Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ایس او پیز پر عملدرآمد نا کرنے والوں کیخلاف کارروائی

    رینالہ خوردتحصیل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں انسداد کرونا ایس او پیزپر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ٹرانسپورٹرز کو انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جن بسوں ،ویگنوں میں بغیر ماسک کے مسافر بٹھائے گئے اور سماجی فاصلہ برقرارنہ رکھا گیا ان ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں مختلف بس اڈوں اور ویگن اڈوں پر انسداد کرونا ایس او پیز کو چیک کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران و فیلڈ عملہ بھی موجود تھا سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض نے کاروائی کرتے ہوئے98 پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے ،مسافروں کو ماسک کے بغیر گاڑی میں بٹھانے پر گاڑیوں کے مالکان کو20ہزار 5سو جرمانہ کیا

    اور 13گاڑیوں کو بند کر دیا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کے مالکان کو سخت وارننگ دی گئی انہوں نے مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں پبلک مقامات پر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں کوشش کریں کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر نہ کریں بار بار صابن سے ہاتھ دھونے کو اپنا معمول بنا لیں اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں ۔

  • سوتیلے دادا نے اپنی 12 سالہ پوتی کے ساتھ کیا کر دیا ؟

    اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کوئیکی بہاول میں امین نامی شخص نے بارہ سالہ صباء کو گھر میں اکیلا پاکر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا بچی کے والدین کھیتوں میں مزدوری کرنے گئے ہوئے تھے اور نابالغ بچی صباء بی بی گھر میں اکیلی تھی جس کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ جمع ہوئے تو ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرارہو گیا،

    پولیس نے بچی کو اسپتال منتقل کردیا جہاں میڈیکل کروایا جا رہا ہے،پولیس نے ملزم کے خلاف زناء بالجبر کامقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ہونیوالے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے،ایف آئی آر کے مدعی اظہر علی نے بتایا کہ ہمارے والد کی وفات کے بعد والدہ نے مزکورہ ملزم 55 سالہ چچا امین سے نکاح کر لیا تھا جو زیادتی کا شکار بچی صبا بی بی کا سوتیلا دادا ہے ۔

  • پنجاب پولیس کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، انسانیت بھی شرما گئی

    پنجاب پولیس کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، انسانیت بھی شرما گئی

    منظور احمد ولد طالب حسین قوم بلوچ سکنہ چک نمبر31/ 4ایل تحصیل و ضلع اوکاڑہ محنت مزدوری کرتا ہے مورخہ 29/ 30 اگست کی درمیانی شب بوقت رات 1:30 بجے سائل و پسر یاور منظور جس کو درد شکم ہونے کی وجہ سے جنید اللہ خان ولد اللہ دتہ قوم بلوچ سکنہ چک نمبر31/فور ایل اوکاڑہ شب کو پرائیویٹ میڈیکل سٹور مالک کے گھر پر بغرض طبی امداد گئے اور ہم نے سٹور مالک کو کہا کہ بچے کو درد شکم ہے

    اس کو کوئی میڈیسن دیں بچہ بہت زیادہ تکلیف میں ہے تو سٹور مالک نے کہاکہ میں میڈیکل سٹور کھولکر اسے میڈیسن دے دیتا ہوں جب میڈیکل سٹور کا مالک اور ہم میڈیکل سٹور کے قریب پہنچے اتنے میں شاہ بھور تھانہ پولیس کی 2 وین آ گئی جو غالبا” معمول کے گشت پر تھیں اس میں موجود شاہ بھور تھانہ پولیس کے اے ایس آئی سعی خان، اے ایس آئی عطاء محمد، کانسٹیبلان آصف، عبداللہ و آٹھ نامعلوم پولیس ملازمین شامل تھے ہمیں روکا ہم نے بتایا کہ ہم بچے کو بغرض طبی امداد میڈیکل سٹور پر لے جا رہے ہیں بچے کو بہت زیادہ درد ہے ہمیں برلب سڑک روک کر ہماری ایک نہ سنی ہمیں تھپڑوں اور لاٹھیوں سے مارا اور زد و کوب کرنا شروع کر دیا

    جس سے میڈیکل کا مالک جنید بے ہوش ہو گیا اور ہولیس اہلکاران نے مجھ سے مبلغ 5 ہزار اور جنید کی جیب سے مبلغ 10 ہزار جو بغرض علاج معالجہ ساتھ لائے تھے زبردستی چھین لیے۔ ہمارے شور و واویلا سے ساکنان دیہہ افراد حبیب اللہ ولد میاں سرور، اظہر اقبال ولد بشیراحمد واقعہ کے گواہان بھی ہیں موقع پر پہنچ گئے ان کو دیکھ کر پولیس والوں نے مجھے اور میرے بیٹے کو پولیس گاڑی پر بیٹھا کر لے گئے اور دو کلو میٹر دور لے جا کر ویرانے میں مجھے لاتوں سے ٹھڈےاور میرے بچے کو تھپڑوں سے مارا مریض کو درد شکم کی شدت کی تکلیف کی وجہ سے گاڑی روک کر دھکے دے کر گاڑی سے نیچے اتارا اور رقم سے محروم کر کے چلتے بنے۔ میری آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال، ڈی پی او اوکاڑہ سے اپیل ہے کہ مزکورہ پولیس ملازمین جو عوام کو تحفظ دینے کی بجائے ہمیں لوٹا اور ہم پر بہیمانہ تشدد کیا اس کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ہم آپ سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • ڈی پی او اوکاڑہ کی  زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

    ڈی پی او اوکاڑہ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

    ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کے حکم پر مہر ندیم افضال DSP سٹی سرکل کی زیر نگرانی اعجاز احمد ڈوگر انسپکٹر SHO بی ڈویژن اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

    ملزم مسمی محمود احمد ولد عبد الغفور سکنہ ارشاد ٹاؤن اوکاڑہ سے 100 لیٹر شراب دیسی برآمد کی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد صاحب کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے.

  • اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی تقریبات، سیمینارز اور خصوصی لیکچرز کا انعقاد

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی تقریبات، سیمینارز اور خصوصی لیکچرز کا انعقاد

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی تقریبات، سیمینارز اور خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا ، وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر تقریبات شعبہ ابلاغیات، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے منعقد کی گئیں نوجوان نسل میں نظریہ پاکستان کا شعور بیدار کرنا بہت ضروری ہے:

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سیمینارز اور خصوصی لیکچرز شامل ہیں۔ پہلا سیمینار شعبہ ابلاغیات نے منعقد کیا جب کہ شعبہ سیاسیات اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات نے مل کر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ ان تقریبات کا مقصد طلباء میں یوم پاکستان کی اہمیت اور حساسیت اجاگر کرنا تھا اس موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل میں دو قومی نظریے کی اہمیت کا شعور بیدار کرنا اور ان کو یہ باور کرانا کے ہمارے اجداد نے برصغیرکے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن حاصل کرنے کی خاطر کتنی قربانیا ں دی ہیں بے حد ضروری ہے۔

    تحریک پاکستان میں میڈیا کے کردار پہ روشنی ڈالتے ہوئے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال کا کہنا تھا کہ صحافت کا اصل مقصد پسماندہ طبقات کو تقویت دینا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کےلیے کوشش کرنا ہے۔شعبہ سیاسیات کے سربراہ عثمان شمیم نے ان سارے واقعات کا ذکر کیا جو قرارداد پاکستان کی وجہ بنے اور طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے فروغ کےلیے کوشش کریں۔ شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ فاخرہ شاہد نے بتایا کہ دو قومی نظریہ ہماری طاقت ہے اور ہمیں اس پہ فخر کرنا چاہیے تاکہ بین الاقوامی سطع پر ہم اپنی منفرد شناخت کو قائم رکھ سکیں۔
    اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور پرچم کشائی بھی کی گئی۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • اوکاڑہ  پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

    اوکاڑہ تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ عثمان عرف عثمانی اور مقبول عرف کولی ڈکیت گینگ کے 5 کارندے گرفتار
    دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا

    ڈی ایس پی جاوید اختر عرف جتوئی نے بتایا کہ مال مسروقہ میں 43 لاکھ روپے نقدی، 30 لاکھ روپے کے مال مویشی،8 موٹر سائیکل،6 ٹریکٹر ٹرالے شامل ہیں۔
    ملزمان روڈز کے اوپر راہگیروں کو ناکہ لگا کر لوٹتے تھے

    ملزمان مکئی مونجی اور آلو وغیرہ کے لوڈڈ ٹرالے چھین کر دوسرے اضلاع کی منڈیوں میں فروخت کرتے تھے گرفتار ملزمان میں رضوان،اصغر،شاہد،عثمان اور مقبول عرف کولی شامل ہیں ، کولی گینگ کے دو کارندے فخر حیات اور اشرف فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا واٹر پلانٹ پر چھاپہ ، دوسری جانب طلباء سراپا اجتجاج

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا واٹر پلانٹ پر چھاپہ ، دوسری جانب طلباء سراپا اجتجاج

    اوکاڑہ میں پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر احتجاجی مظا ہرہ طلباء نے اوکاڑہ فیصل آباد روڈ بلاک کر دی اوور ہیڈ برج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں , طلباء کا مطالبہ ہے کہ بی اے کےسالانہ امتحانات میں توسیع کی جائے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مذاکرات جاری ٹریفک بلاک ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ۔

    اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حجرہ شاہ مقیم میں واٹر پلانٹ پر چھاپہ دھوکا دہی اور جعل سازی پر لبرا انٹرپرائزز کو سیل کر دیا غیر معیاری پانی کی بوتلوں پر معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کی جارہی تھی ،کارروائی سے بچنے کے لیے پیکنگ پر غلط پتہ درج کیا گیا تھا پیکنگ مٹیریل کے لیے کوئی بھی فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ واضح نہ کیا گیافلنگ ایریا میں چھپکلیاں اور حشرات کی موجودگی بھی پائی گئی دوران کارروائی 675لٹر ڈرنکنگ واٹر برآمد کر لیاگیا خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے معاشرے کے لیے ناسور ہیں محکمہ فوڈ صحت بخش خوراک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • باپ نے جوان بیٹی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا

    باپ نے جوان بیٹی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا

    حجرہ شاہ مقیم تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ شریں بتھنہ میں باپ نے جوان بیٹی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا ، اوکاڑہ کے نواحی قصبے حجرہ شاہ مقیم میں 20 سالہ صباء بی بی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صبا والد کی غیر عورتوں سے ناجائز تعلقات استوار کرنے سے منع کرتی تھی۔ اس رنج پر ظالم باپ یار محمد نے جوان بیٹی کو زندہ جلا کر مار ڈالا
    مقامی پولیس تھانہ حجرہ موقع پر پہنچ گئی

    واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ابتدائی طور پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے،باپ کے مطابق میاں بیوی کی لڑائی ہوئی تھی تو لڑکی نے دل برداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جبکہ لڑکی کے ماموں کے مطابق لڑکی کو اسکے باپ نے آگ لگائی ، لڑکی کا باپ بد کردار آدمی ہے علاقہ مکیناسکے باپ کو شخصی ضمانت چھوڑ دیا گیا ہے ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • ضلع اوکاڑہ  میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام

    ضلع اوکاڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام

    ملک مبشر علی نوناری ایگزیکٹو ممبر ینگ ویلفیئر کی رہاٸش گاہ 40/D سٹاپ تحصیل دیپال پور ضلع اوکاڑہ پر (پی.ای.ایچ.او) فاٶنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا.جس میں لاہور سے آۓ ہوئے ڈاکٹروں نے تین سو سے زاٸد مریضوں کو چیک کیا اور ادویات بھی فری تقسیم کی الٹرا ساٶنڈ،چاٸلڈ سپیشلسٹ،جنرل فزیشن، آٸی سپیشلسٹ اور مختلف امراض بلڈ پریشر،شوگر،ہیپاٹاٸٹس،جلدی امراض وغیرہ کا نہ صرف چیک اپ کیا

    بلکہ مریضوں کو ان مٶزی امراض سے آگاہی بھی دی گئی فری میڈیکل کیمپ ملک مدثر علی نوناری کی کاوش سے ہوا جس میں دیگر دوستوں میاں خلیق الرحمن ڈولہ،ملک مجیدالرحمن نوناری،میاں شفیق الرحمن ڈولہ،ملک شفقت علی نوناری، ملک ارتقا نوناری ،ملک جاوید نوناری، ملک آصف ندیم نوناری، ملک اسلم نوناری اور دیگر دوستوں نے بھرپور ساتھ دیا.کامیاب میڈیکل لگانے پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

  • روزہ مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت پر خصوصی سیمینار

    روزہ مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت پر خصوصی سیمینار

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات نے روزہ مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت اور اس میدان میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے موضوع پہ ایک
    سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ
    ریاضیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس اور اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سلیم سمیت دیگر مقررین نے علم
    ریاضیات کی اہمیت کے مختلف پہلووں پہ روشنی ڈالی۔

    سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زکریا نے کہا کہ علم ریاضیات ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ علم ہمیں دنیا
    کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دیتا ہے اور ہمارے ذہن اور سوچ کو منظم کرتا ہے۔ پروفیسر مجاہد نے بتایا کہ علم ریاضیات منطقی ، تنقیدی اور تخلیقی سوچ کے علاوہ مسائل کے حل کی صلاحیت اور حتی کہ اظہار خیال کی مہارت بھی پیدا کرتا ہے۔

    ڈاکٹر شعیب نے روز مرہ زندگی میں علم ریاضیات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس علم سے منطقی سوچ اور رویے جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید
    بتایا کہ علم ریاضیات ہمارے اندر تجزیاتی مہارت پیدا کرتا ہے جس سے ہم اپنی زندگی کے بہت سارے مسائل اور مشکلات احسن طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔ سیمینار میں شعبہ ریاضیات کے طلباء نے پوسٹرز بھی پیش کیے جن میں علم ریاضیات کی اہمیت واضع کی گئی اور عظیم ماہرین ریاضیات اور طبعیات جیسا کہ البرٹ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔