں نے بھٹو خاندان کےمزارات پر پھول چڑھائے۔آصف علی زرداری نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔اس دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

  • اوکاڑہ : ریسکیو 1122 اپنے محکمانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی میں بھی سرگرم

    اوکاڑہ : ریسکیو 1122 اپنے محکمانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی میں بھی سرگرم

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امیتاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ماحول دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے شجر کاری کی مہم شروع کرتے ہوئے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کے لان میں پودا لگایا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد آئندہ نسل کو آلودگی سے بچانا ہے اور گلوبل وارمنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگا کر ہم آنے والی نسل کو ایک اچھا آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور جہاں تک ممکن ہے پھل دار درخت لگائیں۔

    پودا لگانے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و عظمت کے لیے دعائیں کی گئیں۔

  • اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی اور ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈایریکٹوریٹ آف کیئریر کونسلنگ نے ای روزگار کے اشتراک سے طلباء کےلیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ای روزگار کی ٹیم نے سربراہ شعبہ سائنس ایجوکیشن ڈاکٹر نسرین اختر کی زیر نگرانی ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور فری لائسنس پہ خصوصی تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا۔

    اس ورکشاپ کے مقاصد پہ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نسرین نے بتایا کہ اکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور دنیا کی معیشت دن بدن ٹیکنالوجی کے زیر اثر آ رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں ہم اپنے طلباء کو وہ تمام ضروری صلاحیتیں سکھانا چاہتے ہیں جن کو بروئے کار لا کر وہ نہ صرف اپنے لیے باعزت روزگار کما سکیں بلکہ ملک کی آئی ٹی برآمدات میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

    ای روزگار کی ٹیم نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنا وقت سوشل میڈیا پہ برباد کرنے کی بجائے نئی مہارتیں اور نئے سافٹ وئیر سیکھنے میں صرف کریں ۔

    یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ بدلتے ہوئے زمانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہترین تعلیمی و تربیتی سہولیات مہیا کرنے کےلیے ہر دم کوشاں ہے۔ اس طرح کے اور پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

  • اوکاڑہ: ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں،میاں طارق بشیر

    اوکاڑہ: ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں،میاں طارق بشیر

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں،میاں طارق بشیر

    ایکسیئن لیسکو اوکاڑہ انجینئر میاں طارق بشیر نے کہا ہے کہ صارفین کو ماہ رمضان میں بجلی کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کئے ہیں تاکہ صارفین کو ماہ صیام میں سحر اور افطار و نماز اور عبادتی اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی سے کوئی مسلہ پیدا نہ ہو صارفین زیادہ سے زیادہ وقت عبادت الہی میں گزاریں اپنی مغفرت کی دعاوں کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے فروغ ملکی استحکام کی بھی دعائیں کریں ماہ رمضان میں اللہ پاک امت محمدی کی دعائیں بڑی فراخدلی سے قبول کرتا ہے۔

    میاں طارق بشیر نے کہا کہ محکمہ لیسکو کے نادہندگان سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی لیسکو کے نادہندگان جلد از جلد اپنے بقایا ادا کریں رمضان المبارک ختم ہوتے ہی لیسکو کی ٹیمیں گلی گلی گاؤں گاؤں نادہندگان کے خلاف سخت آپریشن شروع کریں گی اور نادہندگان کے علاوہ بجلی چوروں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کرے گی.

  • اوکاڑہ:اے ڈی سی آرکی زیرصدارت مہنگائی کی روک تھام کے لئے اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ:اے ڈی سی آرکی زیرصدارت مہنگائی کی روک تھام کے لئے اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر سرپرستی ضلع انتظامیہ مہنگائی مافیہ کے خلاف سرگرم، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر کی زیر صدارت مہنگائی کی روک تھام کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،

    اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری غلام مصطفی جٹ ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریرز خالد جاوید بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران اورتاجروں نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق پالیسی اپنائی جائے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل بھی کیا جائے،

    انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ چیکنگ کریں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں سے پرائس لسٹوں پر سختی سے عمل درآمد کروائیں ،

    اس کے علاوہ عوام کی آگاہی کے لیے ان پرائس لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے اور ان سے ہیرا پھیری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھرپور کاروائیاں کریں

    اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور بہترین کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی ۔