Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • رینالہ  پولیس کی ہٹ دھرمی سامنے آ گئی12 سالہ بچے کی بازیابی نہ ہو سکی حکومت نے ازخود نوٹس لے لیا

    رینالہ پولیس کی ہٹ دھرمی سامنے آ گئی12 سالہ بچے کی بازیابی نہ ہو سکی حکومت نے ازخود نوٹس لے لیا

    اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد سٹی پولیس کی ہٹ دھرمی دو ماہ بعد بھی 12 سالہ بچے کو بازیاب نہ کرایا جاسکا والدہ کی دہائی انصاف کیلیے در بدر کی ٹھوکریں اعظم ٹاؤن رینالہ کی ر ہاشی فرزانہ بی بی نے میڈیا سے اپنی آہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرا 12 سالہ بیٹا محمد عرفان دو ماہ پہلے10/2/2021کو دوپہر اپنے بہن بھائیوں اور بوڑھے والدین کیلئے روٹی روزی کیلئے کام کرنے ہوٹل پر گیا اور آج تک واپس نہ آیا

    مغوی کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کی شادی محمد شہباز سکنہ 4/1Rسے ہوئی جو تین سال پہلے میری بیٹی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے عدالت میں جاکر طلاق لے لی تھی جس سے ایک بیٹی تھی اور بیٹی کا عرصہ تین سال سے خرچہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے سابقہ داماد شہباز نے طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی واپسی کیلیے دھمکی لگائی کہ اگر میری بیٹی واپس نہ کی تو آپکے بیٹے محمد عرفان کو اغوا کر لوں گا

    سابقہ داماد ملزم عرفان نے سائلہ کے گھر آکر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا رہا ملزم عرفان گواہان کے سامنے بیٹے کی واپسی کا وعدہ و عید کرتا رہا بعد میں انکاری ہوگیا جس پر سائلہ مغوی والدہ نے تھانہ سٹی رینالہ درخواست گزاری درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس نے ایک ماہ 16 دن بعد دو نامزد شہباز ولد یوسف،منیر ولد امداد سکنہ 4/1R اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 129/21 دفعہ363 ت پ کے تحت درج کر دیا

    سائلہ مغوی والدہ فرزانہ بی بی نے مزید کہا کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود سٹی پولیس تھانہ کے چکر پہ چکر لگوا رہی ہے ہم در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ہم غریب لوگ ہیں دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے کماتے ہیں سٹی پولیس کا عملہ ملزمان سے ساز باز ہو کرہمارے خلاف جھوٹی درخواست بھی گزارنے لگا ہے مجھے اور میرے بچوں کو ملزمان سے جان کا خطرہ ہے

    اس کیس کے بارے میں مقدمہ کے تفتیشی تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی عمر فاروق سے موقف لیا تو انہوں نے بتایا کہ مسمی ملزم شہباز سے تفتیش جاری ہے جبکہ مسمی ملزم منیر بیل پر ہے سائلہ مغوی والدہ فرزانہ بی بی نے ڈی پی او اوکاڈہ، آئی جی پنجاب ، وزیر اعلی پنجاب، وزیراعظم پاکستان سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے 12 سالہ بیٹے کو ان درندوں کے چنگل سے بازیاب کروا کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے اور سٹی پولیس میں تعینات کرپٹ کالی بھیڑوں کا بھی محاصرہ کیا جائے۔

  • اوکاڑہ گورنر پنجاب  نے  واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

    اوکاڑہ گورنر پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

    اوکاڑہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے 25ون اے ایل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس صاف پانی ہے پنجاب بھر میں 4ارب سے زائد کے پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کررہے ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے وزیراعلی اور ہم ایک پیج پر ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے

    کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سب سے کم متاثر ہوا ہےپی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جلد اپنے منتقی انجام کو پہنچ جائے گاعوام تھوڑا صبر اور کریں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے تمام ادارے ملکی ترقی کے لیے بہترین کام کررہے ہیں۔مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں افسوس ہے کہ یہ لوگ ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں پر ان کا اپنا علاج تو ہوسکے۔

  • یونین آف جرنلسٹس   رینالہ خورد  کی 11ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    یونین آف جرنلسٹس رینالہ خورد کی 11ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    تحصیل رینالہ خورد یونین آف جرنلسٹس کی 11ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد جس میں مہمان خصوصی پی ٹی آئی راہنماء ڈاکڑراظہر محمود،حاجی شفیق الرحمن ، نائب تحصیلدار چوہدری اظہر،صدر رینالہ پریس کلب راؤ عتیق گوہر،راؤ عمران علی واجد ایڈوکیٹ و دیگران مہمان گرامی یونین کے عہددران و ممبران نےبھر پور شرکت کی رینالہ یونین جرنلسٹس تحصیل رینالہ خورد کی 11ویں سالگرہ کا شاندار انعقاد مقامی ہوٹل فوڈ گارڈن میں کیا گیا تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

    اور پر تکلف ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا سالگرہ کے موقع پر مہمان خصوصی پی ٹی آئی راہنماء امیدوار سٹی مئیر ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری ، سٹی صدر پی ٹی آئی حاجی شفیق الرحمن ظفر،نائب تحصیلدارچوہدری اظہر حسن، صدر بار اعظم جٹ،صدر رینالہ پریس کلب راؤ عتیق گوہر، معروف قانون دان راؤ عمران علی واجد ایڈوکیٹ سی او بلدیہ فیاض ہاشمی،ڈاکٹر طاہر حبیب،چوہدری عمر فاروق پٹواری نے خصوصی شرکت کی

    شاندار تقریب میں بانی و چئیرمین رینالہ یونین آف جرنلسٹس عبدالغفار چوہدری ، وائس چئیرمین میاں عتیق الرحمن ، سرپرست چوہدری عبدالاسلام،صدر شیخ آصف علی ،جنرل سیکرٹری عمیر کاشف، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری احمد نیر،سینئر نائب صدر میاں لیاقت علی نیر،نائب صدر راناعثمان، عمیس ظفر، میاں وقاص الرحمن ، سینئر صحافی رانا محمد کاشف، محمود شہزاد،لیگل ایڈوائزر چوہدری عثمان ضیاءایڈوکیٹ، و دیگران مہمان گرامی چوہدری بلال اشرف ایڈوکیٹ ،ملک عاصم،نے شرکت کی تقریب میں لیگل ایڈوائزر و اونر فوڈ گارڈن چوہدری عثمان ضیاء کے بیٹے کی پیدائش پر مٹھائی بھی کھلائی گئی ۔
    ۔

  • کھیلوں کے عالمی دن پہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینارکا انعقاد

    کھیلوں کے عالمی دن پہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں سیمینارکا انعقاد

    کھیلیں نوجوانوں میں مثبت رویے پیدا کرنے کےلیے بے حد ضروری ہیں وائس چانسلر
    کھیلوں کے عالمی دن کے حوالے سے اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپورٹس سائنسز نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔ یہ سیمینار انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل اسکلز ڈیویلپمنٹ کے اشتراک سے منعقد ہوا ‘امن اور ترقی میں کھیلوں کا کردار’ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سیمینار میں شعبہ اسپورٹس سائنسز کے سربراہ شہباز ابراہیم اور شعبہ پبلک ہیلتھ کے سربراہ ڈاکٹر طیب منہاس سمیت فرحت آصف، عامر بلال اور ابوظفر صادق نے خطاب کیا

    اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ کھیلیں نوجوان نسل میں مثبت رویے پیدا کرنے اور انہیں مجرمانہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھنے کےلیے بے حد ضروری ہیں شہباز ابراہیم کا کہنا تھا کہ مذہب کے بعد کھیلیں ہی وہ واحد ذریعہ ہیں جس میں افراد اور اقوام میں اتفاق رائے پیدا کیا جا سکتا ہے ڈاکٹر طیب نے بتایا کہ معاشرتی ہم آہنگی کےلیے کھیلیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    عامر بلال نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں کھیلوں کے کردار پہ روشنی ڈالی فرحت آصف کا کہنا تھا کہ کھیلیں نفسیاتی امراض کا شکار افراد کی بحالی کےلیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں ابوذر صادق کے مطابق کھیلوں سے نوجوانوں میں اچھی اور کامیاب زندگی گزارے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ سیمینار میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے کرونا ایس او پیز مد نظر رکھتے ہوئے شرکت کی۔

  • رینالہ خورد سبزی منڈی میں دوکان کو آگ لگ گئ ریسکیو آپریشن جاری

    رینالہ خورد سبزی منڈی میں دوکان کو آگ لگ گئ ریسکیو آپریشن جاری

    اوکاڑہ (تحصیل رینالہ خورد) کی سبزی منڈی میں واقع دوکان کو آگ لگ گئی ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایک ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں

    ریسکیو ٹیموں نے بروقت اور کوئیک ریسپانس کرتے ہوئے فائر فائٹنگ آپریشن شروع ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے فائر فاٹینگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ریسکیو ذرائع ۔

  • معمولی سا واقعہ ایک شخص کی جان لے گیا

    معمولی سا واقعہ ایک شخص کی جان لے گیا

    اوکاڑہ میں تھانہ بصیرپور کے علاقہ گھمن کوٹ میں ٹرالر کی ٹکر سے آلو کی بوریوں کے پھٹ جانے کے معمولی واقعہ پر ہونے والی تکرار شدت اختیار کر گیی ملزمان عظمت علی اور اکبر وغیرہ نے محمد زاہد نامی شخص کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا ملزمان فرار ہوگئے

    واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ بصیرپور موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے بھائی شاہد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی پی او فیصل شہزاد نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

  • شراب کے نشہ میں دھت پولیس کانسٹیبل کی شہریوں سے بدتمیزی سامنے آ گئی

    شراب کے نشہ میں دھت پولیس کانسٹیبل کی شہریوں سے بدتمیزی سامنے آ گئی

    منڈی احمدآباد شراب کے نشہ میں دھت ہوکر شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس کانسٹیبل رائے ارشاد کے خلاف شہریوں نے ایس ایچ او سمیت ڈی پی او اوکاڑا آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب کو تحریری درخواستیں ارسال کردی گئیں

    اب دیکھتے ہیں محکمہ پولیس کے اعلی افسران اپنے شیر جوان کو بچاتے ہیں یاکہ قانونی اور محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو انصاف مہیا کرتے ہیں عوامی حلقوں کا رد عمل ۔

  • گندم کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلیے کاشتکاروں‌ نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

    گندم کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلیے کاشتکاروں‌ نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

    پنجاب حکومت گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنا چاہتی ھے تو فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں کرپٹ فوڈ انسپکٹروں کو فوڈ سنٹر نہ دیئے جائیں ، کالی بھیڑوں کومحمکے سے نکالے بلاجواز کٹوتیاں اور اضافی 1کلوکی ڈیمانڈ ختم کرےاور کیمپوٹرائز کانٹا سے خریداری کرےپنجاب حکومت 50 لاکھ میٹرک ٹن ٹارگٹ خریداری مقرر کرے 35 لاکھ میٹرک خریداری سے گندم کابحران آسکتا ھے

    کیونکہ کےپی کے ذریعے گندم شمالی ملکوں کی طرف سمگلنگ ھوجاتی ھے مافیا اربوں روپیہ کماتا ھے، یہ سب کچھ محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے ھوتا ھے پنجاب میں محکمہ فوڈ ھی آٹے اور گندم کے بحران کا ذمہ دار ھے ، گزشتہ تین برسوں میں جن فوڈ انسپکٹروں پہ کرپشن کے الزامات ہیں اور گندم کا وزن پورا کرنے کےلئے مٹی ریت مکس کرنے والی کالی بھیڑوں کو فوڈ سنٹر الاٹ نہ کیئے جائیں

  • پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش

    پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش

    پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش ہوئی ہے محکمہ لائیواسٹاک پنجاب کے ماہرین نے کامیاب ایمبریو ٹرانسفر سے بچھڑے حاصل کیے۔

    رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری لائیو اسٹاک ثاقب ظفرکا کہنا ہے کہ مقامی نسلوں کے تحفظ اور پیداواری بہتری کیلئے ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی والی کامیابی خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک تحقیقی ادارے اوکاڑہ اور ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ کامیابی وزیر اعظم کے غذائی خود کفالت پروگرام کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

  • اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ  کا ضلع میں جاری پولیو مہم  اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ

    اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کا ضلع میں جاری پولیو مہم اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ

    اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احمد سعید منج کا ضلع میں جاری پولیو مہم کے تیسرے روز 53ٹو ایل اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ انہوں نے 53ٹو ایل سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ کرتے ہوئے 5سال سے کم عمر بچوں کی انگلیوں پر پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے جانے کے بعد لگائے جانے والے نشانات چیک کئے انہوں نے گھر گھر جا کر پولیو ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق اور 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے سے متعلق دریافت کیا

    انہوں نے پولیو ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان کو پولیو فری بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے یہ قطرے 5سال سے کم عمر بچوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں کیونکہ یہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچاتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ سو فیصد کوریج کے لئے ورکرز بھر پور محنت کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج نے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسیئن کے قطرے پلائے اور مارکر سے انگلیوں پر نشان بھی لگائے ۔