Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ وومن کالج میں کورونا ویکینیشن سینٹر بنایا تو گیا مگر حکومت اس کو فعال کرنا بھول گئی

    اوکاڑہ وومن کالج میں کورونا ویکینیشن سینٹر بنایا تو گیا مگر حکومت اس کو فعال کرنا بھول گئی

    اوکاڑہ کرونا کیسز میں سر فہرست رہا ہے جسکے نواحی قصبے حویلی لکھا میں گورنمنٹ کی جانب سے وومن کالج میں کورونا ویکینیشن سینٹر کو 15 دن پہلے بنایا گیا مگر تاحال کورونا ویکسینیشن سینٹر کو فنگشنل نہ کیا گیا ہے۔

    دور دراز سے آنے والے شہریوں کو کالج سے مایوس لوٹنا پڑ رہا ہے دوسری جانب سینٹر میں لگائے گئے شامیانے اور کرسیاں کا یومیہ کرایہ سرکار ادا کر رہی ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری کورونا ویکسینیشن کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • اوکاڑہ میں فلسطین کے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن  کااحتجاجی مظاہرہ

    اوکاڑہ میں فلسطین کے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن کااحتجاجی مظاہرہ

    اوکاڑہ کے نواحی قصبے حجرہ شاہ مقیم میں کیمسٹ ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے فلسطین کے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    عمر فاروق چوک میں ہونیوالےمظاہرے میں ڈاکٹر ریاض احمد عابد۔چوہدری سلیم حشمت۔سخاوت علی سمیت درجنوں میڈیکل سٹور مالکان سول سوسائٹی اور مذہبی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

  • اوکاڑہ میں  صحافتی تنظیموں کا اسرائیل مخالف احتجاج فلسطین کے حق میں نعرے بازی

    اوکاڑہ میں صحافتی تنظیموں کا اسرائیل مخالف احتجاج فلسطین کے حق میں نعرے بازی

    اوکاڑہ کی تحصیل دیپال پور دیپالپور میں بھی پی ایف یو جے کے زیر اہتمام صحافیوں نے سٹی پریس کلب کے سامنے اسرائیل مخالف احتجاج کیا جس میں فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی احتجاج میں الائیڈ پریس آف پاکستان اور وائس آف پاکستان جرنلسٹ کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی ۔

    بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل ناصرف فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بلکہ ان مظالم کو دنیا میں دکھانے والے میڈیا پر بھی بم برسا کر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے انہوں نے اسرائیل کی اس ظالمانہ حرکت پر سخت مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

  • اوکاڑہ  ذاتی دشمنی کی بھینٹ بے زبان جانور چڑھ گیا

    اوکاڑہ ذاتی دشمنی کی بھینٹ بے زبان جانور چڑھ گیا

    اوکاڑہ کے نواحی گاؤں حسین گڑھ میں ذاتی رنجش کے سامنے انسانیت بھی ہار گئی غریب مزدور قربان علی کی تین لاکھ روپے کی مالیتی بھینس عنا پرستی کی بھینٹ چڑھ گئی ملزمان عابد وغیرہ نے ذاتی رنجش کی بنا پر بھینس کو زہر کھلا کر مار ڈالا۔

    متاثرین نے ملزمان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل شہزاد سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مقامی پولیس کو عابد سمیت تین ملزمان کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

  • اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا  ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن پہ خصوصی پیغام

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن پہ خصوصی پیغام

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو ایک موقع فراہم کیا ہے کہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنا کر زندگی کو آسان اور با سہولت بنایا جائے کیونکہ اب افراد اور اقوام کا مستقبل اسی سے وابستہ ہےان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پزیر ممالک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف رجحان بہت سست تھا ۔

    لیکن کرونا کی وبا نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے اب وہ وقت آ گیا ہے جب ہمیں اپنا طرز زندگی جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہر شعبہ زندگی میں اپنا کر اس سے استفادہ حاصل کریں اب بھی جو اقوام اس نظام کو نہ اپنا سکیں وہ بین الاقوامی کمیونٹی سے منقطع ہو کر رہ جائیں گے پروفیسر زکریا نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاون کی وجہ سے تعلیم، کاروبار، ابلاغیات اور دیگر روز مرہ معمولات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔

    تعلیم کے میدان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پہ بات کرتے ہوئےوائس چانسلر نے کہا کہ وبا کے اختتام کے بعد بھی آن لائن لرننگ کسی نہ کسی صورت میں جاری رہے گی کیونکہ اس سے طلباء کے سفری اخراجات اور وقت بچتاہے، طلباء اور اساتذہ بین الاقوامی تعلیمی نظام کے ساتھ منسلک ہو کر مختلف نظریات سیکھتے ہیں اور ان کوڈیجیٹل لائبریریوں اور ڈیٹا بیس تک آسان رسائی میسر آتی ہے۔

  • اوکاڑہ میں  مذہبی جماعتوں کا فلسطین کے حق میں اسرائیل مخالف احتجاج

    اوکاڑہ میں مذہبی جماعتوں کا فلسطین کے حق میں اسرائیل مخالف احتجاج

    اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں مجلس وحدت المسلمین سمیت مذہبی جماعتوں کا فلسطین کے حق میں اسرائیل مخالف احتجاج سینکڑوں کارکنوں و قائدین کی شرکت اسرائیل مخالف سخت نعرے بازی کی گئی دیپالپور میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان و دیگر مذہبی جماعتوں نے سٹی پریس کلب دیپالپور کے سامنے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    اور اسرائیل مخالف سخت نعرے بازی کی گئی بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں شیر الحسن، نوکر حسین، شبر رضا اور مولانا احمد نواز نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے نہتے مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے عالمی برادری اور مسلم امہ کے لیڈران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فلسطینی عوام پر ہونے والی بربریت اور مظالم کا نوٹس لیں اور اس ظلم کو فوری روکا جائے۔

  • اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں مسیح نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

    اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں مسیح نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

    اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 39 تھری آر میں ایک نوجوان مسیح لڑکے نے اسلام قبول کر لیا گاؤں کی جامع مسجد کے امام علی اکبر نے نوجوان کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا گاؤں کے رہائشی رانا عبدالجبار نے مسجد میں کھڑے ہو کر وعدہ کیا کہ وہ اس نو مسلم لڑکے مستقبل کے تمام اخراجات اور فرائض ادا کرے گا ۔

    نوجوان عبد الرحمن نے گاؤں کے معززین کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین اسلام کو اختیار کیا ہے یاد رہے یہ اس گاؤں کا تیسرا نوجوان ہے جو دائرہ اسلام میں داخل ہوا ہے۔

  • اوکاڑہ میں  پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تین ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تین ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت کے مطابق عید الفطر کے موقع پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک تیز کر دیا گیا تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے کارروائی کرتے

    ہوئے دو ملزمان شہزاد اور تصور کو گرفتار کرکے 2کلو سے زائد چرس 80بوتلیں شراب اور بھاری مقدار میں شراب تیار کرنے والا خام مال برآمد کرلیا

    دوسری جانب بصیرپور پولیس نے اکرم نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے 4 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا ہے ۔

  • اوکاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، بھاری مقدار میں شراب برآمد

    اوکاڑہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، بھاری مقدار میں شراب برآمد

    اوکاڑہ میں تھانہ صدر دیپالپور اور بصیرپور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تین ملزمان گرفتار 6کلوگرام سے زاید چرس اور شراب کی کشید کرنے والی منی بھٹی پکڑ لی تیار شدہ شراب کی 80بوتلیں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کر لیا گیا اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت کے مطابق عید الفطر کے موقع پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک تیز کر دیا گیا

    I

    تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شہزاد اور تصور کو گرفتار کرکے 2کلو سے زائد چرس 80بوتلیں شراب اور بھاری مقدار میں شراب تیار کرنے والا خام مال برآمد کرلیا دوسری جانب بصیرپور پولیس نے اکرم نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے 4 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا ہے ۔
    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • اوکاڑہ   میں پنجاب پولیس کے خلاف رہنما سید انوار زیدی کی  دیپالپور میں پریس کانفرنس

    اوکاڑہ میں پنجاب پولیس کے خلاف رہنما سید انوار زیدی کی دیپالپور میں پریس کانفرنس

    اوکاڑہ یوم علی کے موقع پر پنجاب پولیس کا اعزاداران کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گرفتاریاں کرنا قابل افسوس ہے سخت مذمت کرتے ہیں مجلس وحدت المسلمین کے وبائی رہنما سید انوار زیدی کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دیپالپور میں پریس کانفرنس

    تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے رہنما سید انوار زیدی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ یوم علیہ السلام کے موقع پر پنجاب بھر میں اور بالخصوص دیپالپور میں پنجاب پولیس کی جانب سے اعزاداران کے خلاف من گھڑت مقدمات کا اندراج اور گھروں کی دیواروں کو پھلانگ کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہیں

    دوران گرفتاری پولیس نے گھریلو خواتین سے بھی بد اخلاقی کی گئی انہوں نے کہا کہ پر امن شہریوں کو آئین پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے مگر پولیس کا یہ عمل ناصرف شرمناک ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گرفتار ہونے والے تمام اعزاداران کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور شرمناک طریقے سے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گرفتاریوں کا حصہ بننے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے

    انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اپنا احتجاج پریس کانفرنس میں تبدیل کیا ہے اگر پولیس کا یہی رویہ رہا تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی جائے گی ایسی صورت حال میں تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی ۔