Baaghi TV

Category: پشاور

  • اگر پنجاب کے ہسپتال اچھے ہیں تو شریف خاندان لندن میں علاج کیوں کراتا ہے، ؟ بیر سٹر سیف

    اگر پنجاب کے ہسپتال اچھے ہیں تو شریف خاندان لندن میں علاج کیوں کراتا ہے، ؟ بیر سٹر سیف

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور دونوں رہنماؤں کے اعصاب پر سوار ہیں، اور ان کا پنجاب میں احتجاج کرنا ان کا جمہوری و آئینی حق ہے۔انہوں نے نواز شریف کی جانب سے گنڈا پور کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ "اقتدار کی کئی باریاں لینے کے باوجود نواز شریف کس سے گلہ کر رہے ہیں؟ شاید وہ اپنی بھائی کی حکومت کو ن لیگی حکومت نہیں مانتے ہیں۔ نواز شریف کی تقریر سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ بھائی کی حکومت سے خوش نہیں ہیں۔بیرسٹر سیف نے نواز شریف کے اس بیان پر کہ پنجاب میں مریضوں کا علاج کرنے کے لیے پنجاب جانا پڑتا ہے، تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان "مضحکہ خیز” ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "شریف خاندان تو خود سردرد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتا ہے، اگر پنجاب کے ہسپتال اتنے اچھے ہیں تو وہ خود علاج کیوں نہیں کرواتے؟”

    پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ "پنجاب میں کئی باریاں لینے کے باوجود صحت کارڈ منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا گیا؟” انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "اپنا گھر اسکیم” منصوبہ کی نقل کرنے کے باوجود "صحت کارڈ منصوبہ کب کاپی کریں گے؟بیرسٹر سیف نے ن لیگ کے معاشی استحکام کے دعوے کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا، کہتے ہوئے، "کیا ملک پر مسلط جعلی فارم 47 کی حکومت ن لیگ کی نہیں؟اس سے قبل، نواز شریف نے کہا تھا کہ "پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں؟ پنجاب میں کونسا تیر مار کر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ "پنجاب میں آنسو گیس کے شیل لے کر یلغار کرنے آتے ہیں، کیا یہ لوگ صوبوں کو لڑانا چاہتے ہیں؟”

    نواز شریف نے عوامی نمائندوں کی حکومتوں کو کام کرنے کا موقع نہ دینے پر بھی تنقید کی، کہتے ہوئے کہ "اگر عوامی نمائندوں کو کام کرنے دیا جاتا تو آج کوئی بے گھر نہ ہوتا۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے لوگوں سے پوچھیں کہ پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں؟ ان کی کارکردگی صفر ہے، اور ان کا کام ہی سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے۔ ہم نے یہ موٹرویز احتجاج کے لیے نہیں بنائیں۔اس بیان بازی نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان سیاسی تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ عوامی مسائل پر دونوں جماعتوں کے مابین چپقلش واضح ہے۔ یہ صورتحال پاکستانی سیاست میں عوامی مسائل کے حل میں دونوں جماعتوں کی ناکامی کو اجاگر کرتی ہے، جبکہ عوام کی بھلائی کے لیے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت کو بھی واضح کرتی ہے۔

  • امن کے ساتھ احتجاج ہمارا حق ہے،علی امین گنڈاپور

    امن کے ساتھ احتجاج ہمارا حق ہے،علی امین گنڈاپور

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کے لیے قافلے منظم طریقے سے روانہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بات خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز اور قائدین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کسی قسم کے تصادم کی خواہاں نہیں ہے، اور یہ کہ پولیس اہلکار ان کے بھائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا نقصان بھی ان کے لیے نقصان کی مانند ہے، اس لیے وہ پرامن احتجاج کو ترجیح دیتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے اس بات پر زور دیا کہ آئینی ترمیم کے نام پر پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور ان کا پرامن احتجاج ایک آئینی اور جمہوری حق ہے جسے وہ لازمی طور پر استعمال کریں گے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ مظاہرین کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، جبکہ عوام ان کے تمام اقدامات کو غلط سمجھتے ہیں.
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کے قائدین کو قافلوں میں نظم و ضبط اور طے شدہ لائحہ عمل کو یقینی بنانا ہوگا، تاکہ 4 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کے لیے جماعت کی جانب سے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے، جس کے تحت حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کے اس اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکنان میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ اس احتجاج میں شمولیت نہ کرنے پر بعض کارکنان نے ان کے خلاف احتجاج کا اظہار کیا ہے۔ ایسے میں، یہ دیکھنا باقی ہے کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں کتنے لوگ شریک ہوتے ہیں اور حکومت کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔

  • خیبر: تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس، تعلیمی نظام میں انقلابی اقدامات

    خیبر: تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس، تعلیمی نظام میں انقلابی اقدامات

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت ضلع خیبر کے تعلیمی منصوبوں پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف صاحبزادہ محمد عدنان قادری ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی، ممبر صوبائی اسمبلی عبد الغنی آفریدی، ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسرز، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور ضلع خیبر کے طلباء نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ضلع خیبر کی تعلیمی صورتحال جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی بحث کی گئی، جس میں مختلف مسائل بھی زیر غور آئے۔ وزیر تعلیم نے ضلع خیبر کے عوام کو یقین دلایا کہ ایک ہفتے کے اندر سیکنڈ شفٹ سکول کھولے جائیں گے، تاکہ طلباء و طالبات کو ان کے اپنے علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

    وزیر تعلیم نے کہا کہ ضم اضلاع میں تعلیمی نظام خراب حالات کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، خاص طور پر لڑکیوں کے سکولوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جنہیں فوری طور پر فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رینٹڈ بلڈنگ سکول منصوبے کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے تحت تعلیمی عمل کو جلد از جلد بحال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع میں 150 پرائمری اور مڈل تباہ شدہ سکولوں کو رینٹڈ بلڈنگ میں کھولا جائے گا، جبکہ 50 مزید متاثرہ سکولوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 150 مڈل سکولوں کو بھی رینٹڈ بلڈنگ میں شروع کیا جا رہا ہے۔ دینی مدارس میں اے ایل پی سینٹرز کے قیام کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔

    ضم اضلاع کے طلباء کے لیے مفت درسی کتابوں اور سکول بیگز کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ گریڈ 6 سے 12 تک کی 32 ہزار طالبات کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ مزید برآں منتخب 10 سکولوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی اور 21 ہائر سیکنڈری سکولوں کی سٹینڈرڈائزیشن مکمل کی جائے گی۔ سکولوں میں 5 امتحانی ہالز کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے۔

    چین کے تعاون سے ضلع خیبر میں 50 سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور نئے تعمیر شدہ سکول منصوبے پر 83 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر تعلیم نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایٹا کے ذریعے 13 ہزار مستقل اساتذہ اور پی ٹی سی فنڈ کے ذریعے عارضی اساتذہ کی بھرتی کا اعلان بھی کیا۔

    مالی مشکلات کے باوجود وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر تعلیم کے بجٹ میں سب سے زیادہ خرچ کیا جا رہا ہے اور تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

  • سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق رپورٹ جمع

    سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق رپورٹ جمع

    پشاور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غیر اخلاقی مواد سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی اے کے مطابق 2020 سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 15 غیر اخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوئے، ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیےگئے، 2 ہزار 463 مواد مذہب کے خلاف اپ لوڈ ہوئے جنہیں بلاک کیا گیا، رواں سال 25 ہزار 267 غیر اخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوئے، رواں سال 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا-

    فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس(ٹیوٹر) اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوا جس میں سے 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کئے گئےفیس بک کے 1 لاکھ 47 ہزار 579، انسٹاگرام پر 22 ہزار 357، اسنیک ویڈیو پر 6 ہزار 728 268، ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 25 ہزار 600، یوٹیوب کے 53 ہزار 162، ایکس پر 53 ہزار 842 لنکس بلاک کے گئے۔

    واضح رہےکہ ٹک ٹاک بندش سے متعلق کیس میں عدالت نے پی ٹی اے سے جواب طلب کیا تھا۔

    بہت ہو گیا،اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    شاہ رخ خان کی سالگرہ،مداحوں کے پیغام،زندگی بارے دلچسپ واقعات

    مسجد پڑھنے جانیوالی 13 سالہ بچی قاری کی جنسی زیادتی کے بعد ہوئی حاملہ

  • خیبر: پولیس کی کامیاب کارروائی، 9 کلوگرام آئس برآمد، افغانی اسمگلر گرفتار

    خیبر: پولیس کی کامیاب کارروائی، 9 کلوگرام آئس برآمد، افغانی اسمگلر گرفتار

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) خیبر پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رائے مظہر اقبال کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔

    ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان آفریدی کی زیر نگرانی ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی نے ایک خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔

    دوران گشت ایک پیدل مشتبہ شخص کی جامع تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں 9 کلوگرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی۔ ملوث ملزم تاج محمد ولد احمد خان سکنہ افغانستان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار اسمگلر پڑوسی ملک افغانستان سے آئس اسمگل کرکے ملک کے مختلف حصوں میں پھیلانے کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے منشیات نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کے نام بھی افشا کر دیے ہیں۔

    ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ "منشیات قوم کے مستقبل کے لیے موت ہے، اور اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قوم کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، اور موت کے سوداگروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی

  • پشاور:ورلڈ کوالیفائرز ٹیک بال چیمپئن شپ، پاکستان ٹیم کے ٹرائلز مکمل

    پشاور:ورلڈ کوالیفائرز ٹیک بال چیمپئن شپ، پاکستان ٹیم کے ٹرائلز مکمل

    پشاور(باغی ٹی وی رپورٹ) ورلڈ کوالیفائرز ٹیک بال چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیک بال ٹیم کے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوئے، جن میں ملک بھر سے چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یہ ٹرائلز ہنگری، رومانیہ اور ویتنام میں ہونے والی آئندہ عالمی چیمپئن شپ اور ورلڈ ٹیک بال ٹور میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔

    اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس اور چیف کوچ سید جعفر شاہ، راحت میاں (چیئرمین ابصار ویلفیئر فاؤنڈیشن)، جنید احمد (نائب صدر کے پی ٹیک بال ایسوسی ایشن)، اور اختر رسول (جنرل سیکرٹری مرجڈ ایریاز ٹیک بال ایسوسی ایشن) نے ربن کاٹ کر ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کچھ نمائشی سٹروک بھی کھیلے۔

    پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ان ٹرائلز میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز کے نتائج کے مطابق مردوں کے سنگلز میں ہدایت الرحمان، خواتین کے سنگلز میں صفا مروہ، اور ڈبلز میں منیم صدیقی اور کامران احمد کا انتخاب کیا گیا۔ یہ منتخب کھلاڑی عالمی چیمپئن شپ اور ورلڈ ٹیک بال ٹور میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    علاقائی اور قومی سطح پر ٹیک بال کے کھیل کی ترقی کے لیے یہ ٹرائلز ایک اہم قدم ثابت ہو سکتے ہیں، اور منتخب کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ

    پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ

    پشاور بی آر ٹی (بڑی رفتار ٹرانزٹ) بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بی آر ٹی کے ترجمان کے مطابق، حالیہ اضافہ ایکسپریس روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کیا گیا ہے، جس کے بعد اب فیلٹ کرایہ 55 روپے ہو گیا ہے۔ترجمان نے مزید وضاحت کی ہے کہ طویل سفر کرنے والے مسافروں پر اس اضافے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن وہ شہری جو صرف ایک یا دو سٹاپ کے بعد اترتے ہیں، انہیں زیادہ کرایے سے بچنے کے لیے ایکسپریس روٹ کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل فی اسٹاپ کرایہ میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ بی آر ٹی کی انتظامیہ نے شہریوں کو مزید معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

  • پشاور:کمشنرکا ڈینگی کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان

    پشاور:کمشنرکا ڈینگی کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان

    پشاور (باغی ٹی وی رپورٹ) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے خود میدان میں نکلنے کا اعلان کیا ہے اور پشاور ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ڈینگی ایکشن پلان 2024 پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    انہوں نے 72 گھنٹوں میں نتیجہ خیز اقدامات کرنے، حساس مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کرنے، ضروری ادویات کی فراہمی، اینٹی ڈینگی اسپرے کی مہم کو تین اوقات میں مکمل کرنے اور ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ بیڈز مختص کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

    عطائی ڈاکٹروں کی جانب سے ڈینگی مریضوں کو غیر ضروری اینٹی بایوٹکس ادویات دینے کی شکایات پر بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے، تمام اضلاع میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    کمشنر ریاض خان محسود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچ اضلاع، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند اور خیبر کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشاور ڈویژن میں ڈینگی کی صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    ریاض خان محسود نے مزید کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، لہٰذا ڈینگی ایکشن پلان کے تحت فوری اقدامات کو تیز کیا جائے اور یومیہ رپورٹ کمشنر آفس کو بھیجی جائے۔ انہوں نے غفلت کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے۔

  • سچ سامنے آیا،ریاستی اداروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد،اندھے قتل کا قاتل گرفتار

    سچ سامنے آیا،ریاستی اداروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد،اندھے قتل کا قاتل گرفتار

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)سچ سامنے آیا،ریاستی اداروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد،اندھے قتل کا قاتل گرفتار

    تفصیلات کے مطابق 18 اگست 2024 کو لنڈی کوتل بائی پاس پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خوگا خیل سے منتخب یوتھ کونسلر اور نوجوان فٹ بال کھلاڑی لاوید شاہ کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ لاوید شاہ اپنے اخلاق اور ملنسار طبیعت کی وجہ سے علاقے میں ایک ہردلعزیز شخصیت کے طور پر مشہور تھے۔ انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لنڈی کوتل اور بعد ازاں پشاور منتقل کیا گیا۔

    قتل کے بعد، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا، مگر بعض ریاست مخالف عناصر نے اس سانحے کو پروپیگنڈہ کا ذریعہ بناتے ہوئے ریاست اور سیکیورٹی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگانا شروع کر دیے۔ بجائے اس کے کہ ان عناصر نے مجرموں کی گرفتاری میں مدد کی ہوتی، انہوں نے اس واقعے کو ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی اور عوام کو بھڑکانے کا موقع بنایا۔

    22 اگست کو لاوید شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے، جس کے بعد 25 اگست کو خیبر سپورٹس کلب کی جانب سے ان کے لیے انصاف دلانے کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کو بھی ریاست مخالف عناصر نے ہائی جیک کیا اور پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔

    پولیس نے تمام پروپیگنڈے کو نظرانداز کرتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش جاری رکھی۔ حالانکہ واقعہ کے وقت موجود 200 سے زائد افراد میں سے کسی نے بھی قاتلوں کی شناخت یا مدد نہیں کی، پولیس نے مسلسل محنت جاری رکھی۔ 30 ستمبر 2024 کو پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قاتل محمد نواز ولد سمندر خان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش، قاتل نے اعتراف کیا کہ اس نے لاوید شاہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور وجہِ عناد مستورات تھیں۔

    پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے ثابت ہو گیا کہ ریاست اور اس کے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو ریاست مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے مظلوم خاندانوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور اپنی سیاست کو لاشوں پر قائم کرتے ہیں۔

  • خیبر رائفلز کی بڑی کارروائی،بچے سے منشیات برآمد

    خیبر رائفلز کی بڑی کارروائی،بچے سے منشیات برآمد

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) طورخم بارڈر ٹرمینل پر خیبر رائفلز نے ایک چھوٹے بچے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

    ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو ایک بچے پر شک ہوا جسے تلاشی کے لیے روکا گیا۔ تلاشی لینے پر بچے کے پاس موجود سگریٹس کے ڈبے برآمد ہوئے، جن میں مبینہ طور پر 1.5 کلوگرام آئس (منشیات) چھپائی گئی تھی۔

    اس اہم کارروائی کے بعد برآمد شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

    ذرائع نے اس افسوس ناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کو اس طرح کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاموں میں ملوث کرنا نہایت افسوسناک اور ناقابل معافی جرم ہے۔ ایسے عناصر جو بچوں کو غلط کاموں میں استعمال کر کے ان کی زندگیاں تباہ کرتے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    عوام اور والدین کو خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی مجرمانہ سرگرمیوں سے دور رکھیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ اور روشن ہو۔