Baaghi TV

Category: پشاور

  • ڈی چوک احتجاج سے رہا ریسکیو اہلکاروں پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کی گل پاشی

    ڈی چوک احتجاج سے رہا ریسکیو اہلکاروں پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کی گل پاشی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کا پھول نچھاور کر کے استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جیل سے رہائی پانے والے سرکاری ملازمین کو وزیراعلیٰ ہاؤس دعوت دی، اس دوران وزیراعلیٰ نے خود ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس دوران فیصل امین گنڈا پور و دیگر بھی موجود تھے،وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرنے والوں میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر عملہ شامل تھے.

    ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی ایک قدم ترقی کا اعلان کیا ہے اور انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ریسکیو اہلکاروں کے الاؤنسز بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے 60 سال کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

    چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنمنٹ کالج پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں کی بجلی کے بل میں کمی کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو ملک کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ طلبہ یونین کی بحالی کا یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم آپ کو سرکاری طور پر اختیار دے رہے ہیں، پاکستان پر آپ کا حق ہے، پاکستان نے آپ کو شہریت دی ہے، نوجوانوں نے ملک کا مستقبل طے کرنا ہے۔
    علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ "ہم نے ایسا نظام بنانا ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری اور بالادستی ہو۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی 25 کروڑ آبادی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خود مختاری حاصل کرنا ہوگی اور فیصلے خود کرنا ہوں گے ، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کے قید ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "حقیقی آزادی مانگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ "ہماری حقیقی آزادی کی جنگ جاری ہے اور رہے گی، یہ جنگ ہم جیتیں گے۔” انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ جنگ قوم اور نسلوں کی ہے اور فیصلہ کن وقت قریب ہے۔قبل ازیں، وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ کالج پشاور میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا، جس کے تحت 80 سرکاری کالجز میں 10 کے وی اے سولر سسٹمز کی تنصیب کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اب تک 10 کالجوں کی سولرائزیشن مکمل ہو چکی ہے۔
    ایک کالج میں سولر سسٹم کی تنصیب کی کل لاگت 24 لاکھ 10 ہزار روپے ہے، جس کے نتیجے میں ہر کالج کے بجلی کے بل میں ماہانہ 55 ہزار روپے کی بچت ہو گی۔ یہ سسٹم ہر ماہ 11 سے 12 ہزار تک بجلی یونٹس کی استعمال میں کمی لائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سولر سسٹم کی لاگت کو 3 سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا۔طلبہ، اساتذہ، اور والدین نے وزیراعلیٰ کے اعلان کا خیرمقدم کیا، اور یہ اقدام تعلیمی اداروں میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔ طلبہ یونینز کی بحالی کو نوجوانوں کی آواز بلند کرنے اور ان کی حقوق کی حفاظت کے لئے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

  • خواجہ سرا  سے برہنہ ڈانس کروانے کا واقعہ،کے پی حکومت کی پراسرارخاموشی

    خواجہ سرا سے برہنہ ڈانس کروانے کا واقعہ،کے پی حکومت کی پراسرارخاموشی

    خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواجہ سرا ڈولفن آیان کو اسلحہ کے زور پر کپڑے اتروا کر برہنہ ڈانس کروایا گیا،ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی،ڈولفن ایان نے واقعہ پر پشاور پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے، اس ضمن میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دس سال قبل کی ہے ویڈیو زبرستی گن پوائنٹ پر بنائی گئی تھی اب وائرل کی گئی ہے،پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی ہے

    ڈولفن ایان کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہمدردی کی جا رہی ہے اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں،ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈولفن ایان: اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئر اور پشاور کا فخر… مگر معاشرتی تعصبات نے اسے ‘ہیجڑا’ اور ‘تیسری مخلوق’ کہہ کر دبایا۔ پستول کی نوک پر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بے عزت کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ اللہ کی تخلیق پر اعتراض اور انسانیت پر ظلم ہے۔

    ایک صارف عبدالقادر کا کہنا تھا کہ ڈولفن ایان کے ساتھ ہونے والا ظلم اور ویڈیوز کا لیک ہونا شرمناک ہے۔ ہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ انصاف ضروری ہے تاکہ ہر شخص محفوظ اور باعزت زندگی گزار سکے۔

    ایکس پر ایک صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈولفن ایان کے ساتھ یہی کچھ پنجاب کے کسی شہر میں ہوا ہوتا تو اس وقت سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خلاف ایک طوفان بدتمیزی برپا ہو چکا ہوتا لیکن کے پی کے میں ہونے والے اس واقعے پر پاکستان میں موجود نام نہاد انسانی حقوق کے ترجمانوں خاموشی پر سوالیہ نشان ہے

    https://twitter.com/zee8480/status/1851888466415464462

    رقص کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پرخواجہ سرا ڈولفن ایان نے جاری کیا ویڈیو پیغام

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • رقص کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پرخواجہ سرا ڈولفن ایان نے جاری کیا ویڈیو پیغام

    رقص کی برہنہ ویڈیو وائرل ہونے پرخواجہ سرا ڈولفن ایان نے جاری کیا ویڈیو پیغام

    خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسلحہ کے زور پر خواجہ سرا ڈولفن ایان کو برہنہ کر کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایان علی نے مقدمہ کی درخواست دے دی، بعد ازاں ایان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے

    ویڈیو پیغام میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، میں اتنا کہوں گی کہ بہت شکریہ ان لوگوں کا جو مجھے سپورٹ کر رہے ہیں، اس وقت میں اس حالت میں نہیں کہ کچھ اور کہہ سکوں ،لیکن اتنا کہوں گی کہ سب کا شکریہ، اگر آپ لوگوں نے آج سٹینڈ نہ لیا تو کل آپ کے بچوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، امن جرگہ والے کہاں ہیں،میرا قصور کیا تھا، میں رقص کرتی ہوں میرا قصور یہ تھا، جو لوگ خوش ہیں میں انکو کہنا چاہوں گی کہ اللہ کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں آج میرے ساتھ کل آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،ہم خواجہ سرا ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں رسوا کیا جائے، جو لوگ ویڈیو فارورڈ کر رہے ہیں ،پیج پر لگائے گا اس کے خلاف کاروائی ہو گی پیج بند کروایا جائے گا،میری آئی جی صاحب سے اپیل ہے کہ سخت کاروائی کی جائے کیونکہ دن بدن لوگ بڑھتے جا رہے جو ایسی حرکتیں کرتے ہیں،ہماری بچیاں، بچے محفوظ نہیں،یہ کون لوگ ہیں، انکو ختم کیا جائے،

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواجہ سرا ڈولفن آیان کو اسلحہ کے زور پر کپڑے اتروا کر برہنہ ڈانس کروایا گیا،ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی،ڈولفن ایان نے واقعہ پر پشاور پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے، اس ضمن میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دس سال قبل کی ہے ویڈیو زبرستی گن پوائنٹ پر بنائی گئی تھی اب وائرل کی گئی ہے،پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی،ویڈیو بنانے والے ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے،

  • گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواجہ سرا ڈولفن آیان کو اسلحہ کے زور پر کپڑے اتروا کر برہنہ ڈانس کروایا گیا،ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی

    ڈولفن ایان نے واقعہ پر پشاور پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے، اس ضمن میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دس سال قبل کی ہے ویڈیو زبرستی گن پوائنٹ پر بنائی گئی تھی اب وائرل کی گئی ہے،پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی،ویڈیو بنانے والے ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے،

    خواجہ سرا ڈولفن ایان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک صارف انعام نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ چند عرصہ پہلے پشاور میں ڈولفن آیان اور ان کے ساتھیوں نے آواز اٹھائی تھی کہ انہیں بھتے اور ہراسانی کا سامنا ہے۔ افسوس کہ ان کی فریاد کو نظرانداز کیا گیا۔ اگر حکام نے وقت پر قدم اٹھایا ہوتا،تو شاید آج یہ سانحہ نہ ہوتا۔جب قانون سو رہاہو تو ظلم کا راج ہوتا ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسانیت کی تذلیل جتنی ہم پشتونوں نے کی شاید ہی کوئی ثانی ہو ، آج ایک بے غیرت پشتون نے پستول کے زور پر ایک بے بس اور کمزور مخلوق خواجہ سرا "ایان ڈولفن”کو ننگا کرکے ویڈیو بنائی اور پھر اس کلپ کو لیک کرکے ان سارے "غیرتی ،مذہبی اور اعلی اقدار ” پشتونوں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ڈولفن آیان کی بندوق کی نوک پر غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر وائرل،اس معاشرے میں نہ بچے محفوظ ہیں نہ عورتیں اور نہ خواجہ سرا،ایان خواجہ سرا ہیں اپنی برادری کے لوگوں کے حقوق کیلئے انتہائی متحرک ہے،کیا ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی لیکن یہ یقینی ہے کہ یہ آخری واقعہ نہیں

    https://twitter.com/rabiabasri987/status/1851565851687661904

    ایک صارف جمال خان کا کہنا تھا کہ ڈولفن آیان بد نصیب صوبہ خیبر پختونخوا پشاور کا رہائشی خواجہ سرا ( ٹرانس جینڈر) ہے ۔اس کے سر پر پستول رکھ کر قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کسی نے اسے ننگا کرکے اس کی ویڈیو بنائی ہے ۔عوام ویڈیوز مانگنے میں اور ایک دوسرے کے ساتھ بڑی بے حسی اور بے شرمی سے ویڈیوز شئیر کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے جبکہ اعلی حکام کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ابھی تک کسی سیاسی جماعت کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی خواجہ سراؤں کے ساتھ روا رکھنے والے ڈسکرمنیشن اور ظلم پر کہیں پارلیمنٹ،سوشل سرکلز، ، حجرے یا سیاسی بیٹھک میں اس پر بحث ہوتی دکھائی دیتی ہے ۔یاد رہے اس سے پہلے بھی اس بیچارے پر گولیاں چلائی گئی تھیں ۔خواجہ سراؤں کے ساتھ عوام کا برتاو ٹھیک نہیں ۔ایک طرف انہیں حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے تو دوسری جانب آئے روز ان کے ساتھ ظلم و زیادتی اور سیکسول حراسمنٹ کا کوئی کیس سامنے آتا ہے۔نہ عوام میں شعور آتا ہے کہ خدا کے اس بے ضرر مخلوق کو اپنے طور سے زندہ رہنے اور جینے دے،انہیں انسان سمجھ کر انہیں اپنی الگ شناخت کے ساتھ قبول کرے اور نہ ریاست کی طرف سے ان کے حقوق اور زندگیوں کے تحفظ کی ضمانت انہیں مل رہی ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ آنکھیں انصاف مانگتی ہیں ، پنجاب میں ایک لڑکی کیساتھ زیادتی پر تحریک انصاف والوں نے پورا ملک سر پر اٹھایا تھا مگر پختونخواہ میں ڈولفن آیان کیساتھ زیادتی پر مکمل خاموشی؟ کیوں یہ انسان نہیں یے اسکو جینے کا حق نہیں ہے

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈولفن ایان جس کو کے پی کے پشاور میں اسلحہ کے زور پر برہنہ کر کے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی، اعلیٰ تعلیم یافتہ گریجویشن ایڈورڈ کالج پشاور کا تعلیم یافتہ ٹرانس جینڈر سول انجنٸرنگ بھی کرچکا ہے لیکن پختون معاشرہ نے انکو مزید تعلیم حاصل کرنے نہ دیا ،کیونکہ ہمارے پختون معاشرہ نے ان پر نعرے بازی کی کہ تم ہیجڑا ہوں اور تم تیسری مخلوق ہو،اللہ کے بندوں یہ تیسری مخلوق بھی اللہ نے تخلیق فرمایا ہے اگر ڈولفن ایان پر آوازیں کستےتھے گویا وہ اللہ کی تخلیق پر معترض ہے!،اس پر دل ٹھنڈا نہ ہوا تو کل رات کو پستول کی نوک پر ڈولفن ایان کی بیہودہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر واٸرل کیا،ڈولفن ایان بھی ایک انسان ہے مسلمان ہے پختون ہے پاکستانی ہے ان کی پستول کی زور پر ویڈیوز بنانے والو کو کیفرکرادر تک پہنچائے،

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    واضح رہے کہ خواجہ سرا ڈولفن ایان کا تعلق صوابی سے ہے تا ہم وہ آبائی گھر چھوڑ کر پشاور منتقل ہو چکی ہے، ڈولفن ایان نے سول انجنئرنگ میں تین سالا ڈپلومہ کورس کیا ہے تا ہم ملازمت نہ ملنے پر مجبور کررقص کرنا شروع کر دیا، ڈولفن ایان کا اصل نام ماہین محمد ہے،ڈولفن ایان نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج پشاور سے سول انجینئرنگ میں تین سالہ ڈپلومہ کورس کیا ، وہ کچھ وقت کے لئے پشاور کے مشہور تعلیمی ادارے ایڈورڈز کالج کی طالبہ بھی رہ چکی ہیں،ڈولفن نے یورپی ملک قبرص میں چار مہینے تک اپرنٹس شپ بھی کی لیکن ان کے اخراجات بھی ان کی طرف سے خود برداشت کیے گئے،

  • پاک افغان طورخم بارڈر پر حکام کی فلیگ میٹنگ، مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

    پاک افغان طورخم بارڈر پر حکام کی فلیگ میٹنگ، مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)پاک افغان طورخم بارڈر پر حکام کی فلیگ میٹنگ، تجارت کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

    پاک افغان طورخم بارڈر کسٹم کمپاؤنڈ میں پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں کسٹم، ایف سی، ضلعی انتظامیہ خیبر اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ افغان حکام نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران، دونوں ممالک کے حکام نے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا۔ افغان حکام نے درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ میں اضافہ کرنے کے لیے بروقت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    حکام نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے قواعد و ضوابط میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ اجلاس میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے اور یہ عہد کیا گیا کہ دونوں ممالک کے کاروباری طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

  • ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے،بیرسٹر سیف

    ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے،بیرسٹر سیف

    پشاور: صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سمیت پوری ن لیگ کا بشریٰ بی بی کی پشاورموجودگی پراعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹر سیف نے کہا کہ نااہل ٹولے کو پتہ ہونا چاہئیے کہ پشاور پاکستان کا حصہ ہے لندن کا نہیں، نااہل لیگ کا خیال ہے کہ بشری بی بی نواز شریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں، لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں بشری بی بی نے ڈیل نہیں کی ہے، بشری بی بی پاکستان کی شہری ہے اور پشاور پاکستان کا حصہ ہے، وہ جب تک چاہیں پشاور میں رہ سکتی ہیں، بشری بی بی نے بہادری کے ساتھ 9 ماہ قید کاٹی۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کے ایماء پر خواتین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین کی عزتیں اچھالی جارہی ہیں، مریم نواز کو ایک دن اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر نمودار ہونا، یہ دونوں عوامل نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتے ہیں اور یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا۔

    ایکس پر پوسٹ میں انہوں ںے کہا تھا کہ ‏بیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، اسی طرح گنڈاپور کی چالیں ہیں کہ پہلے بھڑکیاں مارنا، دھمکیاں دینا پھر جلسے جلوسوں سے غائب ہونا پھر نمودار ہونا، آنیاں جانیاں‘،اب پنجاب کو خیرباد کہہ کے بیگم صاحبہ کا پشاور وزیراعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی کی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں اور یہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا یہ سب مل کر اپنے کارکنوں کو بے وقوف بنارہے ہیں-

  • پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والے 3 خوارجی ہلاک

    پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والے 3 خوارجی ہلاک

    اورکزئی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید کیا تھاعوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عوام نے خوشی میں ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، ہنگو پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے، بعد ازاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

    رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

  • بانی پی ٹی آئی کا خواب، عدل، مساوات اور فلاح پر مبنی ریاست ہے، وزیر اعلی کے پی

    بانی پی ٹی آئی کا خواب، عدل، مساوات اور فلاح پر مبنی ریاست ہے، وزیر اعلی کے پی

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریاست مدینہ کے تصور پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست مدینہ کے اصولوں کی بات کی ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اسی خواب کو حقیقت بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ سے متحدہ علماء بورڈ کے اراکین نے ملاقات کی، جس میں بورڈ کے قیام کے مقاصد، اس کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران علی امین گنڈاپور نے متحدہ علماء بورڈ کے قیام کو ایک مثبت اور حوصلہ افزا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بورڈ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کو شامل کیا گیا ہے جو کہ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے نہایت اہم ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ نے صوبے میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جو کہ قابل تعریف ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ سماجی برائیوں اور مختلف بیماریوں سے متعلق آگاہی پھیلانے میں بھی علماء بورڈ کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان کے مطابق بورڈ کی سرگرمیاں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور معاشرتی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبائی حکومت متحدہ علماء بورڈ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اسے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر مبنی ایک منصفانہ اور مساوی حکومت کا قیام علمائے کرام کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خواب ایک ایسی ریاست کا قیام تھا جہاں عدل و انصاف، مساوات، اور فلاح و بہبود کو اولین حیثیت حاصل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور علماء کی رہنمائی میں اسلامی اصولوں کے مطابق اصلاحات کو فروغ دے گی۔

  • ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی

    ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ،جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے چار خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید ہو گئے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ضلع میں بے یقینی صورتحال کی وجہ سے 15 لاکھ باشندوں کو روزمرہ کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ کئی سڑکیں بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لئے تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ایف سی زخمی ہوئے، جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کیا گیا۔بعدازاں پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …