Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور :افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام سے گریز: سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی

    پشاور :افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام سے گریز: سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی

    پشاور میں محکمہ حج، اوقاف اور مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی قومی رحمت اللعالمین کانفرنس، جو حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کے جشن کے طور پر منائی گئی، ایک تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔ اس تقریب میں افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کے احترام سے گریز نے سفارتی اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔کانفرنس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، بزرگ سیاستدان اعظم خان سواتی، صوبائی وزیر مینا خان افریدی، ایم پی اے و چیئرمین ضلع خیبر عبدالغنی افریدی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ملک بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام، مختلف محکموں کے افسران اور معزز مہمانان گرامی بھی موجود تھے۔

    قومی ترانے کی بے حرمتی اور سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی
    تقریب کے دوران جب پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا تو تمام شرکاء اور دیگر سفارتی شخصیات نے احتراماً کھڑے ہو کر ترانے کو سنا، لیکن افغان قونصل جنرل نے اس پروٹوکول کا احترام نہیں کیا۔ یہ رویہ سفارتی اصولوں کے منافی قرار دیا جا رہا ہے، جہاں میزبان ملک کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کو ایک بڑی سفارتی بے حرمتی سمجھا جاتا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف افغان قونصل جنرل کی حرکت کی وجہ سے تنقید کا باعث بنا بلکہ خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی موجودگی میں اس طرح کا واقعہ پیش آنا حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، اور ناقدین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ افغان مہاجرین اور سفارتکاروں کو دی جانے والی چھوٹ کا غلط فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
    اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں میں سخت ردعمل سامنے آیا۔ صحافی حسن ایوب نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ "افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر نے قومی ترانے کا احترام نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں پاکستان اور اس کی قوم کا کوئی احترام نہیں ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ محب اللہ شاکر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکال دیا جائے، اور خیبرپختونخوا حکومت سے بھی سوال کیا جائے کہ انہوں نے ایسے شخص کو کیوں مدعو کیا۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر پوری امت مسلمہ خصوصا اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عشرہ رحمت العالمینﷺ کے انعقاد پر محکمہ مذہبی امور اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حضورﷺ کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے، اور
    آپ ﷺ سے محبت اور آپﷺ کی تعلیمات کی پیروی ایمان کا بنیادی تقاضا ہے، آپﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، آپﷺ کی آفاقی تعلیمات زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، آپﷺ نے خواتین، بچوں، یتیموں، اقلیتوں اور غلاموں سمیت سب کے حقوق کا واضح تعین کیا ہے، آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے، آپﷺ نے انسانیت، محبت، امن، عدل و انصاف اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، آپﷺ کا خطبہ حجتہ الوداع ایک ایسا منشور ہے جو رہتی دنیا تک بنی نوع انسان کے لئے رہنمائی کا سر چشمہ ہے،

  • خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی اہم کارروائی، 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد

    خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی اہم کارروائی، 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد

    خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) لنڈیکوتل پولیس نے آئس اسمگلروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔ اس کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایس ایچ او لنڈکوتل عدنان آفریدی کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او عظمت ولی نے لنڈیکوتل بازار پسیدخیل اڈے میں کاروائی کی۔ اس دوران دو مشتبہ افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    ملزمان کی شناخت یاسین ولد شاہ حسین سکنہ فاطمی خیل اور ظہور ولد شاہ زمان سکنہ پیروخیل لنڈیکوتل کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں گرفتار کر کے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے آئس اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی جاری ہے اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک سے آئس اسمگل کرکے ملک کے دیگر حصوں کو سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

    ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اور اس وقت تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جب تک ان عناصر کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

  • خیبر پختونخوا سے آرمی کا جعلی میجر گرفتار،اسلحہ ،جعلی کارڈز برآمد

    خیبر پختونخوا سے آرمی کا جعلی میجر گرفتار،اسلحہ ،جعلی کارڈز برآمد

    شانگلہ پولیس کی کاروائی، اپنے آپ کو آرمی کے میجر ظاہر کرکے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کرنے والا نوسر باز عمران ولد گل صدر سکنہ سرگے پورن،اور ان کی گروہ کے تین ممبران عارف اللہ ولد امیر زادہ سکنہ رحیم آباد سوات، ہارون خان ولد لیاقت سکنہ گرین چوک سوات اور رحمان علی ولد اکبر حسین سکنہ امانکوٹ سوات گرفتار کرلئے گئے۔

    گرفتار نوسربازوں کی قبضے سے رائفل بارہ بور، کارتوس، میگزین، پستول، جعلی سروس کارڈ، مختلف نیٹ ورک سمز، آرمی سٹیک، آرمی کیپ، بنک چیکس اور موبائل سیٹس برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق سوات سے ایک گاڑی نمبری KW-8887 سندھ نہایت تیز رفتاری سے آ رہی تھی، چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ پر اسے روکا گیا تو گاڑی نہ روکی گئی جس پر گاڑی کا تعاقب کیا گیا، بمقام چھتری موڑ پولیس نے گاڑی روک لی،گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص عمران نے اپنے آپ کو پاک آرمی کا میجر ظاہر کیا جبکہ گاڑی کے ڈالہ میں یونیفارم گن مین اور دیگر کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی،فرنٹ سیٹ والے نے اپنا نام میجر عمران ظاہر کیا، لیکن کوئی دستاویز پیش نہ کرسکا۔ عمران علی جو اپنے آپ کو آرمی کے میجر ظاہر کررہا تھا کی جامہ تلاشی کے دوران ایک عدد آرمی میجر سروس کارڈ بنام عمران علی سے چھ عدد باوردی آرمی تصاویر، نو عدد مختلف سمز ،چودہ عدد مختلف بنک چیکس ہائے ،تین عدد موبائیل سیٹس برآمد کئے گئے،

    باوردی بامسلح افراد کو غیر مسلح کرتے ہوئے انکےقبضے سے ایک ضرب رائیفل از قسم کالا کوف 222 بور بمعہ تین عدد میگزین ،تیس عدد کارتوس ،222 بور بمعہ بنڈل ویئر ،ایک عدد موبائیل سیٹ برآمد ہو کر ڈرائیور عارف اللہ کے کمر سے ایک عدد پستول 9MM بمعہ دو عدد چارجرز 25 عدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔انھوں نے پاک آرمی سرکاری کارڈ ،سمز،چیک ہائے،آرمی کیپ،سٹیک کے متعلق کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کے خلاف بونیر میں بھی کچھ سال پہلے اسی طرز کا مقدمہ رجسٹر ہے۔ ڈی پی او شانگلہ نے میرٹ پر تفتیش جاری رکھنے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے نسبت تفتیشی سٹاف کو ہدایات جاری کردی۔

    ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

    وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

    فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

  • آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

    آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان نےپوری دنیا میں اسلام کی لیڈنگ کی، اپنی ذات سےنکل کراسلام کے لیے بات کرینگے،تو آگے بڑھ سکتے ہیں،

    پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کے اس مبارک موقع پر اپنے لیڈر عمران خان کے ناموس رسالت کے حوالے سے اُٹھائے گئیے اقدامات کی بات کرونگا، اس نے اسلام کی بات کی پوری دنیا میں، دنیا پر واضح کیا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے دل میں بستے ہیں ہمارے عظیم پیغمبر کی زندگی پوری دنیا کے انسانوں کے لئیے مشعل راہ ہے، اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترامیم یہ جمہوریت پر حملہ ہے اور یہ ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے، بل لانے پر ان جمہوری سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے،ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے، ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے،اسمبلی میں بھی نہیں پیش کرسکتے، اس طرح کے بل اور شرائط ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہر طرح کا آئینی حق استعمال کریں گے، کسی کی جرات نہیں ہو گی کہ اس طرح کا بل پیش کرے،

    ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

    وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

    فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

  • کے پی حکومت کا جامعات کی زمین بیچنے کا فیصلہ،شہریوں اور طلبا کی جانب سے شدید احتجاج

    کے پی حکومت کا جامعات کی زمین بیچنے کا فیصلہ،شہریوں اور طلبا کی جانب سے شدید احتجاج

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کا مردان میں جامعات کی زمین بیچنے کا فیصلہ ،شہریوں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے لویہ جرگہ کی کال پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کی اے این پی کے بعد دو مرتبہ پی ٹی آئی حکومت آنے پر گریٹر ایجوکیشن کمپلیکس کے کسی ایک منصوبے پر بھی کام شروع نہ ہوسکا اب تیسری مرتبہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گریٹر ایجوکیشن کمپلیکس کی اراضی بیچنے کا اعلان کردیا ہے،جو کھلی تعلیم دشمنی ہے- جامعات کی اراضی بیچنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہےجامعہ کی اراضی طلبا کی امانت ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک انچ زمین بھی بیچنے نہیں دی جائے گی-

    دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھرکی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا تھا پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے صوبہ بھرکی یونیورسٹیوں کو باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کر دی گئیں تھیں ،اعلامیے کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا کی بعض یونیورسٹیوں کی اراضی کی فروخت یا لیز پر دینے پر حکم امتناعی جاری ہے، صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو اس ضمن میں کسی قسم کا قدم نہیں اٹھانا چاہئے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ جب تک چانسلر رہوں گا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دوں گا، جس جماعت نے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا تھا وہ یونیورسٹیوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع مردان میں بعض یونیورسٹیوں اور کچھ دوسرے تعلیمی اداروں کی ملکیتی ’غیر ضروری‘ زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا،جن جامعات کی غیر ضروری زمینیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی، انجینیئرنگ یونیورسٹی، باچا خان میڈیکل کالج اور ایگریکلچرل یونیورسٹی کا کیمپس شامل ہیں۔

    اس حوالے سے 10 جولائی کو وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے زیر صدارت ایک اجلاس پشاور سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کے مینٹس کے مطابق ان جامعات کی زمینیں بیچنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی، نیلامی کے عمل کی نگرانی کرے گی زمینیں بیچنے کے دوران اس زمین کو نہیں بیچا جائے گا، جس کی یونیورسٹی کو ضرورت ہے، جب کہ زمین بیچنے کے بعد رقم صوبائی خزانے میں عدالتی احکامات کی روشنی میں جمع کروائی جائے گی۔

  • پشاورپولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

    پشاورپولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

    خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی ہے اور پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا

    پولیس حکام کے مطابق پولیس لائنز مسجد میں ہونیوالے دھماکے میں مطلوب دہشت گرد کو مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد گزشتہ سال سے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،دوران تحقیقات گرفتار دہشت گرد نے اہم انکشافات کئے ہیں، ملزم نے دیگر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، ملزم کا ورسک روڈ اور اڑمر پولیس پر حملوں میں ملوث گروہ سے تعلق ہے، دونوں حملوں میں استعمال ہونے والے اسلحے و باورد کی میچنگ ہوئی ہے

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے ہنڈلرز کو بھی ٹریس کیا ہے، پولیس لائنز دھماکہ میں تاحال کسی پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔دھماکے کی پلاننگ افغانستان سے کی گئی ،پولیس لائنز پر حملہ خودکش تھا،خودکش حملہ آور کے آنے کو 300 کیمروں کی مدد سے ٹریک کیا ،اس سے خودکش حملہ آور کے سہولت کار کو ٹریک کرنے میں آسانی ہوئی، پولیس لائنز حملہ کالعدم ٹی ٹی پی کی زیلی تنظیم جماعت الاحرار نے کیا،خودکش دھماکا کرنے والا دہشتگرد اور گرفتار ملزم دونوں نے افغانستان میں تربیت لی

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 30 جنوری کو پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھما کے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا مسجد کے پُرانے حصےّ میں کوئی پِلر موجود نہ تھا مسجد کی دیوار یں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں دھماکے کی وجہ سے مسجد کی دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں،

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

    امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

    امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

    ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

  • جماعت اسلامی سب کے درمیان پُل بننے کو تیار

    جماعت اسلامی سب کے درمیان پُل بننے کو تیار

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امن کے لیے سیاسی پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر بیٹھنا ہو گا، ایسا نہ ہوا تو مزید انتشار پھیلے گا اور جماعت اسلامی امن کی خاطر سب کے درمیان پُل بننے کو تیار ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ممبرشپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کے لیے میدان عمل میں ہے، ہم پوری قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے ملک بھر میں ممبرشپ مہم شروع کی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 77 برسوں سے ملک پر ایک خاص طبقہ مسلط ہے اور ان کی حکمرانی میں پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب گیا، یہی لوگ بدامنی کے ذمہ دار ہیں، یہ عوام کو آپس میں لڑاتے ہیں اور بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرتے ہیں، انھوں نے ہی پاکستان کو غیر ملکی ایجنسیوں کی آماجگاہ بنایا، عوام کو اس طبقہ سے جان چھڑانے کے لیے متحد ہونا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا شدید بدامنی کی زد میں ہے، بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں، پنجاب کے عوام بھی پریشان ہیں، جنوبی پنجاب میں کچے تو سندھ میں کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا راج ہے لیکن ان مسائل کا حل جدوجہد ہے۔

    وفاقی حکومت سندھ میں اہم شاہراہوں کی تعمیر کرئے گی

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ممبرشپ مہم جاری ہے، اس کے بعد عوامی کمیٹیاں بنائیں گے اور حق دو تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز ہو گا، جماعت اسلامی نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی، ناجائز ٹیکسز کے خاتمہ، آئی پی پیز کے معاہدوں سے جان چھڑانے، حکمرانوں کی مراعات کے خاتمے اور جاگیرداروں پر ٹیکسز کے نفاذ کے لیے دھرنا دیا اور حکومت سے معاہدہ کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کو اب اس معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہو گا، معاہدے کی دوچار شقوں پر عمل درآمد سے کام نہیں چلے گا، حکمران اپنی فری بجلی، پٹرول اور سرکاری بڑی گاڑیوں کا استعمال بند کریں، عوام اب آئی پی پیز کے دھندے کو قبول کرنے کو تیار نہیں، پورے ملک میں یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے اور بجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امن کے لیے سیاسی پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر بیٹھنا ہو گا، ایسا نہ ہوا تو مزید انتشار پھیلے گا اور جماعت اسلامی امن کی خاطر سب کے درمیان پُل بننے کو تیار ہے۔

    بنگلہ دیش میں بانی پاکستان کی برسی کی پہلی بار تقریب

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فوج اور پولیس کے درمیان اختلافات پیدا نہیں ہونے چاہئیں، سول حکومت اور پولیس داخلی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتی ہے تو یہ اچھی بات ہے، فوج ان سے تعاون کرے۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے 2010 میں آصف زرداری نے سب سے پہلے فوج کو دعوت دی اور اس کے بعد عمران خان نے بھی اسی بل پر دستخط کیے تھے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز حالات کا ادراک کریں، لوگوں کو امن، روزگار، صحت اور اپنے بچوں کے لیے تعلیم چاہیے اور ملک کی بہتری اسی صورت ممکن ہے جب تمام ادارے اپنی آئینی پوزیشن پر واپس چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو جتنی اہم پوزیشن پر فائز ہے اس کی اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہے، ذمہ داران خود آئین و قانون کا احترام نہیں کریں گے تو عوام سے کیسے توقع کر سکتے ہیں؟۔

  • پشاور:ضیاء الحق سرحدی کا ریجنل ٹیکس آفس کا دورہ اور یاسر علی سے ملاقات

    پشاور:ضیاء الحق سرحدی کا ریجنل ٹیکس آفس کا دورہ اور یاسر علی سے ملاقات

    پشاور(باغی ٹی وی رپورٹ)پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے کوآرڈینیٹر ضیاء الحق سرحدی نے گزشتہ روز چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور، یاسر علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدے پر تقرری پر مبارکباد دی۔

    ملاقات کے دوران، ضیاء الحق سرحدی نے امید ظاہر کی کہ یاسر علی تاجر برادری کی سہولت کے لیے اہم اقدامات کریں گے۔ انہوں نے چیف کمشنر کو وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز) کی جانب سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    ضیاء الحق سرحدی، جو وفاقی ٹیکس محتسب میں ممبر ایڈوائزر کمیٹی اور اعزازی میڈیا افیئر کوآرڈینیٹر کے عہدے پر بھی فائز ہیں، نے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو ہموار کرنے اور ٹیکس افسران اور کاروباری برادری کے درمیان قریبی رابطے برقرار رکھنے کے لیے چیف کمشنر یاسر علی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    چیف کمشنر یاسر علی نے ضیاء الحق سرحدی کی تجاویز پر مکمل طور پر اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ ریجنل ٹیکس آفس پشاور کاروباری کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کسی بھی مسئلے کے بارے میں براہ راست رابطہ کر سکتی ہے اور وہ انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    ملاقات کے آخر میں یاسر علی نے ضیاء الحق سرحدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

  • دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا

    دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا

    آئی جی خیبر پختونخوا اخترحیات خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،

    آئی جی کے پی پولیس اختر حیات خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، پولیس اور پاک فوج امن کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں کا ایک ہی مقصد ہے پرامن پاکستان اور پرامن خیبر پختونخوا،صوبے کے جنوبی علاقوں میں آپریشن جاری رہے گا، ہمارا مقصد اپنا کم سے کم نقصان اور دشمن کو کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے، 2024 کے پہلے 8 مہینوں میں، کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی نے 177 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کیا،تمام اقدامات خیبر پختونخوا کو ایک پرامن صوبہ بنانے کی کوشش ہے،

    آئی جی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے جنوبی اضلاع لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،لکی مروت میں کچھ مفاد پرست عناصر کامیاب آپریشن کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشنز میں ٹیپوگل مروت کا داماد اور دیگر کمانڈر مارے گئے، ذاتی مقصد کیلئے فورس میں انتشار پھیلانے والے شرپسند عناصر کی نشاندہی ہوچکی ہے، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تادیبی کاروائی پرعمل کیا جائے گا

    واضح رہے کہ عوام پولیس اور عسکری ادارے دہشت گردی کے عفریت کو قابو کرنے کےلئے دو دہائیوں سے برسرپیکار ہیں۔ خیبرپختو نخوا پولیس کے 2000سے زائد افسران وجوانان نے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا جس میں کانسٹیبل سے لیکر ایڈیشنل آئی جی پی تک شامل ہیں ۔ اس جذبے کے ساتھ یہ فورس اب بھی دہشت گردی سے نبردآزما ہے اور ضلعی انتظامیہ و دیگر فورسز کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنارہی ہیں ۔عوام پولیس اور فوج کے وجہ سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا۔ مسلح افواج نے ہر مشکل مرحلے پر پولیس کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ ٹریننگ کے مرحلے سے لیکر مشترکہ چیک پوسٹ کے قیام،مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، IBO’s اورٹیکنیکل معاونت تک ہر میدان میں عسکری ادارے خیبر پختونخوا پولیس کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کا تعاون فراہم کیا ہے۔ آج بھی خیبر پختونخوا پولیس اور پاک فوج بشمول فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے درمیانی مثالی پروفیشنل تعلق موجود ہے جس کی وجہ سے تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹا جا رہا ہے- ہمیں مستقبل میں بھی عسکری اداروں کا تعاون درکار رہے گا-پولیس ور دیگر فورسز میں بھرتی ہونے والے جوان جذبہ شہادت لیکر اسمیں شمولیت اختیار کرتے ہیں۔ اس قافلے میں شمولیت کے لیے مرضی اور ملک وقوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ کار فرما ہوتا ہے۔ اس پر آشوب دور میں پولیس کی ملازمت میں خطرات بہرحال موجود ہیں۔جنوبی اضلاع میں پولیس کی استعدادکار بڑھانے اور انکی حفاظت کے پیش کے نظر انہیں حتیٰ الوسع وسائل دستیاب کئے گئے ہیں۔ جس میں سب سے بیشتر انکی عددی قوت میں اضافہ شامل ہیں۔ حال ہی میں ان اضلاع کے لیے صوبائی حکومت نے 1757 نئی آسامیوں کی منظوری دی ہے۔مزید برآں36 گاڑیاں جن میں بیشتر کو آرمرنگ کے ذریعے محفوظ بنایا جارہا ہے ، 12اے پی سیز، 100موٹر سائیکلز، 7ٹرک دیئے گئے ہیں۔ پولیس ایک ڈسپلن ادارہ ہے جس میں اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہو کر ہی اپنی شکایات افسران تک پہنچائی جاتی ہیں اور ایسی کسی بھی SOPکی خلاف ورزی پر باقاعدہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ لکی مروت میں حالیہ شکایات کے پیش نظر مقامی افسران کے علاوہ سنٹرل پولیس آفس کے افسران جائیز تحفظات سے آگاہ ہیں اوران شکایات کے ازالے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔بعض شر پسند عناصر پولیس اور فورسز کے درمیان اختلافات پیدا کرکے جوانوں کا مورال گرانے کے لیے معاملات کو پیچیدہ کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ پولیس قیادت اُن کے مذموم مقاصد سے بخوبی آگاہ ہے ۔ جس کو ملی مشران کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔خیبر پختونخوا پولیس اور عسکری ادارے فرائض کی بجا آوری میں ہر محاذ پر شہداءکی قربانیوں کو مشعل راہ بناکر ایک پر امن ،محفوظ اورخوشحال معاشرے کے قیام میں اپنا اپناکردار وابستہ توقعات سے بڑھ کر ادا کرتے ہیں۔

    اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا،کوئی بات چیت نہیں،عمران خان

    فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

  • کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دونگا،گورنر خیبر پختونخوا

    کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دونگا،گورنر خیبر پختونخوا

    یونیورسٹیوں کی زمین کی فروخت گورنر فیصل کریم کنڈی ان ایکشن ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا

    پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کردی گئیں،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کی بعض یونیورسٹیوں کی اراضی کی فروخت یا لیز پر دینے پر حکم امتناعی جاری ہے لہذا صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو اس ضمن میں کسی قسم کا قدم نہیں اٹھانا چاہیئے ،جب تک چانسلر رہونگا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دونگا،جس جماعت نے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا تھا وہ یونیورسٹیوں کو تباہ کررہے ہیں

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے یونیورسٹیوں کی زمین فروخت کرنے کا اعلان کیا تھاجس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پی کے حکومت کو یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو آئندہ سماعت تک یونیورسٹی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی زمین فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت سٹے آرڈر جاری کرے کہ زمین کو فروخت نہ کیا جائے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی تک ایسا کوئی آرڈر نہیں ہے اور نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ سٹے آرڈر جاری نہ کیا جائے، صوبائی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہم آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں گے۔ عدالت نے صوبائی حکومت کے یونیورسٹی کی زمین فروخت کرنے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔