Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ کے علاقہ بصیر پور گیلانی چوک میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جانبحق، دوسرا زخمی، لاش اور زخمی ہسپتال منتقل،ریسکیو 1122 کے مطابق گیلانی چوک میں بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 24 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی بصیر پور سے ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی

    ریسکیو ٹیم حادثہ میں متاثر ہونے والے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا گیاجبکہ حادثہ میں جانبحق ہونے والے نوجوان کو بھی ضروری کاروائی کرنے کے بعد آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا گیاجانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی حیدر ولد محمد احمد عمر (24 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی علاقے نہال مہار کا رہائشی تھا،

  • محکمہ ریونیو رجسٹری برانچ میں رشوت کا بازار گرم

    محکمہ ریونیو رجسٹری برانچ میں رشوت کا بازار گرم

    اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں محکمہ ریونیو رجسٹری برانچ میں رشوت کا بازار گرم، رشوت دوگے تو رجسٹری ہوگی ورنہ سائلین کا خوار ہونا معمول بن گیا نیوز کے اسٹنگ آپریشن نے رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کی سائلین سے رشوت خوری کا بھانڈا پھوڑ دیا رجسٹری محرر طفیل اور جمشید کی بے خوف و خطر رشوت لینے کی تصویریں Baaghi TV نے حاصل کرلی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے

    رجسٹری کیلئے سائل سے ہزاروں روپے رشوت وصول کی جارہی ہے رجسٹری برانچ میں میں روزانہ کی بنیاد پر سائلین سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے اعلی افسران تک حصہ پہنچایا جاتا ہے سائلین نے وزیراعظم ، وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیکر رجسٹری برانچ کے تمام عملہ کو نوکری سے نکال کر انکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے .

  • مسلح افراد کا گھناؤنا اقدام، لڑکی کو کیسے اغوا کیا

    مسلح افراد کا گھناؤنا اقدام، لڑکی کو کیسے اغوا کیا

    حجرہ شاہ مقیم بیمار ماں کو ڈاکٹر کے پاس لیکر جانیوالی بیٹی راستے میں اغواء کرلی گئی خاتون سمیت پانچ مسلح افراد مغویہ کو حرام کاری کیلئےکار میں ڈال کر فرار ہوگئے، ماں بیٹی ڈاکٹر سے دوائی لینے جارہی تھیں کہ بھوکن چوک کے قریب ملزمان نے گھیر لیاآسیہ بتول کو بازیاب کرایا جائے مغویہ کی ماں کا وزیر اعلیٰ اورآئی جی پنجاب سے مطالبہ پولیس نے علی رضا،عدیل وغیرہ پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاپولیس فرار ملزمان کی تلاش اور مغویہ کی بازیابی کیلئے چھاپے مار رہی ہے .

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • پاکیستانی معروف صحافی سہیل وڑائچ کا اکاڑہ یونیورسٹی میں دورہ

    پاکیستانی معروف صحافی سہیل وڑائچ کا اکاڑہ یونیورسٹی میں دورہ

    پاکستان کے معروف صحافی و دانشور سہیل وڑائچ نے اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے شعبہ ابلاغیات کے طلباء کو ایک خصوصی لیکچر دیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر سے باہمی تبادلہ خیال کیا۔

    "لیکچر آف دی ائیر” کے عنوان سےمنعقد ہونے والے اس سیشن کی صدارت وائس چانسلر نے کی جبکہ اس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات کی جانب سے کیا گیا۔
    اپنے افتتاحی خطاب میں وائس چانسلر نے اوکاڑہ آمد پہ سہیل وڑائچ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت اور ان کے اندر عصر حاضر کے تقاضوں سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنے کےلیے یونیورسٹی اور انڈسٹری کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

    شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے سہیل وڑائچ کے بطور صحافی، مصنف اور دانشور کارناموں پہ روشنی ڈالی اور طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنےان کارناموں سے سیکھ کر اپنے کیرئیر کو جلا بخشیں۔

    سہیل وڑائچ نے سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اوکاڑہ جیسے مضافاتی علاقے میں ایک جدید یونیورسٹی کو دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کےلیے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا۔

    سہیل وڑائچ نے طلباء کے سوالات کے جواب بھی دیے۔سیٹیزن جرنلزم کے تناظر میں میڈیا کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ مستقبل آن لائن جرنلزم سے منسلک ہے لیکن اس کے باوجود کتب، رسائل، جرائد اور اخبارات کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی۔
    سیشن کے اختتام پہ وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کو شیلڈ بھی پیش کی اور اس کے ساتھ کامیاب پروگرام کے انعقاد پہ شعبہ ابلاغیات کو مبارکباد پیش کی۔

  • اوکاڑہ میں حادثہ

    اوکاڑہ میں حادثہ

    اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر 40ڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر چنگ چی رکشہ پر چڑ گیا حادثہ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہےعینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا ہے.

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • ھیڈسلیمانکی غیر قانونی منی پٹرول پمپ کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اعلی احکام نوٹس لیں اوکاڑہ کے پاک بھارت سرحدی علاقے ھیڈ میں سول ڈیفنس اوکاڑہ کی آشیر باد پر شوکت جھکڑ نامی شخص نے غیر قانونی منی پٹرول پمپ لگا رکھا ہے اوپن ٹینکر جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں منی پمپ انتہائی حساس جگہ پر واقع جسکے چند گز کے فاصلے پر رینجرز پبلک سکول اور اس کا مین گیٹ ہے اہل علاقہ کی متعدد شکایات کے باوجود اسے ہٹایا نہیں گیا ۔

    شاید کسے بڑے سانحہ کا انتظار کیا جارہا ہے سابقہ ادوار میں کمپلینٹ کرنے پر فرضی کاروائی سے پہلے منی پٹرول پمپ کے مالک کو اطلاع کر دی جاتی تھی تاکہ وہ اپنا بندوبست کر لے شوکت جھکڑ اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے اپنا گورکھ دھندہ بڑے دھڑلے سے چلارہا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکام نظر آرہے ہیں جبکہ اس کے پیچھے ذاتی مفادات بھی واضح اشارہ کر رہے ہیں ۔

    اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ چھاپہ مارکر غیر قانونی منی پٹرول پمپ کا سامان تحویل میں لےکر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قیمتی جانوں کے سر پر منڈلانے والے خطرے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • حجرہ شاہ مقیم،  گھر کے گیس میٹر کی سپلائی لائن میں آگ لگ گئی

    حجرہ شاہ مقیم، گھر کے گیس میٹر کی سپلائی لائن میں آگ لگ گئی

    حجرہ شاہ مقیم نواحی گاؤں 51 ٹو ایل میں واقع گھر کے گیس میٹر کی سپلائی لائن میں آگ لگ گئ ، پائپ لائن میں آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی، طلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کےلئے فائر فائیٹنگ شروع کر دی۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما راؤ سعد اجمل کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا،انہیں نہ صرف عوام بلکہ تحریک انصاف کے اپنے ایم این ایز نے بھی حکومت پر عدم اعتماد ظاہر کر دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب ووٹ چور حکومت کا خاتمہ ہو گا ۔

    اور عوامی ووٹوں سے منتخب حکومت عوامی مسائل حل کرے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن ” ووٹ کو عزت دو "کے نعرہ نے ہی ملک میں حقیقی اور مثبت تبدیلی آسکتی ہے مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچی ہوئی معاشی دگر گوں صورتحال سے نجات دلا سکتی ہے،

    ان شاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہو گی اور ایک مرتبہ پھر پاکستان معاشی بہتری کی جانب گامزن ہو گا۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • تھانے کے قریب دن دیہاڑے صحافی کے گھر ڈکیٹی کی واردات

    تھانے کے قریب دن دیہاڑے صحافی کے گھر ڈکیٹی کی واردات

    دیپالپور میں تھانہ سٹی سے چند قدم کے فاصلے پر نوبہار کالونی میں گزشتہ شام دن دیہاڑے اہل خانہ کی گھر میں موجودگی نہ پا کر موٹر سائیکل سوار نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر سینیئر صحافی مظہر عباس کے گھر میں داخل ہو گئے

    لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی گھریلو سامان چوری کر لیا باغی ٹی وی نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں نامعلوم چوروں کو گھر کی اندر داخل ہوتے ہوئے اور سامان چوری کرکے لے جاتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم سمیت ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں نے واردات ہونے کی سخت مذمت کی ہے اور ڈی پی او فیصل شہزاد سے فوری نوٹس لینے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔۔

  • 1906 سے خدمات دینے والی سروس حکومت نے بند کر دی ، اہل علاقہ پریشان

    1906 سے خدمات دینے والی سروس حکومت نے بند کر دی ، اہل علاقہ پریشان

    ہیڈ سلیمانکی میں 1906 سے خدمات سر انجام دینے والا پوسٹ آفس بند کر دیا گیا اہل علاقہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ھیڈ سلیمانکی اور گردونواح کی آبادی جس میں پہلے ہی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اوپر سے یہ سہولت بھی چھین لی گئی

    ہیڈ سلیمانکی اور اس سے ملحقہ 20 کے قریب گاؤں کے لیے یہ ڈاکخانہ کسی نعمت سے کم نہیں تھا لوگوں کو منی آرڈر پارسل رجسڑی بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے 20 کلومیٹر کا سفر طے کرکے جانا پڑتا ہے پوسٹ آفس کے ختم کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ دلانے کی غرض سے ہائی لائٹ کیا گیا نوٹس میں لانے کے باوجود عملدرآمد نہ ہوسکا ارد گرد کے مختلف محکموں کی موجودگی اور سرکاری ڈاک وغیرہ کا نظام بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا

    حتی کہ سول لوگ اس سے سیونگ بنک کے طور پر بھی مستفید ہوتے تھے جبکہ محکمہ ڈاک کے عملہ کا موقف ہے کہ ریونیو کم ہونے کیوجہ سے پوسٹ آفس ختم کر دیا ہے اہل علاقہ نےحکومت وقت اور وفاقی وزیر مراد سعید سے اپیل کی ہے کہ پوسٹ آفس جو ہمارے لیے سہولت کے ساتھ ساتھ ایک ورثہ کا مقام رکھتا ہے اسے ھیڈ سلیمانکی میں شفٹ کرکے مشکلات کا مداوا اور عوام دوست ہونے کا ثبوت دیں ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔