پشاور: خیبرپختونخوا میں محکمہ ایکسائز کے سابق افسران کے خلاف سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں موصولہ دستاویزات کے مطابق، مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے سابق ڈی جیز اور سیکرٹریز نے تقریباً 70 سے زائد قیمتی سرکاری گاڑیاں اپنے ذاتی استعمال میں لے لی ہیں، جس پر محکمے نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سابق ڈی جی عاطف الرحمٰن کے پاس تین، سابق سیکرٹری ایکسائز اسلام زیب کے پاس چار، سابق ڈی جی ثاقب رضا اور عادل شاہ کے پاس بھی تین تین گاڑیاں جبکہ سابق سیکرٹری اقبال حیدر کے پاس چار گاڑیاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ڈی جی ایکسائز ظفر اسلام بھی تین گاڑیاں محکمے سے لے کر گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق دیگر آفیسرز جن میں شاہ فہد، رفیق مہمند، محمد طاہر، عبدوالی منصور، ارشد مشرف مروت، یوسف کریم، سید مظہر علی شاہ، عطا الرحمٰن، ظاہر شاہ، محمد اکبر، نسیم حان، خالد مطیع اللہ، شاہ نواز، انعام گنڈاپور، اور فضل الہی شامل ہیں، ہر ایک نے ایک ایک گاڑی اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہے۔محکمہ ایکسائز کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گاڑیاں واپس لینے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے آفیسرز کے گھروں پر چھاپے مارنے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ان گاڑیوں کی بازیابی ممکن بنائی جا سکے۔ محکمہ ایکسائز کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کارروائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کے تحت کی جا رہی ہے اور سرکاری گاڑیوں کی واپسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری وسائل کے بے جا استعمال کے خلاف سختی سے نوٹس لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار کسی بھی افسر کو سرکاری گاڑیاں اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ یہ گاڑیاں واپس لی جائیں۔محکمہ ایکسائز کی اس فوری اور سخت کارروائی نے جہاں دیگر افسران کو بھی محتاط کر دیا ہے، وہیں عوامی سطح پر بھی اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔
Category: پشاور
-

خیبرپختونخوا: سابق آفیسرز 70 سے زائد قیمتی سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے،
-

علی امین گنڈا پور کی گورنر فیصل کریم کُنڈی سے ملاقات
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس پشاورپہنچے،علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کُنڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاق سے بات کروں گا-
باغی ٹی وی : وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال، مسائل و حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
فیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن کے قیام کی کوششوں پر اتفاق کیا،گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قیام امن، مسائل کے حل اور وسائل کے حصول دونوں متحد ہو کر کوشش کریں گے، صوبے کے وکیل کا کردار ادا کروں گا، مسائل کے حل کے لیے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا۔
ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ
پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان
پاکستان کےمحمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔
-

جسد خاکی کی بروقت منتقلی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا مفت ایمبولینس سروس منصوبہ
خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے جسد خاکی کی مفت منتقلی کے لیے ایک ایمبولینس سروس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر جسد خاکی منتقلی کے لیے ایک ڈیسک قائم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔یہ خط ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر ایاز کی جانب سے ائیرپورٹ انتظامیہ کو ارسال کیا گیا ہے، جس میں بیرون ملک سے جسد خاکی کی منتقلی کے حوالے سے ایک میٹنگ کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ حکومت کو 3 ایمبولینسز کی پارکنگ، عملے کے لیے رہائش اور معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیسک کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ایاز نے بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ ماہ شروع کرنے کی توقع ہے، جس کے تحت 9 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ایمبولینسیں خریدی جائیں گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ اور باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہر ایک کے لیے 3 ایمبولینسز 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی۔
ڈاکٹر ایاز کے مطابق، دونوں ائیرپورٹس پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے جہاں سے لواحقین کو مدد فراہم کی جائے گی۔ یہ سروس مفت فراہم کی جائے گی تاکہ بیرون ملک سے آنے والے جسد خاکی کو ائیرپورٹس سے متعلقہ علاقوں تک بروقت پہنچایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق، بیرون ملک سے روزانہ 4 سے 5 جسد خاکی خیبرپختونخوا منتقل کیے جاتے ہیں۔ڈی جی ریسکیو نے مزید کہا کہ جسد خاکی کی بروقت منتقلی میں لواحقین کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار سے زائد جسد خاکی بیرون ملک سے منتقل کیے گئے۔اس منصوبے کا مقصد نہ صرف لواحقین کی مشکلات کو کم کرنا ہے بلکہ ان کی مدد کرنا بھی ہے، تاکہ وہ اپنے پیاروں کے آخری سفر میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کریں۔ یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس کی عوام میں پذیرائی متوقع ہے۔ -

عاطف خان کو نوٹس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا جواب سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کو خیبرپختونخوا کی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ طلبی نوٹس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا جواب سامنے آ گیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے ایک مبینہ آڈیو میں عاطف خان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "عاطف خان پہلے تصدیق کر لیا کریں، میں یہ کام کروں اتنا فارغ نہیں ہوں، میرے اوپر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔” اس کے جواب میں عاطف خان نے کہا کہ "سب جانتے ہیں اینٹی کرپشن کا نوٹس کیوں اور کس کے کہنے پر آیا ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ "یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی حرکت کرنے پر میں چپ بیٹھوں گا تو ایسا نہیں ہے، پارٹی کا نقصان عمران خان کا نقصان ہے۔
عاطف خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے آڈیو پیغام میں مزید کہا کہ "سب جانتے ہیں کہ اینٹی کرپشن کا نوٹس کیوں آیا ہے، ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا، میں ان چیزوں سے بڑی بڑی چیزوں سے نکل آیا ہوں۔” انہوں نے اپنے سابقہ تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اس سے پہلے بھی نیب نے انکوائری کی تھی اور بند کردی تھی، 2014 میں پرویز خٹک چیف منسٹر تھے اور محمود خان ٹورازم کے منسٹر تھے۔عاطف خان نے یہ بھی کہا کہ "سینیٹر محسن عزیز نے یہ پراسس کروایا تھا، وہ اس وقت بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ہیڈ کر رہے تھے اور اعظم خان اس وقت سیکرٹری ٹورازم تھے۔
علی امین گنڈاپور نے عاطف خان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہیثیت کی باتیں نہ کریں، آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتی، دھمکیوں سے کوئی نہیں ڈرتا۔” انہوں نے مزید کہا، "یہ بدمعاشی کی بات نہیں ہے، کوئی کسی کی بدمعاشی اور دھمکیاں نہیں مانتا۔ آپ کی یہ حیثیت ہے کہ آپ اتنے اہم نہیں۔وزیراعلیٰ نے وضاحت کی کہ "جو انکوائری شروع ہوئی ہے وہ کوئی اور ہے، وہ نہیں جو آپ بتا رہے ہیں۔ انکوائری میں آپ جا کر جواب دیں گے، میں نے پہلے بھی آپ کو برداشت کیا تھا۔خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہیں 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے اینٹی کرپشن ڈائریکٹریٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عاطف خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک نجی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف یہ انکوائری کی جا رہی ہے۔تنازعات اور گروپ بندی کی تردید
اس سے پہلے بھی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان تنازعات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، جس پر عاطف خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ "ہم کوئی گروپ بندی نہیں کررہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی قرار داد نہیں لانی۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر شکیل خان کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر عاطف خان اور جنید اکبر کے درمیان اختلافات بھی دیکھنے کو ملے تھے، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان کو شکایت کی تھی۔یہ صورتحال پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات کی عکاسی کرتی ہے اور پارٹی کی قیادت کے لیے چیلنجز کا سامنا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، خاص طور پر جب کہ عوامی سطح پر ان الزامات کا اثر بھی ہو سکتا ہے۔ -

خیبرپختونخوا اسمبلی: وزرا کی مراعات میں اضافہ، شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی منظوری
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے لیے ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ اس بل کے تحت وزرا کو دی جانے والی مراعات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جن میں کرائے کی مد میں ادائیگی اور سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈز شامل ہیں۔ترمیمی بل کے تحت کابینہ کے ہر رکن کو سرکاری رہائش گاہ نہ ملنے کی صورت میں دو لاکھ روپے ماہانہ کرائے کی مد میں دیے جائیں گے۔ یہ سہولت ان وزیروں کو بھی دی جائے گی جو پشاور میں اپنے ذاتی گھروں میں رہائش پذیر ہیں، جس کے تحت انہیں بھی ماہانہ دو لاکھ روپے کا الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے وزرا کو ایک بار 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، جس میں وہ قالین، پردے، ایئرکنڈیشنر، اور ریفریجریٹر جیسی اشیا خرید سکیں گے۔ تاہم، وزرا کو عہدہ چھوڑنے کے بعد تمام خریدی گئی اشیا محکمہ انتظامیہ کے حوالے کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔اسمبلی کے اجلاس میں لینڈ اینڈ بلڈنگ ریونیو کنٹرول ترمیمی بل 2024 بھی وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے پیش کیا گیا، جسے اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اس بل کے ذریعے صوبے کے زمینی اور تعمیراتی معاملات میں ریونیو کنٹرول کے حوالے سے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جو کہ بہتر انتظام اور ریونیو کے حصول کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
شادی ہالوں کو رات 10 بجے بند کرنے کی قرارداد
توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی نے شادی ہالوں کو رات 10 بجے بند کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں جاری توانائی بحران کے پیش نظر شادی ہالوں کو جلدی بند کیا جائے تاکہ بجلی کی بچت ہو سکے۔ اس قرارداد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن مشتاق غنی نے پیش کیا۔ قرارداد میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔یہ تمام بلز اور قراردادیں خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی اکثریت سے منظور کی گئیں، جو کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کا اظہار ہے۔ ان اقدامات کا مقصد صوبے میں انتظامی بہتری، مالی استحکام، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھانا ہے۔ -

خواجہ سرا کے برہنہ رقص کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار
خیبر پختونخوا کے معروف خواجہ سرا ڈولفن ایان کو برہنہ کر کے رقص کروانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے
خیبر پختونخوا پولیس نے خواجہ سرا کے برہنہ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور خواجہ سرا کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد کاروائی کی، پولیس نے شب قدر سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل ہونے اور برہنہ رقص کروانے کے کیس کی تحقیقات جاری ہے، جلد مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا،
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواجہ سرا ڈولفن آیان کو اسلحہ کے زور پر کپڑے اتروا کر برہنہ ڈانس کروایا گیا،ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی،ڈولفن ایان نے واقعہ پر پشاور پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے، اس ضمن میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دس سال قبل کی ہے ویڈیو زبرستی گن پوائنٹ پر بنائی گئی تھی اب وائرل کی گئی ہے،پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی،ویڈیو بنانے والے ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے،
بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت
گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
-

چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے،
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ لاقانونیت بڑھتی جارہی ہے آئین کو بار بار توڑا جا رہا ہے،ایک دفعہ نکلیں گے یہ آخری مرتبہ ہو گا، چاہے کچھ بھی ہو جائے سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، صوابی جلسہ میں قرارداد پیش کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور پھر فیصلہ کن مارچ کریں گے، بجلی، گیس منہگی ہے، عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے، ہم عوام کی آزادی کے لیے نکلیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت سے متعلق سوال پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مریم نواز میرے لیے اہم نہیں، آپکو ٹیشن زیادہ ہے ان کے لیے دعا کردیں،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، بچوں کو تعلیم دینا ریاست اور حکومت کی ذمے داری ہے، 14 ہزار بچے اس پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کر چکے ہیں، ہمیشہ وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جنہیں یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے، خود پر اعتماد کو کبھی بھی نہ کھوئیں، خود پر اعتماد کریں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ کوئی اسکول بغیر فرنیچر کے نہیں ہو گا، آپ ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں، ہم نے بلڈنگ نہیں تعلیم دینی ہے، اسپتال نہیں علاج دینا ہے، قبائلی اضلاع پر زیادہ توجہ دیں گے، فیصلہ کیا ہے کہ اسکولوں میں کوئی بھی بچہ زمین پر نہیں بیٹھے گا، جن اسکولوں میں فرنیچر نہیں انہیں ہر صورت فرنیچر فراہم کریں گے۔
-

عوام کے پیسوں سے بنایا جانے والا ایئر لائن شریف خاندان کے لیے استعمال ہوگا،بیرسٹر سیف
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے پنجاب ایئر لائن بنانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے منصوبے کاپی کرنے میں راج کماری مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ہے-
باغی ٹی وی :بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے ہیں جبکہ بھتیجی خرید رہی ہے، کاپی پیسٹ مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی علی امین گنڈاپور کے منصوبے کاپی کرنے میں راج کماری مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ہے، اگر مریم نواز پی آئی اے خرید کر اپنے لئے ٹھیک کرسکتی ہے تو والد اور چچا کئی باریاں لے کر کیوں نہ ٹھیک کرسکے۔
بیرسٹر ڈاکٹر نے کہا کہ ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کرنا شریف خاندان کا شیوہ ہے، عوام کے پیسوں سے بنایا جانے والا ایئر لائن شریف خاندان کے لیے استعمال ہوگا اور شریف خاندان سر درد کی دوائی لینے کے لئے بھی طیارہ لندن بھیجے گا، اچھا ہوگا اس کا نام جاتی امرا ایئر لائن رکھیں، ایسا نہ ہو مریم نواز پائلٹ کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے لگ جائے۔
یو اے ای میں دھند کا راج،ریڈ اور یلو الرٹ جاری
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے قومی ایئر لائن ”پی آئی اے“ کو خرید کر ”ایئر پنجاب“ کے نام سے چلانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،نواز شریف نے بتایا تھا کہ پی آئی اے سے متعلق پنجاب حکومت نے جو بات کی اس پر مزید کام کرنے کا ارادہ ہے، اگر ایسا ہوجائے تو ملک کو ایک اچھی ایئرلائن میسر آئے گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا حکومت خود قومی ایئرلائن کو چلائے گی یا ایک بار پھر نجکاری کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔
دو روز قبل جب پی آئی اے کی نیلامی کے لیے بولی کا عمل ہوا تو واحد خریدار بلیو ورلڈ سٹی نے محض 10 ارب روپے کی بولی دی، جبکہ نجکاری کمیشن نے 85 ارب روپے سے زیادہ کی ڈیمانڈ کی تھی، جس کے باعث نجکاری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔
ہسپانوی بادشاہ ملکہ اور وزیراعظم کا” کیچڑ "سے استقبال
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھی پی آئی اے کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ وہ پی آئی اے کو خرید کر ایئر پنجاب کے نام سے لانچ کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ میں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ آپ نئی ایئرلائن بھی شروع کرسکتی ہیں، ایسی ائیر لائن جو دنیا کے ہر حصے میں جائے۔ میرا خیال ہے اس معاملے پر غوروخوض ہوا ہے پی آئی اے کی تباہی پر بہت دکھ ہوتا ہے، میں خود پرواز بدل کر امریکا پہنچا ہوں، پی آئی اے کی خریداری یا نئی ایئرلائن کے حوالے سے مریم نواز غور و خوض کررہی ہیں۔
اکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
نواز شریف نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں پی آئی اے کو تباہ کیا، ان کے ایک وزیر نے اسمبلی فلور پر کہا کہ ہمارے پائلٹس کی تعلیمی قابلیت پوری نہیں،ہمارے اندر وہ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو برباد کیا، جس نے لائسنس کی بات کی تھی آج وہ شخص چھپا بیٹھا ہے، اگر پائلٹ کے پاس لائسنز نہیں بھی تھے تو کیا یہ کہنے کی بات تھی۔
-

بنوں، مسلح افراد کے تھانے،چوکی پر حملے
خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں تھانے اور چوکی پر حملہ کیا گیا ہے، واقعہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے
بنوں میں رات گئے مسلح حملہ آوروں نے احمد زئی پولیس اسٹیشن اور مزنگہ پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق احمد زئی پولیس سٹیشن پر حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسرے حملے میں پولیس چوکی پر نصب تھرمل کیمرے کو نقصان پہنچا ہے،احمد زئی پولیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، مگر پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی گئیں، لیکن وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
خیبر پختونخوا میں عوام کی بجائے پولیس کی اپنی حفاظت ایک چیلنج بن چکی ہے ہے۔ مسلح حملوں کا بڑھتا ہوا سلسلہ نہ صرف پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتا ہے بلکہ شہریوں میں خوف و ہراس بھی پیدا کرتا ہے۔ اس صورتحال کا فوری حل نکالنا ضروری ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔خیبر پختونخوا میں آئے روز پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کاروائی کی جائے.
اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان
پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب
پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش
پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا
پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان
-

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی رہائی، ہوائی فائرنگ پر مقدمہ درج
باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن انور زیب خان کی رہائی پر ان کے آبائی علاقے باجوڑ میں جشن منایا گیا، جس میں لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ انور زیب خان جب اپنی رہائش گاہ پہنچے تو ان کے استقبال میں روایتی انداز اپناتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں نے ہوائی فائرنگ کی، جس پر علاقہ گونج اٹھا۔انور زیب خان کو پنجاب پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔ انہیں اٹک جیل میں رکھا گیا تھا، تاہم عدالت نے گزشتہ روز ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔ انور زیب خان کے حامیوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
باجوڑ کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوامی مقامات پر ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں شامل افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ہوائی فائرنگ پاکستانی معاشرے کے کچھ حصوں میں جشن منانے کا ایک روایتی طریقہ سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ عمل نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے جان و مال کا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کر رہے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے واقعات کی روک تھام پر زور دیا جا رہا ہے۔ باجوڑ میں پیش آنے والے حالیہ واقعے پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قانون کا نفاذ سب پر یکساں ہے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔