Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر:  پولیس کی کارروائی، 10 کلو چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیبر: پولیس کی کارروائی، 10 کلو چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    خیبر (باغی ٹی وی) خیبر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 کلوگرام چرس، 21 بوتل شراب اور 23 بیئر کین برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام تھانوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

    میلواڈ انچارج باڑہ پل، مغرب خان نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص، ہارون ولد سمین قوم ملکدین خیل سکنہ مصری چوک، کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 3015 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کے موبائل میں منشیات کی خرید و فروخت کی لوکیشن، تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود تھیں۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی میں باڑہ کے سب انسپکٹر شاہ نواز نے نیازی مارکیٹ میں ایک مشتبہ شخص عقل دار کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو بھی مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    اسی طرح جمرود کے انچارج نواب شاہ نے وزیرڈھنڈ مارکیٹ میں ایک دکان پر چھاپہ مارا اور 21 بوتل شراب اور 23 بیئر کین برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

  • بیرسٹر  سیف کا پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کا الزام

    بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کا الزام

    پشاور سے جاری ایک بیان میں، خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف جعلی مقدمات درج کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مقدمات پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے، خاص طور پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف سیاسی مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے۔بیرسٹر سیف نے مزید وضاحت کی کہ ان مقدمات کا مقصد علی امین گنڈاپور کی پنجاب میں ہونے والی جلسوں میں شرکت کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ان مقدمات کی پرواہ کیے بغیر جلسوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجاب پولیس کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے اور وہاں کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دینی چاہیے جہاں پولیس کی ضرورت ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور دعویٰ کیا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن انور خان کی علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے کی مذمت

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن انور خان کی علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے کی مذمت

    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما انور خان نے علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج ہونے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انور خان نے کہا کہ ایک عوامی منتخب وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے صوبائی صدر کے خلاف پنجاب میں دہشتگردی کے الزامات لگا کر مقدمہ درج کیا گیا، جو کہ قابلِ افسوس ہے۔انور خان نے کہا کہ "ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف اس بے بنیاد مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی کوئی علامت نہیں رہی، اور وہ لوگ جو آئین کا درس دیتے ہیں، وہ خود سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہ ماننے والوں کو آئین اور ملک سے غداری کا مرتکب قرار دیا اور کہا کہ آج ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کر دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات جمہوری اصولوں کے منافی ہیں اور ملک کو مزید بحرانوں میں دھکیل سکتے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مایوس

    خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مایوس

    خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے شدید مایوس ہو گئے

    گزشتہ روز سوات میں جو واقعہ ہوا پی ٹی آئی دس برسوں سے خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہی ہے،صوبے کے تمام وسائل جلسوں اور جلوسوں پر خرچ ہو رہے ہیں انکا یہی وطیرہ رہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکالیں،حکومت وقت کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل، امن و امان کا قیام،اور فلاحی کام ہوتا ہے لیکن کے پی میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا، کے پی حکومت کو دیگر صوبوں سے سیکھنا چاہئے،وہاں آئے روز نئے منصوبے آتے ہیں.مگر بدقسمتی سے خیبر پختونخوا کے وسائل جلسوں پر ضائع ہو رہے ہیں.

    سنو پختونخوا کے پروگرام میں کالز کے ذریعے عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،عوام کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جس حلقے سے منتخب ہوئے ہیں وہاں تو امن بالکل نہیں ہے ،بلکہ وہاں ایک فیصد بھی امن نہیں ہے،لیکن صوابی اور پشاور کے لوگ ان کو سپورٹ کرتے ہیں ،وزیر اعلیٰ صاحب جلسوں میں ڈھول باجے کے ساتھ نعرے لگاتے ہیں کہ میں آرہا ہوں لیکن وہ اپنا حلقہ سنبھال نہیں سکتا ،اور ہر جلسے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں

    عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اپنے حلقے میں امن کا صورتحال یہ ہے ،کہ ہسپتال اور سڑکوں پر شام کے بعد کسی اور کی حکومت ہوتی ہے، پنجاب اور سندھ کو دیکھیں تو وہاں کی حکومت نے بھی عوام کے لیے کام کیا مگر ہم نے خیبرپختونخوا میں دس سال سے جلسے جلوسوں کی سیاست دیکھیں،ہم نے بہت بڑا دھوکا کھایا ہے کہ ہم نے ان کو منتخب کیا،ہمارے سرکاری افسران اور اساتذہ بھی اپنا کام نہیں کررہے

    شہریوں‌کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ چکی ہے، مہنگائی میں اضافہ ہو چکا ہے، آئے روز جرائم کی وارادتیں ہو رہی ہیں، امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو چکی ہے، لیکن وزیراعلیٰ کو جلسوں کی پڑی ہے، عمران خان کو جیل سے نکالنے کے نعرے کے علاوہ صوبائی حکومت کو کچھ نہیں سوجھتا، عوام کی کسی کو فکر نہیں.خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم، عوام بے یار ومددگار ہیں جبکہ وزیر اعلی سیاسی نعرے لگانے اور جلسوں کی رونق بننے میں مصروف ہیں ،

    شہریوں کا کہنا تھا کہ گنڈا پور کا غلط بولنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، صرف باتوں کی سیاست ہے، گنڈہ پور کوئی کام نہیں کر رہا ، بڑھکیں مارنے سے کوئی فائدہ نہیں، اپنے صوبے کے حالات دیکھنے چاہئے، جلسے جلوسوں کی بجائے امن، ترقی چاہئے، خوشحالی چاہئے، ورکر سے لے کر قیادت تک یوتھ کو انہوں نے کیا سکھا دیا،پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں محفوظ نہیں ہیں، انکو تنخواہیں نہیں مل رہیں، کے پی کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے، وزیراعظم ہاؤس میں پیسوں کے لئے منتیں ترلے کیے جاتے ہیں پھر وہی پیسے جلسوں پر لگائے جاتے ہیں.

    خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

  • سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ سکیورٹی خدشات کے باعث بند

    سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ سکیورٹی خدشات کے باعث بند

    خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر ہونے والے حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے جس کے بعد حکومتی حکام نے سکیورٹی کے پیش نظر غیر ملکیوں کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو سوات میں داخلے سے روک دیا گیا۔ دونوں میاں بیوی سیاحت کی غرض سے سوات کی جانب روانہ تھے لیکن انہیں لنڈاکے چیک پوسٹ پر روک دیا گیا۔ سوات اپنے قدرتی حسن اور سیاحتی مقامات کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور ہے اور ہر سال یہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، تاہم حالیہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے حکام نے فوری اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملہ کیا، جس کا ہدف سفارتی قافلہ تھا۔ خوش قسمتی سے تمام سفارت کار حملے میں محفوظ رہے، تاہم سکیورٹی اسکواڈ کی ایک گاڑی اس دھماکے کی زد میں آئی اس حملے کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی میں موجود ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا، جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ واقعہ سوات میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان بن گیا ہے اور حکومتی ادارے سکیورٹی کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
    اس حملے کے بعد صوبائی حکومت نے فوری طور پر غیر ملکی سیاحوں کے سوات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ سوات میں موجود سیاحتی مقامات پر سکیورٹی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے اور مقامی انتظامیہ نے بھی عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے اور جیسے ہی سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی، غیر ملکی سیاحوں کو دوبارہ سوات میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ مقامی لوگوں اور کاروباری حلقوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ سیاحت سے وابستہ صنعت سوات کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے، اور یہ پابندی اس صنعت کو وقتی طور پر متاثر کر سکتی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت اور سکیورٹی ادارے مل کر سوات میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سوات میں امن و امان کو جلد بحال کیا جائے تاکہ سیاح دوبارہ سے اس خطے کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔

  • خیبر پختونخوا :  صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا : صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام کے لیے صحت کارڈ پروگرام کو مزید جامع اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کے علاج کو شامل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صحت کارڈ سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہریوں کو لائف انشورنس صحت کارڈ میں شامل کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا اور اس حوالے سے ایک جامع پلان کی تیاری کا حکم دیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے پی آئی سی (پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی) میں صحت کارڈ کے تحت دل کے آپریشنز کے متعلق شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آپریشنز ریٹس میں کمی کی وجہ سے دل کے مریضوں کے آپریشن نہ ہونے کی شکایات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیں کہ دل کے مریضوں کے آپریشنز کو ہر صورت ممکن بنایا جائے اور دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات خیبر پختونخوا حکومت برداشت کرے گی۔
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ صحت کارڈ پلس منصوبہ عوام کی سہولت کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اسے مزید بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے مزید بیماریوں کا علاج شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ یہ قدم عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوگی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس منصوبے کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے حکومت نے عزم کیا ہے کہ اچھی شہرت کے حامل مزید اسپتالوں کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کے لیے حکومت کے اقدامات میں نہ صرف اضافہ کیا جا رہا ہے بلکہ شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ مستحق افراد تک صحت کی سہولیات کا بھرپور فائدہ پہنچ سکے۔حکومت خیبر پختونخوا کے اس اقدام کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ صحت کارڈ کے مزید بہتر اور جامع بننے سے عوام کو صحت کی سہولیات تک رسائی میں بڑی آسانی ہوگی۔

  • جماعت اسلامی، کرپشن سے پاک قیادت اور عوامی مسائل کا واحد حل ہے.شاہ فیصل آفریدی

    جماعت اسلامی، کرپشن سے پاک قیادت اور عوامی مسائل کا واحد حل ہے.شاہ فیصل آفریدی

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) تحریک حقوق قبائل کے چیئرمین اور جماعت اسلامی کے رہنما شاہ فیصل آفریدی نے اپنے ساتھیوں مراد حسین آفریدی، زرغون شاہ، اور عرفان آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 25 ستمبر بروز بدھ کو پشاور کے رینگ روڈ کبوتر چوک میں گرینڈ قبائلی امن جرگہ کا انعقاد ہوگا، جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ جرگے کا مقصد قبائلی عوام کے حقوق کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

    شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ قبائلی علاقے معدنی وسائل سے بھرپور ہیں، اور یہاں کے عوام بارڈر پر تجارت اور اسلامی برادر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بارڈر کا تحفظ قبائلی عوام نے کیا ہے اور اس حوالے سے تمام صحافیوں اور عوام الناس کو گرینڈ قبائلی جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔

    شاہ فیصل آفریدی نے زور دیا کہ ملک کے موجودہ مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی کے پاس ہے کیونکہ جماعت اسلامی کی قیادت مخلص، دیانتدار اور کرپشن سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تجربہ کار ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور معیشت کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کو کرپشن نے کھوکھلا کر دیا ہے، اور صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

  • سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملہ،گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار تشویش

    سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملہ،گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار تشویش

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 11 ممالک کے سفارتکاروں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ تشویشناک ہے

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سوات میں پولیس قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس عمل سے خیبر پختون خوا کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کا خطرہ ہے، یہ واضح ہے کے پی حکومت قیام امن کی کوششوں میں مخلص نہیں، صوبائی حکومت کی بےعملی دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، دہشت گردوں کا یہ حملہ پاکستان اور اسلام دشمنوں کی بڑی سازش کا حصہ ہے، زخمی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، متاثرین کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہوں،  حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث خدشات ناقابل برداشت ہوتے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت صرف بیان بازی کر رہی ہے، حقیقی کارروائی نظر نہیں آ رہی،ہم امن و استحکام کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات میں مالم جبہ روڈ پر 12 ممالک کے سفارتکاروں کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا،جس میں روس،ایران،انڈونیشیا سمیت 12 ممالک کے سفیر شامل تھے،تمام سفیر محفوظ ہیں اسلام آباد پہنچ گئے،جبکہ صوبائی حکومت تاحال سورہی ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف محمد آصف کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت علی امین گنڈاپور کی حکومت ہے اور حالات اتنے نازک ہیں کہ آج سوات میں دہشت گردی کے ایک بڑے واقعے میں پولیس والوں نے اپنی جان پر کھیل کر قافلے میں موجود غیر ملکی مہمان سفیروں کی حفاظت کی۔ اس دوران ایک پولیس والا شہید بھی ہوا جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔ صوبے کے وزیر اعلیٰ ہونے کی حیثیت سے، صوبے کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے، اور عوام کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے، کیا علی امین گنڈاپور کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی تھی کہ وہ اپنی باقی مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے زخمی پولیس والوں کی عیادت کے لیے جاتے اور ان کی ہمت اور حوصلہ افزائی کرتے؟ یہ خیبر پختونخوا حکومت کی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جبکہ عوام کو ملنے والی بدقسمتی اور شاید ان کے گناہوں کی سزا ہے کہ اللہ نے ان پر ایسے حکمران مسلط کیے ہیں۔اب بھی خیبر پختونخوا کی عوام کو چاہیے کہ وہ جاگ جائیں اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں۔ اپنے صوبے کے وزیر اعلیٰ سے یہ سوال کریں کہ ہمارے لیے حقیقی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرنے کی بجائے ان کی توجہ غیر سنجیدہ کاموں پر کیوں ہے؟ جلسے جلوسوں کی بجائے تعمیری مسائل اور فلاح و بہبود کے منصوبے آپ کی ترجیحات میں کیوں شامل نہیں؟

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مالم جبہ کے قریب پولیس وین پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گروپ سفارتکار سوات اور مالم جبہ کے دورے کے بعد اسلام آباد واپس آرہا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس واقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی پولیس گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان اور زخمیوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے ان اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے عزم سے نہیں روک سکتے۔سفارتکاروں کے گروپ کی محفوظ واپسی کے بعد ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور حکومت ہر صورت میں دہشت گردی کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی۔

    یہ حملہ خیبر پختونخوا کے اس علاقے میں ہوا جو ماضی میں دہشت گردی اور شورش کا شکار رہا ہے، لیکن حالیہ سالوں میں امن کی بحالی کے بعد یہاں کے حالات بہتر ہوچکے ہیں۔ تاہم، اس واقعے نے علاقے میں سیکیورٹی چیلنجز کو دوبارہ اجاگر کیا ہے۔ حکومت اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سوات اور مالم جبہ کی سڑکیں، جو سیاحتی مقاصد کے لیے اہم تصور کی جاتی ہیں، اس حملے کے بعد خصوصی سیکیورٹی اقدامات کا تقاضا کرتی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے اور خطے کی سیاحت اور معیشت متاثر نہ ہو.

    آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار

  • پشاور:اے این ایف کا چھاپہ،کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیاں بنانیوالی فیکٹری سیل

    پشاور:اے این ایف کا چھاپہ،کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیاں بنانیوالی فیکٹری سیل

    پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس نےفیکٹری سے کیمیائی منشیات و نشہ آور گولیوں سمیت دیگر آلات قبضے میں لے کر فیکٹری کوسیل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے چھاپہ خفیہ اطلاع پر پشاور کے گنجان آباد علاقے دانش آباد میں واقعہ فیکٹری میں مارا،احاطے کی مکمل تلاشی میں ایک ٹیبلٹ پنچنگ مشین سمیت مختلف آلات جیسے کہ پنچ، ڈرائر، مکسرز اور سکیلز ضبط کر لیے گئے چھاپے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان کو سائٹ پر نشہ آور گولیاں تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    ملزمان کے قبضے سے 1425 نشہ آور گولیاں، 2.5 کلوگرام نشہ آور گولیاں بنانے والا پاؤڈر، 120 گرام میتھمفیٹامائن (آئس)، 35 گرام آئسوٹونیٹازین اور 13 گرام نیمٹازپم بھی برآمد کر لی گئیں،ملزمان ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    امریکا کااسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    0 روز قبل قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ نا مل سکا،ڈی پی او سے …

  • یہ لوگ مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دیں،بیرسٹر محمد علی سیف

    یہ لوگ مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دیں،بیرسٹر محمد علی سیف

    پشاور: مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی تعریف یہودی میڈیا نے کی ہے تو ان سے پوچھیں ، بانی وضاحت کیوں دیں-

    باغی ٹی وی: اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع مضمون پر ردِعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر یہودی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کی تعریف کی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو اس کی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پہلے ان لوگوں کو مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تعریف یہودی میڈیا نے کی ہے تو ان سے پوچھیں ، بانی وضاحت کیوں دیں، حکومت لاہور کے کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کے لیے دور دور سے مواد ڈھونڈ کر لارہی ہے رانا ثنااللہ ،عطاتارڑ اور خواجہ آصف کو کسی نے خبر نہیں دی کہ علی امین نے اٹک کراس کیا، وزیراعلیٰ کے پی نے جعلی وفاقی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، وفاقی وزرا کو پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کے لیے بٹھایا گیا۔

    کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے ایک آرٹیکل میں لکھا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسرائیل مخالف بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے، وہ اسرائیل کیلئے ہم خیال سیاستدان ہیں اور ان کی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کا از سر نو جائزہ لینےکاموقع ہے۔

    امریکا کااسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار