خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو عنقریب اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد میں کل پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرنا ظلم و جبر اور غیرآئینی ہے، اسلام آباد جلسے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوامی طاقت نے جعلی فارم 47 کی حکومت اور ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کے اعلان نے جعلی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مارچ ہوا تو وزیراعلیٰ کے پی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کی شکایت اور سکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔
Category: پشاور
-

عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے ،ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ، بیرسٹر محمد علی سیف
-

لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے رقوم طلبی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت طلب
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیس میں اضافہ ہونے،پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کی جانب لوگوں کی رہائی کے عوض بھاری رقوم طلب کرنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو 22 جولائی کو طلب کرلیا
پشاور ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعلی خیبر پختونخوا منتخب وزیراعلی ہیں، وہ خود عدالت میں آ کر اس حوالے سے پیش ہوں، گلبرگ سے صوابی کے رہائشی کو اغوا کیا گیا اور اب پولیس 70 لاکھ روپے طلب کررہی ہے، خیبر پختونخوا میں روز بروز لاپتا افراد کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی جانب سے پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کے اس عمل میں ملوث ہونے کی شکایات آ رہی ہیں”.
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اور سی ٹی ڈی پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ان لاپتہ افراد کی رہائی کے بدلے بھاری رقوم طلب کررہے ہیں جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے، پولیس کے خلاف ان واقعات کی شکایات بڑھ رہی ہیں اور آئے روز پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کے خلاف ایسے الزامات لگ رہے ہیں، عدالت کے پاس اس کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو عدالت طلب کیا جائے۔
عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 22 جولائی کو طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کے منتخب وزیراعلی کی حیثیت سے یہ واقعات رونما ہورہے ہیں لہذا ان کا اس سلسلے میں کیا کردار رہا ہے؟ اس ضمن میں اب تک ان واقعات کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے؟
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
-

نوشہرہ،پرانی دشمنی،گولیاں چل گئیں، 3 افراد کی موت
خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، مقتولین کی لاشیں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سے ملی ہیں
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان کے مطابق مقتولین مردان کے رہائشی تھے،جاں بحق افراد کی شناخت،لقمان ولد حیات سکنہ ڈھاکی مردان ،مرسلین ولد پردول خان سکنہ ڈھاکی مردان ،ارشد ولد نامعلوم سکنہ شنکر مردان کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کی وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہے،مقامی پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے
پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور ملزمان ان کی لاشیں نوشہرہ کے حدود میرہ مغل کئی جنگل میں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے،ملزمان کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
-

عمران خان کے جیل میں ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا،علی امین گنڈا پور
خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں تحریک انصاف کا جلسہ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت جنگ ہے، ان چوروں ،لٹیروں، ڈاکوؤں کو ہم گھسیٹیں گے، نکالیں گے ،نہیں چھوڑیں گے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان اگر ہمارے لئے ، ہمارے بچوں کے لئے،قوم کے لئے پرامن ہے تو اسے کمزوری نہ سمجھیں، آئین توڑنے والے سن لیں، آئین توڑنے کی سزا موت ہے، تمہیں پھانسیوں پر لٹکائیں گے تا کہ پھر کسی کو جرات نہ ہو، ادارے قانون کی پاسداری کریں، ہم جس دن آ گئے ،اور ہاتھ میں سب کچھ لے لیا تو پھر دیکھنا، میرا شکریہ ادا مت کرو،عوام کا فنڈ ،پیسہ ہے جو لگا رہے ہیں، وہ دن قریب ہے جب عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، میری عدالتوں سے گزارش ہے ہمیں انصاف چاہئے، عمران خان کو رہا کریں، چیف جسٹس ہمیں انصاف دیں، آپ پر سوالیہ نشان ہے، انصاف نہیں دے سکتے تو تحریک انصاف کے کیسز سے اپنے آپ کو الگ کر لیں.
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جن پر دباؤ ہے وہ دباؤ والے کا نام لیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہمارا ملک ہے، ہماری دھرتی ہے، عمران خان ایک بار کہہ دے آ جاؤ، پھر دیکھنا ہم کیسے آتے ہیں،عمران خان کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا، اگر پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو ان کو خیبر پختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے،جو فسطائیت ایک سیاسی پارٹی کے ساتھ کی گئی دنیا میں ایسا نہیں ہوا، وجہ تھی کہ عمران خان نے آزاد ی کی بات کی، امریکی غلامی کو نامنظور کہا، پوری دنیا میں اسلام کی بات کی،غلامو، خود تو غلام ہو اس قوم کو غلام نہ بناؤ، ہم غلام نہیں بننے والے، ہمٰیں آزادی چاہئے .پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے پوری پارٹی متحرک ہے“
جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم سب بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے پیچھے ہیں ، بانی پی ٹی آئی پارٹی کے چیئرمین نہیں بلکہ ایک نظریہ ہیں ،پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہو اسی لئے وہ جیل میں ہیں، وہ دن دور نہیں بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہونگے ،
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سازشیوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں آئی، آج مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔
اسد قیصر نےکہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز اٹھائیں گے،بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، مانسہرہ کے عوام اس بجلی کی قیمت میں اضافے کو مستر دکرتے ہیں،بجٹ میں اتنے ٹیکس لگائے ہیں اس کو بھی مسترد کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کیلئے جیل میں ہیں،
علی محمد خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ آ ج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں پوچھا میں ہزارہ جارہا ہوں آپ کا کیا پیغام ہے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا غلامی کی زندگی سے آزادی کی موت بہتر ہے،
-

مردان میں دھماکہ،3 افراد کی موت،سات زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاںبحق او ر سات زخمی ہوئے ہیں
دھماکہ تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب ہوا، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، دھماکے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، آٹھ زخمی ہوئے ،تاہم دوران علاج ایک زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں جان سے جانے والوں کی تعداد تین ہو گئی.لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
ترجمان مردان پولیس کے مطابق جلالہ پل دھماکہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں، ایک رکشہ شیر گڑھ کی جانب سے آ رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی دیگر پولیس آفسران و نفری پولیس کے ہمراہ موقع پر موجود ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر تحقیقات میں مصروف ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈز سے یا آئی ای ڈی سے ہوا ہے۔
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر
امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان
پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا
پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان
-

لنڈی کوتل:زمین تنازعہ،مخالف فریق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے،فریق اول کی پریس کانفرنس
لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)زمین تنازعہ،مخالف فریق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے،فریق اول کی پریس کانفرنس
لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امین سید خوگہ خیل کنڈوخیل، خیراللہ، زاہد خان، سلیمان اور رحمان علی نے کہا کہ سول عدالت لنڈی کوتل میں ہمارے مخالف فریق زری محمد ، بختر علی اور تکبیر اللہ کے ساتھ امین سید بنام بختر وغیرہ کے ساتھ زمینی تنازعہ جو علاقہ دلخاد میں خسرہ نمبر 979,981. اور 1388 پر 2021 سے کیس چل رہا تھا جو مذکورہ فریق کی مرضی سے عدالت نے ہمیں کیس ڈگری کیا
انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ کے بعد مخالف فریق نے ہماری زمین پر تعمیراتی کام شروع کیا اور جائیداد قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ہم نے اپنی زمین کی بقیہ حصہ پر کام شروع کیا ،جس کے بعد انہوں نے ہمارے خلاف لنڈی کوتل ڈی آر سی میں درخواست جمع کی اور ڈی آر سی انچارج نے ہمیں حاضر کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے، جس کی وجہ سے ہم ڈی آر سی میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے میں امن کی خاطر فریقین سے ضمانت کے دس لاکھ اور نقد ایک لاکھ روپے جمع کرتے ہیں جو ہم نے بروقت جمع کرائے اسی دوران مخالف فریق نے ہماری زمین کے باقی حصہ پر بھی دیوار تعمیر کرلی،
انہوں نے کہا کہ ہم ڈی آر سی انچارج ایڈیشنل ایس ایچ او تیمور شینواری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متنازعہ دیوار کو گرایا جائے اور مخالف فریق سے ضمانتی رقم لیکر ہمارے حوالے کریں بصورت دیگر ہم اپنی زمین پر کام شروع کرینگے اور اگر خدانخواستہ اس میں کوئی خون خرابہ یا جو بھی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار انچارج ڈی آر سی ہوگا.
-

صوبائی حکومت کو ٹیکس کیوں دیں،تمباکو کمپنیاں عدالت پہنچ گئیں
صوبائی حکومت کو ٹیکس کیوں دیں،تمباکو کمپنیاں عدالت پہنچ گئیں
پشاور ہائیکورٹ میں تمباکو کمپنیوں نے درخواست دائر کی ہے، درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی،عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب تمباکو پر 50 روپے فی کلو صوبائی ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں درخواست تین تمباکو کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی، تمباکو کمپنیوں کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں خام تمباکو پر پچاس روپے فی کلو ایکسائز دیوٹی عائد کی ہے، وفاقی حکومت پہلے ہی سے 390 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کر رہی ہے، کے پی حکومت نے صوبائی ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر کے وفاقی قانون میں مداخلت کی ہے، قانون میں ایسا نہیں کہ کمپنی ایک نوعیت کے دو ٹیکس ادا کرے،وکیل کے دلائل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
تمباکو نوشی کے خاتمے کےحوالے سے پالیسیز پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے،یوسف رضاگیلانی
وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب
پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ
تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان
تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم
-

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجلی کے نئے نرخوں کو غیر منصفانہ قرار دیا
خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجلی کے نئے نرخوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ نرخ بجلی کی پیداواری لاگت کے مقابلے میں واضح طور پر غیر منصفانہ ہیں۔مزمل اسلم کے مطابق، بجلی کی پیداواری قیمت 4 کلو واٹ فی ڈالر ہے، جبکہ فروخت کی قیمت صرف 3 کلو واٹ فی ڈالر ہے۔ اس کے باوجود، پاکستان میں صارفین کو بجلی کی قیمت پیداواری لاگت سے 8 گنا زیادہ ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اضافی قیمت تقسیم کار کمپنیوں، نقصانات، ٹیکس اور سبسڈی میں جا رہی ہے۔ مشیر خزانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نئے نرخ عام صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہو جائیں گے۔
مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں، زیادہ آمدنی والے لوگ شمسی توانائی یا بجلی کے دیگر متبادل ذرائع کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔اخراجات اور آمدنی کے تناسب کی بات کرتے ہوئے، مشیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان رہنے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے مہنگا ملک بن چکا ہے۔ ملک بجلی کے شعبے میں مالی مشکلات اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دوچار ہے۔ حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائے اور صارفین کو مناسب قیمتوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے -

کے پی :سرکاری خرچے پر ورکشاپ، سیمینار اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پر پابندی عائد
خیبر پختونخوا میں سرکاری خرچے پر ورکشاپ، سیمینار اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پاپندی ہوگی۔خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے نظم و ضبط کے اصول جاری کر دیے، محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ بھیج دیا۔مراسلے کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط کےلیے وضع کردہ رہنما اصولوں کی منظوری خیبر پختونخوا کابینہ نے دی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پراجیکٹ ملازمین کے کانٹریکٹ کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کی جائے، محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی۔جس میں کہا گیا کہ اسامیوں کی تخلیق میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیس ٹو کیس کی بنیاد پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں، ایمبولنس، فائر ٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اور مشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی۔ -

خیبرپختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار
خیبرپختونخوا بار کونسل (کےپی بی سی) نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ علامیے میں مزید کہا گیا کہ جونیئر جج کو چیف جسٹس ہائی کورٹ کرنے کا یہ اقدام جوڈیشل کمیشن کے اصولوں اور سپریم کورٹ کے الجہاد ٹرسٹ فیصلے کے خلاف ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پرانے موقف پر قائم رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
جسٹس عالیہ نیلم کی عمر 57 سال ہے، وہ لاہور ہائی کورٹ کی 142 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر کی گئی ہیں۔وہ 1920 سے لاہور ہائی کورٹ کی 47ویں اور 21 مارچ 1882ء سے مجموعی طور 54ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات نبھائیں گی۔اپریل 2024ء میں لاہور ہائی کورٹ کے جن 4 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے، ان میں جسٹس عالیہ نیلم بھی شامل تھیں۔کے پی بی سی نے اعلامیے میں کہا کہ 2 سینئر ججز کو نظر انداز کرکے جونیئر جج کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ا