Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ  پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ عثمان عرف عثمانی اور مقبول عرف کولی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار
    دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا

    ڈی ایس پی جاوید اختر عرف جتوئی نے بتایا کہ مال مسروقہ میں 43 لاکھ روپے نقدی، 30 لاکھ روپے کے مال مویشی،8 موٹر سائیکل،6 ٹریکٹر ٹرالے شامل ہیں۔
    ملزمان روڈز کے اوپر راہگیروں کو ناکہ لگا کر لوٹتے تھے

    ملزمان مکئی مونجی اور آلو وغیرہ کے لوڈڈ ٹرالے چھین کر دوسرے اضلاع کی منڈیوں میں فروخت کرتے تھے گرفتار ملزمان میں رضوان،اصغر،شاہد،عثمان اور مقبول عرف کولی شامل ہیں ، کولی گینگ کے دو کارندے فخر حیات اور اشرف فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا واٹر پلانٹ پر چھاپہ ، دوسری جانب طلباء سراپا اجتجاج

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا واٹر پلانٹ پر چھاپہ ، دوسری جانب طلباء سراپا اجتجاج

    اوکاڑہ میں پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر احتجاجی مظا ہرہ طلباء نے اوکاڑہ فیصل آباد روڈ بلاک کر دی اوور ہیڈ برج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں , طلباء کا مطالبہ ہے کہ بی اے کےسالانہ امتحانات میں توسیع کی جائے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مذاکرات جاری ٹریفک بلاک ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ۔

    اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حجرہ شاہ مقیم میں واٹر پلانٹ پر چھاپہ دھوکا دہی اور جعل سازی پر لبرا انٹرپرائزز کو سیل کر دیا غیر معیاری پانی کی بوتلوں پر معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کی جارہی تھی ،کارروائی سے بچنے کے لیے پیکنگ پر غلط پتہ درج کیا گیا تھا پیکنگ مٹیریل کے لیے کوئی بھی فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ واضح نہ کیا گیافلنگ ایریا میں چھپکلیاں اور حشرات کی موجودگی بھی پائی گئی دوران کارروائی 675لٹر ڈرنکنگ واٹر برآمد کر لیاگیا خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے معاشرے کے لیے ناسور ہیں محکمہ فوڈ صحت بخش خوراک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • باپ نے جوان بیٹی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا

    باپ نے جوان بیٹی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا

    حجرہ شاہ مقیم تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ شریں بتھنہ میں باپ نے جوان بیٹی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا ، اوکاڑہ کے نواحی قصبے حجرہ شاہ مقیم میں 20 سالہ صباء بی بی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صبا والد کی غیر عورتوں سے ناجائز تعلقات استوار کرنے سے منع کرتی تھی۔ اس رنج پر ظالم باپ یار محمد نے جوان بیٹی کو زندہ جلا کر مار ڈالا
    مقامی پولیس تھانہ حجرہ موقع پر پہنچ گئی

    واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ابتدائی طور پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے،باپ کے مطابق میاں بیوی کی لڑائی ہوئی تھی تو لڑکی نے دل برداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جبکہ لڑکی کے ماموں کے مطابق لڑکی کو اسکے باپ نے آگ لگائی ، لڑکی کا باپ بد کردار آدمی ہے علاقہ مکیناسکے باپ کو شخصی ضمانت چھوڑ دیا گیا ہے ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • ضلع اوکاڑہ  میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام

    ضلع اوکاڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام

    ملک مبشر علی نوناری ایگزیکٹو ممبر ینگ ویلفیئر کی رہاٸش گاہ 40/D سٹاپ تحصیل دیپال پور ضلع اوکاڑہ پر (پی.ای.ایچ.او) فاٶنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا.جس میں لاہور سے آۓ ہوئے ڈاکٹروں نے تین سو سے زاٸد مریضوں کو چیک کیا اور ادویات بھی فری تقسیم کی الٹرا ساٶنڈ،چاٸلڈ سپیشلسٹ،جنرل فزیشن، آٸی سپیشلسٹ اور مختلف امراض بلڈ پریشر،شوگر،ہیپاٹاٸٹس،جلدی امراض وغیرہ کا نہ صرف چیک اپ کیا

    بلکہ مریضوں کو ان مٶزی امراض سے آگاہی بھی دی گئی فری میڈیکل کیمپ ملک مدثر علی نوناری کی کاوش سے ہوا جس میں دیگر دوستوں میاں خلیق الرحمن ڈولہ،ملک مجیدالرحمن نوناری،میاں شفیق الرحمن ڈولہ،ملک شفقت علی نوناری، ملک ارتقا نوناری ،ملک جاوید نوناری، ملک آصف ندیم نوناری، ملک اسلم نوناری اور دیگر دوستوں نے بھرپور ساتھ دیا.کامیاب میڈیکل لگانے پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

  • روزہ مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت پر خصوصی سیمینار

    روزہ مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت پر خصوصی سیمینار

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات نے روزہ مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت اور اس میدان میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے موضوع پہ ایک
    سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ
    ریاضیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس اور اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سلیم سمیت دیگر مقررین نے علم
    ریاضیات کی اہمیت کے مختلف پہلووں پہ روشنی ڈالی۔

    سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زکریا نے کہا کہ علم ریاضیات ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ علم ہمیں دنیا
    کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتا ہے اور ہمارے ذہن اور سوچ کو منظم کرتا ہے۔ پروفیسر مجاہد نے بتایا کہ علم ریاضیات منطقی ، تنقیدی اور تخلیقی سوچ کے علاوہ مسائل کے حل کی صلاحیت اور حتی کہ اظہار خیال کی مہارت بھی پیدا کرتا ہے۔

    ڈاکٹر شعیب نے روز مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس علم سے منطقی سوچ اور رویے جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید
    بتایا کہ علم ریاضیات ہمارے اندر تجزیاتی مہارت پیدا کرتا ہے جس سے ہم اپنی زندگی کے بہت سارے مسائل اور مشکلات احسن طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔ سیمینار میں شعبہ ریاضیات کے طلباء نے پوسٹرز بھی پیش کیے جن میں علم ریاضیات کی اہمیت واضع کی گئی اور عظیم ماہرین ریاضیات اور طبعیات جیسا کہ البرٹ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

  • اوکاڑہ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ کے علاقہ بصیر پور گیلانی چوک میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جانبحق، دوسرا زخمی، لاش اور زخمی ہسپتال منتقل،ریسکیو 1122 کے مطابق گیلانی چوک میں بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 24 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی بصیر پور سے ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی

    ریسکیو ٹیم حادثہ میں متاثر ہونے والے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا گیاجبکہ حادثہ میں جانبحق ہونے والے نوجوان کو بھی ضروری کاروائی کرنے کے بعد آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا گیاجانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی حیدر ولد محمد احمد عمر (24 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی علاقے نہال مہار کا رہائشی تھا،

  • محکمہ ریونیو رجسٹری برانچ میں رشوت کا بازار گرم

    محکمہ ریونیو رجسٹری برانچ میں رشوت کا بازار گرم

    اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں محکمہ ریونیو رجسٹری برانچ میں رشوت کا بازار گرم، رشوت دوگے تو رجسٹری ہوگی ورنہ سائلین کا خوار ہونا معمول بن گیا نیوز کے اسٹنگ آپریشن نے رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کی سائلین سے رشوت خوری کا بھانڈا پھوڑ دیا رجسٹری محرر طفیل اور جمشید کی بے خوف و خطر رشوت لینے کی تصویریں Baaghi TV نے حاصل کرلی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے

    رجسٹری کیلئے سائل سے ہزاروں روپے رشوت وصول کی جارہی ہے رجسٹری برانچ میں میں روزانہ کی بنیاد پر سائلین سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے اعلی افسران تک حصہ پہنچایا جاتا ہے سائلین نے وزیراعظم ، وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیکر رجسٹری برانچ کے تمام عملہ کو نوکری سے نکال کر انکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے .

  • مسلح افراد کا گھناؤنا اقدام، لڑکی کو کیسے اغوا کیا

    مسلح افراد کا گھناؤنا اقدام، لڑکی کو کیسے اغوا کیا

    حجرہ شاہ مقیم بیمار ماں کو ڈاکٹر کے پاس لیکر جانیوالی بیٹی راستے میں اغواء کرلی گئی خاتون سمیت پانچ مسلح افراد مغویہ کو حرام کاری کیلئےکار میں ڈال کر فرار ہوگئے، ماں بیٹی ڈاکٹر سے دوائی لینے جارہی تھیں کہ بھوکن چوک کے قریب ملزمان نے گھیر لیاآسیہ بتول کو بازیاب کرایا جائے مغویہ کی ماں کا وزیر اعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے مطالبہ پولیس نے علی رضا،عدیل وغیرہ پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاپولیس فرار ملزمان کی تلاش اور مغویہ کی بازیابی کیلئے چھاپے مار رہی ہے .

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • پاکیستانی معروف صحافی سہیل وڑائچ کا اکاڑہ یونیورسٹی میں دورہ

    پاکیستانی معروف صحافی سہیل وڑائچ کا اکاڑہ یونیورسٹی میں دورہ

    پاکستان کے معروف صحافی و دانشور سہیل وڑائچ نے اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے شعبہ ابلاغیات کے طلباء کو ایک خصوصی لیکچر دیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر سے باہمی تبادلہ خیال کیا۔

    "لیکچر آف دی ائیر” کے عنوان سےمنعقد ہونے والے اس سیشن کی صدارت وائس چانسلر نے کی جبکہ اس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات کی جانب سے کیا گیا۔
    اپنے افتتاحی خطاب میں وائس چانسلر نے اوکاڑہ آمد پہ سہیل وڑائچ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت اور ان کے اندر عصر حاضر کے تقاضوں سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنے کےلیے یونیورسٹی اور انڈسٹری کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

    شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے سہیل وڑائچ کے بطور صحافی، مصنف اور دانشور کارناموں پہ روشنی ڈالی اور طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنےان کارناموں سے سیکھ کر اپنے کیرئیر کو جلا بخشیں۔

    سہیل وڑائچ نے سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اوکاڑہ جیسے مضافاتی علاقے میں ایک جدید یونیورسٹی کو دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کےلیے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا۔

    سہیل وڑائچ نے طلباء کے سوالات کے جواب بھی دیے۔سیٹیزن جرنلزم کے تناظر میں میڈیا کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ مستقبل آن لائن جرنلزم سے منسلک ہے لیکن اس کے باوجود کتب، رسائل، جرائد اور اخبارات کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی۔
    سیشن کے اختتام پہ وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کو شیلڈ بھی پیش کی اور اس کے ساتھ کامیاب پروگرام کے انعقاد پہ شعبہ ابلاغیات کو مبارکباد پیش کی۔

  • اوکاڑہ میں حادثہ

    اوکاڑہ میں حادثہ

    اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر 40ڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر چنگ چی رکشہ پر چڑ گیا حادثہ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہےعینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا ہے.

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔