Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    اوکاڑہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت پر اوکاڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس پر عمل کرتے ہوئے تھانہ شیرگڑھ کے ایس ایچ او عدنان رفیق نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محمد اشرف کو منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

    ملزم کے قبضہ سے 2کلو سے زاید چرس برآمد کر لی گئی شیرگڑھ پولیس نے گرفتار ملزم اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او عدنان رفیق کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا بدنما دھبہ ہیں جو محض چند ٹکوں کی خاطر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں انکے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

  • اوکاڑہ میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کا انعقاد

    اوکاڑہ میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کا انعقاد

    دنیا اور پاکستان بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی فائر فائٹرز کا عالمی دن کو بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی عظیم قربانیوں کو یاد کر کے خراج تحسین پیش کرنا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اس موقع پر پاکستان بھر کے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ فائر فائٹرز ہمارے وہ ہیروز ہیں جو بڑی سی بڑی آگ اور مشکل ترین حالات میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں

    محترم ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلڈنگ کوڈز 2016 کو نظر انداز کرنے کی بجائے اپنانا چاہیئے تاکہ ہم آگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پا سکیں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بطور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بلڈنگ کوڈز 2016 اور ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے فائر فائٹرز ڈے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جبکہ شہدائے ریسکیورز کی درجات بلندی کے دعا بھی کی گئی۔

  • اوکاڑہ میں فوڈاتھارٹی کی جعلی فوڈ بنانے والے مافیا کے خلاف کارروائی

    اوکاڑہ میں فوڈاتھارٹی کی جعلی فوڈ بنانے والے مافیا کے خلاف کارروائی

    ملک کولیکشن سنٹر میں کوکنگ آئل اور ویجیٹیبل گھی سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا ڈی جی فوڈ اتھارٹی فوڈ بزنس مالکان غیر قانونی طور پر لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کررہے تھےکارروائی کے دوران 550لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا

    137کلو سکمڈ ملک پاؤڈر اور 120لٹر کوکنگ آئل بھی ضبط کر لیازہریلا دودھ اوکاڑہ اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی بنیادی غذاء میں جعلسازی کرنے والے معاشرے کے لیے ناسور ہیں رفاقت علی نسوآنہ
    نت نئے طریقوں سے مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے

  • اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں مسجد میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں مسجد میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی شاہ میراں جامع مسجد سے پنکھے ٹونٹیوں اور قیمتی سامان سمیت غلہ توڑ کر پیسے چوری کرنے والا ملزم علاقہ مکینوں نے قابو کر لیا

    ملزم کی شناخت محمداحمد زرگر کے نام سے ہوئی ملزم کے قبضہ سے پنکھے قیمتی سامان اور ہزاروں روپے چوری کی ہوئی مسجد کی رقم برآمد کر کے پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے حوالے کر دیا گیا

    ملزم سے پہلے بھی تین چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی تھیں جس کی سزا میں اسے جیل بھجوایا گیا تھا اور چند روز قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا ہے ۔

  • قبضہ مافیا سرگرم ، پولیس شہریوں کو تخفظ دینے میں ناکام

    قبضہ مافیا سرگرم ، پولیس شہریوں کو تخفظ دینے میں ناکام

    حجرہ شاہ مقیم میں قبضہ مافیا سر گرم پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بلکل نا کام شہریوں متاثرین حصول انصاف سے محروم علاقہ مکینوں کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اوکاڑہ کے نواحی قصبے حجرہ شاہ مقیم میں قبضہ مافیا سر گرم پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے قبضہ گروپ کے ساتھ ساز باز شہری حصول انصاف کے لیے رل کر رہ گئے متاثرہ شخص سعید احمد خاں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے متعدد بار 15 پر کال کی مگر پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کوئی اہلکار بھی موقع پر نہ پہنچا جس کی باعث جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے

    متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ اس تمام معاملے میں پولیس ہمارا کوئی ساتھ نہیں دے رہی اگر کوئی بھی جانی نقصان ہوتا ہے تو پولیس اس تمام تر نقصان کی ذمہ دار ہوگی متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • اوکاڑہ ڈسٹرکٹ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

    اوکاڑہ ڈسٹرکٹ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

    اوکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سٹی کی زیر قیادت پولیس کا فلیگ مارچ فلیگ مارچ موجودہ ملکی حالات لاء اینڈ آرڈرکی صورت حال اور رمضان المبارک کے تناظر میں کیا گیا امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
    رمضان المبارک کےحوالےسےترتیب دیئےگئے

    سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس سمیت ڈولفن فورس ایلیٹ پولیس ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 نےحصہ لیا فلیگ مارچ تھانہ صدر سے شروع ہو کر بے نظیر روڑ تحصیل روڑ محبوب عالم چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا ٹینک چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

  • ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے احسن اقدامات

    ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے احسن اقدامات

    اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موجودہ مشکل صورتحال میں اوکاڑہ ڈینگی فری ہے ہمیں انسداد ڈینگی اقدامات کو اسی انداز میں جاری رکھنا ہے ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی ،کباڑ مارکیٹوں ،ٹائر شاپس اور وئیر ہاوسز پر خصوصی توجہ دی جائے گوداموں ،گھروں اور دفاتر سمیت گھر سے باہر جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے ہر شخص اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال سمیت تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اورڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں جاری ویکٹر سرویلینس،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اورٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ضلعی افسران کو ہدائیت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو خود چیک کریں اور دفاتر میں چھتوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔

    اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کا سستے رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری کا دورہ ۔ اشیائے ضروریہ کے سٹالز،چینی اور آٹے کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے چینی کے سٹال پر چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا جبکہ آٹے کاموائسچر بھی چیک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سستے رمضان بازاروں کے ریعے جو ریلیف عوام کو دینا چاہتی ہے اس سلسلہ میں ہر سستے رمضان بازار کے منتظمین بھر پور کاوشیں کریں اس سرکاری ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کریں اور لوگوں کی دعائیں لینے کے ساتھ ساتھ ثواب بھی کمائیں ۔ عامر عقیق خان نے کہا کہ معیاری اور مقررہ نرخوں پر عام مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے

    سستے رمضان بازارو ں میں آٹا ،چینی ،گھی ،دالیں ،مشروبات ،گوشت انڈے ،پھلوں و سبزیوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ان کی تسلسل سے فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں آنے والے خریداروں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے ان کے بیٹھنے کے لئے بہترین انتظامات احسن انداز میں کئے جائیں پارکنگ کی سہولت اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

    اوکاڑہ ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرونا کے 219مثبت کیس ہیں جن میں سے 4مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساءوتھ سٹی میں زیر علاج ہیں جبکہ 215مریض اپنے گھروں میں آئسو لیشن میں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے

    ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے جس تیزی سے یہ مرض پھیل رہا ہے صرف احتیاط سے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں

    اوکاڑہ گراں فروشی اور انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی ہدائیت پرضلعی افسران ان ایکشن ۔ تفصیلات کے مطابق تینوں تحصیلوں میں گذشتہ روز326شاپنگ مالز،دکانوں ، شادی ہالز،مارکیٹوں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر54ہزار 5سورو پے جرمانہ کیا گیا ۔

    سیکریٹری ڈسٹرکٹ رینجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض نے کاروائی کرتے ہوئے 39پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا 8گاڑیوں کا چالان اور 4ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا

    پنجاب حکومت نے جو ایس او پیز طے کی ہیں ان پر عمل در آمد کرنے سے ہی کرونا وباء سے بچا جا سکتا ہے عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں افسران گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو عمل میں لائیں ۔

  • اوکاڑہ محکمہ خوارک کی ضلع کے مختلف مقامات پر کارروائیاں

    اوکاڑہ محکمہ خوارک کی ضلع کے مختلف مقامات پر کارروائیاں

    گندم سے لوڈ چار ٹرک پکڑے گئے چاروں ٹرکوں میں 2570 بوریاں گندم موجود تھیں تھانہ حجرہ شاہ مقیم اور بصیرپور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے دو ڈرائیور گرفتار جبکہ دو فرار ہوگئے پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل شریف نے ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے محکمہ فوڈ کی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں

    محکمہ فوڈ کی ٹیموں نے بصیرپور اور حجرہ شاہ مقیم کے علاقوں سے چار ٹرکوں کو پکڑ لیا ان ٹرکوں میں 2570 بوریاں گندم لوڈ تھیں جن کے پاس گرین لائسنس پر مٹ موجود نہ تھا جس کی اطلاع پولیس اسٹیشن حجرہ اور بصیرپور کو کی گئی اس دوران پولیس نے دو ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا جبکہ دو افراد موقع سے فرار ہو گئے گرفتارہونے والے ڈرائیورز نے حجرہ پولیس کو بتایا کہ یہ گندم ماشااللّہ کمیشن شاپ حویلی لکھا کی ہے لیکن ان کے ہاس کوئ پرمٹ لائسنس نہ تھا جبکہ بصیر پور کے علاقہ سے پکڑے جانے والے دونوں ٹرکوں کے ڈرائیورز فرار ہو گئے پولیس بصیر پور نے اے ایف سی افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

    جبکہ تھانہ حجرہ میں فوڈ انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ڈی ایف سی فیصل شریف کے مطابق 25 من گندم ایک گھر کی ضرورت کے لیے کافی ہے اس سے زائد گندم سٹاک کرنے یا بغیر پرمٹ نقل و حرکت پر پابندی ہے خلاف ورزی پر پنجاب فوڈ سٹنف ایکٹ 1958اور پرائس کنٹرول ایکٹ 1997کے تحت کارروائ ہوگی جس کی سزا تین سال قید اور تین لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہیں ڈی ایف سی فیصل شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی تمام پالیسیوں اور احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا خلاف ورزی پر محکمہ فوڈ کی ٹیمیں سخت کارروائ کریں گی ۔

  • کرونا وائرس  تحریک انصاف اوکاڑہ  کے مرکزی رہنما کی جان لے گیا

    کرونا وائرس تحریک انصاف اوکاڑہ کے مرکزی رہنما کی جان لے گیا

    کرونا وائرس پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے مرکزی رہنما کی جان لے گیامرحوم پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے اثاثہ تھے برے وقت میں پارٹی کے شانہ بشانہ چلے اوکاڑہ پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے سابقہ ضلعی صدر مرکزی رہنما٫ عظیم لیڈر, کارکنوں کی جان , پارٹی کی شان ” چوہدری محمد اظہر” جو کہ کرونا وائرس میں مبتلا لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھے

    زندگی کی بازی ہار گے مرحوم پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ تھے انہوں نے پارٹی کا اس وقت ساتھ دیا جب اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں تھا ان کی بے شمار قربانیاں پارٹی کے لئے لئے فراموش نہیں کی جا سکتی پارٹی کے لیے انہوں نے کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا آج پاکستان تحریک انصاف ایک عظیم لیڈر اور مخلص انسان سے محروم ہوگئی

    اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کو فروغ دینے والے مرحوم چوہدری محمد اظہر ہی تھے جنہوں نے اپنی بے انتہائی انتھک محنت کے ساتھ پارٹی کو اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو تکمیل تک پہنچایا ان کی وفات پر پورا علاقہ پارٹی ورکر اور کارکن سوگوار ہیں ۔

  • اوکاڑہ میں بجلی چور افراد کی موقع پر گرفتاری بھا ری جرمانہ عائد

    اوکاڑہ میں بجلی چور افراد کی موقع پر گرفتاری بھا ری جرمانہ عائد

    اوکاڑہ کے علاقہ راجووال میں بجلی چوروں کے خلاف واپڈا اور پولیس کا کریک ڈاؤن بجلی چوری میں ملوث افراد موقع پر گرفتار بھاری جرمانے بل ڈال دئیے گئےحجرہ سب ڈویژن کے ایڈیشنل ایکسیئن میاں طارق بشیر کے ہمراہ حجرہ نارتھ سب ڈویژن کی ٹیم اور حجرہ پولیس نے مشترکہ طور پر راجووال اور نئی آبادی راجووال میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر چیکنگ کی بجلی چوری میں ملوث افراد کو موقع پر حوالہ پولیس کیا گیا

    کچھ لوگ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے واپڈا کی اس بڑی کاروائی کو دیکھ کر بہت سارے صارفین نے ڈائریکٹ سپلائی کی لائن کو موقع پر ختم بھی کیا جس کی وجہ سے بہت سارے بجلی چور بچ جانے میں کامیاب بھی ہوئے واپڈا حکام نے ڈائریکٹ اور چوری بجلی میں ملوث صارفین کو بھاری جرمانے بل بھی ڈال دئیے