اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اوکاڑہ میں چوہدری ریاض الحق بھاری اکثریت سے کامیاب ۔ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کامیاب ۔جبکہ 8 ایم پی اے اور 3 ایم این اے مسلم لیگ اور ایک آزاد ایم این اے تحریک انصاف کا کامیاب ہوا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 136 پی پی 190 اور پی پی 191 کے مکمل پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج۔
این اے 136 کے 314 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل رزلٹ
ن لیگ کی ریاض الحق جج 127095 ووٹ لے کر کامیاب .
آزاد امیدوار راؤ حسن سکندر 80298 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
پی پی 191 کے 160 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل رزلٹ غیر حتمی غیر سرکاری
ن لیگ کے میاں محمد منیر 46230 ووٹ کر کر کامیاب
آزاد امیدوار چوہدری سلیم صادق 44441 کے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 190 کے ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز 170 کا مکمل رزلٹ
ن لیگ کے میاں یاور زمان 61235 ووٹ لے کر کامیاب
آزاد امیدوار مہر عبدالستار 49172 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر۔
پی پی 192 کے تمام پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے غلام رضا کامیاب۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام رضا 73759 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر۔
آزاد امیدوار حماد اسلم 68104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

Category: اوکاڑہ
-

اوکاڑہ :غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کامیاب
-

اوکاڑہ:الیکشن 2024، پولنگ سامان کی پولیس کی حفاظت میں ترسیل
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )الیکشن 2024، پولنگ سامان کی پولیس کی حفاظت میں ترسیل کے عمل مکمل
تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ریٹرننگ افسران کی طرف سے پولنگ سٹاف کو سامان کی ترسیل کی گئی۔ترجمان کے مطابق
پریذائیڈنگ افسران اپنے عملے کے ساتھ سامان وصول کیا۔پولنگ عملہ کے لئے ٹرانسپورٹیشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے،پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے دستے بھی عملے اور سامان کی حفاظت کیلئے موجود رہے۔سپیشل وہیکلز پولنگ عملہ، سامان اور پولیس افسران کو لیکر پولنگ اسٹیشنز کیلئے روانہ ہو ئے ۔اس موقع پر ڈی پی او اور ڈی سی بھی موجود تھے.
-

اوکاڑہ: دیپالپور چوک میں پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی
اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفر)دیپالپور چوک میں پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیوفائرفائٹرزنے بروقت ریسپانس کرتے ہوئےآگ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے
آگ دیپالپور چوک نزدشیل پمپ پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی،ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،ریسکیو1122 اطلاع پر موٹر بائیک سروس،فائروہیکل اورریسکیو وہیکل فوری موقع پر پہنچ گئیں،دکان بند تھی،ریسکیو ٹیموں نے بولٹ کٹرکی مدد سے دکان کے شٹرکاتالہ کاٹ کرآگ پر قابوپایا،
ریسکیوفائرفائٹرزنے پیشہ ورانہ طریقہ کاراپناتے ہوئےآگ پر پانی کی مددسےفائرفائٹنگ کی اور 15 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پالیا.
-

اوکاڑہ:عام انتخابات سے متعلق ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی زیر صدارت ضلع بھر کی پولیس سے جنرل الیکشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ،
اجلاس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کیا گیا،اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کیالیکشن ضابطہ اخلاق کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ اور نفرت انگیز مواد کے تشیہر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔
ڈی پی او منصور امان نے پولیس افسران سے کہا کہ پٹرولنگ ، نگرانی ، ناکہ بندی اور دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،
-

اوکاڑہ:میونسپل کارپوریشن کی غفلت ،شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل ہونے لگا،
شہر کے پوش علاقے چراغ سندھو کالونی کے ناکارہ سیوریج سسٹم نے شہریوں کا جینا محال کردیا ،شہریوں کا کہناہے کہ اس بوسیدہ سیوریج سسٹم کو کوئی ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ۔
میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور عوامی نمائندوں نے ہمیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، شہریوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے چراغ سندھو کالونی کے سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کا مطالبہ کیاہے
-

اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی نے 1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا
اوکاڑہ،باغی ٹی وی(ملک ظفر) اوکاڑہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی،1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 1500کلو مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا۔مردہ مرغیوں کے گوشت کو شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر فروخت کیا جانا تھا۔کاروائی ایل بی ڈی سی کینال پل فیصل آباد روڈ نزد ایجوکیٹر سکول اوکاڑہ کے قریب کی گئی۔مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا ،موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اورتھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
-

اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا
اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی ٹیکنیکل ٹیم نے ایل پی جی پلانٹ51ٹو ایل اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا
جس میں ایل پی جی پلانٹ کی مینجمنٹ و ورکرز نے ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ و آگ لگنے کی صورت میں پلانٹ سے بحفاظت انخلا،آلات آتش کشی و فائر بیٹر کا استعمال، فائر ہایڈرنٹ,واٹر کینن گن اور خودکار فائر سپرینکولر سسٹم کا استعمال، سائرن بجانے کی ریہرسل اور ہنگامی اسمبلی پوائنٹ برائے حاضری ملازمین کی اہمیت اور ذاتی حفاظتی سامان کی اہمیت کے بارے میں لیکچرز و ڈرل بمعہ پروٹوکول ڈریس منعقد کروائی گئی ۔
ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے ملازمین میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ چوہدری وقار اکبر نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور انتظامیہ پلانٹ کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔
علاوہ ازیں عوام الناس کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی انسپکشن ٹیموں نے تحصیل دیپالپور کی متعدد کمرشل مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے آلات کو چیک کیا اور آگ بجھانے کے نامکمل انتظامات پر 37 عدد شاپس کو تحریری نوٹس جاری کیے اور 14 شاپس کے چالان کر کے مزید کاروائی کے لیے عدالت بجھوا دیے ۔
-

اوکاڑہ: پر امن وشفاف الیکشن کےانعقاد کے لئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے.ڈاکٹر ذیشان حنیف
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر ;;ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2024 کے شفاف اور پر امن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار الیکشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر مکمل کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن مہم میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں ،
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع کونسل میں جنرل الیکشن 2024 کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے شرکت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن ر منصور امان، ایس ای واپڈا;;ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرجمشید زمان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ ، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث ،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت مختلف افسران مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار، سول سوساءٹی اور شہری بھی موجود تھے،
ڈی پی او کیپٹن ر منصور امان نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں عوامی حقوق تحفظ کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے سے پرہیز کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں پولیس کو فوری اطلاع دیں اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پیروی کریں ،
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن جنرل الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ، لہذا جماعتوں کے امیدوار کسی بھی مسئلہ کی صورت میں انہیں فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے ۔
-

اوکاڑہ:روازانہ کی بنیادپر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ
اوکاڑہ (ملک ظفر)اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ،شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عدم تحفظ کا شکار
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتیاں اور چوریاں روکنے میں پولیس ناکام دیکھائی دیتی ہے تھانہ صدر کے علاقوں میں مختلف وارداتوں میں وسیم عباس ولد محمد رشید چاول کے بیوپاری سے موٹر سائیکل نمبر ASK9962 اور ہزاروں روپے نقدی لے گئے دوسری واردات میں محمد احمد ولد بشیر احمد سکنہ خان کالونی سے ستگھرہ موڑ پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار
جبکہ تیسری واردات 55 ٹو ایل احاطہ ذاہد نذیر جٹ میں نامعلوم چور تین قیمتی بھینسیں مالیت آٹھ لاکھ روپے پک اپ ڈالا میں ڈال کر لے گئے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-

اوکاڑہ،مریم نواز کے جلسے میں ن لیگی پرچم پھاڑنے والوں پر مقدمہ درج
اوکاڑہ ،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج کر لیا گیا
ملزم عمار عرف حذیفہ نے 15 جنوری کو مریم نواز کے جلسہ والے دن اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کے جھنڈے کو پھاڑ کر بے حرمتی کی،درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے جھنڈا پھاڑنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ایف آئی آر میں لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری ریاض الحق کی تصاویر والی فلیکسز، بینر چوری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،مقدمہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن عابد محمود کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن میں درج کیا گیا
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے نامعلوم 6 سے 7 افراد کے ساتھ مل کر فلیکسز، بینرز چوری کیے اور پھاڑے۔ ملزم نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو برا بھلا کہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
واضح رہے کہ مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے، مریم نواز نے پہلا جلسہ اوکاڑہ میں کیا تھا.

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار