Baaghi TV

Category: پشاور

  • سوات: مالم جبہ اور مٹہ میں پولیس چیک پوسٹوں پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی،

    سوات: مالم جبہ اور مٹہ میں پولیس چیک پوسٹوں پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی،

    سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اور تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ان واقعات کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مالم جبہ پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کی جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آواروں کا مقابلہ کیا۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریبی دیہات کے لوگ بھی باہر نکل آئے اور انہوں نے پولیس کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے اسلحہ اٹھا لیا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے صورتحال کو قابو میں کرتے ہوئے مقامی افراد کو واپس جانے کی ہدایت کی اور پولیس نے خود صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش جاری رکھی۔
    دوسری جانب تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔فائرنگ کے ان واقعات کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان کی تلاش جاری ہے اور قریبی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
    سوات میں حالیہ مہینوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالم جبہ، جو کہ سوات کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے، اس قسم کے حملوں سے متاثرہ علاقے میں شامل ہو گیا ہے۔ عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، تاہم پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے کہ علاقے کی صورتحال کو جلد قابو میں کیا جائے گا۔حالیہ حملوں کے بعد سوات کے عوام نے امن و امان کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے لیکن ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سیاحت اور عام زندگی متاثر نہ ہو۔

  • پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے

    پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے

    پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے کردئیے گئے۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق 50 ایڈیشنل سیشن ججز کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی۔ 16 سیشن ججز کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ 75 سول اور 24 سینئر سول ججز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

  • کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے،گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو  وارننگ

    کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے،گنڈاپور کی پنجاب پولیس کو وارننگ

    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی فیملیز کا احساس کیا ہے، اس کے اہلکاروں کو یہاں لے آؤں گا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں پیشی کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی اپنی طاقت کا بے جا استعمال نہ کرے، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمے مل کر قوانین بنارہے ہیں، نگراں حکومت میں پولیس سے وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے، جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے، یہ گولیاں ،تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا، میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا، میری مشینری راستہ اس لئے کلیئر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں،پنجاب پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی فیملیز کا احساس کیا ہے، اس کے اہلکاروں کو یہاں لے آؤں گاعظمی بخاری کہتی ہے میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں ،پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا، بلاول ،مولانا ،پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کررہے ہیں انھیں کوئی روکنے والا نہیں، مولانا فضل الرحمان نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرو، مولانا آپ مان گئے امریکہ کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

  • لاپتہ افراد کیس :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور طلب

    لاپتہ افراد کیس :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور طلب

    پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو آج طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعیق کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی ،دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کے باوجود جیل کے گیٹ سے ملزمان کو اٹھایا گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی صاف نظر آرہا ہے۔

    جس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کسی کو کیسے ضمانت کے باوجود جیل کے گیٹ سے گرفتار کرسکتے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور 5 بجے تک کسی بھی وقت عدالت میں پیش ہوجائیں میں عدالت میں ہی موجود ہوں،جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا امن وا مان سے متعلق اجلاس میں مصروف ہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکتے جبکہ کیس ہم ہی دیکھ رہے ہیں۔

    کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

    جس پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک کیس نہیں ہے، ایسے اور بھی کیسز ہے جن میں ضمانت ہونے کے بعد لوگوں کو دوبارہ گرفتار کیا ہے، آپ کال کرکے پوچھ لیں، وقت ہو تو آج پیش ہو نہیں تو جمعے کو پیش ہوجائیں کیونکہ ہم قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

  • مولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب، مولانا عبدالغفور حیدری سیکرٹری جنرل

    مولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب، مولانا عبدالغفور حیدری سیکرٹری جنرل

    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے پارٹی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کو اگلے پانچ سال کے لیے بلا مقابلہ پارٹی کا امیر منتخب کر لیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے دوبارہ انتخاب کا عمل کسی اور امیدوار کے نہ ہونے کے باعث بلا مقابلہ مکمل ہوا۔ اسی طرح، مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی اگلے پانچ سال کے لیے بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔جے یو آئی کے اندرونی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کے بلا مقابلہ منتخب ہونے سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کو کوئی مخالف امیدوار سامنے نہ آنے کے باعث بلامقابلہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پارٹی انتخابات کا یہ عمل جے یو آئی کے مستقل رہنماؤں کی مقبولیت اور ان کے اندرونی حمایت کا عکاس ہے۔
    چند روز قبل ہی مولانا فضل الرحمان کے بھائی، مولانا عطا الرحمان کو خیبرپختونخوا میں جے یو آئی کا صوبائی امیر منتخب کیا گیا تھا۔ انہیں بھی پانچ سال کے لیے بلا مقابلہ صوبائی امیر مقرر کیا گیا، جس سے جے یو آئی کے اندرونی سیاسی ڈھانچے میں خاندان رحمان کی مضبوط موجودگی کا عندیہ ملتا ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو آئی کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے اندرونی پارٹی انتخابات کروا کر اس کی تفصیلات کمیشن کو فراہم کرے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت ملک کی سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی تھی، جس کے جواب میں جے یو آئی نے بروقت پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا۔
    مولانا فضل الرحمان ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور ملک کی سیاسی منظرنامے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں جے یو آئی نے مذہبی اور سیاسی معاملات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری بھی ایک قابلِ احترام سیاسی رہنما ہیں اور جے یو آئی کی سیاست میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا بلا مقابلہ انتخاب جے یو آئی کی داخلی سیاست میں استحکام کا اشارہ دیتا ہے، اور پارٹی کے مستقبل کی قیادت کے حوالے سے ایک واضح پیغام فراہم کرتا ہے۔

  • فاٹا انضمام امریکی دباؤ پر کیا گیا، باجوہ نے کہا تھا امریکہ کا دباؤ ہے: مولانا فضل الرحمان

    فاٹا انضمام امریکی دباؤ پر کیا گیا، باجوہ نے کہا تھا امریکہ کا دباؤ ہے: مولانا فضل الرحمان

    پشاور: جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فاٹا انضمام کو امریکی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ مفتی محمود مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے خود کہا تھا کہ فاٹا انضمام امریکہ کے دباؤ پر کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو اب تک 800 ارب روپے ملنے چاہئے تھے، لیکن انہیں ان کا حق نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور صوبے میں ریاست کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے موجودہ پارلیمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمان اتنی بڑی آئینی ترمیم کرنے کی اہل نہیں ہے اور جعلی پارلیمان سے ایسی ترمیم کرانا ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کارکن اب ناانصافی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ایسی ترمیم لانے کی ضرورت ہے جو عوامی مینڈیٹ کے مطابق ہو۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہئے، جلسے سے روکنا غیر جمہوری عمل ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

    مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

    پشاور: جمعیت علماء اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے-

    باغی ٹی وی : جمعیت علماء اسلام کے انٹرپارٹی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان آئندہ 5 سال کے لیے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے,جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری جے یوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

    خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا، مولانا جمیل الرحمان درخواستی اور مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی, جبکہ علامہ راشد سومرو نے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا,احمد علی درویش اور مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پشاور میں پولنگ ہوئی، ناظم انتخابات عبدالجلیل جان کاکہنا ہے کہ 1500ارکان جنرل کونسل آئندہ 5سال کیلئے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے،مولانا عطا الحق درویش معاونین کے ہمراہ انتخابات کی نگرانی کریں گے 1500ارکان جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے کل پشاور پہنچے تھے،ارکان پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور مختلف قبائل سے پہنچے،چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں اب مرکزی انتخابات مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری ہیں۔

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

    واضح رہے کہ صوبہ کے پی سے آئندہ پانچ سال کے لئے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ بلوچستان سے سینیٹر مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے-

    شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ

  • تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 گولیاں چلائیں گے،علی امین گنڈا پور کا انقلاب کا اعلان

    تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 گولیاں چلائیں گے،علی امین گنڈا پور کا انقلاب کا اعلان

    پشاور:علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 گولیاں چلائیں گے، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ہم 10 ماریں گے۔

    باغی ٹی وی : ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، اب ہم پر بھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئی، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پر شیل اور گولیاں برساتے رہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا، پنجاب پولیس کے نوجوانوں اگر اپنے باپ کے اولاد ہو تو بیان دو کے ہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 گولیاں چلائیں گے، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ہم 10 ماریں گے۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان

    گنڈا پور نے کہا ہے کہ پختونخوا کے لوگوں قبائل میں جرگے کرو، سب متحد ہو جائیں، اگر تم لوگ کہتے ہو کہ یہ سب ہمارا ہے، اور وہ ہمیں ماریں گے تو پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائیں، یہ میرا واضح پیغام ہے دھمکی نہیں ہے اور یہ اصلاح کی آخری وارننگ ہےادارے قوم کی آواز نہیں بن سکتے اور قوم کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے تو سائیڈ پر ہوجائیں، عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، سیاستدانوں کو سیاست کے فیصلے کرنے دیں، ادارے بیچ میں نہ آئیں اور پھر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، آج باقاعدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

    مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج ہوگا

  • علی امین گنڈاپور کا 5 گھنٹے طویل احتجاج، اگلے ہفتے عمران خان کے حکم پر دوبارہ احتجاج کا اعلان، سیف

    علی امین گنڈاپور کا 5 گھنٹے طویل احتجاج، اگلے ہفتے عمران خان کے حکم پر دوبارہ احتجاج کا اعلان، سیف

    خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر اگلے ہفتے دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، جوکہ اٹک پار پنجاب کی حدود میں ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس احتجاج کے دوران پانچ گھنٹے پنجاب اور وفاقی حکومت کی پوری انتظامیہ کا سامنا کیا اور مکمل جوش و جذبے کے ساتھ احتجاج کو جاری رکھا۔ بیرسٹر سیف کے مطابق، احتجاج کا وقت ختم ہونے پر وزیراعلیٰ واپس روانہ ہوئے ہیں۔وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ برہان کے مقام پر قافلے کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی، لیکن تحریک انصاف کے قافلے کو روکنے کی یہ کوشش ناکام رہی۔ کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا کر اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا اور راستے میں پیش آنے والی مزید رکاوٹوں کو بھی ختم کیا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عوام کے جوش و خروش کے سامنے کنٹینرز ایک ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں، اور قافلہ اپنی منزل کی طرف کامیابی سے بڑھ رہا ہے۔
    احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کرتے دیکھا گیا۔ تاہم اس واقعے کی اصل حقیقت جانچنے کے لیے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے کارکنوں نے پرامن احتجاج کیا اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوئے۔بیرسٹر سیف نے عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہمیشہ سرکاری وسائل لوٹ کر سیاست کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگانا محض توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ ان کے مطابق، جعلی درباری وزراء کی پریس کانفرنسیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ انہیں تحریک انصاف کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوف لاحق ہے۔بیرسٹر سیف نے بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف آئندہ ہفتے ایک بار پھر بھرپور احتجاج کا انعقاد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

  • یہ حکومت ہمیں ہمارا آئینی حق نہیں دیتی، علی امین گنڈاپور

    یہ حکومت ہمیں ہمارا آئینی حق نہیں دیتی، علی امین گنڈاپور

    خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران کارکنوں کو واپسی کی ہدایت دینے پر کارکنوں نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ان کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا سے آنے والے کارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے قافلے کی صورت میں برہان انٹرچینج تک کا سفر کیا، جہاں وہ کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔ کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہیں ان کا آئینی حق نہیں دیا جا رہا اور ان کے احتجاج کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا، "یہ حکومت ہمیں ہمارا آئینی حق نہیں دیتی۔ یہاں آنسو گیس اور فائرنگ کی گئی، لیکن بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ ہر صورت میں احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔” انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ان کے لیے پارٹی قائد کا حکم ریڈ لائن ہے اور تحریک انصاف کا یہ احتجاج کسی صورت میں ختم نہیں ہوگا۔

    وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "راولپنڈی میں احتجاج کا وقت ختم ہو چکا ہے، میں نے بیرسٹر گوہر سے بات کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اب مزید وقت نہیں بچا۔ ہم یہاں یہی احتجاج کریں گے۔” انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ ان کی گاڑی فرنٹ لائن پر موجود ہے اور وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ کچھ کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو پکڑ لیا تھا، لیکن انہوں نے اہلکاروں کو واپس کر دیا۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ سکون سے واپس جائیں اور انہیں واپسی پر کھانے کا بندوبست بھی ملے گا۔تاہم، جب انہوں نے واپسی کی ہدایت کی، تو کارکنوں میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے فیصلے کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے واپسی سے انکار کر دیا اور احتجاج کیا کہ وہ واپس نہیں جائیں گے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔یہ صورتحال تحریک انصاف کے احتجاجی قافلوں میں اختلافات اور قیادت کے فیصلوں پر کارکنوں کی ناپسندیدگی کو نمایاں کرتی ہے۔