Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو قتل کردیا

    اوکاڑہ: نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو قتل کردیا

    اوکاڑہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا –

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے عیدگاہ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب میاں بیوی عامر علیم اور پروین کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا ملزمان نے دونوں کے قتل کے لیے چھریوں کے وار کیے۔

    کراچی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پروین موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ عامر علیم شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ عناد اور گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کردی۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    راولپنڈی: جنسی زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیچر کو سزائے موت

    دوسری جانب کراچی میں گلستان جوہر میں کار سوار شخص کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیاپولیس کے مطابق منور چورنگی کے قریب ذیشان نامی شخص کارمیں اپنےبیوی بچوں کےہمراہ بیٹھاتھا کہ 2 ملزمان نےاسلحہ دکھاکر لوٹ مار کرنےکی کوشش کی توذیشان نے ملزمان کے ساتھ مزاحمت کی اور انکا پستول پکڑلیا جس پر ملزمان اسے گولی مار کر فرار ہوگئے، مقتول ذیشان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

    واقعہ کے بعد گلستان جوہر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھا کئے تاہم جائے وقوعہ سے پولیس کو گولی کا خول نہ مل سکا، مقتول ذیشان گلستان جوہر کا ہی رہائشی تھا اور کڈنی سینٹر میں بطور منیجر کام کرتا تھا۔

    دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

  • خلع لینے پرسابق شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    خلع لینے پرسابق شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    اوکاڑہ میں سفاک شوہر نے خلع لینے پر بیوی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے منڈی احمد آباد میں خاتون نے گھریلو رنجش اور شوہر کے رویے پر عدالت میں خلع کے لیے درخواست دائر کی عدالت نے صفائی نہ پیش کرنے پر خاتون کے حق میں فیصلہ سنایا اور پھر خاتون قانونی طور پر طلاق یافتہ ہوگئیں۔

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46 ناموں کا انکشاف

    خاتون کے مطابق طلاق ہونے کے بعد سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو بیچ چوراہے پر روک کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زمین پر گھسیٹا جس کی وجہ سے خاتون کے کپڑے بھی پھٹے۔

    خاتون نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا مگر تھانے والوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا، بعد ازاں معاملہ میڈیا تک پہنچنے اور ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

    پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ خاتون پر تشدد کرنے والے باقہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    قبل ازیں بیٹے کی خواہش، سسرالیوں نے بہو کو سرعام ننگا نہانے پر مجبور کر دیا تھا، واقعہ بھارت کا ہے جہاں خاتون پر لڑکے کی پیدائش کے لئے مظالم کی انتہا کر دی گئی، خاتون کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا پھر اسے سر عام سب کے سامنے ننگا نہانے کے لئے مجبور کیاگیا، خاتون نے تنگ آ کر تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے-

    منگیتر کی امتحانات میں ناکامی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکے نے سکول کو آگ لگادی

    پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ پنڈت کے کہنے پر سسرال والوں نے ایسا قدم اٹھایا، پنڈت نے کہا کہ کوئی بندش ہے جس کی وجہ سے لڑکا پیدا نہیں ہو گا، بلکہ لڑکی ہو گی،اس بندش کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سر عام ننگا نہائے، جس پر سسرال والوں نے مجھ پر تشدد کیا، میں نے انکار کیا تو مجھے مارا پیٹا، جان سے مارنے کی دھمکی دی اور مجھے سب کے سامنے ننگا نہانے پر مجبور کیا-

    سسرالیوں کے مظالم کا شکار خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے شوہر نے میرے زیورات فروخت کر دیئے ہیں، والدین کی جانب سے ملنے والی جائیداد کو گروی رکھوا کر 75 لاکھ روپے قرض لئے تھے وہ بھی شوہر نے لے لئے، اب وہ مزید پیسوں کی بھی ڈیمانڈ کرتا ہے، پولیس نے پنڈت سمیت خاتون کے شوہر، سسر اور ساس کو گرفتار کر لیا ہے-

    بیٹے کی خواہش، سسرالیوں نے بہو کو سرعام ننگا نہانے پر مجبور کر دیا

  • لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران سٹیج پر گر گئے

    لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران سٹیج پر گر گئے

    پاکستان کے معروف لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران سٹیج پر گر گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹ لندن میں ایک کنسرٹ جاری تھا جس میں سائیں ظہور پرفارم کررہے تھے کہ اچانک وہ سٹیج پر گر گئے تاہم منتظمین کی جانب سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والی جیا خان کی والدہ کا نیا انکشاف

    ہسپتال ذرائع کے مطابق شاید شدید تھکاوٹ کے باعث سائیں ظہور بے ہوش ہوکر گرے تاہم ڈاکٹرز ابھی ان کا معائنہ کررہے ہیں، لوک فنکار اب تک ہوش میں نہیں آئے۔

    صوفی گلوکار سائیں ظہورکا تعلق پاکستان کےسب سے بڑے صوبہ پنجاب کےشہراوکاڑہ سےہےانہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ وقت درباروں اور درگاہوں پر گزارا ہے 2006ء سے پہلے ان کا کوئی کلام ریکارڈ نہیں ہوا تھا جبکہ وہ عوامی گلوکار ہونے کے وجہ سے بی بی سی ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئے تھے سائیں ان کا نام نہیں ہے بلکہ یہ سندھی قوم کا ایک لقب ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    انہوں نے پانچ سال کی عمر سے ہی گانا شروع کر دیا تھا۔ دس سال کی عمر میں انہوں نے گھر کو خیر آباد کہہ کر درباروں اور خانقاہوں کو اپنا مسکن بنا لیا۔

    2006ء میں ان کا پہلا مجموعہ کلام آوازیں کے نام سے متھیلا ریکارڈز کے ذریعے منظر عام پر آیا۔ 2007ء میں انہوں نے ایک پاکستانی فلم خدا کے لیے کے لیے ایک گانا بھی گایا۔ 2011ء میں انہوں نے ایک برطانوی فلم ویسٹ از ویسٹ کے لیے گانا گایا اس کے علاوہ انہوں نے اس فلم میں اداکاری بھی کی۔

    شفالی شاہ کورونا کا شکار ہو گئیں

  • اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کی اپیل سماعت کیلئے منظور

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کی اپیل سماعت کیلئے منظور

    سپریم کورٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی

    درخواست گزار نے عدالت میں‌ کہا کہ ڈیٹا کی غلط انٹری پر مجھے نوکری سے نکال دیا گیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نادرا کے پاس حساس ڈیٹا ہوتا ہے، نادرا کی حساسیت کی وجہ سے کام کا معیار بڑا اونچا رکھا گیا ہے،شناختی کارڈ کی تیاری میں گڑ بڑ سے پورا نظام تباہ ہو جائے گا،

    عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا

    واضح رہے کہ ڈیٹا کی غلط انٹری پر نادرا سے ملازم کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا جس پر اس نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی، معمولی غلطی پر نوکری سے نکال دیا گیا، عدالت نادرا کو ملازمت بحالی کا حکم دے، آج سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے

    شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا پر عدالت نے کیا جرمانہ عائد

    چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    چیئرمین نادرا طارق ملک کا دفاتر کا دورہ، ملازمین کو دیئے احکامات، کتنے ملازم کئے معطل

  • حویلی لکھا میں ربانیہ مرکز اہلحدیث حنین میں زیر تعلیم 10 سالہ بچہ پر اسرار طور پر ہلاک

    حویلی لکھا میں ربانیہ مرکز اہلحدیث حنین میں زیر تعلیم 10 سالہ بچہ پر اسرار طور پر ہلاک

    حویلی لکھا میں ربانیہ مرکز اہلحدیث حنین کے قریب ریلوے روڈ پر 10 سالہ بچے کی دو دن پرانی نعش برآمد۔ بچے کی شناخت ریحان ولد مشتاق سکنہ 2 چنبہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس پر پولیس مزید تفتیش کررہی ہے کہ یہ وقوعہ کیسے ہوا۔ دوسری جانب مدرسہ کی انتطامیہ کا موقف ہے کہ بچہ نماز سے بچنے کے لیے چھپا ہوا تھا اور ادھر ہی دم گھٹنے سے ہلاکت ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بچے کے والدین اس متعلق کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتے ہیں۔ تاہم بچے کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق منظرعام پر آئیں گے۔

  • اوکاڑہ مردہ مرغیوں کو بیچنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

    اوکاڑہ مردہ مرغیوں کو بیچنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

    اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ پر پولیس کی کارروائی مردہ مرغیوں سے بھرا مزدہ پکڑا گیا مزدے میں تھیلوں میں بھر کر ہزاروں مردہ مرغیوں کو لاہور سپلائی کیا جا رہا تھا ابتدائی تفتیش کے مطابق ان مردہ مرغیوں کو گوشت کی صورت میں سستے داموں مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

    پولیس نے تین ملزمان کو ہراست میں لے لیا جن کی نشاندہی پر فیصل آباد روڈ پر واقع پولٹری فارم مالک کو گرفتار کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات میں مختلف افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • اوکاڑہ کے ای پی آ ئی  صدر منتخب

    اوکاڑہ کے ای پی آ ئی صدر منتخب

    اوکاڑہ میاں محمد عارف ای پی آ ئی ویکسینیٹرز ویلفئیر فیڈریشن ضلع اوکاڑہ کے بلا مقابلہ ضلعی صدر منتخب عملہ سمیت اہم شخصیات کی مبارک باد میاں محمد عارف ای پی آئی ویکسینیٹر ویلفیئر فیڈریشن ضلع اوکاڑہ کے صدر منتخب میاں محمد عارف کو بلا مقابلہ صدر بننے پر عملہ سمیت اہم شخصیات نے مبارک باد پیش کی اور پھولوں کی مالا پہنائی گئیں۔

    اور موقع پر میاں محمد عارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام عملہ و یونین کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مجھے اس عہدہ کی زمہ داری سونپی میں انکا مزید کہنا تھا میں تمام دوستوں کے اعتماد پر پورا اتروں کا اور اپنی زمہ داری کو احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی پو ری کوشش کروں گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ویکسینیٹرز مختار احمد۔

    چیف آرگنائزر پنجاب سیف اللہ ۔ چئیرمین محمود احمد۔ وائس چیئرمین عثمان بیگ نائب صدر۔نذیر احمد جنرل سیکرٹری ساجد حیات سینیئر نائب صدر سید زین شاہ پریس سیکرٹری علی حیدر باجوہ سیکرٹری اطلاعات رضوان حیدر جوائنٹ سیکرٹری زاہد جتوئی فنانس سیکرٹری عبد الحفیظ آ فس سیکرٹری مقصود احمد مختیار سمیت دیگر ضلع بھر کے ویکسینیٹرز نے شرکت کی۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • اوکاڑہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

    اوکاڑہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا

    اوکاڑہ کے نواحی علاقے راجووال میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے سید رضا علی گیلانی نے دو اوورز کی بیٹنگ کی جبکہ چوھدری ارشد کمبوہ چیئرمین پریس کلب نے بولنگ کی بیٹنگ کے دوران ایمپائر کی خدمات سید مزمل حسین زیدی صدر چورستہ میاں خاں نے کی علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

    افتتاحی میچ کے کھلاڑیوں سے تعارفی سیشن بھی ہوا تماشائیوں کی بڑی تعداد سید رضا علی گیلانی کی بیٹنگ سے بڑے لطف اندوز ہوتے ہوئے تالیوں سے نوازتے رہے آخر میں سید رضا علی گیلانی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو کھیل کے میدان سجانے پر بہت زیادہ ایپریشیٹ کیا ۔۔۔جیو تو ایسے۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • اوکاڑہ میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ نہ ہوسکا باپ کا لیا گیا قرض سات سالہ بیٹے کا جرم بن گیا

    اوکاڑہ میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ نہ ہوسکا باپ کا لیا گیا قرض سات سالہ بیٹے کا جرم بن گیا

    بہتر تعلیم کے خواب ادھورے نو سالہ علی رضا بھٹہ پر زبردستی کام کرنے پر مجبور، ننھا بچہ دو سال سے ظلم و بربریت سہنے پرمجبور سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی نوٹس لیں اور ملوث با اثر بھٹہ مالک کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تفصیلات کے مطابق ایک طرف حکومت پنجاب کی جانب سے پڑھا لکھا اور بہتر پنجاب کے نعرے۔

    تو دوسری جانب چایلڈ لیبر ایکٹ پر بھی مکمل عمل نہ ہوسکا اوکاڑہ کے علاقہ 49ٹو ایل کے قریب سلیم خان نامی بھٹہ مالک نے نو سالہ بچے علی رضا کی زندگی اجیرن کر دی باپ بھٹہ مالک سے قرض لے کر دوسری شادی کرکے فرار ہوگیا جو ننھے بچے کا جرم بن گیا نو سالہ علی رضا سے باپ کا قرض اتارنے کے لیے گزشتہ دوسال سے زبردستی بھٹہ پر کام لیا جا رہا ہے والدہ سے گھر والوں سے ملنے کی اجازت نہیں تشدد بھی معمول بن چکا.

    ننھا علی رضا بہتر تعلیم اور روشن مستقبل کا خواب سجائے زبردستی بھٹہ پر کام کرنے پر مجبور ہے وزیر اعلی نوٹس لیں اور ملوث بھٹہ مالک کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • اوکاڑہ میں  فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے ریلی نکالی گئی

    اوکاڑہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے ریلی نکالی گئی

    اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا آج 21 مئی بروز جمعۃ المبارک بمقام طارق گارڈن سے کلمہ چوک رینالہ تک ریلی نکالی گئی اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم بربریت نہتے فلسطینیوں کی قتل و غارت پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی محمدیہ قرآن انسٹیٹیوٹ رینالہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو کلمہ چوک رینالہ اختتام پذیر ہوئی ۔

    ریلی میں محمدیہ ویلفیئرسوسائٹی ، اہلحدیث یوتھ فورس رینالہ ، انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ،سویل ڈیفنس موومنٹ ،ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، یوتھ الائنس رینالہ،متحدہ علماء کونسل رینالہ، جماعت اسلامى رینالہ ،زکی اسلامک سینٹر،پاکستان سنی تحریک، انجمن اثناء عشری رینالہ،ناظم محمدیہ قرآن حافظ زبیر فاروق چوہدری، صدر رینالہ پریس ومیڈیا ایڈوائزر متحدہ علماء کونسل راؤ عتیق گوہر، جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں رینالہ حماد رضاء ، صحافی،وکلاء،ڈاکرز ، علماء ، و دیگران سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔